Baaghi TV

Tag: 29 اپریل

  • 29 اپریل کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    29 اپریل کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    29 اپریل کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    1976ء محمد منور المعروف منور ظریف، پاکستانی مزاحیہ اداکار و گلو کار، ٭پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف 2 فروری 1940ء کو لاہور کے گنجان آباد علاقے قلعہ گجر سنگھ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے بڑے بھائی ظریف اپنے زمانے کے معروف مزاحیہ اداکار تھے۔ مگر وہ نہایت کم عمری (صرف 34 سال کی عمر) میں 30 اکتوبر 1960ء کو وفات پاگئے تھے۔ ظریف کے انتقال کے بعد منور ظریف نے فلمی دنیا کا رخ کیا۔ بطور مزاحیہ اداکار انہیں سب سے پہلے فلم اونچے محل میں کاسٹ کیا گیا مگر اونچے محل سے پہلے 14 جون 1961ء کو منور ظریف کی ایک اور فلم ڈنڈیاں ریلیز ہوگئی اور یوں ڈنڈیاں منور ظریف کی پہلی فلم قرار پائی۔ منور ظریف ایک بہت باصلاحیت اداکار تھے۔ انہوں نے اپنی بے ساختہ اداکاری کی وجہ سے بہت جلد فلمی دنیا میں اپنا مقام بنالیا دیکھتے ہی دیکھتے وہ اردو اور پنجابی فلموں کی ضرورت بن گئے جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپنے 15 سالہ فلمی کیریئر میں انہوں نے 321 فلموں میں کام کیا۔ یعنی اوسطاً ہر سال ان کی21 فلمیں ریلیز ہوئیں۔ منور ظریف کی پہلی سپر ہٹ فلم ہتھ جوڑی تھی جو 4 دسمبر 1964ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا اور اپنی ہر فلم میں اپنی جگتوں اور بے ساختہ فقروں سے لبریز اداکاری کی وجہ سے پنجابی فلموں کے سب سے بڑے مزاحیہ اداکار کے طور پر تسلیم کئے جانے لگے۔ رفتہ رفتہ ان کی شخصیت کو سامنے رکھ کر فلمیں لکھی جانے لگیں ۔ بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، رنگیلا اور منور ظریف، نوکر ووہٹی دا، خوشیاں، شیدا پسٹل، چکر باز، میراناں پاٹے خاں، حکم دا غلام، نمک حرام،بندے دا پتر اور آج دامہینوال ان کی ایسی ہی لاتعداد فلموں میں سے چند کے نام ہیں۔ ان کی آخری فلم لہودے رشتے تھی جو 1980ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ منور ظریف نے رنگیلا کے ساتھ بھی متعدد فلموں میں کام کیا۔ ان دونوں اداکاروں کے بے ساختہ فقرے اور جگتیں، فلم بینوں کے ذہن میں آج بھی محفوظ ہیں۔ منور ظریف نے 1971ء میں فلم عشق دیوانہ میں پہلی مرتبہ خصوصی نگار ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کے بعد انہیں فلم بہارو پھول برسائو اور زینت میں بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ ملے۔ 29 اپریل 1976ء کو منور ظریف دنیا سے رخصت ہوئے۔ لاہور میں بی بی پاک دامناں کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

    1980ء الفریڈ جوزف ہچکاک، برطانوی نژاد امریکی ففلم ساز اور پیش کار (پیدائش: 1899ء)

    2005ء سردار عنایت اللہ گنڈاپور، خیبر پختون خواہ کے سیستدان جس نے آخری عمر تک اسمبلی میں کوئی فعال کردار تو ادا نہیں کیا، لیکن مذہبی جماعتوں کے اکثریت والے ایوان میں انگریزی ہیٹ پہن کر حاضری باقاعدگی سے آخری وقت تک دیتے رہے۔ اپنے مخصوص طرز لباس کی وجہ سے سرحد اسمبلی میں وہ ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔ ان کی بکتر بند گاڑی کے طرز کی مخصوص جیپ بھی ان کی خاص علامت بن چکی تھی۔ (پیدائش: 1919ء)

    2011ء عبدالحمید المعروف اے حمید، افسانہ نگار، ناول نگار، مزاح نگار، سفر نامہ نگار، ڈراما نویس (پیدائش: 1928ء امرتسر)

  • 29 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    29 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    29 اپریل تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1639ء دہلی میں لال قلعہ کی بنیاد رکھی گئی۔

    1661ء چین کی منگ سلطنت نے تائیوان پر قبضہ کر لیا۔

    1672ء ولنگدیزی جنگ کے دوران فرانس نے نیدرلینڈز پر حملہ کر دیا۔

    1856ء برطانیہ اور روس میں امن معاہدہ طے ہوا۔

    1903ء کینیڈا کے شمال مغربی ریاست میں زمینی تودے گرنے سے ۷۰؍ افراد ہلاک ہو گئے۔

    1939ء نیتا جی سبھاش چندر بوس نے کانگریس سے استعفی دیا۔

    1945ء دوسری جنگ عظیم کے دوران اطالیہ (اٹلی) میں ڈوئچ (جرمن) فوج نے ہتھیار ڈال دیئے۔

    1945ء ہٹلر نے اپنی دیرینہ ساتھی ایوا براؤن سے شادی کی۔

    1970ء امریکی اور جنوبی ویتنامی فوجوں نے کمبوڈیا پر حملہ کیا۔

    29اپریل1984ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے عوامی جمہوریہ چین کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے افتتاح کی بیسویں سال گرہ کے موقع پر تین روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر ایک ہوئی جہاز کی تصویر بنی تھی اور20 YEARS OF PIA’S CHINA SERVICE اور 1964 اور 1984کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے بنایا تھا

    1991ء بنگلہ دیش کے چٹگاؤں میں آئے ایک سمندری طوفان میں ایک لاکھ انتالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کروڑسے زائد بے گھر ہوئے۔

    1986ء امریکا کے شہر لاس اینجلس کی سینٹرل لائبریری میں آتشزدگی سے آٹھ لاکھ کتابیں جل کر خاکستر ہوئیں ۔

    2005ء شام نے لبنان سے اپنی فوج واپس بلائی۔

    2011ء برطانوی شہزادہ پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی ہوئی۔

    2018ء۔۔پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے میں اپنے 2018 کے منشور کا اعلان کیا

    تعطیلات و تہوار :
    ۔”””””””””””””””””
    ڈانس (رقص ) کا عالمی دن
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی