Baaghi TV

Tag: 4. Pakistan News

  • جرمنی میں ٹرین پرچاقوحملےمیں2افرادہلاک،متعدد زخمی

    جرمنی میں ٹرین پرچاقوحملےمیں2افرادہلاک،متعدد زخمی

    برلن:جرمنی کے شمالی علاقے میں ریل پر چاقو کے حملے میں افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔نیوزایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی جرمنی میں علاقائی ریل پر چاقو کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم دیگر مسافروں نے حملہ آور پر قابو پالیا۔

    پولیس کے ترجمان نے کہا کہ چاقو کے حملے کا واقعہ دو شہروں ہیمبرگ اور کیئل کے درمیان چلنے والی ریل میں پیش آیا اور زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور کی عمر بیس اور تیس سال کے درمیان ہے اور ان کو بروک اسٹیڈٹ کے ریلوے اسٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے اور حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے۔

    حیدرآباد : پنیاری پولیس کی مختلف چھاپہ مار کاروائیاں، 7 ملزمان گرفتار, چرس اور…

    پولیس نے بیان میں کہا کہ عینی شاہدین نے فوری طور پر حملہ آور کو پولیس کے آنے سے قبل پکڑ لیا۔ترجمان نے کہا کہ حملے کی تفتیش انتہاپسندی یا حملہ آور کے ساتھ نفسیاتی مسائل سمیت تمام پہلووں سے کی جارہی ہے۔

    ادھر دو دن قبل امریکہ میں ہونے والی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    گو جرہ : معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

     مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز اور لاس اینجلیس ٹائمز کے مطابق فائرنگ شب دس بجے اس وقت کی گئی جب گاروی ایونیو کے ایک ڈانس اسٹوڈیو میں لوگ نئی چینی قمری سال کا جش منا رہے تھے۔

     

  • موٹرسائیکلیں مزید پچیس ہزار روپےتک مہنگی کردی گئیں

    موٹرسائیکلیں مزید پچیس ہزار روپےتک مہنگی کردی گئیں

    لاہور:سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ملک میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل بنانے ولی صف اول کی کمپنی سوزوکی پاکستان نے گزشتہ روز گاڑیوں ک قیمتیں بڑھائی تھیں اور آج 25 جنوری کو موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

    صرف کراچی میں ایک ماہ میں مزید 9 ہزار سے زائد شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

    سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جب کہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 پزار روپے مہنگی ہوگئی ہیں۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 100 ایس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے، جی ایس 150 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 3 لاکھ 84 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور دالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

    ٹھٹھہ:چوری شدہ سولرپلیٹ،واٹرپمپ،2موٹرسائیکل برآمد ،ملزمان گرفتار

    یاد رہےکہ چند ہفتے قبل روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والے کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد ہونڈا کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی نئی قیمتوں کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوچکی ہے۔

    سی ڈی 70 ڈریم ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے، ہونڈا پرائیڈر کی نئی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے، سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہونڈا کی سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اب یہ 3 لاکھ 38 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف 3 لاکھ 42 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔

    یاماہا وائی بی 125 زیڈ کی قیمت 18 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار روپے اور یاماہا وائی بی 125 زیڈ۔ڈی ایکس کی قیمت 19 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ یاماہا وائی بی آر 125 کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
    اسی طرح چینی کمپنی کی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

  • پشاور: سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی

    پشاور: سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی

    پشاور:نواحی علاقے بڈھ بیرمیں سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی۔نواحی علاقے شیخ محمدی میں سودی کاروبارکی لین دین پر فریقین میں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں۔ دونوں گروپوں کی فائرنگ سے 4 افراد قتل جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ فریقین کے درمیان 10 لاکھ روپے کی رقم پر تنازع چلا آرہا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام۔ صوبے میں نجی سود کے کاروبار پر پابندی کا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے اور ”دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022“ (The Punjab Prohibation of Interest Loans Act) کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

    عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے. شرجیل میمن

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ ہونے کے بعد پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اورصوبہ بھر میں کوئی بھی نجی سود کے حوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گااورنجی سود کالین دین کرنے والوں کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

    دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    قانون نافذ ہونے کے بعد ماضی نجی طورپرسود کی مد میں رقم لینے والا شخص اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گااوررقم لینے والے شخص کو اب ماضی میں لئے گئے سود کی مد میں اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔اصل رقم کے علاوہ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی شہری تھانے جاکر ایف آئی آر درج کرا سکے گا۔نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

    انہوں نے کہا کہ سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیاہے۔نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے۔اللہ اوراللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں۔سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

  • افغانستان؛جما دینےوالی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی

    افغانستان؛جما دینےوالی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی

    کابل:افغانستان میں شدیدسردی سے ایک ہفتےکےدوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں رواں موسم میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اور معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے۔شہری گھروں میں محصور ہوگئے لیکن ٹوٹے پھوٹے گھر انھیں موسم کی سختی سے بچانے میں ناکام رہے۔

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    طالبان حکام نے تصدیق کی ہے کہ شدید سرد موسم کے باعث ایک ہفتے کے دوران 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں سرد موسم کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔افغانستان میں موجودہ موسم سرما میں سردی بھی معمول سے زیادہ پڑ رہی ہے اور جنگ زدہ ملک میں امدادی کاموں کے لیے دستیاب این جی اوز نے بھی کام کرنا بند کردیا ہے۔ جس کے بعد امداد شہریوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہے۔

    لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    این جی اوز نے افغانستان میں کام کرنا بند تنظیم کی خواتین ورکرز پر طالبان کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے ردعمل میں کیا تھا تاہم اب این جی اوز نے موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے امدادی کاموں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔جاپان میں ریکارڈ برفباری کی وجہ سے حکومت کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ٹوکیو میں رواں سال کی پہلی برف باری ہوئی، جاپان کے شہر منی وا میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 36 انچ برف پڑی ہے جبکہ کوسا میں آج صبح درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹھٹھہ : گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے چار لاشیں برآمد

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید برفباری اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، وسطی جاپان میں برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیاں، ٹرک کافی دیر تک سڑکوں پر پھنسے رہے ۔جاپان کے شمالی حصے میں ڈومیسٹک ایئر لائنز کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے بلٹ ٹرین سروس بھی معطل اور تاخیر کا شکار ہے۔

    جاپان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کل تک درجہ حرارت مزید نیجے گرسکتا ہے جو کہ صدی کا سب سے کم درجہ حرارت ہوسکتا ہے ۔

  • جاپان میں شدید برف باری، نظام زندگی درہم برہم ،منسوخ پروازوں کی تعداد300 سے تجاوز کرگئی

    جاپان میں شدید برف باری، نظام زندگی درہم برہم ،منسوخ پروازوں کی تعداد300 سے تجاوز کرگئی

    جاپان کے مختلف علاقوں میں طوفان کے باعث شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، برفباری سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ریکارڈ برفباری کی وجہ سے حکومت کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ٹوکیو میں رواں سال کی پہلی برف باری ہوئی، جاپان کے شہر منی وا میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 36 انچ برف پڑی ہے جبکہ کوسا میں آج صبح درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ننکانہ : پولیس کی وردی میں چھپا اے ایس آئی کے روپ میں لینڈ مافیاء کا ڈان نکلا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید برفباری اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، وسطی جاپان میں برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیاں، ٹرک کافی دیر تک سڑکوں پر پھنسے رہے ۔

    ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کو جلائے جانے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر…

    جاپان کے شمالی حصے میں ڈومیسٹک ایئر لائنز کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے بلٹ ٹرین سروس بھی معطل اور تاخیر کا شکار ہے۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کل تک درجہ حرارت مزید نیجے گرسکتا ہے جو کہ صدی کا سب سے کم درجہ حرارت ہوسکتا ہے ۔

     

    ادھرامریکہ کو موسم سرما کے شدید طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے بعد تقریباً 15 لاکھ امریکی شہری بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس طوفان کی وجہ سے کرسمس سے کچھ دن قبل ملک کی بڑی شاہراہیں بند جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں۔
    اس وقت معتدل موسم کی حامل شمار ہونے والی جنوبی ریاستوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید برفباری، تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔قومی موسمیاتی سروس کے مطابق تقریباً 24 کروڑ (70 فیصد آبادی) افراد کو موسمی چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ سرد ہوا نے درجہ حرارت کو منفی 55 ڈگری فارن ہائیٹ تک کم کر دیا ہے۔
     
    اے ایف پی کے مطابق شمالی اور جنوبی ڈکوٹا، اوکلاہاما، آئیووا اور دیگر جگہوں پر ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں نے تقریباً صفر کے قریب حدِنظر، برف سے ڈھکی سڑکوں اور برفانی طوفان کے حالات کی اطلاع دی ہے اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
  • جامشورو؛ بم دھماکےسے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرگیا

    جامشورو؛ بم دھماکےسے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرگیا

    حیدرآباد: جامشورو مانجھند تحصیل کے علاقے خانوٹ میں دہشت گردوں نے بم دھماکے سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرا دیا۔ہائی ٹرانسمیشن لائین جامشورو 500کے وی گرڈ اسٹیشن سے دادو کی طرف جا رہی تھی۔

    بم دھماکےسےٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرنےسے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ اطلاع ملنے پراین ٹی ڈی سی حکام اور پولیس پہنچ گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جھلس گئے

    ادھر کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ خروٹ آباد کے علاقے بادیزئی میں بدھ 25 جنوری کی صبح پیش آیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

    قبل ازیں گزشتہ روز منگل 24 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر رہائشی کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    دھماکے سے جھلس کر 2 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • شہزور ٹرک نے 3 موٹر سائیکل سوار بچوں کو کچل دیا، تینوں بچے جاں بحق

    شہزور ٹرک نے 3 موٹر سائیکل سوار بچوں کو کچل دیا، تینوں بچے جاں بحق

    کراچی: شہرقائد میں ٹریفک حادثات کئی جانیں لے گئے ،شاہ لطیف ٹاؤن رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار شہزور ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تینوں بچے موقع پرجاں بحق ہو گئے۔

    گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

    ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی تھے، جو اسکول سے گھر جارہے تھے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ حادثے کے بعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقلہ کردی گئی۔

    قصور میں ہندو برادری کےتین افراد کی پراسرار موت,انتہائی افسوسناک واقعہ ہے.میاں…

    اس حوالے سے ایس ایچ اوشالطیف ٹاؤن مظہر اقبال اعوان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت لقمان، نعمان اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہیں ،جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دو بچے لقمان اور نعمان سگے بھائی تھے جبکہ متوفی عبداللہ محلے میں رہائش پذیر تھا۔

    ٹھٹھہ : ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور امداد کاسلسلہ…

    پولیس نے شہزور ٹرک کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا ہے اور حادثے میں ملوث شہزور ٹرک کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے

  • سیلاب سے60 لاکھ پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے:عالمی بینک

    سیلاب سے60 لاکھ پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے:عالمی بینک

    اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ مون سون کے دوران شدید بارشوں اور بدترین سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں 60 لاکھ افراد کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ فوڈ سیکیورٹی اَپ ڈیٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لاکھوں مویشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 9.4 ملین ایکڑ اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ نقصان بلوچستان اور سندھ میں ہوا ہے۔

    دہلی دہل گیا ،زلزلے کے جھٹکوں نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

    رواں سال جون کے وسط سے پاکستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور دیگر آفات نے شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ سیلاب کے بعد صوبہ سندھ میں کچھ کسانوں کو اپنے مال مویشی کم قیمت پر فروخت کرنا پڑے ہیں کیونکہ وہ مویشی پالنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

    پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، 14 جون سے شروع ہونے والی بارشوں کے بعد سے، پاکستان بھر میں 930000 سے زیادہ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ صرف صوبہ سندھ میں ہی 208000 سے زیادہ مویشی ہلاک ہوئے ہیں، ملک بھر میں 800000 ہیکٹر سے زائد رقبے پر فصلیں سیلاب کی نذر ہو گئی ہیں۔ پاکستانی حکومت کے ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات 10 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    منشیات نہیں، بلکہ پارٹی کی تصاویر والدین کو بھجوانے پر تشدد کیا گیا،انکوائری رپورٹ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد ملک میں اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اکتوبر2021 میں اشیاء خوراک کی مہنگائی کی شرح 8.3فیصد تھی جو مارچ 2022میں 15.3فیصد اور سیلاب کے بعد ستمبر میں 31.7فیصد ہوگئی۔

    گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

    رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی و موسمیاتی عوامل، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مقامی کرنسیوں کی قدر گرنے سے مہنگائی میں اضافے کا رجحان ہے جس کی وجہ سے اشیا خوراک کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ بنگلا دیش میں دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 7.9فیصد، نیپال میں 7.4فیصد اور پاکستان میں 35.5فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا جبکہ سری لنکا میں یہ شرح 64.4فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مون سون کے دوران جنوبی ایشیا کے خطے کے بعض علاقوں میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں جبکہ بعض میں کم ہوئیں جس کی وجہ سے خوراک کی پیداوار میں تعطل آیا ہے جس کے اثرات اب سامنے آرہے ہیں۔

  • دہلی دہل گیا ،زلزلے کے جھٹکوں نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

    دہلی دہل گیا ،زلزلے کے جھٹکوں نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت اور گرد و نواح میں تقریباً 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے۔ شہری خوف کے باعث گھروں سے چیختے ہوئے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔

    کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 300 کلومیٹر جب کہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریباً 63 کلومیٹر کی دوری پر زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی ،قیدیوں سے مذاکرات کامیاب، حالات پر قابو پالیا گیا

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھتوں پر لٹکے پنکھے جھول رہے ہیں۔ چند تصاویر میں کھڑکیاں ور دروازے بھی ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    اے این ایف کی زیرو لائن طورخم بارڈر کے قریب کارروائی؛ بھارتی ساختہ 17700 نشہ آور…

    یہ ابتدائی اور فوری خبر ہے، جانی اور مالی نقصان سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ ایک کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے اور جیسے جیسے تفصیلات آئیں گی عوام الناس اور میڈیا کو شیئر کردی جائیں گی

  • امریکہ ہر روزلاشیں ہی لاشیں :دو روزبعد ہی اجتماعی قتل کا دوسرا واقعہ،7 افراد ہلاک

    امریکہ ہر روزلاشیں ہی لاشیں :دو روزبعد ہی اجتماعی قتل کا دوسرا واقعہ،7 افراد ہلاک

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔اس سلسلے میں غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز شمالی کیلیفورنیا کے شہر ہاف مون بے کے دو مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

    میرپور ساکرو: 2 افرادکی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

    پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت 67 سالہ چونلی ژاؤ کے نام سے کی گئی ہے، ملزم کے قبضے سے ایک آٹو میٹک ہینڈ گن ملی ہے۔اس سے قبل کیلیفونیا کے علاقے مونٹیری پارک میں گزشتہ ہفتہ کو فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد کو قتل کردیا گیا تھا اور دو روز بعد یہ اجتماعی قتل عام کا دوسرا واقعہ ہے۔

    قصور میں ہندو برادری کےتین افراد کی پراسرار موت,انتہائی افسوسناک واقعہ ہے.میاں…

    دوسری طرف فلوریڈا کے حکام نے حال ہی میں اس ریاست کے اسکولوں میں ایک منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کی ہے جس کے مطابق اسکولوں میں افریقی امریکن اسٹڈیز سے متعلق کورس کی پڑھائی روک دی جائے گی۔

    یہ کارروائی عوام کی جانب سے کئے جانے والے اعتراضات کے باوجود کی گئی ہے جبکہ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ فلوریڈا کے گورنر کا اس منصوبے پر عمل درآمد روایتی عوامی تعلیم کو تباہ کرتا ہے۔یہ فلوریڈا میں دائیں بازو کے اقدامات میں سے ایک ہے جو “نسل پرستی سے پاک تعلیم” کی پالیسی کو ختم کر دے گی۔

    قصور:کھڈیاں خاص کےاراضی ریکارڈ سنٹر اور دیہی مرکز مال میں آنے والے سائلین خوار

    اسکولوں میں افریقی – امریکن اسٹڈیز کا تعلق تاریخ، ادب، آرٹس اور ہیومینٹیز، پولیٹیکل سائنس، جغرافیہ اور دیگر علوم سے ہوتا ہے اور یہ اسکولوں میں افریقی امریکیوں کی اہم شراکتوں اور تجربات کو دریافت کرنے کے لیے پڑھائے جاتے ہیں۔