Baaghi TV

Tag: 9 مئی

  • 9 مئی واقعات  ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی، نگراں حکومت کی رپورٹ

    9 مئی واقعات ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی، نگراں حکومت کی رپورٹ

    اسلام آباد: نگراں حکومت نے 9 مئی 2023 واقعات پر رپورٹ جاری کی ہے،جس کے مطابق 9 مئی 2023 واقعات کا مقصد فوج کے اندر تحریک انصاف کے حق میں بغاوت کرانے کی کُھلی کوشش تھی۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی ریاستی اداروں کے خلاف پہلے کے تشدد کا مضبوط جواب نہ ملنے پر پی ٹی آئی زیادہ بے باک ہوگئی تھی فوجی تنصیبات پر سامنے سے حملے کرنے کا مقصد فوج کے مورال کو کمزور کرنا اور سیاسی ڈیل کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات ایک کھلی اور غلطی پر مبنی کوشش تھی جس کا مقصد مسلح افواج کے اندر اپنے حق میں ڈیل کرانا تھا، اس کا مقصد نہ صرف پاکستانی فوج پر عمران خان کے سیاسی مطالبات کے لیے دباؤ ڈالنا تھا،9 مئی ایک بیانیے کا عروج تھا جو ایک شخصی فرقے کے گِرد بنا گیا تھا، اس کے ذریعے ایک حکمت عملی کے تحت ان کے مخالفین کے خلاف تشدد کو قومی خدمت کے طور پر جواز فراہم کیا گیا۔

    پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    9 مئی کو ایک حکمت عملی تشکیل دی گئی جس کے تحت عوامی طاقت سے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ اس سے پی ٹی آئی کےسپورٹرز کو موقع ملا کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک پر مسلح فوج کیخلاف اپنا غصہ نکال سکیں،مسٹر خان بہت عرصے سےفوجی اسٹیبلشمنٹ کو اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار بھی تصور کرتے رہے ہیں، وہ صرف اسی ایک ادارے کے ساتھ مذاکرات پر تیار بھی تھے، مسٹر خان نے بارہا دیگر سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کے حوالے سے اپنی تحقیر آمیز انداز میں بات بھی کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیاسی حل نکالنے کے لیے مذاکرات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ مسٹر خان نے فوج کے آئینی کردار کی عزت کرنے سے انکار کردیا تھا جو ان سے غیر سیاسی رہنے کا تقاضا کرتا ہے۔

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    نگران حکومت کی کابینہ کمیٹی کی تحقیقی کے مطابق مسٹر خان نے کسی بھی مرحلے پر نہ تو 9 مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا، نہ ہی ان کی مذمت کی، اس کے بجائے انہوں نے عوام اور مسلح فوج کے مابین تقسیم کو وسیع کرنے کے لیے حقائق کو توڑا مروڑا اس حکمت عملی کی بنیاد ایک سادہ مفروضہ تھا کہ غیر مسلح احتجاجی مظاہرین اور فوج کے مابین تصادم سے فوج مخالف جذبات جنم لیں گے، اس طرح عوام اور مسلح فوج کے مابین خلیج وسیع ہوپائے گی۔

    پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی

  • نومئی واقعہ عوام کا ردعمل واضح پیغام، تجزیہ ، شہزاد قریشی

    نومئی واقعہ عوام کا ردعمل واضح پیغام، تجزیہ ، شہزاد قریشی

    اسلام آباد (تجزیہ شہزاد قریشی) عوام نے دنگا فساد اور بلووں کی سیاست کو مسترد کر دیا ملک میں معاشی استحکام کے لئے عوام امن اور سیاسی ہم آہنگی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر ایک سیاہ دھبہ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کو قومی و ملکی مفاد کو اپنے ذاتی مقاصد اور اپنی انا کی تسکین کو پس پشت ڈال کر مثبت سیاست اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کردار ملکی ترقی اور استحکام کے لئے ادا کرنا چاہئے، 2014ء کے دھرنوں اور 9 مئی کے واقعات بے لگام پروپیگنڈہ اور انتقامی سوچ کے عکاس ہیں۔

    قومی اداروں اور دفاع پاکستان کے ضامن اداروں کے خلاف نوجوان نسل کے اذہان میں زہر گھولنا اور انہیں اپنے ہی وطن کے اداروں اور عوام کی ملکیت پراپرٹی کو جلاو گھیراؤ کے ذریعے نقصان پہنچانا کسی طرح بھی سیاست اور خدمت وطن کے زمرے میں نہیں آتے گزشتہ سال 9 مئی کو شہدا کی تصاویر و یادگاروں پر گمراہ ہجوموں کے حملے اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچانا کسی پاکستان دشمن قوت کا خواب تو ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی پاکستانی کی سوچ نہیں ہو سکتی۔

    عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ملٹری کورٹس کو بلاتفریق و رعایت اور کسی بھی مصلحت کو پس پشت ڈال کر ایسے واقعات میں ملوث پائے جانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے اور انہیں نشان عبرت بنانا چاہئے اور کسی بھی بے گناہ کو مکمل تحفظ بھی دینا چاہئے اس وقت استحکام سیاست ہی استحکام پاکستان ہے تمام اداروں کو ایک سوچ اور ایک مشن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں تاکہ وطن عزیز میں معاشی ترقی بیرونی سرمایہ کو فروغ ملے آج عوام نے دنگا فساد کی سیاست کو رد کر کے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ عوام ترقی و معاشی استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • 9 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں  شہدا کو خراج عقیدت پیش کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

    9 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سینٹر میں شہدا کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب میں پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے شہدا کے خاندان مدعو ہوں گے، تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔

    وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس می‍ں 9 مئی واقعےکی مذمت کی جائےگی، کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائےگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائےگا، وفاقی کابینہ 9 مئی کوپارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دےگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے، بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا ،اب دوبارہ نہیں کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 9 مئی کو ہونے والی تقریب میں سول، عسکری قیا د ت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔

    توشہ خانہ ریفرنس:نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور اہلیہ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    پیوٹن نے اگلے 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    جاپان میں بغل کے پسینے سے بنی نئی ڈش حیران کن قیمت پر فروخت

  • 9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    راولپنڈی: 9 مئی واقعات پر مقدمات سے بریت کے لیے شیخ رشید کی درخواستیں عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیں۔

    شیخ رشید احمد کی سانحہ 9 مئی کے واقعات میں 3 تھانوں کینٹ ،مورگاہ اور ٹیکسلا میں درج مقدمات کے سلسلے میں آج پیشی تھی، تینوں کیسز میں سابق وزیر داخلہ نے عدم شواہد ،ناکافی ثبوت اور اپنی عدم موجودگی کی بنیاد پر بری کرنے کے لیے آئینی درخواستیں دائر کیں-

    شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ اس دن راولپنڈی موجود نہیں تھے انہیں سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، انہیں ان مقدمات سے بری کیا جائے،جس پر عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیموں کو نوٹسز جاری کردئیے اور حکومت کو 14 مئی کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

    بعد ازاں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، یہ سیاسی انتقام ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،جو پاکستان میں نہیں تھے، ان کو بھی کیسز میں ملوث کردیا گیا ہےہم قانونی دائرے میں رہ کر یہ کیسز لڑیں گے اور جیتیں گے، جو بے گناہ قید ہیں ان سب کو فوری رہا کر دینا چاہیے۔

  • راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج  کی  9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

    راولپنڈی: عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی، کیس کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئےڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔

    عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی، جج ملک اعجاز آصف نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا بتا کر مزید سماعت سے معذرت کی۔

    نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    دوسری جانب نسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئےایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج …

  • 9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

    9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: 9مئی کو حساس اداروں اور وزیرداخلہ کےگھر پر حملے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی :عدالت کی جانب سے مرادسعید، زرتاج گل، اعظم سواتی، شہبازگل کےوارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں، منحرف رکن فرخ حبیب، زین قریشی، حماداظہر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اسلم اقبال، یاسمین راشد سمیت دیگر کے بھی وار نٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔

    پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو عدالت نے متعدد بار طلب کیا، لیکن احکامات کی عدم تعمیل پر 33 ملزمان کی دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے ہیں دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات میں اشتہای ہونے والے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے، عدالت نے 64 ملزمان کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے-

  • محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی  رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

    اسلام آباد : محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا حملہ ریاست کے خلاف جنگ تھا،9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ریاست پرحملہ کیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پنجاب حکومت قائمہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ کی توثیق کر دی اور رپورٹ کو اب سرکاری دستاویزات کا باقاعدہ حصہ بنا دیا گیا ہے، سانحے کی جامع رپورٹ 17 صفحات پرمشتمل ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سانحہ 9 مئی کا حملہ ریاست کے خلاف جنگ تھا،9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ریاست پرحملہ کیا، یہ حملہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرز پر تھا،شواہد کے مطابق 9 مئی کا منصوبہ پہلے سے تیار تھا، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے کہنے پر ریاستی اداروں پر حملہ کیا گیا، قیادت کا ایجنڈا صرف ریاستی اداروں پر حملہ تھا۔

    اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    رپورٹ کے متن کے مطابق فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی، پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیوبلڈنگ، کور ہیڈکوارٹر، آئی ایس آئی کے دفاتر پر حملہ کیا، ائیر بیس، شہدا کی یادگار اور اس سے منسک عمارتوں پر حملہ کیا گیا، جی ایچ کیو، آئی ایس آئی کے دفاتر اورانسٹالیشن پر حملہ پلان کا حصہ تھا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سانحہ 9 مئی کی ذمہ دار ہے، سانحہ 9 مئی میں مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ مقامی قیادت بھی شامل تھی، پارٹی قیادت کے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسایا گیارپورٹ میں ان لوگون کے نام دیے گئے ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسا رہے تھے۔

    نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

    رپورٹ میں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، غلام محی الدین، علی عباس، عندلیب عباس، میاں محمودالرشید، عمرسرفراز چیمہ، مراد راس، منصب اعوان، اعظم خان نیازی اور بجاش نیازی کے نام شامل ہیں، جناح ہاؤس پر حملہ کرکے ایک ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    اداکار مصطفی قریشی نے 5 لاکھ روپے میں قبر کی جگہ مختص کروالی

  • 9 مئی کے  واقعات ، اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کےکی کارروائیاں شروع

    9 مئی کے واقعات ، اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کےکی کارروائیاں شروع

    لاہور : پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنےکی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ڈی آئی جی انویسٹیگیشن عمران کشور نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 9 مئی کے 336 ملزمان کی تلاش جاری ہے، قانون کے مطابق ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرانےکی کارروائی شروع کردی ہے۔

    عمران کشور کے مطابق 9 مئی کے 14 پرچے درج کیےگئے تھے، 9 مئی واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور دیگر کارکن شامل ہیں ،جن میں ملوث بہت سے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کےگھر ہونے والے واقعے کی مشترکہ تفتیش جاری ہےمختلف ٹیمیں کیس پر تفتیش کر رہی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر ہماری ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

    پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے پولیس کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی بتایا انہوں نے کہا کہ انویسٹیگیشن پولیس نے رواں سال کے ایک لاکھ 77 ہزار 99 مقدمات کے چالانوں سمیت گزشتہ سالوں کے کل 4 لاکھ 92 ہزار 898 چالان عدالتوں میں جمع کروائے ہیں اور خطرناک ملزمان سمیت کل 2 لاکھ 53 ہزار 32 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔

  • 9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ دیگر ملزمان میں کرامت علی کھوکھر، حافظ فرحت، احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی، حامد رضا، امتیاز محمود اور واثق قیوم عباسی شامل ہیں۔

    دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) آفس کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

  • جلاؤ گھیراؤ کیس:  دس ملزمان اشتہاری قرار

    جلاؤ گھیراؤ کیس: دس ملزمان اشتہاری قرار

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں دس ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی:لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہےملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر، اسلم اقبال، مسرت چیمہ جمشید چیمہ،غلام عباس سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    ملزمان کے خلاف ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

    جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،ترجمان ڈریپ

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔