Baaghi TV

Tag: 9 مئی

  • پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے،پولیس کی جانب سے عثمان ڈار کی گرفتاری کے لیے محتلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات میں عثمان ڈار 5 مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے فیکٹری منیجر سے 9 مئی کی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلب کیا گیا چھاپے کے دوران فیکٹری کے مین دروازے کو بند کردیا گیا اور داخلی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    عثمان ڈار ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 3 دسمبر 2018 سے وزیر اعظم کے نوجوانوں کے امور کے خصوصی مشیر کے عہدے پر ہیں اور 10 اکتوبر 2018 سے وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین ہیں۔ ان کا خاندان وی آئی پی گروپ پرائیوٹ لمیٹڈ کے مالکان ہیں جو ایک بڑی چمڑے کی کمپنی ہے اور چمڑے کے ملبوسات اور کھیلوں کے لباس کے پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔

    ضلع مردان میں ہیٹ ویو کے سبب اموات کے خبر کی تردید

    10 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کاچیئرمین مقرر کیا۔ 12 اکتوبر کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ڈار کی مشکوک ڈگری کے باعث تقرری کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ تقرری میرٹ کی صریح خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے کیونکہ انہیں عام انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا 3 دسمبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے امور نوجوانان مقرر کیا-

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

  • رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر  درج کرنے کے لئے درخواست جمع

    رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست جمع

    پشاور کے مقامی عدالت میں وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ،آئی جی اور فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے،درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ شفیق الامان کی عدالت میں دائر کی گئی ہے،درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے تھانہ خان رازق میں درج مقدمہ غلط دعویداری پر مبنی ہے، مقدمے میں ملزمان کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا،درخواستگزار نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کی دعویداری ریکارڈ موجود نہیں ہے،درخواست میں استدعا کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں راناء ثناء اللہ،آئی جی اور فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کو نامزد کیا جائے، جس پر عدالت کا ڈی ایس پی سرکل کو انکوائری کرکے 7 جولائی تک رپورٹ جمع کرنے کا حکم جاری کر دیا،درخواست وقاص اور یاسر حسین نامی شہریوں نے دائر کی ہے واضح رہے وقاص اور یاسر 9 مئی واقعات میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے،

  • کراچی مئیر کا الیکشن ایک ٹریلرفلم ابھی باقی ہے،حافظ نعیم

    کراچی مئیر کا الیکشن ایک ٹریلرفلم ابھی باقی ہے،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کل شدید گرمی میں اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا زبردست احتجاج ہوا،

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قبضے سے ایک مئیر بٹھا دیا گیا ہے کراچی پورے پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،امیر جماعت اسلامی نے کراچی انتخابات کو ملک بھر کی دھاندلی قرار دیا ہے،کراچی مئیر کا الیکشن ایک ٹریلر ہے فلم ابھی باقی ہے، کراچی الیکشن میں 31 بندوں کو روکا گیا یا خریدا گیا،پیپلز پارٹی کے مئیر کو جانا ہوگا، ہم نے الیکشن کمیشن میں پیٹیشن جمع کروا دی ہے، ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ کا آپشن موجود ہے، یہ الیکشن ان کے گلے کا کانٹا بن چکا جسے نہ نکال سکتے ہیں نہ نگل سکتے ہیں،

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا میثاق معیشت انکا بیری کیس ہوتا ہے مرتضیٰ وہاب پہلے بھی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں اور انہوں نے کراچی کو تباہ کیا جماعت اسلامی ایک ایک سیٹ کا حساب لے گی،ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، لیکن یہ قابل قبول نہیں کہ ان کی آڑ میں الیکشن کو یرغمال بنا دیا جائے،پیپلز پارٹی کی 15 سالہ حکومت میں کوئی بڑا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ہے، اگر انہوں نے اس پر جواب نہ دیا تو ہم ہائیکورٹ جائیں گے۔ مینڈیٹ صرف جماعت اسلامی کا نہیں, کراچی کا ہے۔

    آج پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے

     سندھ اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین جمہوری دن ہے ،

    حکومت انسانی اسمگلنگ کے قبیح کاروبارکوروکے،حافظ نعیم

  • پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور انور تاج کی راہداری ضمانت منظور کرلی

    پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور انور تاج کی راہداری ضمانت منظور کرلی

    پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر اور انور تاج کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کی رہداری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے دونوں کو 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،ضمانت منظور ہونے پر عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،
    عدالت کے جانب سے 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت یہ آرڈر واپس تصور ہونے کا حکم دیا گیا،
    واضح رہے کہ ان مقدمات میں گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے سابق سپیکر اسد قیصر اور انور تاج ضمانت خارج کی تھی،

  • پشاور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے واقعات پر سماعت

    پشاور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے واقعات پر سماعت

    پشاور ہائی کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت ہوئی،:چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے درخواست پر سماعت کی ، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے سابق مشیرعبدالکریم کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ،عبدالکریم کے وکیل کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی گئ تھی،سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے 9 اور 10 مئی کے واقعات پر ذاتی دکھ کا اظہار کیا،
    عدالت کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی،

  • کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار

    کے پی کے انصاف وکلاء فورم کا اجلاس،9 مئی کے واقعات میں وکلاء کی نامزگی غیر قانونی قرار

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختو نخوا انصاف وکلاء فورم کا اجلاس ہوا ہے اجلاس کی قیادت سینئر قانون دان قاضی محمد انور نے کی ،،انصاف لائرز فورم نے موقف اپنایا کہ پولیس نو مئی واقعات میں بے جا وکلاء کو نامزد کرہے ہیں، وکلا کو ان واقعات میں نامزد کرنا غیر قانونی ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق انصاف لائرز فورم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا بار کونسل اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے مشاورت پر کمیٹی تشکیل دے دی, کمیٹی مشترکہ طور پر صوبے میں وکلاء کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے ملاقاتیں کرے گی ۔ آئی ایل ایف کے پی نے مزید بتایا کہ اجلاسوں میں آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی گرفتاریاں جاری ہے جس پہ گزشتہ دنوں پشاور بار کونسل کی جانب سے ہڑتال بھی کیا گیا تھا،ہرتال کے بعد گرفتار وکیل کو عدالت میں پیش کے ضمانت پر رہا کیا گیا،تاہم وکلاء فورم کی جانب سے اس طرح کی کاروایئوں کا بند کرنے کے لئے اجلاس کیا گیا جس میں وکلاء کی گرفتایوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا،

  • پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر ایک بار پھر ضمانت پر رہا

    پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر ایک بار پھر ضمانت پر رہا

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور کے مقامی عدالت میں 9 اور 10 مئی واقعات میں نامزد ملزمان مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد قاسم خان نے کی عدالت دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا پولیس کے مطابق ملزمان پر تھانا ھشتنگری کے حدود میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا، باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان اور اسکے دوست جلال مہمند کو پانچویں دفعہ عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے،9 اور 10 مئ کے پر تشدد واقعات میں مینا خان اور اسکے دوست پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے تھے،

  • جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی جس کے بعد قومی فٹ بالر شمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے انکی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا تھا شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

    قبل ازیں پشاور ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اہم کردار کو گرفتار کیا گیا تھا واقعہ میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث نکلاآصف خان مشتعل مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھے اس بات کا جیوفنسنگ کے ذریعے پتا چل گیا، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔

    شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نےبیان دیا ہےکہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑاورجلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دیتے رہے ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل فون بند کرکے روپوش ہیں، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    حافظ نعیم کوووٹ کیوں نہیں دیا یہ شوکاز نوٹس میں بتاؤں گا،اسد امان

    واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور میں تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مطلوب شرپسندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، اور پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک گرفتار کئے گئے 11 سو سے زائد ملزمان میں سے 160 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔

    ن لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم کے بیان پر تقسیم

  • ایف سی  چیک پوسٹ پر  حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

    ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور

    پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
    پشاور انسداد دھشتگردی عدالت میں 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس چوکی کو مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین کارکنان پیش ہوئے، عدالت نے تینوں گرفتار ملزمان کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔پولیس کے مطابق ملزم عبد المتین ، عبد الغنی اور صالحین پر 9 اور 10 مئی کو احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ ملزمان نے احتجاج کے دوران تختہ بیگ میں ایف سی چوکی پر حملہ کیا اور بارہ گیٹ چوکی کو مسمار کیا۔ پولیس کے مطابق دوران احتجاج مذکورہ ملزمان نے آرمی اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا۔

  • 9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط

    9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط

    پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے امریکی رکن کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستانی امریکی کانگریس نے پاکستان کے خلاف انسانی حقوق پر مبنی افواہوں کی تردید پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے جس میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد ہمیشہ باہمی احترام، جمہوریت اور انسانی وقار کی پاسداری پہ رکھی گئی ہے-

    پاکستانی امریکن کانگریس نے مزید لکھا کہ حال ہی میں ہمیں علم ہوا ہے کہ کچھ عناصر نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے جو کہ بالکل بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مرکوز گروہوں کی طرف سے غلط معلومات پر منحصر ہے پاکستان میں 9 مئی کو واقع ہونے والے تکلیف دہ حادثہ کی یاد دلانا چاہیں گے جب سینکڑوں شر پسندوں نے ملک پر حملہ کیا اس حملے میں پاکستانی یکجہتی کی علامات کو تباہ اور قومی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا-

    ناہیدہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لکھا کہ 9 مئی کی شرپسندی ایک منظم سازش تھی 9 مئی کا سانحہ کوئی اتفاقی عمل نہیں تھا بلکہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، 9 مئی 2023 کو پاکستانی عوام اور پاک فوج کےدرمیان منظم شرانگیزیوں کےذریعےانتشار اور فاصلہ بڑھانے کا منصوبہ تھا –

    خط میں6 جنوری 2021 میں ہونے والےواشنگٹن ڈی سی پر ہونے والے حملے کاحوالہ دیا گیا کہ کیسےان حملہ آوروں اور شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا اور انہیں انتہائی خطرناک قراردیاگیا تھا،یہ بات طےہےکہ کسی بھی معصوم کوبے خطا گرفتارنہیں کیا گیا لیکن شر پسندی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت قانونی مراحل سے گزر کر کیفرِ کردار تک پہنچنا ہوگا-

    پاکستان،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

    انہوں نے خط میں لکھا کہ ہم پاکستانی امریکی کانگریس کے ایگزیکٹوز اور بی او ٹی ممبرز، یہ عہد کرتے ہیں کہ فیصلہ کرنے والے ہر ایک ممبر کے پاس حقائق کو پیش کرنے کے لئے ہم امریکی سینٹ اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کے ساتھ رابطہ کریں گےہم اس بے بنیاد اینٹی پاکستانی تشہیری مہم کے خلاف متحرک اور فی الفور طریقے سے کام کریں گے-

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان