Baaghi TV

Tag: 3. Crime News

  • الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں و تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی۔
    ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تقرریاں اور تبادلے کمیشن کی منظوری سے مشروط ہوگی جبکہ تمام صوبائی ادارے شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

    عمران خان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

    نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی میں تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلی اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ سیاسی بنیاد پر بھرتی شدہ تمام اداروں کے سربراہان کو فوری برطرف کیا جائے، سابق وزرائے اعلی، وزراء، مشیران کی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرائی جائیں اور سرکاری گاڑیاں بھی واپس لی جائیں۔

    کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون:18گرفتار

    الیکشن کمیشن نے حکم دیاکہ نگران وزرائے اعلیٰ اور وزراء تین روز کے اندر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں اور نگران وزرائے اعلیٰ نے بھی منصب سنبھال لیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی اور کابینہ ایک ماہ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔

  • کراچی:24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائمزکی 84 وارداتیں

    کراچی:24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائمزکی 84 وارداتیں

    کراچی :گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 84 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 84 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں جن میں 5 ڈکیتیاں، 3 کار چوری، 70 موٹرسائیکل چوری اور 6 موٹرسائیکل چھیننے کی واردات شامل ہیں۔ جبکہ کورنگی میں مزاحمت پر ایک شخص رمیز زخمی ہوا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے یہ بھی بتایا کہ شہر بھر میں 3 پولیس مقابلوں میں آٹھ اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ 6 دیگرجرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ، چرس، موبائل فون، گاڑیاں اور نقدی برآمد کی گئی۔

    ادھرکمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے سرکاری نرخ نافذ کرنے کے لیے شہر کے 85 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق کارروائی میں آٹھ دکانیں سیل کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر تین لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    تمام ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کی ہے جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 24 دکانداروں ،ضلع شرقی میں تیس ،ضلع غربی میں گیارہ ،وسطی اور ملیر کے اضلاع میں دس دس دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ضلع جنوبی میں دو لاکھ بائیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے آٹے کے مقرر کردہ نرخ نافذکر نے کی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

  • پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاترتین دن کے لئے بند

    پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاترتین دن کے لئے بند

    اسلام آباد:پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لئے بند،اطلاعات کے مطابق سینیٹ آف پاکستان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پارلیمنٹ کوبند کردیا گیا ہے اوریہ بھی کہا گیا ہےکہ اس شارٹ سرکٹ کی وجہ تلاش کی جارہی ہے

     

    اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹ نے 23 کو ہونے والا اجلاس 26 جنوری دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی

    دوسری طرف اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اس شارٹ سرکٹ کی وجوہات کا جائزہ لینے کےلیے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اس کی وجوہات تلاش کریں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے امید ہے کہ بہت جلد اس واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دے دی جائے گی

  • نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن

    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن

    لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سرکاری حکام اور نگران وزیر اعلیٰ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    تقریب میں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار، سابق سی سی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور، سنیئر صحافی سلمان غنی کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کے بعد ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے گھر کے باہر جشن منایا گیا۔محسن رضا نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر ہونے کے اعلان کے بعد انجمن تاجران کی جانب سے بھی ان کے گھر جشن منایا گیا، اس موقع پر خوشی میں ڈھول بجا رقص بھی کیا گیا۔

    سید محسن رضا نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ تقرری ہوتے ہی ان کے آبائی علاقے جھنگ میں انکی رہائش گاہ کے باہر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کا مبارکباد دینے کیلئے تانتا بندھ گیا۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 گھںٹے طویل اجلاس کے بعد محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کی طرف سے صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز گئے تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھیجے۔

    پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

    اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے بعد چاروں نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کو آج رات 10 بجے تک فیصلہ کرنا تھا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی امریکا سےتعلیم یافتہ

    پاکستان تحریک انصاف نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ ٹوئیٹر پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔ کارکنان تیاری کریں، عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

    دوسری جانب رہنما ق لیگ چوہدری پرویزالہیٰ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرری سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

    الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم مزید تیز کی جائے: عمران خان کی پارٹی کو ہدایت

    ٹویٹر پیغام میں چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید لکھا کہ 25 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنیوالے شخص سے کیسے انصاف کی توقع ہوسکتی ہے۔

  • کچے کے ڈاکو شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی کا لالچ دیکر یرغمال بنانے لگے

    کچے کے ڈاکو شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی کا لالچ دیکر یرغمال بنانے لگے

    رحیم یار خان: کچے کے ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر استعمال کرکے شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی اور سستی گاڑیوں کا لالچ دیکر اغوا کرنا شروع کردیا۔
    ذرائع کے مطابق کچے ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنالیا، شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی اور مختلف اشیاء سستی قیمت پر فراہم کرنے کا لالچ دیکر کر یرغمال بنانے لگے۔

    لالچ کے باعث اغوا ہونے والے شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز اہل خانہ کو بھیجی جانے لگیں، جس میں مغوی کی رہائی کے عوض بھاری تاوان طلب کررہے ہیں۔

    الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم مزید تیز کی جائے: عمران خان کی پارٹی کو ہدایت

    مغوی شہریوں کے اہلخانہ کی شکایات موصول ہونے پر پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 مغویوں کو بازیاب کرایا جب کہ آپریشن کے دوران 7 ڈاکو ہلاک اور تین گرفتار بھی کیے گئے۔

    پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

    پولیس نے عوما سے کسی بھی ہنی ٹریپ میں نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد افراد اب بھی ڈاکوؤں کی قید میں موجود ہیں۔پولیس کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کی سرح پر ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جب کہ ڈاکو اینٹی ایئرکرافٹ گنز سمیت جدید اسلحے سے لیس ہیں اور پولیس اتنے جدید اسلحے سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

  • محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ

    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ نے محسن رضا نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کو سپریم کورٹ چلینج کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اس بار بھی مایوس نہیں کیا، محسن نقوی جیسے متنازع سخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اس لیے کارکنان تیاری کریں چیئرمین پی ٹی ای آئی عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی پرویز الہیٰ نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متنازع اور ہر اصول و ضابطے کیخلاف ہے۔

    محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کے بعد ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے گھر کے باہر جشن منایا گیا۔محسن رضا نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر ہونے کے اعلان کے بعد انجمن تاجران کی جانب سے بھی ان کے گھر جشن منایا گیا، اس موقع پر خوشی میں ڈھول بجا رقص بھی کیا گیا۔

    سید محسن رضا نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ تقرری ہوتے ہی ان کے آبائی علاقے جھنگ میں انکی رہائش گاہ کے باہر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کا مبارکباد دینے کیلئے تانتا بندھ گیا۔

  • نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی امریکا سےتعلیم یافتہ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی امریکا سےتعلیم یافتہ

    لاہور:الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد کیے گئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی امریکا سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔محسن رضا نقوی نے کریسنٹ ماڈل سکول اور بعد میں گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکا چلے گئے، میامی میں رہتے ہوئے انہوں نے CNN میں انٹرن شپ کے ذریعے صحافت کا تجربہ حاصل کیا اس دوران وہ ایک پروڈیوسر کے عہدے پر فائز رہے، پاکستان میں CNN کے نمائندے کے طور پر خدمات بھی سرانجام دیں۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی پاکستان میں ایک معروف میڈیا گروپ کے مالک ہیں، ان کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

    پنجاب میں مسلسل تیسری بار اپوزیشن کے نامزد امیدوار کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے، تیسری بار ایک صحافی کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل 2018ء میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے صحافی حسن عسکری کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کا گزشتہ روز ہی اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کی مخالفت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پنجاب میں بہترین نام دیئے، نگران وزیر اعلیٰ وہ ہوتا ہے جو نیوٹرل ہو، اگر نیوٹرل شخص کو نگران وزیر اعلیٰ سلیکٹ نہ کیا تو قبول نہیں کریں گے۔

  • معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے

    معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے

    معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بیرام ڈی آواری کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی، بیرام ڈی آواری آواری گروپ کے مالک اور پاکستان میں پارسی انجمن کے چیئرمین بھی تھے۔

    ذرائع کے مطابق بیرام ڈی آواری کئی عرصے سے علیل تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی آخری رسومات پیر کو دوپہر ایک بجے ادا کی جائیں گی۔

    بیرام ڈی آواری نے 1978 اور 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوردونوں میں گولڈ میڈلز جیتے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 14 اگست 1982 کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

    آواری گروپ ایک خاندانی ملکیتی کاروبار ہے جسے فی الحال مسٹر بائرم ڈی آواری (چیئرمین) اور ان کے بیٹے دنشا اور زرکسز چلا رہے ہیں۔ ہوٹل مینجمنٹ آواری گروپ کا بنیادی کاروبار ہے جو ہوٹلوں کے موجودہ بیڑے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں دیگر جگہوں پر 3- اور 4-اسٹار پراپرٹیز کے مالک اور/یا انتظام کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔ آواری گروپ پاکستان میں فائیو، فور اور تھری اسٹار پراپرٹیز کا مالک ہے اور اسے چلاتا ہے اور دبئی میں دو ہوٹلوں کا انتظام کرتا ہے۔

    کمپنی کی تاریخ کراچی میں برسٹل ہوٹل کے افتتاح کے ساتھ 1944 سے شروع ہوئی، جس کے بعد:
    بیچ لگژری ہوٹل کراچی (1948)
    – آواری ہوٹل لاہور (1978)
    – آواری ٹاورز کراچی (1985)
    – آواری دبئی ہوٹل (1995)
    – آواری برشا سویٹس (2008)
    نیز آواری ایکسپریس ہوٹل اور رہائش گاہیں

    ان کے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سابق صدر نے بہرام ڈی آواری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

  • پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

    پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔ کارکنان تیاری کریں، عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسدعمر نے کہا کہ محسن نقوی کی بطورنگراں وزیراعلیٰ تعیناتی آئین سے مذاق کے مترادف ہے، تحریک انصاف فیصلے کیخلاف عوامی احتجاج اور قانونی چیلنج بھی کرے گی۔

    خائن کیلئے قرآن کریم میں سخت الفاظ استعمال ہوئے ہیں،چیف جسٹس

    دوسری جانب رہنما ق لیگ چوہدری پرویزالہیٰ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرری سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ٹویٹر پیغام میں چوہدری پرویزالہیٰ نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید لکھا کہ 25 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنیوالے شخص سے کیسے انصاف کی توقع ہوسکتی ہے۔

    ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرکے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپوزیشن کی طرف سے دیے جانے والے ناموں میں سے ایک نام ایسا بھی جس کا رجیم چینج میں باقاعدہ کردار تھا۔ ان کے مطابق اگر الیکشن کمیشن ایسے کسی شخص کا انتخاب کرتا ہے تو پھر اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

  • الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا

    الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا

    لاہور:حکومت، اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کی جانب سے ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممبران، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کے دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے صحافی محسن رضا نقوی کے نام پر اتفاق کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب کو نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی سے حلف لینے کیلئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی ایک معروف میڈیا گروپ کے مالک ہیں، ان کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہی اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی، جس میں اہم تقرری سے متعلق گفتگو کی گئی، سکندر سلطان راجہ کو تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں لاء ونگ کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری سے متعلق آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی تھی، اس دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دیں گے۔

    پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نامزد امیدواروں پر صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مسلسل تناؤ اور عدم اتفاق کے سبب غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی بھی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کیا گیا جس کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر نے دی۔

    واضح رہے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے پاس آج کا دن تھا، آئین کے آرٹیکل اے-224 کے تحت 2 روز کا وقت آج ختم ہونا تھا، چودھری پرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ جبکہ حمزہ شہباز نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام بھیجے تھے۔