Baaghi TV

Tag: abrar ul haq

  • عید میلاد النبی کے موقع پر ابرار الحق کا اہم پیغام

    عید میلاد النبی کے موقع پر ابرار الحق کا اہم پیغام

    عید میلاد النبی کے موقع پر گلوکار ابرار الحق نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کا میسج عیاں ہے قیامت کے دن جو ہمارا پرچہ ہونا ہے جو ہم سے پوچھ گچھ ہونی ہے وہ سب کو پتہ ہے پھر بھی ہم اسکی تیاری نہ کریں تو یہ ہمارا قصور ہے۔ جو نبی کے طریقے پر چلا ان کی سنت کے مطابق اپنی زندگی گزاری وہ کامیاب ہو گیا اور جو اس راستے سے ہٹ گیا یقینا وہ ناکام ہو گیا۔ اگر ہم اپنا اخلاق ہی اچھا کر لیں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی سے پیار سے بات کر لیں ، اللہ ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے گا،

    ”حضور پاک کا اخلاق بہترین اخلاق تھا” ، ہم غریبوں کی مدد کریں تو خدا ہمارا رزق کشادہ کرے گا یہ وہ تعلیمات ہیں جو ہمیں ہمارے نبی نے دی ہیں۔ ہمارے پیار نبی کی پیار ی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اس خزانے سے فائدہ نہ اٹھائیں تو یہ ہماری غلطی اور بدقسمتی ہے۔ابرار الحق نے کہا کہ اس مبارک دن پر ہمیں خود سے وعدہ کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو حضور کی سنت کے مطابق گزاریں گے۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • ایمان علی گانے کی وڈیو میں نظر آئیں گی

    ایمان علی گانے کی وڈیو میں نظر آئیں گی

    ایمان علی اور ابرار الحق 1999 میں ”سانوں تیرے نال پیار ہو گیا” میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ، اس وڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ، ایمان علی کے ساتھ اس میں‌میکال ذوالفقار بھی دکھائی دئیے تھے. ایمان علی کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر وہ معروف گلوکار ابرار الحق کے گیت کی وڈیو میں نظر آئیں گی. تفصیلات کے مطابق گانا "رانو” کے لیے دونوں ایک بار دوبارہ اکٹھے ہونے والے ہیں، جس میں ایمان چندی گڑھ (بھارتی پنجاب) سے رانو کا کردار ادا کریں گی۔ اس گانے کی ہدایت کاری اسدممتاز کریں گے اور اس کی شوٹنگ ستمبر میں لاہور میں کی جائے گی۔

    کہا جا رہا ہے کہ” ایمان علی نے اس گانے کی وڈیو کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے”.ایمان علی ایک خوبصورت ماڈل و اداکارہ ہیں وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، دوسری طرف ابرار الحق آج کل سیاست سے کنارہ کشی کئے ہوئے ہیں لہذا وہ اب میوزک پر توجہ دے رہے ہیں. یاد رہے کہ ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف جوائن کی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل روتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • مجھ پر حملہ ن لیگیوں‌ نے کیا ابرار الحق

    مجھ پر حملہ ن لیگیوں‌ نے کیا ابرار الحق

    ابرار الحق پر لندن میں شو کے دوران حملہ ہوا تو اس کے بعد گلوکار نے اس کا الزام مسلم لیگ ن پر لگا دیا اور بغیر سوچے سمجھے انہوں نے ایسا کیا، جیسے ہی ابرار الحق کی لندن میں شو کی وڈیوز منظر عام پر آئیں تو گلوکار تنقید کی زد میں آ گئے اور شو کی وڈیوز کو سیاسی رنگ دیدیا گیا کہا گیا کہ یہ ہیں وہ جنہوں نے ابھی دو دن پہلے رو رو کر پی ٹی آئی چھوڑی اور آج علیم خان کے رکھے گئے شو میں ہی پرفارم کرنے چلے گئے ،کسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہوئی ہے اور ابرار بھی اس سازش کا حصہ ہیں اور کسی نے کہا کہ گلوکار ن لیگ کے ساتھ

    مل گئے ہیں. جب اس طرح کا تاثر ابھرنے لگا تو ابرار آئے میدان میں‌ اور انہوں نے ایک ٹویٹ کیا ، لکھا کہ ن لیگی صحافیوں‌کو سازش مبارک ہو، انہوں نے ساتھ ہی انگلش میں paid بھی لکھا. یعنی ابرابر نے یہ سوچا ہی نہیں کہ میں یہ کیا کہہ رہا ہوں، انہوں نے ن لیگ والوں‌کو اس حملے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا ذمہ دار قرار دیدیا جس کے بعد وہ مزید تنقید کی زد میں آگئے اور ان کو ایک ٹی وی پروگرام میں آکر اسکی مزید وضاحت دینی پڑ گئی.

  • لندن میں ابرابر الحق پر شو کے دوران پی ٹی آئی کے سپورٹرزکا حملہ

    لندن میں ابرابر الحق پر شو کے دوران پی ٹی آئی کے سپورٹرزکا حملہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے پچھلے دنوں لاہور پریس کلب میں مختصر سی پریس کانفرنس کی اور اس میں انہوں نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں سماجی کام جو کررہا ہوں کئی سالوں سے اسکو جاری رکھوں گا، میں سیاست کے زریعے بھی تو لوگوں کی خوشحالی پر کام کرنا چاہتا تھا. انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجوہات بیان کرنے سے گریز کیا یہ کہہ کر کہ جب پارٹی چھوڑ دی تو کیا

    کہنا. اس پریس کانفرنس کے اگلے ہی روز ابرار الحق لندن چلے گئے اور وہاں جا کر انہوں نے اپنے پنجابی گانوں پر پرفارم کیا ، شو کے دوران پی ٹی آئی کے سپورٹرز وہاں پہنچ گئے اور گلوکار پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی کہ اس غصے میں کہ ابرار نے پارٹی چھوڑ دی ، شو کی انتظامیہ نے پولیس کو بلوایا لیا اور حملہ آوروں کو گرفتار کروایا لیکن ابرار الحق اس حملے میں محفوظ رہے. یاد رہے کہ ابرار الحق کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا جا رہا ہے جب سے انہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے.

  • ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

    ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

    پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی ہے ، اس موقع پر وہ کافی رنجیدہ دکھائی دئیے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں. انہوں نے کہا کہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی ہے جو سیاسی اور فوجی گھرانہ تھا.خواہش ہوتی تھی کہ بڑے ہو کر فوج میں جائیں گے اور شہادت کا رتبہ حاصل کریں گے. فوج اور شہداء کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی رہی ہے.پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہمیشہ سے تھا.سیاست میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بڑے لیول پر سوشل ورک کروں گا جس کا فائدہ عوام کو ہوگا،سیاست میں سوشل ورک کرنے کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ

    رہا .مزید وقت کیوں ضائع کرو جو عوام کی خدمت کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکے .نومئی کے واقعہ کی ہر ایک نے مذمت کی ہے. میرے ساتھ بیٹھے یہ میرے ساتھ بھی گواہ ہیں کہ میں نے اس وقت بھی تقریر کی جس میں نو مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی . ہمیں ہمارا دین بہت کچھ سکھاتا ہے .میں پوری دنیا میں سہارا کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے جاتا ہوں پرسوں بھی لندن میں فنڈ ریزنگ کا ایونٹ ہے،ہر ماہ 82 ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے.سوشل ورک میرے لئے اتنا اہم ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے. میں سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں.

  • پبلک میں خدا کا نام بیچتے ہوئے ان منافقوں کوشرم آنی چاہیے جواد کا ابرار الحق پر وار

    پبلک میں خدا کا نام بیچتے ہوئے ان منافقوں کوشرم آنی چاہیے جواد کا ابرار الحق پر وار

    گلوکار، سماجی کارکن اور سیاستدان ابرارالحق پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتےہیں ابرارعمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں. گزشتہ روز مینار پاکستان پر عمران خان نے ایک جلسہ کیا اس جلسے میں‌ابرار الحق بھی شریک تھے. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عبادت دو طرح کی ہے ایک عبادت یہ ہے کہ ہم یہاں پر عمران خان کی ھفاظت کےلئے مامور ہیں ، اور اس عبادت کا رمضان میں اجر بھی زیادہ ہے. ہم عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے. اس وڈیو میں ابرار نے جو بھی کہا ہے اس پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے. جواد احمد نے بھی لے لیا ہے ابرارالحق کو آڑھے ہاتھوں انہوں نے کہا کہ ہے ”میں نے ابرارجیسا

    مذہبی منافق نہیں دیکھاجسکی اصل حرکتوں اورجعلی باتوں میں اتناہی فرق تھاجتنا سفیداورکالےرنگ میں۔میں سب کےسامنےاسکےمنہ پراسےمنافق کہتاتھا۔یہاں عمران منافق کایہ چیلاایکبارپھرمیری بات کوسچ ثابت کررہاہے”.
    جواد احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ پبلک میں خدا کا نام بیچتے ہوئے ان منافقوں کوشرم آنی چاہیے. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جواد احمد نے ابرارالحق کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے. وہ اکثر ابرار پر تنقید کے نشتر برساتے رہتے ہیں.