Baaghi TV

Tag: 27ویں آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم میں غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر  شاہ

    27ویں آئینی ترمیم میں غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ملک یا صوبے کے خلاف کسی بھی شق کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

    روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ترمیم سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کیا جائے گا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ملک اور صوبے کے مفادات کے خلاف کسی بھی بات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل انتشار کی سیاست کا نتیجہ ہیں، اگر پی ٹی آئی پُرامن جماعت بن جائے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کو محفوظ بنائیں

    برطانیہ ،عوامی عہدیداروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا قانون پیش

    قومی اسمبلی اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری، وزرا سوالات کے جوابات دیں گے

    پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست

  • اسحاق ڈار کا 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادیوں سے مشاورت کا اعلان

    اسحاق ڈار کا 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادیوں سے مشاورت کا اعلان

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ 27ویں آئینی ترمیم پر ایک پوائنٹ پر متفق ہو چکی ہیں، اب دیگر اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، اے این پی اور بی اے پی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

    سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 27ویں ترمیم جلد پیش کی جائے گی اور کوشش ہوگی کہ اسے آئین کے مطابق تیار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا بیان ان کا حق ہے، انہوں نے جن نکات پر بات کی وہ غیر حقیقی نہیں بلکہ ان پر مشاورت ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر قانون ترمیمی بل کو سینیٹ میں پیش کرکے کمیٹی کے سپرد کریں گے، اور چیئرمین سینیٹ کو ہدایت دیں کہ وہ قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کمیٹی کو بھی اجلاس میں مدعو کریں۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ یہ آئینی ترمیم حکومت کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے، “یہ کہیں سے پیرا شوٹ نہیں ہو رہی۔”

    ان کا کہنا تھا کہ اس ترمیم پر جلد بازی نہیں کی جائے گی، تمام شراکت داروں، وکلاء فورمز اور اتحادی جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حتمی مسودہ ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور حکومت کو تجویز دی کہ آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں لایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ترمیم آئندہ ہفتے منظور کیے جانے کی توقع ہے

    نیو یارک میئر انتخاب: مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کی برتری، پولنگ جاری