Baaghi TV

Tag: acting

  • ایک فلم میں‌کام کرنے کے بعد اداکاری سے توبہ کر لی کمارسانو

    ایک فلم میں‌کام کرنے کے بعد اداکاری سے توبہ کر لی کمارسانو

    بالی وڈ میں نوے کی دہائی میں اگر کسی گلوکار نے سٹار ڈم انجوائے کیا تو وہ تھے کمار سانو، 1990 میں آئی فلم عاشقی سے انہوں نے میوزک کی دنیا میں ایسی دھوم مچائی کےاس کے بعد انہوں نے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں سیکھا. کیا آپ جانتے ہیں کہ اس رومینٹک گلوکار نے ایک بنگالی فلم میں بھی کام کیا تھا، اس کے بعد یہ کسی فلم میں‌نظر نہیں آئے. رجت شرما کے ساتھ ایک انٹرویو میں‌ کمار سانو نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوستوں نے مجھے بہت چڑھایا کہ تم فلم کرو ہر کوئی کر رہا ہے تم کیوں نہیں کرتے، میں‌بھی ان کے پیچھے لگ گیا اور بنگالی فلم کر ڈالی ، بنگالی تھا زبان پر عبور تھا ، فلم ریلیز ہوئی 23 ہفتے چلی لیکن مجھے سمجھ میں آئی کہ اداکاری تو میرے بس کی بات نہیں ہے.

    لہذا میں‌نے اداکاری دوبارہ کبھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اگر کبھی مجھے دوبارہ آتی یا آئیگی تو انکار ہی کروں گا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” مجھے جب لگاتار 5 بار فلم فئیر ایوارڈ ملے تو میں‌نے کہا تھا کہ کسی اور گلوکار کو اب ملے تو مجھے خوشی ہو گی اس بات کو پرنٹ میڈیا نے غلط انداز سے لکھا جس کے بعد فلم فئیر والے بھی مجھ سے ناراض ہوئے ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بیان ایک ایسا گناہ بن گیا میرے لئے جس کی سزا آج بھی بھگت رہا ہوں.”

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • سعود نے شادی کے بعد بھی مجھے اداکاری کرنے کےلئے متحرک رکھا جویریا سعود

    سعود نے شادی کے بعد بھی مجھے اداکاری کرنے کےلئے متحرک رکھا جویریا سعود

    جویریا سعود جو کہ ایک بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں ، ان کا حال ہی میں‌ڈرامہ بے بی باجی اختتام پذیرا ہوا ہے اس میں‌ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا. جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ آج اگر میں‌ اداکاری کررہی ہوں‌تو اسکا کریڈٹ سعود کو جوتا ہے ، اس نے شادی کے بعد مجھے اداکاری کرتے رہنے کےلئے مسلسل متحرک رکھا . وہ میری حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے اور کرتا ہے. سعود نے ہمیشہ مجھے کہا ہے کہ میں‌اچھی اداکارہ ہوں اور بہت اچھا کام کر سکتی ہوں لہذا آج جو میں کام کررہی ہوں تو یہ صرف سعودکی وجہ سے ہے.

    سعودمجھے بتاتے رہتے ہیں کہ کہاں‌ میرا کام بہت اچھا تھا، اور کہاں‌نہیں، درحقیقت یہ چیز ہم دونوں ہی ایک دوسرے کو بتاتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعود کی اداکاری کی خاص بات مجھے یہ لگتی ہے کہ یہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتے ہیں. جویریا نے کہا کہ ”بے بی باجی ڈرامہ جب مجھے سنایا گیا تھا تو میں‌نے سنتے ہی کہا تھاکہ میں یہ کردار اور ڈرامہ کرنے کےلئے تیار ہوں. ”مجھے خوشی ہے کہ شائقین نے اس میں میرے کردار کو بہت سراہا ہے. اس ڈرامے کی کہانی سبق آموز ہے.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • فضا علی اور انکے دوست خیریت سے گھر پہنچ گئے

    فضا علی اور انکے دوست خیریت سے گھر پہنچ گئے

    اداکارہ فضا علی انکی بیٹی اور ان کی ٹیم کے لوگ بخیریت گھر پہنچ گئے ہیں ، فضا علی کا کہنا ہے کہ ہم سب بلکہ پورا کُرو ٹھیک ہیں ہمیں ایک خراش تک نہیں آئی. تفصیلات کے مطابق فضا علی گزشتہ روز اپنی بیٹی اور بہت سے دیگر افراد کے ہمراہ منگلا ڈیم کے قریب جنگل میں پھنس گئیں تھیں اور ان سب نے مدد کی اپیل بھی کی تھی. فضا علی ایک وڈیو شوٹ کے لئے منگلا ڈیم گئی تھیں جہاں سے واپسی پر وہ اپنے یونٹ کے ہمراہ آرہی تھیں کہ اچانک شدید طوفان آگیا جس کی وجہ سے ان کی کشتی ڈوبنے والی تھی جسے بہت مشکل سے کنارے تک پہنچایا گیا۔بعد ازاں سب نے بڑی مشکل سے جنگل میں پناہ لی۔

    ”فضا علی نے ایک صحافی کو کال کرکے کہا کہ میرے تمام دوستوں کے فونز گم ہو گئے ہیں”، سب کے فونز اس وقت بند ہیں. فضا علی کی صحافی سے بات جاری تھی کہ کہ اسی دوران ان کا فون بھی بند ہوگیا جس کے بعد کچھ نہیں پتہ چل رہا تھا کہ سب کہاں ہیں. لیکن تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ فضا علی اور ان کا پورا کُرو خیریت سے اپنے اپنے گھر پہنچ چکا ہے.

     

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    نامور اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پچپن میں نہایت ہی سنجیدہ بچی تھی ، لیکن اپنے اردگرد کیا چل رہا ہے اس کا مشاہدہ کرتی رہتی تھی آج بھی ایسا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں‌بہت زیادہ دلچپسی ہے اس حد تک دلچپسی ہے کہ میرا دل کرتا ہے میں‌سیاست جوائن کر لوں ، لیکن سیاست جیسی ہو رہی ہے اس سے دور ہی اچھے. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کھانا بنانے میں کبھی بھی دلچپسی نہیں ہوئی ، کھانا میں سادہ کھاتی ہوں بہت زیادہ چیزوں کو گارنشگ کی ہو تو اچھا نہیں لگتا.

    رابعہ بٹ نے کہا کہ میری ماں میری سہیلی تھیں ، ان کے ساتھ گزرا ہر لمحہ یادگار ہے اور رہے گا، ان کو یاد کرتی ہوں تو آج بھی روتی ہوں ، ان کے بغیر زندگی زندگی نہیں ہے لیکن کیا کیا جائے جینا تو ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو بھی پہلا کام کیا تھا اسکا کیا معاوضہ ملا مجھے بالکل یاد نہیں ہے لیکن اتنا ضرور یاد ہے کہ میں نے جو بھی کیا پورے دل اور توجہ کیساتھ کیا اور اللہ نے مجھے اسکا صلہ بھی دیا.

    یاسر میں پورا سسرال سمایا ہوا ہے ندا

    فیروز خان دوسری شادی کے لئے تیار ، لڑکی کی تلاش شروع کر دی

    گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟

  • پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

    سٹیج اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خان کے گھر گزشتہ روز تھانہ نشتر کی پولیس کی ریڈ ہوئی ، خوشبو پر سٹیج اداکارہ نیلو خان پر قاتلانہ حملے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا الزام ہے ، اداکارہ نیلو خان کی جانب سےایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہےکہ جب خوشبو کے گھر ریڈ ہوئی تو وہ اپنے ہی گھر کے عقبی دروازے سے فرار ہو گئیں. نیلو خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر ایک ہفتہ قبل اداکارہ خوشبو خان کی جانب سے فائرنگ کروائی گئی تھی جس میں معجزاتی طور پر بچ گئی تھی. نیلو خان کا دعوی ہے کہ ٹک ٹاک پر خوشبو خان کی جانب سے انہیں ،ندا چوہدری،خوبصورت کیف،نگار چوھدری،کو برا بھلا کہا گیا،اور گالیاں دی گئیں.جس کے بعد عامر گجر نامی اٹھائی گیرے نے نیلو خان کو فون پر گالیاں دیں۔جس کی ریکارڈنگ بھی پولیس کو مہیا کر دی گئی ہے۔

    تاہم چند روزقبل سٹی 42 کو ایک انٹرویو میں خوشبو خان نے کہا کہ تھا مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، میں ان الزامات کی قلعی دس محرم کے بعد ایک پریس کانفرنس کرکے ضرور کھولوں گی اور نیلوخان و دیگر کی کیا حقیقت ہے اور کیوں یہ میرے پیچھے پڑی ہوئی ہیں یہ بھی بتائوں گی اور میں ہر چیز کا ثبوت بھی پیش کروں‌گی ، بغیر ثبوت کے کوئی بھی بات نہیں کروں گی.

    گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزاء کا اہتمام

    زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا …

    لانگ پلے”شاد باد منزل مراد” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  • اداکار بننے کے لئے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے نعمان اعجاز

    اداکار بننے کے لئے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے نعمان اعجاز

    سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا بیٹا اگر شوبز انڈسٹری میں کام کررہا ہے تو میں توقع کرتا ہوں کہ سینئرز اسکی رہنمائی کریں، اگر میں ایسی توقع رکھتا ہوں تو دوسروں کو بھی مجھ سے ایسی ہی توقع ہوتی ہے اور میں ان کی توقعات پر پورا اترتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سے جونئیرز کو بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے، ان کے ساتھ شفقت سے پیش آتا ہوں اور ہر ممکن حد تک ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہوں. نعمان اعجاز نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار آتے ہی چھا جاتے ہیں ایسا نہیں ہے بلکہ اداکار بننے کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں” اگر کیرئیر کے اس موڑ پر ہوں کہ میررے کردار یا مجھے لوگ پسند کرتے ہیں تو اس کے پیچھے برسوں کی محنت اور لگن ہے”. میری خوش قسمتی ہے کہ لوگ مجھے آج بھی پسند کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں کبھی کسی سے حسد نہیں کی، یہی وجہ ہے کہ جھے خدا نے مجھے بہت نوازا ہے. کسی سے حسد نہ کرنے والوں کو بلا شبہ خدا کی ذات بہت نوازتی ہے.

    کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے

    دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

  • جلد ہی سکرین پر نظر آئوں گی سعدیہ امام

    جلد ہی سکرین پر نظر آئوں گی سعدیہ امام

    اداکارہ سعدیہ امام جنہوں نے نوے کی دہائی میں شوبز کیرئیر کا آغاز کیا، سعدیہ امام نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے اداکاری کی شروعات کی دیکھتے ہی دیکھتے وہ ہر ایک کی پسندیدہ بن گئیں. سعدیہ امام کچھ عرصے سے ٹی وی سے غائب ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت جلد ایک ڈرامے میں‌نظر آئوں گی اس میں میرا کردار مرکزی ہوگا. انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میں گھریلو زندگی میں مصروف ہونے کی وجہ سے شوبز کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہی.

    اور ”ایسا گمان کرنا کہ میرے شوہر نے مجھے اداکاری کرنے سے منع کیا ہے یہ غلط ہے ” کیونکہ میرے شوہر نے کبھی مجھے اداکاری کرنے سے منع نہیں کیا ، بلکہ انہوں نےہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے. انہوں نے کہا کہ نجی زندگی کی مصروفیات جو کہ جینوئن ہیں وہی میرے شوبز کے کام میں رکاوٹ ہیں باقی تو الحمد اللہ کسی قسم کی کبھی بھی کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے، میرے مداح بہت جلد مجھے ایک ڈرامے میں‌دیکھ کر خوش ہوجائیں گے. واضح رہے کہ سعدیہ امام ڈراموں کا جانا مانا چہرہ ہیں وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں.

     

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

  • رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    اداکارہ رمشا خان جنہوں نے بہت کم عرصے میں‌ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی ہے، وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور ورسٹائل ہیں. رمشا چونکہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں تو ان سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی سکرین پر اتنا کم کیوں‌دکھائی دیتی ہیں‌ہم آپ کو مس کرتے رہتے ہیں. کیا آپ ایک سال میں صرف دو ڈرامے کرتی ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں ایک سال میں‌صرف ایک ڈرامہ کرتی ہوں یا دو ڈرامے کرتی ہوں بلکہ مجھے

    جو بھی اچھا کام ملے میں کرتی جاتی ہوں، میرا ایک ڈرامہ میں نے حال ہی میں شوٹ کروایا ہے جو کہ امید ہے بہت جلد آن ائیر ہو گا اور آپ مجھے دیکھ سکیں گے. یوں رمشا خان نے بتا دیا کہ وہ سکرین پر کم کیوں‌نظر آتی ہیں اور کب وہ نئے ڈرامے کے ساتھ نظر آئیں گی. یاد رہے کہ رمشا خان کو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ملایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے کے فیچرز انوشکا سے ملتے ہیں.

  • آئمہ بیگ امریکہ میں‌ کیا کرتی تھیں ؟‌

    آئمہ بیگ امریکہ میں‌ کیا کرتی تھیں ؟‌

    گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے اپنے کیرئیر کاآغاز نجی چینل کے مزاحیہ پروگرام سے کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے گلوکاری کو بطور پروفیشن مکمل طور پر اپنا لیا. دیکھتے ہی دیکھتے آئمہ گائیکی کے افق پر چھا گئیں اور ان کی آواز میں گانے پاکستان کی نامور ہیروئنز پر پکچرائز ہوئے. آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ جب سولہ سال کی تھیں تو امریکہ میں رہتی تھیں اور وہاں پر وہ ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھیں تاکہ کچھ اضافی رقم جوڑ سکیں اور وہ لوگوں کو امریکا میں کیبل کنیکشن فروخت کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران میرا آمنا سامنا بہت سارے لوگوں کے ساتھ ہوتا تھا ، ایک بار جب میں‌امریکی ریاست اوہایو میں رہائش پذیر تھی تو

    مجھے ایک 72 سالہ بوڑھے شخص کی کال آئی اس نےمجھے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس پر ڈیٹ کرنے کی دعوت دی۔ گلوکارہ نے کہا کہ کام کے دوران ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لہذا ان سے پریشان ہونے کی بجائے ہمیں ان سے ڈیل کرنا چاہیے. اگر لڑکی گھبرا جائے تو دنیا تو مزید پریشان کرتی ہے اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں، لڑکیوں میں اتنی پاور ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے پازیٹیو طریقے سے نمٹ لیتی ہیں.

  • ریشم جناح ہائوس پہنچ گئیں پاکستان زندہ باد کے نعرے

    ریشم جناح ہائوس پہنچ گئیں پاکستان زندہ باد کے نعرے

    9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے کینٹونمنٹ کے ایریاز میں داخل ہو کر خوب توڑ پھوڑ کی اور پاکستان آرمی ک خلاف نعرے بازی کی ، اس سب کے لئے ان کے قائد عمران خان نے ان کو متحرک کیا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو آپ نے یہ سب کرنا ہے تاکہ پاکستان آرمی پر پریشر بڑھایا جا سکے، یہ چال عمران خان کی الٹی پڑ گئی اور قوم عمران خان کی اس حرکت کے بعد یکسر اسکے خلاف ہو گئی. جناح ہائوس جس کو بری طرح سے توڑا پھوڑا گیا، وہاں مختلف شخصیات جا کر نہ صرف نو مئی کے واقعہ کی مذمت کررہی ہیں بلکہ پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کررہی ہیں. حال ہی میں پی ٹی آئی کو چھوڑ دینے والی فردوس عاشق اعوان اور ریشم نے وہاں حاضری دی اور پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے. ریشم نے

    کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، ،پاک فوج ہمارا فخر ہے، ،دہشت گردی کی جنگ میں ہماری فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ،کوئی محب وطن پاکستانی کیسے اپنی ملکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتا ہے،،جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے، ،ان شدت پسند رویوں کا خاتمہ ہونا چاہیے. ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں. پاک فوج کو سلام، ،ان شہیدوں کو سلام، ،جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم زندہ ہیں. فردوس عاشق اعوان نے بھی نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے.