Baaghi TV

Tag: Ac Mian Channu

  • قبضہ مافیا سے کتنے سو کنال اراضی واگزار کرلی گی

    قبضہ مافیا سے کتنے سو کنال اراضی واگزار کرلی گی

    میاں چنوں :حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی سرکاری رقبے ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کا آپریشن جاری۔۔

    میاں چنوں حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی سرکاری رقبے ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر جاری کارروائیوں کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ مال نے میاں چنوں کے نواحی علاقہ چک 16 ایٹ بی آر سے سوا 3 کروڑ روپے مالیت کا مزید سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا واگزار کرایا گیا 104 کینال رقبہ بحق سرکاری ضبط کرکے رقبہ پر کاشتہ فصلیں تلف،تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں-

  • لاک ڈاون دوبارہ سے شروع

    لاک ڈاون دوبارہ سے شروع

    میاں چنوں:کرونا وائرس کے بڑھتے ہوۓ کیسز کے پیش نظر ۔ پنجاب بھر کی طرح میاں چنوں میں بھی 6 بجے تمام کاروباری مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے حکومتی احکامات پر عمل کرواتے ہؤۓ 6 نجے تمام شہر کا دورا کیا اور دوکان دوکان دارواں کو دکانیں بند کرنے کا کہا۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں زیشان ندیم نے سمارٹ لاک ڈاؤن پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر میاں چنوں میں 17 دوکانوں کو سیل کردیا

    حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں وقت کی پابندی نا کرنے پر حمزہ کلاتھ ہاؤس زمزم خوشبو محل نعیم ٹروزار شرٹ المدینہ چھاپہ حسین حسین چھاپہ مدنی چھاپہ مرکز کو سیل کردیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انقعاد

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انقعاد

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وجھیانوالہ میں کھلی کچہری لگائی-

    اس موقع پر مقامی رہائشیوں نے محکمہ،صحت،مال،تعلیم،انہار،
    پولیس سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے بھل صفائی کے دوران سڑک پر پھینکی گئی ریت ہٹاکر روڈ کلیئیر کرنے کا حکم دیا- انہوں نے سرکاری رقبہ پر دکانوں کی جگہ پر موجود سبزی،فروٹ فروشوں سے بھتہ وصولی کا سخت نوٹس لیتے ہوئےتحصیلدار کو رہ جانے والی تعمیرات مسمار کرکے بھتہ خوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی- ڈپٹی کمشنر نے سی او تعلیم کو کھلی کچہری آنے والی خاتون کو نان سیلری بجٹ سے مقامی سرکاری سکول میں ملازمت دینے کے احکامات بھی دیئے-

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری رقبوں پر کسی کو قبضوں کی اجازت نہیں دی جائیگی – حکومت اپنے حصہ کا کام کررہی ہے علاقہ کے لوگ بھی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں-انہوں نے بتایا کہ ضلع کے لئے 7 ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکج بنایا گیا ہے جس کا اعلان وزیر اعلی اپنے دورہ پر کرینگے-
    انہوں نے بی ایچ یو سی گندگی کے ڈھیر اٹھانے اور گندے پانی کے جوہڑ ختم کرانے کرانے کی بھی ہدایت کی- اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اکرام ملک،محمد اختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی ایس پی میاں چنوں سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران بھی موجود تھے-