Baaghi TV

Tag: actor

  • بوڑھے ہونے پر نانی دادی کے کردار کریںگی ، ماہ نور بلوچ سے سوال

    بوڑھے ہونے پر نانی دادی کے کردار کریںگی ، ماہ نور بلوچ سے سوال

    اداکارہ ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر اکثر ان کے مداح حیران رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ بوڑھی نہیں لگتیں، وہ آج سے بیس سال پہلے جیسی لگتی تھیں ابھی بھی ویسی ہی لگتی ہیں. ہر کوئی ماہ نور بلوچ سے بہت متاثر نظر آتا ہے. حال ہی میں اداکارہ ماہ نور بلوچ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، اور اس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ اگر خدانخواستہ بوڑھی ہو گئیں تو کیا نانی اور دادی کے رولز کریں گی تو اس پر ماہ نور بلوچ نے کہا کہ یہاں عمر کو لیکر بہت عجیب سا وریہ ہے کہ ہمیں کہنا پڑتا ہے کہ خدا نخواستہ اگر آپ بوڑھی ہو گئیں تو، بھئی کیوں ہے

    ایسا،ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جو کردار میں نے ستائیس سال کی عمر میں کیا تھا وہی مجھے بار بار آفر ہو گا ، کیونکہ ایک کردر کرلیں تو پھر اس کا ٹھپہ لگ جتا ہے کہ اچھا اس نے یہ کیا تھا اب اسکو یہی کردار پھر سے آفر کرو کیوں بھئی ؟‌ جہاں تک نانی دادی کے کردار کرنے کی بات ہے تو اگر مجھے لگا کہ کہانیوں میں تبدیلیاں آنی شروع ہو گئیں اور عورتوں کو مضبوط دکھانے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور میرے کرنے کے لئے کچھ نیا ہے تو یقینا میں کروںگی . نہ کرنے والی تو اس میں‌کوئی بات ہی نہیں ہو گی .

  • اپنے بیٹے کو پنجابی سکھانے پر میری اہلیہ بھڑک اٹھیں

    اپنے بیٹے کو پنجابی سکھانے پر میری اہلیہ بھڑک اٹھیں

    اداکار کاشف محمود نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں نہ صرف پاکستانی ہوں بلکہ پاکستان سے بہت زیادہ محبت بھی کرتا ہوں. مجھے اردو اور پنجابی بولنے میں کوئی عار نہیں ہے. اور میں ان والدین میں سے نہیں ہوں جو یہ سوچیں کہ ان کے بچے نے پنجابی بولی تو پتہ نہیں کیا طوفان آجائیگا. یا سٹیٹس میں کمی آجائیگی. کاشف محمود نے کہا کہ ایک بار میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ اس رنگ کو کیا کہتے ہیں تو اس نے کہا کہ وائٹ ، میں نے اس سے کہا کہ اب اردو میں بتائو وائٹ کو کیا کہتے ہیں تو اس نے کہا کہ پاپا وائٹ کو اردو میں سفید کہتے ہیں، اس

    کے بعد میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ یہ بتائو کہ سفید کو پنجابی میں کیا کہتے ہیں تو اس کو نہیں پتہ تھا میں نے اسکو بتایا کہ سفید کو پنجابی میں چٹا کہتے ہیں، یہ بات میری بیوی نے سنی تو وہ بھڑک گئی اور بولی کیا کررہے ہو اسکو پنجابی کیوں سکھا رہے ہو، مت کرو ایسا، اسکی ٹیچر کیا کہے گی تو میں نے اسکی ٹیچر کو کال کی اور پوچھا کہ میرا بیٹا اگر پنجابی میں چٹا کہے تو آپکو مسئلہ ہو گا تو وہ کہنے لگی نہیں پنجابی ہماری زبان ہے بچوں‌کو آنی چاہیے.

  • ریمبو نے بیٹے اور بیٹی کا فرق بتا دیا

    ریمبو نے بیٹے اور بیٹی کا فرق بتا دیا

    اداکار ریمبو اورصاھبہ نے ایک انٹرویو میں‌ بیٹیوں اور بیٹوں پر بات کی، ریمبو نے کہا کہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ بیٹے تب تک ماں باپ کا احساس کرتے ہیں جب تک ان کی بیویاں نہیں آجاتی، جیسے ہی ان کی بیویاں آتی ہیں وہ ماں باپ سے دوری اختیار کر لیتے ہیں، جبکہ بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ پرائے گھر کی بھی ہوجائیں تو مرتے دم تک پرائے گھر میں رہ کر بھی وہ اپنے ماں باپ کا احساس کرتی ہیں. ریمبو نے کہا کہ بیٹیوں کی قدر کرنی چاہیے وہ ہی اصل میں‌ماں باپ سے پیار کرتی ہیں. ریمبو نے کہا کہ میری بھانجی اور بھتیجیاں ہیں جنہیں‌ میں‌اپنی بیٹیاں سمجھتا ہوں اور ان کو میں ایک ایک ماہ کے لئے اپنے گھر میں رہنے کے لئے بلواتا ہوں اور ہم سب بہت انجوائے کرتے

    ہیں، میری اپنی بیٹی کوئی نہیں لیکن میرے بہن بھائیوں کی بیٹیاں میری بیٹیاں ہیں، مجھے ان سے اور انہیں‌مجھ سے بہت محبت ہے اور اس محبت میں کوئی بھی کمی نہیں لا سکتا. ریمبو نے کہا کہ میں بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ انہی کے دم سے ساری بہاریں ہیں. اسی انٹرویو میں صاھبہ نے کہا کہ بیٹیوں سے نہیں ان کے نصیبوں سے ڈر لگتا ہے.

  • امیتابھ بچن کی زمہ داری تھی تعلق نبھاتا سلیم خان نے ایسا کیوں کہا ؟

    امیتابھ بچن کی زمہ داری تھی تعلق نبھاتا سلیم خان نے ایسا کیوں کہا ؟

    اداکار ارباز خان جو کہ سلمان خان کے بھائی اور سلیم خان کے بیٹے ہیں ، انہوں نے اپنے والد سلیم خان جو کہ بالی وڈ کے معروف رائٹر اور فلم میکر ہیں ان کا انٹرویو کیا ، اس میں انہوں نے پوچھا کہ آپ کی تو امیتابھ بچن کے ساتھ بہت دوستی تھی لیکن اس دوستی کے رنگ پھیکے کیوں‌پڑ گئے ، تو سلیم خان نے کہا کہ امیتابھ بچن جب مشہور ہوا تو اسکی زمہ داری تھی کہ وہ اس تعلق کو نبھاتا کیونکہ جب کوئی مشہور ہوجاتا ہے تو اسکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پرانے تعلقات کو نھائے، لیکن امیتابھ بچن ایسا کرنے میں ناکام نظر آیا ، لہذا ہماری دوستی کے رنگ پھیکے

    پڑ گئے، لیکن میں‌ آج بھی مانتا ہوں کہ وہ ایک بڑا اداکار ہے لیکن ہماری دوستی اس وقت ہوئی جب اسکو کوئی بھی نہیں جانتا تھا. یاد رہے کہ سلیم خان اور امیتابھ بچن کی دوستی ستر کی دہائی سے بھی پہلے کی ہے ، سلیم خان نے امیتابھ بچن کی بہت ساری فلمیں لکھیں، ان کے ڈائیلاگز کی وجہ سے امیتابھ کو بہت زیادہ مشہوری بھی ملی. سلیم خان کی جاوید اختر کے ساتھ جوڑی تھی جو کہ بعد ازاں ٹوٹ گئی دونوں نے ایک ساتھ سپر ہٹ فلمیں لکھیں. سلیم خان اپنے ہی مزاج کے بندے رہے ہیں.

  • امیتابھ بچن مداحوں سے ننگے پائوں کیوں ملتے ہیں ؟‌

    امیتابھ بچن مداحوں سے ننگے پائوں کیوں ملتے ہیں ؟‌

    بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے مداح بے تاب رہتے ہیں. امیتابھ بچن ہر اتوار کے روز اپنے مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں وہ اپنے گھر کے باہر کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو اپنی جھلک دکھاتے اور ان کو ہاتھ ہلاتے ہیں، ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے صبح سویرے ہی ان کے گھر کے باہر جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں. لیکن اکثر امیتابھ بچن اپنے مداحوں کو ننگے پائوں ملنے کےلئے آتے ہیں، کسی نے امیتابھ بچن سے پوچھا کہ آپ اپنے مداحوں کو ننگے پائوں کیوں ملتے ہیں تو اداکار نے کہا کہ عبادت گاہوں میں ننگے پائوں

    جایا جاتا ہے، اور میرے مداح میرے لئے عبادت گاہ جیسے ہیں. یاد رہے کہ صرف امیتابھ بچن ہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان ، سلمان خان ، عامر خان ہر اتوار کو اپنے گھر کے باہر آکر اپنے مداحوں کو اپنی ایک جھلک دکھاتے ہیں تاہم سلمان خان کو جب سے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں وہ اپنے گھر کے باہر نہیں آتے نہ ہی پولیس ان کے گھر کے باہر مجمع جمع ہونے دیتی ہے.

  • وہاج علی کی انسٹاگرام پر فالوز کی تعداد تین ملین ہوگئی

    وہاج علی کی انسٹاگرام پر فالوز کی تعداد تین ملین ہوگئی

    اداکار وہاج علی کے نام کا آج کل طوطی بول رہا ہے. وہ ہر دوسرے پرڈیوسر کی اولین چوائس بنے ہوئے ہیں، ان کے اس وقت دو ڈرامے ، تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہیں دونوں ڈراموں میں‌ان کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ان کی فالورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے. وہاج علی انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں، ان کی شہرت جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے ویسے ہی ان کے فالورز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. وہاج علی نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا،اداکار کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔وہاج علی نے

    انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی مداح بھی ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کا جشن منارہے ہیں۔اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی بچوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ یہ حوصلہ افزائی کا خوبصورت انداز ہے جو مجھے اب تک ملا ہے ،تاہم میں ان بچوں کے لیے پاکستان کی طرف سے بھارت کو شکریہ کا کوئی تحفہ بھیجنے سے قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

  • نصیر الدین شاہ نے معافی مانگ لی

    نصیر الدین شاہ نے معافی مانگ لی

    بالی وڈ‌ اداکار نصیر الدین شاہ کو معافی مانگنی پڑ گئی ہے اپنے ہی بیان پر، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں سندھی زبان نہیں بولی جاتی ، اس پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور اھتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد اداکار نے معافی مانگ لی اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں لکھا کہ یہ کہنا میری غلطی تھی کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو مکمل طور پر غیر ضروری تنازعات پھوٹ پڑے ہیں، ان چیزوں پر جو میں نے حال ہی میں کہی ہیں، ایک پاکستان میں سندھی زبان کے بارے

    میں میری غلط بیانی سے متعلق، میں وہاں غلطی پر تھا اور دوسرا اس پر جو میں نے مراٹھی اور فارسی کے تعلقات کے بارے میں کہا تھا۔ میری نیت مراٹھی زبان کو نیچا دکھانا نہیں تھی، میرے درست الفاظ یہ تھے کہ بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی کے ہیں، میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا، اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔یوں نصیر الدین شاہ حال ہی میں انٹرویو دیکر پھنس گئے ہیں شدید مشکل میں‌ اور انٹرویو کے محض دو دن کے بعد ہی ان کو معافی مانگنی پڑ گئی ہے.

  • عدنان صدیقی نئی نسل کے ٹیلنٹ کے دیوانے نکلے

    عدنان صدیقی نئی نسل کے ٹیلنٹ کے دیوانے نکلے

    اداکار عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ نوجوان نسل سے بہت متاثر ہوتا ہوں اور میں مانتا ہوں کہ نوجوان نسل ہم سے زیادہ زہین ہے ، سارے نئے فنکار بہت اچھی اداکاری کررہے ہیں، ایسی اداکاری کرتے ہیں کہ ہم دیکھ کر حیران رہ جائیں، انہوں نے کہا کہ آج کل کے لڑکے لڑکیاں بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ ان کو زندگی میں کیا کرنا ہے اور کس شعبے میں نام بنانا ہے، عدنان صدیقی نے یہ بھی کہاکہ آج کل کی نسل کے پاس سوشل میڈیا ہے ان کو پتہ ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کو اپنے لئے کیسے استعمال کرنا ہے، یہ سب چیزیں ہمارے پاس

    نہیں تھیں اور میں اسی لئے نوجوان نسل سے بہت زیادہ متاثر ہوں کہ وہ بہت زیادہ فوکسڈ ہیں ان کو پتہ ہے کہ ان کو کیا چاہیے یاد رہے کہ عدنان صدیقی نے نوے کی دہائی میں اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور آج تک اپنی اداکاری سے شائقین کو محظوظ کررہے ہیں. انکا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہے میرے پاس تم ہو.اس ڈرامے نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا

  • احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

    احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف اداکار احسن خان کے گھر میں ھال ہی میں ایک ننھی پری کا جنم ہوا ہے . احسن خان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جبکہ اب ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں. اداکار بیٹی کے جنم پر کافی خوش ہیں. اس خبر کو احسن خان کے دوست فیصل کپاڈیہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اداکار کو مبارکباد دی، احسن خان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے گھر میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. میرے لئے میرے بچے اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور میں ان کو خوشیاں دینے کےلئے بہت محنت بھی کرتا ہوں، احسن خان کو ان کے دوست بیٹی کی

    پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہارکررہے ہیں. یاد رہے کہ احسن خان اپنی فیملی سے بہت پیار کرتے ہیں اور اکثر وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھومتے پھرتے اور انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، احسن خان ایک ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے پازیٹیو اور نیگیٹیو ہر طرح کے کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے. فی الحال احسن خان اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کو منا رہےہیں اور مبارکباد دینے والوں‌کا شکریہ ادا کررہے ہیں.

  • عمران عباس کی آواز نے مداحوں کا دل جیت لیا

    عمران عباس کی آواز نے مداحوں کا دل جیت لیا

    اداکارعمران عباس بہت اچھی طرح جانتے ہیں‌کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کس طرح سے لوگوں کی توجہ ھاصل کرنی ہے. وہ اکثر اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ایسی چیزیں ریکارڈ کرتے ہیں جن کو وہ سوشل میڈیا پر شئیر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کر لیتےہیں.انہوں نے حال ہی میں‌بھی ایسا کیا اور مداحوں کی توجہ ھاصل کر لی. یہ توہ م سب جانتے ہیں کہ اداکار عمران عباس نہ صرف ایک اچھے اداکار ہیں بلکہ انکی آواز بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ عمران عباس آج کل بیرون ملک سیروتفریح میں مصروف ہیں جہاں سے خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر

    اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔عمران عباس نے اس بار انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی دلکش ویڈیو شیئر کردی جس میں انہیں ٹھنڈے موسم میں ساحل کنارے بیٹھے اپنی خوبصورت آواز میں لتا منگیشکر اور کشور کمار کا گانا ساگر کنارے گنگناتے دیکھا گیا۔ عمران عباس کی اس گائیکی کو مداحوں نے خوب سراہا۔یاد رہے کہ عمران عباس نے کچھ عرصہ پہلے بھی صبا قمر کے ساتھ مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو گانے پر وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس کے بعد انہیں بہت زیادہ پذیرائی ملی.