Baaghi TV

Tag: 6 فروری

  • 1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا

    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا

    انقرہ: 1999 میں ترکیہ کے زلزلے میں دنیا میں آنے والا عثمان انیس 2023 کے زلزلے میں دنیا سے رخصت ہو گیا-

    باغی ٹی وی: ترک میڈیا سے گفتگو میں عثمان کی والدہ نے بتایا کہ عثمان کی پیدائش 1999 میں ترک شہر غازی انتیپ میں ہوئی تھی، جس دوران زلزلہ آیا ہوا تھا، اور اب 2023 میں عثمان ترکی کے جنوب میں واقع شہر نوردگی میں آنے والے زلزلے میں جان کی بازی ہار گیا۔

    عثمان کی والدہ آسیے باس ترک نے کہا کہ میری اس ( 6 فروری) کی رات آنکھ کھلی تو سب کچھ زور زور سے ہل رہا تھا، میں نے فوراً ہی اپنے شوہر کو اٹھایا اور انہیں دیوار کے ساتھ لگایا، جیسے ہی میں اپنے بچوں کی جانب بڑھی تو میرے اوپر چھت گرگئی-

    آسیے باس ترک کے مطابق جس رات 7.7 کا زلزلہ آیا اس رات میرا بڑا بیٹا عثمان اپنے بھائی امیرحان کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سو رہا تھا، لیکن قدرت نے اس کی زندگی اتنی ہی لکھی تھی۔

    عثمان کی والدہ نے بتایا کہ میرا بیٹا بہت ہی ہمت والا تھا، وہ ایک پہاڑ کی مانند تھا، میں نے سوچا کے عثمان اپنے بھائی کو بچالےگا، میرے بیٹے نے اپنے بھائی کےگرد خود کو کھڑا کر دیا لیکن وہ خود اپنے آپ کو نہ بچاسکا عثمان نے اپنے بھائی کو ملبے سے نکلنے میں مدد کی، لیکن وہ خود ملبے کے نیچے سے باہر نہ آسکا۔

    آسیے باس ترک نے کہا کہ عثمان زلزلے میں پیدا ہوا اور زلزلے میں مر گیا، میرا دل جل رہا ہے۔

  • آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل پر سیمینار 6 فروری کو ہوگا، کے یو جے

    آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل پر سیمینار 6 فروری کو ہوگا، کے یو جے

    سیمینار پی ایف یو جے کی جاری جدوجہد کا حصہ ہے، سیاسی قیادت، سول سوسائٹی مزدور اور صحافی مدعو
    کے یو جے کی جنرل کونسل 13 فروری 2021 کو کراچی پریس کلب میں ہوگی، مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ

    ملک میں آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت سیمینار 6 فروری 2021 کو مقامی ہوٹل میں ہوگا سیمینار میں ملک کی سیاسی قیادت، سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی اور مزدور رہنماوں کو مدعو کیا گیا ہے اس موقع پر پی ایف یو جے کی 70 سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب کی رونمائی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی ویب سائٹ کا اجرا بھی کیا جائے گا ۔ سیمینار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی* *جانب سے ملک میں صحافت کو درپیش مسائل پر آگاہی اور ان کے حل کی تلاش میں جاری سیمینارز کا تسلسل ہے اس سلسلے کا پہلا سیمینار 14 جنوری 2021 کو لاہور میں ہوا تھا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیمینار کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں طے پایا کہ سیمینار میں تمام سیاسی جماعتوں، حکومتی نمائندوں، سینئر صحافیوں، وکلا اور ڈاکٹرز سمیت سول سوسائٹی کے ارکان اور مزدور رہنماوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیمینار، کتاب کی رونمائی اور ویب سائٹ کے اجرا کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں قائم کی گئیں جو انتظامات کو حتمی شکل دیں گی* ۔ *اجلاس میں پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے فیصلے کے تحت 13 فروری کو کے یو جے کی جنرل کونسل بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 13 فروری کو کے یو جے کی جنرل کونسل کراچی پریس کلب میں ہوگی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنے تمام ارکان سے درخواست کی ہے کہ وہ سیمینار اور جنرل کونسل میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں.