Baaghi TV

Tag: abu aleeha

  • علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد عمل

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد عمل

    معروف گلوکار علی سیٹھی کی شادی کی خبروں‌پر جہاں ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے رد عمل دے رہا ہے وہیں ڈائریکٹر اور رائٹر ابو علیحہ نے بھی سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں اتنا لبرل نہیں کہ قرآن پاک کی آیات میں جو احکامات براہ راست نازل ہوئے ہیں، ان کی توہین کرنے والوں کو حق پر کہہ سکوں” یہ رد عمل انہوں نے ایک ٹویٹ کے زریعے دیا ہے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھاکہ ”قرآن پڑھا ہے نہیں۔ سورہ لوط کا معلوم نہیں۔ کس بات پر عذاب آیا تھا یہ بھی نہیں پتا۔ اللہ کا خوف جب دل سے ختم ہوجائے، حرام اور حلال کی تمیز ختم ہو جائے تو پھر یہی ہوتا ہے جو آج ہمارے لبرانڈوز کر رہے۔”

    ابو علیحہ نے علی سیٹھی کے حوالے سے ایک اور طنزیہ ٹویٹ کی جس میں‌انہوں نے لکھا کہ ”نجم سیٹھی کو سارے جہاں کی خبریں چڑیا لاکر دیتی تھی، مگر اس چڑیا نے سیٹھی کو یہ نہیں بتایا کہ چاچا جی تیرا منڈا مٹی کھاندا اے۔” ابو علیحہ کی ایسی ٹویٹس پر بہت سارے لوگوں نے مثبت رد عمل دیتے ہوئے علی سیٹھی کے اس عمل کی اگر انہوں نے کیا ہے تو اسکی حوصلہ شکنی کررہے ہیں. یاد رہے کہ علی سیٹھی کی اپنے ہی دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں.

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا

  • سپر پنجابی نے 5 کروڑ کا بزنس کر لیا

    سپر پنجابی نے 5 کروڑ کا بزنس کر لیا

    فلم ” سپر پنجابی “ کا لاہور اور کراچی میں کامیاب پریمئیر ہوا ہے ، اس کے بعد سینما گھروں میں شائقین اس فلم کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں جا رہےہیں ، تازہ اطلاعات کے مطابق فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک پہلے دو دنوں میں 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے. فلم مسلسل بزنس کررہی ہے ، بڑے بجٹ سے تیار کردہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ہے پاکستان میں اس قسم کی پہلے کبھی بھی پنجابی فلمیں نہیں بنائی گئیں ، یہ یقینا ایک نیا تجربہ ہے جسے بہت زیادہ سراہا گیا ہے. فلم میں تمام فنکاروں کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

    اس فلم میں فلمسٹارثناء نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، انکی اداکاری کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ناصر چنیوٹی اور سلیم البیلا کی اداکاری کو بھی کافی پسند کیا گیا ہے. فلم کا میوزک اسکا پلس پوائنٹ ہے. فلم کی ریلیز سے قبل افتخار ٹھاکر نے دعوی کیا تھا کہ ہماری فلم ماڈرن پنجابی سینما کی بنیاد رکھے گی اور شاید ان کی بات سچ ثابت ہو گئی ہے، اور لوگ فلم کو کافی پسند کررہے ہیں. واضح رہے کہ صائمہ بلوچ کی بطور ہیروئین پہلی فلم ہے.

  • سپر پنجابی کی شوٹنگ کےلئے صرف سات دن ملے صائمہ بلوچ

    سپر پنجابی کی شوٹنگ کےلئے صرف سات دن ملے صائمہ بلوچ

    سپر پنجابی کی ہیروئین صائمہ بلوچ ہیں سپر خوش ، ان کا کہنا ہےکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ہماری فلم کو لوگا اتنا اچھا ریسپانس دیں گے، میرے پاس جب یہ فلم آئی تو کہانی سن کر مجھے لگا کہ مجھے کرنی چاہیے یہ روٹین میں بننے والی پنجابی فلموں سے کافی ہٹ کر ہے. انہوں نے کہا کہ فلم میں مجھے میرا کردار کرنے کےلئے تیاری کا وقت نہ مل سکا، صرف سات دن تھے میرے پاس انہی میں ، مجھے اپنا کام ختم کروانا. میں اپنے مداحوں سے کہوں گی کہ میں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں رجو کا کردار کیا تھا ، سپر پنجابی میں صاھبہ کا کردار کیا ہے لہذا میرے رجو کے کردار کو صاھبہ کے کردار میں مکس نہ کیجے گا. صاحبہ کا کردار رجو سے بالکل ہٹ کر ہے. میں مزید بھی اچھے کردار اور اچھے

    پراجیکٹس کروں گی . صائمہ نے یہ بھی کہا کہ میں سینئرز کا کام دیکھ کر بہت کچھ سیکھتی ہوں، میں نے سپر پنجابی میں سینئرز کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے. اور میں بہت خوش ہوں کہ میں اس فلم کا حصہ ہوں. محسن عباس حیدر ایک اچھے اور تعاون کرنے والے کو سٹار ہیں.

  • فلم جاوید اقبال کا نام ککڑی رکھ دیا گیا

    فلم جاوید اقبال کا نام ککڑی رکھ دیا گیا

    ڈائریکٹر ابو علیحہ کی فلم جاوید اقبال جس پر ریلیز سے قبل ہی پابندی عائد کر دی گئی تھی اس کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم کا نام تبدیل کرکے اور سنسر بورڈ کی بتائی ہوئی تبدیلیوں کے مطابق کرکے اسے دوبارہ سنسر بورڈ میں منظوری کے لئے بھیجا جائیگا. فلم کا نیا نام ککڑی رکھ دیا گیا ہے. اس ھوالے سے فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک اچھی چیز تیار کی ہے لہذا ہم نے سوچا ہے کہ اسکی ریلیز کی راہ میں جو بھی حائل رکاوٹیں ہیں ان کو دور کرکے شائقین کو ایک معیاری چیز دکھانے کا بندوبست کیاجائے. انہوں نے فلم کو بڑے پردے پر لانے کے لیے

    عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا نیا نام ’ککڑی‘ مرکزی کردار جاوید اقبال کی عرفیت پر مبنی ہے، اسے اس کے بیٹھنے کے طریقے پر یہ نام پکارا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں بہت پر امید ہوں کہ جاوید اقبال اب جس کا نام ککڑی رکھ دیا گیا ہے اسے شائقین بہت زیادہ پسند کریں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں. یاسر حسین نے اس میں کمال مہارت کے ساتھ کام کیا ہے. یاد رہے کہ فلم ’ککڑی‘ ایک سیریل کلر جاوید اقبال کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1999 میں لاہور میں 100 بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔دیکھنا یہ ہے کہ فلم میں اس سچے واقعہ کو کس طرح سے دکھایا گیا ہے.

  • سپر پنجابی اب عید الفطر پر ریلیز ہو گی

    سپر پنجابی اب عید الفطر پر ریلیز ہو گی

    افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی جو کہ پہلے رواں ماں تین تاریخ کو ریلیز کی جانی تھی اس کی ریلیز اب عید الفطر پر ہوگی . چند روز قبل افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک نے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ ہم تین مارچ کو فلم اس لئے ریلیز نہیں کررہے کیونکہ پی ایس ایل چل رہا ہے لوگوں کا دھیان پی ایس ایل کے میچز کی طرف ہوگا جس کی وجہ سے ہماری فلم نظر انداز ہونے کا خدشہ ہے. تاہم اب فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے اور اب عید الفطر پر یہ فلم شائقین دیکھ سکیں گے. عید پر سپر پنجابی کے ساتھ منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی بھی ریلیز ہو رہی ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ بڑے بجٹ کی ان دو فلموں میں سپر پنجابی کیسا بزنس کرتی ہے. سپر پنجابی کو

    ابو علیحہ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور صائمہ بلوچ اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار کئے ہیں. ابو علیحہ کا دعوی ہے کہ فلم جدید سینما کی بنیاد رکھے گی اور اس میں وہ سب ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں. دوسری طرف افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ہم نے فلم کا سکرپٹ بہت سوچ سمجھ کر اور شائقین کی پسند نہ پسند کو مد نظر کر لکھا ہے.

  • سپر پنجابی سے پنجاب کا سینما ڈیجیٹل دور میں داخل

    سپر پنجابی سے پنجاب کا سینما ڈیجیٹل دور میں داخل

    ایکشن فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی فقید المثال کامیابی کے بعد فلمی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ گئی تھی کہ اس پنجابی فلم کی کامیابی کو کیش کروانے کے لئے پنجاب کے فلم میکرز کے پاس کوئی دوسری فلم ہی نہیں ہے۔ "رنگ عشقے دا” اور "شاٹ کٹ” کے نہایت کمزور بزنس نے بھی اس تاثر کو تقویت دی۔ تاہم تین مارچ کو ریلیز ہونےوالی پنجابی فلم "سپر پنجابی” کے آفیشل ٹریلر اور گانے کے ٹیزر کو دیکھ کر گمان ہورہا ہے کہ 2023 میں سپر پنجابی پہلی بلاک بسٹر فلم ثابت ہونے والی ہے۔ "سپرپنجابی” کی لک اینڈ فیل، اس کے کلر پیلیٹس، پروڈکشن ڈیزائن، فریمنگ کسی بھی طرح انڈین پنجابی فلموں سے کم نہیں ہے۔ ہمارے ہاں جو پنجابی رومانوی کامیڈی فلمیں بنائی جاتی تھیں، ان پر سب سے زیادہ اعتراض ہی یہ اٹھایا جاتا تھا کہ ہمارے پروڈیوسرز اور ہدایتکار نئے زمانے کے ساتھ اپنی سینما سکرین کو ہم آہنگ کرنے سے قاصر ہیں۔ فلم ساز صفدر ملک اور افتخار

    ٹھاکر نے "جاوید اقبال” جیسی بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ابوعلیحہ کے ساتھ مل کر اس تاثر کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ سپرپنجابی نہ صرف ریکارڈ مدت میں شوٹ کی گئی ہے بلکہ شوٹنگ پیک اپ کے بعد فقط تین ماہ کے اندر اس فلم کو سینما میں 3 مارچ کو لگانے کا اعلان کرکے ابوعلیحہ نے اپنی کرافٹ اور صفدر ملک نے اپنی سینما سے محبت ثابت کردی ہے.فلم ٹریڈ اور پنجاب کے فلمی حلقوں نے سپر پنجابی کا خیر مقدم کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

  • سپر پنجابی کا ٹریلر جاری ، 3 مارچ کو ریلیز ہوگی

    سپر پنجابی کا ٹریلر جاری ، 3 مارچ کو ریلیز ہوگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد پاکستان میں ایکبار پھر پنجابی فلموں کا دور شروع ہو گیا ہے.حال ہی میں سال کی پہلی فلم رنگ عشقے دا ریلیز ہوئی. تاہم اب پنجابی فلم سپر پنجابی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. ٹریلر کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. پروڈیوسرصفدرملک اور افتخار ٹھاکر کی کامیڈی،رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم "سپرپنجابی”کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر،صائمہ بلوچ،افتخار ٹھاکر،ثنافخر،ناصر چنیوٹی،سلیم البیلا،عدنان شاہ ٹیپو،نوازانجم مرکزی کردار ادا کررہے ہیں.ابو علیحہ کی بہترین ڈائریکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم3 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.محسن عباس حیدر اور صائمہ بلوچ پہلی بار ایکساتھ کسی فلم میں نظر آئے ہیں. صائمہ بلوچ نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک

    اہم کردار ادا کیا ان کی پرفارمنس کو شائقین نے بےحد سراہا. پرڈیوسر صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر نے سپر پنجابی میں تمام وہ مصالحے ڈالے ہیں جو کسی فلم کو سپر ہٹ بناتے ہیں. ابو علیحہ اس فلم کے حوالے سے کہتے ہیں کہ میں نے بہت ہی محنت کے ساتھ یہ فلم بنائی ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ فلم کی تمام کاسٹ‌نے نہایت ہی پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا اپنا کام مکمل کروایا. پرفارمنسز ہوں یا میوزک شائقین یقینا لطف اندوز ہوں گے.