Baaghi TV

Tag: actor

  • خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    اداکارہ زارانور عباس جنہوں نے اداکار اسد صدیقی کے ساتھ شادی کی ہے ،دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، دونوں حال ہی میں امریکہ میں عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے لئے گئے تھے وہاں سے انہوں نے اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں۔ زارا نور عباس بے شک اداکاری کی دنیا میں ایک برا مضبوط بیک گراﺅنڈ رکھتی ہیں لیکن انہوں نے نہایت کم عرصے میں ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور وہ اپنی فیملی نہیں بلکہ اپنے دم پر انڈسٹری میں آئی ہیں اور جگہ بھی بنائی ہے۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ”میں نے ایک بار اپنی اولاد کھو دی ہے جس کا مجھے بہت غم ہے”، میں چاہتی ہوں کہ خدا مجھے اولاد دے اورجو میری اولاد ہو وہ اسد صدیقی جیسی ہو یعنی میرے شوہر جیسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسد کی عادات بہت اچھی ہیں وہ بہت اچھے انسان بھی ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ میری اولاد اپنے والد پر جائے اور ان جیسی خصوصیات کی حامل ہو۔زارا نور عباس ننے کہا کہ میرے شوہر نے میرا ہمیشہ بہت ساتھ دیا ہے، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میری شادی اسد عباس کے ساتھ ہوئی ہے.

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    اداکار فیروز خان جن کی اپنی اہلیہ علیزے سے علیحدگی ہو چکی ہے ، ان کے حوالے سے وہ اب سافٹ کارنر رکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، فیروز خان نے انسٹاگرام پر لائیو وڈیو میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے ایک مداح سے کہا کہ علیزے زندگی کے مشکل وقت گزر رہی ہے اسکی عزت کیجیے. اب حال ہی میں فیروز خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ان کی بیٹی انکی گود میں بیٹھی ہوئی ہے جبکہ بیٹا پاس کھڑا ہے ، فیروز خان نے اس وڈیو کا کیپشن کچھ یوں لکھا ”افراتفری اور مسائل نے ہمیں پنجرے میں لاکر کھڑا کر دیا ہے ”

    انہوں نے یہ بھی لکھاکہ اگر آج میں اپنے بچوں سے دور ہوں تو اس کی وجہ میں خود ہوں. انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ بہت محبت کرتا ہوں انکے بغیر نہیں رہ سکتا ، ان سے ملاقات کرنا میرے لئے باعث مسرت رہتا ہے. فیروز خان نے خود کو بچوں سے دوری کا زمہ دار ٹھہرایا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کو بہت سراہا اور فیروز خان کو دعائیں دیں ، اور کہا کہ اپنے بچوں پر توجہ دے رہے ہیں بہت اچھی بات ہے.

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

  • ورون دھون اعصابی بیماری کا شکار کیسے ہو گئے ؟

    ورون دھون اعصابی بیماری کا شکار کیسے ہو گئے ؟

    بالی وڈ اداکار ورون دھون ایک محنتی اداکار ہیں ان کے والد ایک بڑے ڈائریکٹر ہیں لیکن انہوں نے محنت کے ساتھ اپنا نام بنایا ہے.انہوں نے اپنی محنت کے بل پر بڑے برینڈز سے کام حاصل کیا ہے، ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنی پچھلی فلم جگ جگ جیو کے لئے بہت محنت کی اور میں اعصابی طور پر بیمار پڑ گیا ، انہوں نے کہاکہ کام کی زیادتی کی وجہ سے مجھے ویسٹیبولر ہائپو فنکشن نامی اعصابی بیماری لاحق ہوگئی، جس نے مجھے بہت زیادہ ذہنی دباﺅ میں ڈال دیا ہے۔ورون دھون نے بتایا کہ کورونا وباءکے بعد وہ اپنی فلموں کے حوالے سے بہت زیادہ ذہنی دباﺅ محسوس کرنے لگے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”میں نے جگ جگ جیو کے لئے اپنی انرجی ایسے لگائی کہ جیسے میں‌فلم نہیں کر رہا بلکہ الیکشن لڑ رہا ہوں ”. انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کی بہتری کے لئے جسمانی ورزش کررہا ہوں اور مختلف سرگرمیوں میں‌حصہ لے رہا ہوں تاکہ میں زہنی طور پر پرسکون ہو سکوں اور بہتر طریقے سے زندگی کو آگ لیکر چل سکوں‌. یاد رہے کہ ورون دھون ایک ایسے اداکار ہیں جن کا سب سے زیادہ نام عالیہ بھٹ کے ساتھ جڑا .

     

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

    فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

    کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

  • نصیر الدین شاہ 73 برس کے ہو گئے

    نصیر الدین شاہ 73 برس کے ہو گئے

    سینئر اداکار نصیر الدین شاہ پانچ دہائیوں سے بالی وڈ پر چھائے ہوئے ہیں،انہوں نے 1967 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انکی پہلی ہی فلم راجندر کمار اور سائرہ بانو کے ساتھ تھی. ان کی فنی خدمات کے عوض میں انہیں پدم بھوشن، اور پدم شری جیسے باوقار ایوارڈز کے ساتھ 3 نیشنل ایوارڈز اور 3 فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔اپنے کیرئیر میں انہوں نے بے شمار سپر ہٹ فلموں میں کام کیا لیکن ہم ان کی پانچ فلموں کو یہاں یاد کریں گے. 1983 میں ان کی فلم ریلیز ہوئی جانے بھی دو یارو ، اس میں انہوں نے ایک مزاحیہ کردار کیا اور شائقین کا دل موہ لیا. انکے کریڈٹ پر چمتکار فلم بھی ہے جو کہ 1992 میں ریلیز ہوئی تھی . ہارر کامیڈی اس فلم میں نصیرالدین نے ایک بھوت کا کردار ادا کیا.جانے تو یا جانے نا (2008) میں ریلیز ہوئی اس میں انہوں نے اس فلم میں بھی نصیر الدین کا کردار شائقین نے بہت سراہا.

    ”اسی طرح سے 2010 میں آئی فلم عشقیہ ، اس میں نصیر الدین شاہ، ودیا بالن اور ارشد وارثی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ ”یہ فلم رومانوی کامیڈی کی صنف میں آتی ہے۔ اس فلم کے ذریعے شاہ نے اپنی استعداد اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کا سیکوئل بھی ہے جس کا نام دیڑھ عشقیہ ہے جو 2014 میں ریلیز ہوئی۔2015 کی فلم خوش آمدید میں نصیر الدین شاہ نے دبئی میں مقیم ڈان کا کردار ادا کیا۔

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

    فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

    کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

  • میرے بیٹے  نے جینے کی خواہش چھوڑ دی تھی راج ببر

    میرے بیٹے نے جینے کی خواہش چھوڑ دی تھی راج ببر

    بالی وڈ اداکار راج ببر جنہوں نے اداکارہ سمیتا پاٹیل سے شادی کی تھی اور ان دونوں کا ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام پرتیک ببر ہے. پرتیک ببر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راج ببر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بیٹے نے بہت کوشش کی کہ وہ بالی وڈ میں اپنا کیرئیر بنا لے، سٹرگل کے دنوں میں اس پر ایک ایسا وقت بھی آیا جب وہ خود بھی پریشان رہتا تھا اور ہمیں بھی پریشان کرتا تھا. لیکن پھر ایک ایسا وقت بھی آیا جب اس نے خود کو مولڈ کر لیا اور حالات کے مطابق چلنا شروع کر دیا. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے بہت مشکل وقت دیکھا لیکن شکر ہے کہ اب اسکو فلمیں مل رہی ہیں اور وہ بہت اچھا کام کررہا ہے.

    اس سے قبل پرتیک ببر نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا تھا کہ مایوسی کی وجہ سے میں نے الکوحل کا استعمال شروع کر دیا تھا لیکن الکوحل کے استعمال نے میرے حالات اور زندگی کو مزید برا کر دیا ، اسی دوران میں نے میری ددی کھو دی. ایک بار تو ایسا ہوا کہ میں نے الکوحل کی اور ڈوز لے لی اور میں مرنے کے قریب پہنچ گیا اس واقعہ کے بعد میں نے کچھ ہوش کی اور محسوس کیا کہ زندگی اتنی سستی ہیں کہ اس کو یونہی کھو دیں. میں نے محنت کی اور آج میں اچھا کام کررہا ہوں اور مطمئن ہوں.

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

    فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

    کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

  • فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

    فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

    اداکار فیروز خان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ علیزے سلطان کو اکیلا چھوڑ دیں ، ہم دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ ہو چکا وقت گزر چکا ، اب پلیز علیزے کےلئے آسانیاں پیدا کریں. اس سے کسی قسم کی بات نہ کہیں نہ کریں اسکو آسانی سے اپنی زندگی جینے دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے مخالف جو بھی کھڑا ہوا میں اسکو معاف کرنے کےلئے تیار ہوں. میں سمجھتا ہوں معاف کر دینے میں بڑائی ہوتی ہے.

    فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں اس بات پر زیادہ زور دیا کہ علیزے سے کوئی کچھ نہ کہے اب، اس سے قبل فیروز خان کی بہن ”عمائمہ ملک نے بھی کسی صارف کو سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے سلطان میرے بھائی کے بچوں کی ماں‌ہے ، اس کے لئے میرے دل میں بہت عزت ہے”، اور آپ سب کو بھی اسکی عزت کرنی چاہیے اور ہر بات میں‌علیزے سلطان کو نہیں گھسیٹنا چاہیے. یاد رہے کہ عمائمہ ملک علیزے اور فیروز خان کے معاملے میں ایک لفظ بھی نہیں بولیں تھیں لیکن اب انہوں نے علیزے کی حمایت میں لکھا ہے کہ اس کے حوالے سے بات نہ کی جائے اسکی عزت کریں.

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

    کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

    اداکار آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کراچی میں سارا کام ہے ہم کراچی جا کر کام کرتے ہیں ، میں کراچی شہر کا کراچی والوں کا شکر گزار ہوں جو مجھے کام دیتے ہیں اور شہر نے مجھے نام مقام دیا لیکن کراچی شہر آج بھی لاہور سے کچھ نہیں تو دو سو سال پیچیھے ہے. انہوں نے کہا کہ میری ماں آج بھی رات کو 11بجے گاڑی چلا کر خود باہر چلی جاتی ہیں مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہوتی کہ امی کو کوئی روک لے گا ، یا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آئیگا. آغا علی نے کہا کہ میں آج بھی اپنے گھر کے باہر کھڑے ہو کر فون سن لیتا ہوں.

    کسی کو راستہ سمجھا دیتا ہوں ، گھر کے باہر کھڑا ہوں تو مجھے یہ ڈر نہیں ہوتا کہ کوئی آکر مار جائیگا، یا موبائل چھین کر لے جائیگا. انہوں نے کہا کہ سسٹم ہونا بہت ضروری ہے ، یہاں تک کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ کیا جائے تو لاہور میں زیادہ صفائی ستھرائی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں اندرون شہر دیکھیں انار کلی دیکھیں وہ علاقے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں کشتیاں جلا کر بالکل کراچی نہیں آیا میرا گھر لاہور میں ہے، میرا بھائی میری ماں وہاں‌رہتی ہے میں جب بھی وقت ملتا ہے لاہور جاتا ہوں .

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • سینئرز کی بجائے نئی لڑکیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جاتا ہے ذو القرنین حیدر

    سینئرز کی بجائے نئی لڑکیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جاتا ہے ذو القرنین حیدر

    سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر جو کہ آج کل ڈراموں میں کم ہی نظر آتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں نے ساری زندگی فنکاروں کے حقوق کی بات کی ہے اور مرتے دم تک ایسا کرتا رہوں گا. انہوں نے کہا کہ بہت سارے فنکار کسمپرسی کی ھالت میں اس دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان ھال نہیں ہوتا. گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ ایسے فنکاروں کا خیال کرے، جو بیمار ہیں یا جن کے حالات بہت خراب ہیں لیکن ایسا ہوتا ہی نہیں ، فنکار غربت اور علاج نہ کروا پانے کے باعث بری حالت میں اس دنیا سے چلے جاتے ہیں.

    انہوں نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ”بہت سارے سینئرز بیٹھے ہیں جن کے کریڈٹ پر بہت زیادہ کام ہے لیکن ان کو کبھی بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے کنسیڈر ہی نہیں کیا گیا” ، لیکن ان لڑکیوں کو پرائیڈ پرفارمنس دے دیا جاتا ہے جن کا کیرئیر محض چند برس کا ہوتا ہے، ان کے کریڈٹ پر کوئی خاص کام بھی نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال بہت عجیب ہے ، سینئرز نے جو کام کیا ہے اسکو حکومتی سطح پر مانا جانا چاہیے، نئے لڑکے لڑکیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس جیسا ایوارڈ ملنا میری سمجھ سے بالکل باہر ہے.

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • منیب بٹ کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز ، اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    منیب بٹ کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز ، اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    اداکار منیب بٹ جو نہ صرف ڈراموں میں نظر آتے ہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی بہت زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں وہ اپنے حوالے سے اپنے مداحوں کو یوٹیوب پر اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں. ان کا یوٹیوب چینل نہایت ہی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے. حال ہی میں ان کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز مکمل ہوئے ہیں جس پر اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب کا نہایت مشکور ہوں کہ آپ مجھے سپورٹ کرتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ سنتے ہیں، مجھے ٹی وی کے ساتھ ساتھ میرے ذاتی چینل پر بھی سپورٹ کرتے ہیں.

    ”منیب بٹ کی سالی منال خان بھی یوٹیوب چینل نہایت ہی کامیابی سے چلا رہی ہیں”، یاد رہے کہ منیب بٹ نے چھوٹی سکرین کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی ایک بار قسمت آزمائی تھی لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں مل سکی، اور وہ دوبارہ فلموں میں‌ نظر نہیں آئے، منیب بٹ منفرد کرداروں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں. منیب بٹ سیاست میں بھی کافی دلچپسی رکھتے ہیں اور تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں. منیب بٹ یوٹیوب چینل کے علاوہ ٹویٹر پر بھی کافی متحرک نظر آتے ہیں .

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

  • ہمایوں سعید اداکار نہیں ہے آغا شیراز

    ہمایوں سعید اداکار نہیں ہے آغا شیراز

    پاکستانی اداکار آغا شیراز نے انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا ہے کہ میں ہمایوں سعید کو اداکار نہیں مانتا، ان کے اس بیان کو سن کر ہمایوں سعید کے مداح رہ گئے ہیں حیران لیکن آغاز شیراز نے ہمایوں سعید کو ہیرو نہ ماننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکار نہیں اصلی ہیرو ہیں. شو کے میزبان کی طرف سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں کون سی شخصیت اداکار نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے محبت بھرے لہجے میں جواب دیا کہ وہ ہمایوں سعید کو اداکار نہیں سمجھتے۔ آغاز شیراز نےکہا کہ ہمایوں سعید خود بھی اپنے آپ کو اداکار نہیں کہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ایک اصلی ہیرو ہیں اور ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے بھائی کی دعائیں ہیں۔آغا شیراز نے کہا کہ ہمایوں سعید ایک بڑے اداکار تو ہیں لیکن انسان بہت بڑے ہیں وہ بہت اچھے دوست بھی ہیں وہ سب کا خیال رکھتے ہیں.انہوں نے کہاکہ میری ان سے سال ہا سال کی دوستی ہے اور کبھی ہماری دوستی میں‌دراڑ نہیں آئی، یاد رہے کہ ہمایوں سعید اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے سٹار مانے جاتے ہیں کیونکہ ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے اور فلمیں ہیں.

     

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا