Baaghi TV

Tag: acting

  • مدیحہ امام نے ڈرامہ کے سیٹ پر سب کو مٹھائی کھلائی لیکن کیوں ؟

    مدیحہ امام نے ڈرامہ کے سیٹ پر سب کو مٹھائی کھلائی لیکن کیوں ؟

    اداکارہ مدیحہ امام جو کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں انہوں نے کرلی ہے واپسی ایکبار پھر شوبز کی دنیا میں، اداکارہ آج کل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کروا رہی ہیں، شادی کے چند دن کے بعد اداکارہ اپنے سیٹ پر واپس گئیں تو مٹھائی کی ٹوکری کے ساتھ گئیں انہوں نے سیٹ پر مٹھائی تقسیم کی اور سب کو بتایا کہ یہ مٹھائی میری شادی کی خوشی میں ہے. سیٹ پر اس وقت اداکارہ صبا فیصل بھی موجود تھیں انہوں نے مدیحہ امام سے پوچھا کہ یہ

    مٹھائی کس خوشی میں ہے تو اداکارہ نے بتایاکہ یہ مٹھائی میری شادی کی خوشی میں ہے. مدیحہ امام نے مٹھائی کھلا کر اپنے ساتھیوں سے دعائیں لیں. اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ ہم تمہاری شادی کی خوشی میں ایک تقریب کراچی میں بھی کریں گے. یاد رہیں کہ مدیحہ امام نے چند روز قبل شادی کی اور شادی انہوں نے چپ چاپ کی زیادہ لوگوں کو اس میں شامل نہیں کیا، اداکارہ نے جب شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تو لوگوں‌کو پتہ چلا کہ مدیحہ نے شادی کر لی ہے. تاہم اداکارہ اس شادی سے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے کام کرنے سے منع نہیں کیا.

  • عائشہ جھلکا نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    عائشہ جھلکا نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    نوے کی دہائی کی کامیاب بالی وڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اداکاری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ انکو لگتا ہے کہ ان کو ایک ہی طرح کے کردار ملتےہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو ایک ہی قسم کے کردار دئیے جاتے ہیں فلموں کے نام فرق ہوتے ہیں لیکن ہر فلم کو اٹھا کر دیکھ لیں خواتین کے کردار ایک جیسے ہی ہوں گے وہی چار پانچ ڈانس اور چند سینز . میں ایسی فلموں کا اب حصہ نہیں بنوں گی جس میں خواتین کو شو پیس کے طور پر پیش کیا جائے. عائشہ جھلکا نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں جب کسی فلم کا حصہ بنتی

    ہوں تو پھر اس کی بہتری کے لئے بات کرتی ہوں لیکن اگر مجھے اس فلم میں صرف کام دیا جائے گا ایکٹنگ کا مارجن نہیں ہو گا تو میں اس پراجیکٹ سے خودکو الگ کرنا زیادہ مناسب سمجھوں گی. میں نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ میں اداکاری نہیں کروں گی. اتنے سال کے بعد بھی اگر شوپیس کے طور پر کام کرنا ہے تو پھر اس سے بہتر ہے کہ گھر پر بیٹھ جائیں اور سوشل میڈیا استعمال کرتے رہیں.

  • وسیم اکرم اداکاری کوجاری رکھیں گے ؟

    وسیم اکرم اداکاری کوجاری رکھیں گے ؟

    معروف کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی فلم منی بیک گارنٹی سے ان دونوں نے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا ہے۔ وسیم اکرم کی فلم میں اداکاری بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے ، اب لوگوں کے زہنوں میں سوال ہے کہ وسیم اکرم اداکاری کے مزید پراجیکٹس کریں گے یا نہیں ، اس سوال کا جواب انہوں نے ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فلم میں کام کرنے کا بہت مزا آیا ، یہ ایک نیا تجربہ تھا لیکن اپنے دوست فیصل قریشی کے کہنے پر فلم کر لی ، فواد خان کے ساتھ کام کرنا ان کے سامنے ڈائیلاگز بولنا اتنے آسان نہ تھے کیونکہ میں

    کنفیوژ ہو جاتا تھا لیکن فواد خان نے ایسا احساس تک نہیں ہونے دیا۔ وسیم اکرم سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ مزید اداکاری کریں گے تو وسیم اکرم نے کہا کہ انسان کو وہ کام کرنا چاہیے جو اسے کرنا آتا ہے، اداکاری بہت مشکل کام ہے ، ڈائیلاگز ، سکرپٹ یاد کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اور اس میں بہت سارا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ماڈلنگ اس کی نسبت آسان ہوتی ہے۔ اگر کوئی مزید آفر آئی تو میں سوچوں گاکہ میں نے اداکاری کرنی ہے یا نہیں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ انسان وہی کرے جو اسکو آتا ہے جس میں وہ ماہر ہے۔

  • صبا حمید ملک میں‌ یکساں‌ نصاب کی خواہاں

    صبا حمید ملک میں‌ یکساں‌ نصاب کی خواہاں

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ڈبل سٹینڈرڈز ہیں امیر کے لئے کوئی اور قانون ہے اور غریب کے لئے کوئی قانون ہے. اسی طرح سے امیر کے لئے الگ نصاب ہے غریب کے لئے الگ نصاب ہے. غریب کا بچہ مقابلے کی دوڑ سے باہر رہتا ہے. حالانکہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع امیر غریب سب کے بچوں کے پاس ہونے چاہیں. ہمارے ہاں یکساں نصاب رائج ہوجائے تو بہت سارے بچوں کی محرومیاں دور ہو سکتی ہیں. انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتوں کو چاہیے کہ وہ آبادی کے حساب سے فنڈز کی تقسیم کریں اور چیک اینڈ بیلنس رکھے کہ تعلیم کے لئے دیا گیا پیسہ تعلیم پر ہی خرچ کیا جا رہا ہے. ہمیں اپنی نسلوں کی

    بہتری کےلئے ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہو گا یہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے. تعلیم یافتہ معاشرہ ایک روشن معاشرے کو جنم دیتا ہے. میری حکومتوں سے اپیل ہے کہ تعلیمی معاملات پر توجہ دیں لوگوں کی صحت کے معاملات پر توجہ دیں. یاد رہے کہ صباحمید ماضی کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں ایک عرصہ سے ڈراموں سے دور ہیں لیکن انہوں نے ڈراموں میں کام کرنا نہیں چھوڑا ان کا کہنا ہے کہ جب تک شائقین چاہیں گے وہ کام کریں گی.