Baaghi TV

Tag: abhishak bachan

  • ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اپنی حالیہ انٹرویو میں برس پڑے ہیں نوجوانوں پر، انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ نوجوانوں کو سکس پیکس بنانے کی پڑی ہوتی ہے. وہ اداکاری پر توجہ نہیں دیتے . حالانکہ اداکاری پر توجہ دینی چاہیے، بھئی سکس پیک بنائیں ضرور بنائیں لیکن اگر اداکاری پر توجہ نہیں دیں گے اور اچھی اداکاری نہیں کریں گے تو سکس پیکس کا کیا فائدہ . انہوں نے کہا کہ اداکار وہ ہوتا ہے جو اپنے کام اپنی کرافٹ پر دھیان دے ، اچھا نظر آنا اچھی بات لیکن اداکاری اچھی نہیں ہو گی تو یقینا باکس آفس پر پٹ جائیں گے.

    انہوں نے مثال دیکر کہا کہ ”عامر خان جو کہ دھوم تھری میں بہت ہی سلم سمارٹ نظر آئے اور انہوں نے دنگل میں اپنا وزن بڑھا” یہ ہوتا ہے اداکار جو اپنے کردار کو کرنے کےلئے کسی بھی حد تک چلا جاتا ہے. انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئے خود پر کم اور اداکاری پر زیادہ توجہ دیں . یاد رہے کہ ابھیشک بچن کے کیرئیر کو 23 برس ہو چکے ہیں اور وہ مسلسل اپنے کام کی بہتری کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • ابھیشیک بچن کی نئی فلم گھومر کا ٹیزر جاری

    ابھیشیک بچن کی نئی فلم گھومر کا ٹیزر جاری

    بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن گھومر کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کی اس فلم کا حال ہی میں پہلا موشن پوسٹر جاری کیا گیا تو تین دن کے بعد ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ۔ ابھیشک بچن نے اپنی فلم کا موشن پوسٹر جب جاری کیا تو اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان فلم گھومر رواں ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ابھیشیک بچن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھومر میری پہلی فلموں سے کافی مختلف ہے اور میرا کردار بھی کافی الگ اور منفرد ہے.

    ”گھومر میں اداکار سیامی کھیر کے ساتھ مرکزی کردار کریں گے”. اس فلم کی کہانی ایک معذور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ابھیشیک بچن فلم میں ایک ہاتھ سے معذور لڑکی کے کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں شبانہ عظمی اور انگت بیدی بھی اہم کردار نبھائیں گے۔اداکار کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمی کا کردار بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا، ہم سب نے بہت محنت کی ہے. گھومر جو کہ 18 اگست کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی.یاد رہے کہ ابھیشیک بچن امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور ایشوریا رائے کے شوہر ہیں لیکن ان کا فلمی کیرئیر بہت کامیاب نہیں رہا .

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے PTV میں پروگرام کی ریکارڈنگ

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

     

  • امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بالی وڈ‌ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے 2009 میں ایک فلم کی تھی پا، اس میں ابھیشیک بچن نے امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کیا تھا، والدہ کا کردار ودیا بالن نے ادا کیا تھا، امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کی خوبصورت اداکاری کو بے حد سراہا گیا ، ان کی مقبولیت کا عالم یہ ہوا کہ ان دونوں باپ بیٹے کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں درج کر لیا گیا. اور آج تک باپ بیٹے کی خوبصورت جوڑی کایہ ریکارڈ‌کوئی کوئی فلم نہیں‌توڑ سکی.

    ”اس فلم میں‌امیتابھ بچن نے ایک 13 سالہ بچے کے کا کردار ادا کیا تھا جو ایک بیماری میں‌مبتلا ہو جاتا ہے” اور بیماری کی وجہ سے وہ تیزی سے بڑھاپے کی طرف جاتا ہے، شائقین نے باپ بیٹے کی جوڑی اور ان کی اداکاری کو بہت پذیرائی دی. فلم پا آج بھی اپنے بہترین سکرپٹ کی وجہ سے جانی جاتی ہے. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ایک ساتھ بہت کم فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کے کریڈٹ پر ایک ساتھ فلم پا ہے جس کو کوئی بھی فراموش نہیں‌کر سکتا. پا جیسی فلم کم از دوبارہ بننا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے.

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا