Baaghi TV

Tag: actor

  • فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ فلم انڈسٹری کی بحالی پر بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بن جائیں تو اس سے فلم انڈسٹری کو فائدہ نہیں ہو گا. فلم انڈسٹری کو فائدہ سرمایہ کاری سے ہو گا. سب کو چاہیے کہ وہ مل جل کر مشترکہ حکمت عملی سے چلیں تو فلم انڈسٹری بہت جلد بہتری کی طرف جا سکتی ہے.

    ہمایوں سعید نے کہاکہ اس وقت بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں بلا شبہ لیکن اتنی کم تعداد میں‌بننے والی فلموں سے بھی کچھ نہیں‌ہوگا. ہمیں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوئی سٹرٹیجی بنانی ہوگی.انہوں نے کہا کہ میں‌فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے دعا گو اور کوشاں ہوں ہم سب کو اپنی اپنی جگہ زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا . یاد رہے کہ ہر برس ہمایوں سعید کی عید پر فلم ریلیز ہوتی ہے، اس بار ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں‌ہوئی ، تاہم امید کی جا رہی ہے اگلے سال عید پر ان کی فلم ریلیز کی جائیگی.

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • فرحان سعید کو دہلی میں کس مشکل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    فرحان سعید کو دہلی میں کس مشکل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ جب میں‌دہلی میں‌ ایک بار شو کرنے کے لئے گیا تو وہاں میں نے پہلے عادت گانا گایا اس کے بعد میں گایا دل دل پاکستان ، میرے ساتھ جو لوگ تھے بینڈ میں وہ سب حیران ہو گئے اور کہا کہ یہ کیا کرنے والے ہو ، ہندوستان میں آکر کہہ رہے ہو دل دل پاکستان جان جان پاکستان ، ایسا کہنے کی کیا ضرورت ہے تو میں‌نے ان سے کہا کہ مجھے پتہ ہے میں کیا کررہا ہوں، میں نے گانا شروع کیا میں گایا دل دل پاکستان جاں جاں ہندوستان ، اس کے بعد پنڈال میں‌موجود لوگوں‌نے تالیاں بجائیں.

    لیکن کچھ لوگوں کو سمجھ لگی کہ میں دل دل پاکستان ، جا جا ہندوستان ، مجھے آکر کہنے لگے ہمارے ہی ملک میں‌کھڑے ہو کر کہہ رہے ہو جا جا ہندوستان ، ”میں ہنسنا شروع ہو گیا ” اس کے بعد میں‌ نے یہ گایا دل دل ہندوستان جاں جاں پاکستان . اس کے بعد ان لوگوں کو سکون ہوا کہ یہ تو واقعتا ہمارے ملک کی تعریف کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ یوں وہاں یہ واقعہ ہوا اور میں‌نے سمجھداری سے اسکو ہینڈل کر لیا .

     

    علیزے شاہ کاجول بن گئیں؟

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

  • علیزے شاہ کاجول بن گئیں؟

    علیزے شاہ کاجول بن گئیں؟

    اداکارہ علیزے شاہ جوکہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اپنی وڈیوز اور تصاویر شئیر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹتی ہیں، حال میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بالی وڈ اداکارہ کاجول کی کاپی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، کاجول کی معروف فلم کچھ کچھ ہوتا ہے سے شاہ رخ خان اور کاجول کے بہت سارے ڈائیلاگز کافی مشہور ہوئے. علیزے نے بھی ان کے ڈائیلاگز بولے ان کے ساتھ وڈیو میں ایک آدمی دیکھا جا سکتا ہے جس نے شاہ رخ خان کے ڈائیلاگز بولے اور علیزے شاہ نے کاجول کے ڈائیلاگز بولے ہیں.

    ”علیزے شاہ کی یہ وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے” اور ان کو کاجول کے روپ میں‌پسند بھی کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ علیزے شاہ میڈیا سے دور رہتی ہیں وہ خود اپنی وڈیو اور تصاویر ضرور شئیرکرتی ہیں لیکن میڈیا کوانٹرویو دینے سے گریز کرتی ہیں اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں‌ زرا پزل ہوجاتی ہوں اسلئے مجھے لگتا ہے کہ مجھے میڈیا سے دور رہنا چاہیے. علیزے شاہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ میں ابھی فلموں کے لئے تیار نہیں ہوں.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • منفی کردار میری ترجیحات میں‌ ہیں کامران جیلانی

    منفی کردار میری ترجیحات میں‌ ہیں کامران جیلانی

    سینئر اداکار کامران جیلانی جو کہ مثبت اور منفی کرداروں میں نظر آتے ہیں ، انہوں نے کبھی یہ نہیں دیکھاکہ کردار منفی ہے اور میں ہیرو کا امیج رکھتا ہوں مجھے ہیرو کے کردار ہی کرنے چاہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ منفی کرداروں میں‌اداکاری کرنے کا بہت زیادہ مارجن ہوتاہے، اگر میرے پاس منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار آئیں تو میں‌منفی کردار کو ترجیح دوں گا. انہوں نے کہا کہ منفی کرداروں میں جہاں اداکاری کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے وہیں لوگ جلدی منفی کردار کرنے والی طرف متوجہ ہوتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر بہت سارے یادگار منفی کردار کئے ہیں. کامران جیلانی نے کہا کہ بہت سارے فنکاروں کا یہ مائنڈ سیٹ ہے کہ بس ہیرو ہی بننا ہے اور ہیرو کا ہی امیج رکھنا ہے لیکن میں ایسا نہیں ہوں میں ہر طرح کا خصوصی طور پر منفی کردار کرتا ہوں. یاد رہے کہ کامران جیلانی سینئر اداکار عدنان جیلانی کے چھوٹے بھائی ہیں عدنان بھی منفی کرداروں میں کافی سراہے جا چکے ہیں. دونوں بھائی کام کے حوالے سے ایک بہترین امیج رکھتے ہیں اور شائقین ان کو سکرین پر ہر بار ویلکم کرتے ہیں.

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    بالی وڈ آئٹم گرل راکھی ساونت اور میکا سنگھ کے درمیان صلح‌ ہو گئی ہے، ان کے درمیان تنازعہ اس وقت بنا جب میکا سنگھ نے ایک پارٹی میں راکھی ساونت کا زبردستی بوسہ لے لیا تھا. راکھی نے اس پر خوب وبال اٹھایا تھا اور میکا سنگھ کے خلاف عدالت کا رخ کر لیا تھا. 2006 میں شروع ہو نے والا تنازعہ اب خود ہی راکھی ساونت نے ختم کر دیا ہے، کیونکہ اداکارہ نے میکا کے خلاف درج کروایا جانے والا مقدمہ واپس لے لیا ہے یوں دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے. راکھی نے عدالت میں‌حلف نامہ بھی جمع کر وا دیا ہے یوں دونوں‌کے درمیان اب جھگڑے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی .

    راکھی ساونت اور میکا سنگھ کے درمیان ہونے والی صلح کو بالی وڈ انڈسٹری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے. یاد رہے کہ ”میکا اور راکھی کے تنازعہ میں بہت سال تک راکھی کو ہدف تنقید بنایا جاتا رہا لیکن وہ ڈٹی رہیں لیکن اب انہوں نے مقدمہ کیوں اور کس کے کہنے پر واپس لے لیا ہے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں‌”. یاد رہے کہ راکھی اور ان کے شوہر عادل کے درمیان بہت جلد طلاق ہونے والی ہے اور راکھی طلاق کی خوشی بھی مناتی پھر رہی ہیں.

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • عامر خان کی بھائی فیصل خان سے صلح

    عامر خان کی بھائی فیصل خان سے صلح

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان بہت کم کم لوگوں سے میل ملاپ رکھتے ہیں ، یہی عالم ان کا اپنی فیملی میں بھی ہے. تاہم اب خوشخبری کی بات یہ ہے کہ ان کی ان کے بھائی فیصل خان کے ساتھ صلح ہو گئی ہے، ان کی کافی برس پہلے آپس میں‌ کسی بول چال بند ہو گئی تھی ، یہاں تک کہ یہ دونوں خاندان کے ان ایونٹس میں شرکت نہیں کرتے تھے جہاں ان میں‌سے ایک بھی موجود ہوتا تھا. لیکن اپنی والدہ زینت کی سالگرہ کے موقع پر چند روز پہلے فیصل خان اور عامر خان دونوں موجودتھے دونوں نے اپنی ماں کی خوشی کی خاطر اس کے سامنے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا.

    ”فیصل خان نے 1993 میں اپنا فلمی کیرئیر فلم مدہوش سے شروع کیا تھا فلم بری طرح فلاپ ہو گئی ”
    اس کے بعد فیصل کو نہ کوئی خاص کام ملا اور نہ ہی انہوں نے مزید بالی وڈ میں‌کام کرنے کی خواہش رکھی، تاہم دونوں بھائیوں نے سال 2000 میں فلم میلہ میں‌کام کیا لیکن یہ فلم بھی بری طرح فلاپ ہو گئی . یوں کئی سال کے بعد فیصل خان کی بالی وڈ میں واپسی ان کے لئے خوشگوار اور خوش قسمت ثابت نہ ہوئی.

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    آج کل وہاج علی ٹی وی کی دنیا میں چھائے ہوئے ہیں گو کہ ان کی فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوچکی ہے اس میں ان کی فلم 123 واں ہے اس میں وہ مہوش حیات کے ساتھ نظر آئے ہیں. وہاج علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کام حاصل کرنے کےلئے بہت پاپڑ بیلے. شروع میں مجھے کام تومل رہا تھا لیکن مرکزی کرداروں کو حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑی، بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ مجھے مرکزی کردار دینے کےلئے رضا مندی کا اظہار کیا جاتا تھا.

    وہاج علی نے کہا کہ میں‌کبھی بھی تنقید سے نہیں گھبرایا بلکہ میں تنقید سے خود کے کام کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، بہت سارے لوگ تنقید سے گھبرا جاتے ہیں، لیکن میں‌گھبرانے کی بجائے کام کو بہتر کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ ”تنقید سے میں زیادہ متحرک ہوجاتا ہوں اور کام کے حوالے سے اپنی خامیوں کو دیکھتا ہوں”. وہاج علی نے کہا کہ آج اگر لوگ میرا نام جان رہے ہیں‌یا مجھے پہچان رہے ہیں تو اس کے پیچھے بہت برسوں کی محنت ہے. اور میں بہت خوش ہوں کہ میری محنت بالاخر رنگ لائی ہےمیں کوشش کروں گا کہ اپنے مداحوں کی امیدوں پر ہمیشہ پورا اتروں.

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • فلم انڈسٹری کی بحالی میں وقت درکار ہے سید نور

    فلم انڈسٹری کی بحالی میں وقت درکار ہے سید نور

    معروف فلم میکر سید نور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں ابھی بہت وقت درکار ہے، جس طرح سے کام ہو رہا ہے ٹھیک ہے لوگ کبھی کبھی سینما گھروں میں آجاتے ہیں لیکن مسلسل وہ سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے. انہوں نے کہا کہ وقت تبدیل ہو چکا ہے ، وقت کے تقاضے بھی تبدیل ہو چکے ہیں‌، لوگ اپنے اپنے موبائلز کی حد تک محدود ہو چکے ہیں، ان کو موبائل کی دنیا سے نکال کر سینما گھروں تک لانے کےلئے بہت محنت درکار ہے.

    ہمیں‌ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جن کو دیکھنے کےلئے نوجوان نسل موبائل کی دنیا سے باہر نکلے اور سینما گھروں تک آئے اس کےلئے ہمیں بہت محنت کرنا ہو گی. سید نور نے کہا کہ ”ہم سب کو اس وقت بے حد محنت کرنے کی ضرورت ہے”. انہوں نے کہا کہ عوام کے مزاج کو سمجھنا اس وقت بہت مشکل ہے ان کو کیا چیز پسند آئیگی کیا نہیں اسکا فی الوقت اندازہ لگانا مشکل ہے، اس لئے بہت ضروری ہے کہ تجرباتی فلمیں بنائی جائیں. یاد رہے کہ سید نور کا بیٹا شازل ان کے ساتھ کام کررہا ہے اور کام سیکھ رہا ہے. سید نور کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بہت محنتی ہے.

     

    اننیا پانڈے پائلٹ بننا چاہتی تھیں ؟‌

    سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    عثمان مختار کی سلور واپسی

  • عثمان مختار کی سلور واپسی

    عثمان مختار کی سلور واپسی

    اداکار عثمان مختار جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں‌، وہ اب سلور سکرین پر واپسی کررہے ہیں، پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم میں‌عمر و عیار کا کردار کررہے ہیں، عثمان مختار اپنے اس کردار کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں.اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، ٹریلر میں‌ دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی ، عدنان صدیقی ، صنم سعید و دیگر اس فلم کا حصہ ہیں، یہ کہانی ہزار سالہ قدیم مسلم ادب داستان امیر حمزہ میں شامل اسی نام کے کردار پر کہانی مبنی ہے. داستان امیر حمزہ کو ایک ہزار سال پرانا اسلامی ادبی نسخہ مانا جاتا ہے.

    جو کہ عربی اور فارسی کے بعد مغل بادشاہوں کے دور میں اردو ادب میں ترجمے کی صورت میں شامل ہوا . داستان امیر حمزہ میں متعدد فکشنل جادوئی کہانیاں شامل ہیں. جن میں عمرو عیار کا قصہ بھی شامل ہے.” عثمان مختار کا کہنا ہےکہ انہیں یہ کردار بہت پسند آیا اورانہوں نے اس کردار کو نبھانے کےلئے بہت محنت کی ہے. ”ان کا کہنا ہے کہ یہ کہانی بہت اچھے انداز میں لکھی گئی ہے اور ہر آرٹسٹ کو کردار کے حساب سے سائن کیا گیا ہے امید ہے شائقین ضرور پسند کریں گے.

     

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

     

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

  • مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

    اداکارہ حرا نے اپنے شوہر مانی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی لگائی ہے جس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ مانی تم ایک بہترین اداکار ہو ، جس طرح‌سے تم نے تیری میری کہانیاں میں‌کام کیا ہے اور جس طرح سے لوگ تمہاری اداکاری پر تالیاں بجا رہے تھے وہ دیکھ کر مجھے ابو کی بات یاد آگئی کہ حرا مانی نے ابھی اپنی اننگز ٹھیک طرح سے کھیلی ہی کہاں ہے، جس دن کھیلے گا تم حیران رہ جائو گی، اور میں واقعتا حیران رہ گئی ہوں، جس طرح لوگ آج تمہاری اداکاری کی تعریف کررہے ہیں وہ ناقابل بیان ہے.

    حرا نے کہا کہ مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو، تم نے مسلسل تین فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اور” تمہارے ساتھ سکرین شئیر کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے. تم اسی طرح سے کام کرتے رہو لوگ تمہیں بہت پسند کرتے ہیں ” ، جو لوگ کہتے تھے تم بہت تیز بولتے ہو دیکھو آج وہ بھی تمہارے شاندار کام کو سراہ رہے ہیں اور تالیاں‌بجا رہے ہیں. مجھے بہت خوشی ہے کہ آج ہر طرف تمہارا ہی نام ہے. کیا شاندار داکاری کرتے ہو.

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو