Baaghi TV

Tag: actor

  • 2023 خوشخبری کا سال ہے شان شاہد

    2023 خوشخبری کا سال ہے شان شاہد

    نوے کی دہائی کے سپر سٹار شان شاہدنے 2023 کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوشخبری کا سال قرار دیا ہے ، نہ صرف پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بلکہ اس ملک کے لئے خوشخبری کا سال قرار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جو فلمیں آئیں انہوں نے شائقین کو سینما گھروں کی طرف کھینچا اور پسند بھی کی گئیں. شائقین اب پاکستانی فلموں پر اعتبار کرنے لگے ہیں جو کہ مثبت بات ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا. یاد رہے کہ شان شاہد نے حال ہی میں

    ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کو آڑھے ہاتھوں‌لیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فلم نہیں یوفون کا ایڈ ہے. یہ کہنے کے بعد شان پر کافی تنقید ہوئی اس کے بعدان کو ایک ٹویٹ کرنا پڑا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں ، ہیش ٹیگ میں ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی لکھا. شان شاہد کی اپنی فلم ضرار جو کہ گزشتہ برس ہی ریلیز ہوئی تھی وہ بری طرح پٹ گئی تھی اور پہلے ہی دن سینما ہالز میں‌گنتی کے لوگ تھے.

  • نواز الدین صدیقی کی چھوٹے شہروں کے لئے محبت …

    نواز الدین صدیقی کی چھوٹے شہروں کے لئے محبت …

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے ھالیہ انٹرویومیں دکھائی ہے کھل کر محبت چھوٹے شہروں سے . انہوں نے کہا کہ پیار محبت کا اصل مزہ تو چھوٹے شہروں میں ہے، وہاں تعلق بنانے سے پہلے کوئی کسی کا بینک بیلنس نہیں‌دیکھتا ، کوئی کسی کے سامنے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے نہیں گھبراتا ، نہ ہی کوئی کسی کو آزماتا ہے اور پرکھتا ہے . یہ سب بڑے شہروں میں ہوتا ہے جہاں ایک لفظ کوئی کسی کے ساتھ ہمدردی یا محبت کا بولتا ہے تو اس میں‌بھی کوئی مفاد چھپا ہوتاہے. جس نے صحیح معنوں میں رشتہ داریوں میں پاسداری دیکھنی ہے یا سچے دوست

    پانے ہیں تو وہ چھوٹے شہروں میں جائیں. وہاں دیکھیں کہ لوگوں کا آپس میں کتنا مخلص رشتہ ہوتا ہے کوئی کسی کو کسی مفاد کے تحت نہیں مل رہا ہوتا. انہوں نے کہا کہ میرا یہ ذاتی تجربہ ہے جس کی بنیاد پر میں یہ بات کررہا ہوں، انہوں نے کہاکہ بالی وڈمیں اچھا کام ہورہا ہے لیکن ہمیں اب وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، وہ وقت گیا جب لمبی لمبی فلمیں دیکھی جاتی تھیں سات گانے ہونا ضروری ہوتا تھا، اب تو ایک گانا ہی فلم کو ہٹ کر جاتا ہے.

  • فوج کےخلاف کوئی بیان نہیں دیا نہ سوچ سکتا ہوں بہروز سبزواری

    فوج کےخلاف کوئی بیان نہیں دیا نہ سوچ سکتا ہوں بہروز سبزواری

    سینئر داکار بہروز سبزواری کا جھکاو سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی جانب ہے یہ تو سب ہی جانتے ہیں ان کے عمران خان کے حق میں دیوانہ وار بیانات آن ریکارڈ ہیں ، ان کی گزشتہ دونوں ایک آڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ عمران خان کے حق میں اور پاکستان آرمی کے خلاف بات کرتے ہوئے سنائی دے رہےہیں، اس آڈیو نے تو جیسے انٹرنیٹ پر ہلچل ہی مچا دی ہو. لیکن اس آڈیو کے حوالے سے بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ہے ، میں نے پاکستان آرمی کے خلاف کبھی بھی کوئی بیان نہیں دیا نہ ہی میں ایسا سوچ سکتا ہوں. یہ جو کچھ ہو رہا ہے جعلی آڈیوز بنائی جا

    رہی ہیں یہ سب میرے خلاف منظلم سازشن کے تحت کیا جا رہا ہے. میں کل بھی پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑا تھا آج بھی اس کے ساتھ کھڑا ہوں، میری دعا ہے کہ ہماری آرمی سلامت رہے ، یہ ہے تو پاکستان ہے. بہروز سبزواری نے کہا کہ میرے مداح کسی قسم کی جعلی آڈیوز پر توجہ نہ دیں، کیونکہ میں پاکستانی ہوں اور پاکستان کے خلاف کبھی بھی بات نہیں کر سکتا. پاکستان پھلنا پھولنا چاہیے چاہے کوئی بھی حکمران آئے.

  • اب غلط کو غلط کہنا پڑے گا ؟‌ سہیل احمد

    اب غلط کو غلط کہنا پڑے گا ؟‌ سہیل احمد

    معروف اداکار سہیل احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ ہم غلط کو غلط نہیں‌کہہ رہے ، ہمیں‌اگر کوئی کچھ غلط بتا رہا ہو توہم اسکی مذمت کریں ہم تالیاں بجاتے ہیں‌یا سن کر چپ کر جاتے ہیں . جاوید اختر انڈیا سے یہاں آیا ، اور یہاں بیٹھ کر غلط بات کر گیا جس پر ہمارے ہی لوگوں‌نے تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کی، حالانکہ اس کو آئینہ دکھایاجانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں‌ہوا. اس نے اپنے ملک میں‌جا کر اپنی اہمیت بتائی اور کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر ان کو غلط کہہ کر آیا ہوں اور ہم نے اسکو جواب ہی نہ دیا. اسکا مطلب یہ ہوا کہ ہم غلط کے ساتھ ایڈجسٹ کرتے جا رہے ہیں. سہیل احمد نے کہا کہ ہمارے دور میں‌ بیٹے باپ کے سامنے سگریٹ نہیں‌پی سکتے

    تھے احترام کرتے تھے لیکن اب تو ایسا ہے ہی نہیں ، بچے بڑوں کے سامنے ہی جو دل آئے کررہے ہوتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط روش بنتی جا رہی ہے. سہیل احمد نے کہا کہ ملک میں‌جو اس وقت سیاسی ماحول ہے ہمیں‌نیوٹرل ہو کر دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ٹھیک ہے کیا غلط ہے، بلاوجہ کسی کے کہے میں آکر عمارتوں کو نہ جلائیں ، نہ ہی آپس میں لڑیں.

  • آج بھی اچھا ڈرامہ بن رہا ہے منور سعید

    آج بھی اچھا ڈرامہ بن رہا ہے منور سعید

    سینئر اداکار منور سعید نےاپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ آج بھی ڈرامہ اچھا بن رہا ہے، ایسا نہیں ہےکہ ڈرامہ صرف پی ٹی وی کے دور میں ہی اچھا بنتا تھا. ہر دور کے مختلف تقاضے ہیں ان کے مطابق کام ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں چھ دن کی ریہرسل ہوتی تھی ساتویں دن ہم فائنل شوٹ کرتے تھے. آج ریہرسلز کا تصور ہی نہیں ہے. مجھے مسئلہ ہوتا تو ہے کہ ریہرسلز نہیں‌ہوتیں ڈائریکٹ شوٹ ہی ہوتا ہے تو میں یہ سمجھ کر کر لیتا ہون کام کہ ٹھیک ہے نئے دور کے نئے تقاضے ہیں . انہوں نے کہا کہ نئے دور کی لکھاری لڑکیاں اور لڑکے کافی

    اچھے ہیں. میں تو ان سے متاثر ہوتا ہوں. بلکہ آج کل کے بچے بھی بہت اچھا کام کرتے ہیں ، ہم جیسے لوگ تو ان سے سیکھتے ہیں. انہوں‌نے کہا کہ میں آج بھی کوئی پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے سنتا ہوں کہ کہانی اور میرا کردار لوگوں کو کیا میسج دے رہا ہے. اگر کوئی کردار اور پراجیکٹ دیکھنے والوں کو پیغام نہ دے رہا ہو تو میں وہ سائن ہی نہیں کرتا بلکہ رد کر دیتا ہوں.

  • اچھی فلم ملی تو ضرور کروں‌گا علی محی الدین

    اچھی فلم ملی تو ضرور کروں‌گا علی محی الدین

    سینئر اداکار غلام محی الدین کے بیٹے علی محی الدین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ مجھے اگر کوئی اچھی فلم آفر ہوئی تو میں ضرور کروں گا، سوال سات سو کروڑ کا ایک اچھی فلم تھی لیکن پتہ نہیں‌کیوں نہیں‌چل سکی. انہوں‌نے کہا بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ فلم اچھی ہوتی ہے لیکن چلتی نہیں بعض اوقات فلم اچھی نہیں ہوتی لیکن چل جاتی ہے. یہ تو آڈینز پر پے کہ ان کو کب کونسی اور کیسی فلم اچھی لگ جائے. علی محی الدین نے کہاکہ میں نے کبھی بھی اپنے والد سے نہیں کہا کہ فلاں‌پراپرٹی فروخت کرکے میری فلم پر لگا دیں بھئی کیوں‌لگا دیں؟ اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں اداکاری کر سکتا ہوں تو وہ مجھے ضرور فلم میں‌کاسٹ کریگا. مجھے اچھی فلم آفر ہوئی تو ضرور

    کروں گا. پانچ سے چھ فلمیں ایسی ہیں جو مجھے آفر ہوئیں مجھے سکرپٹ پسند نہ آیا اور میں نے منع کر دیں. بعد میں جب وہ سینما گھروں میں‌لگیں تو وہ اتنی بری تھیں کہ میرے والد نے مجھے کہا کہ بیٹا تم نے ٹھیک کیا ان فلموں‌ کو منع کر کے. حالانکہ جب فلمیں منع کیں تو والد نے ڈانٹا لیکن بعد میں‌ان کو لگا کہ میرا فیصلہ ٹھیک تھا.

  • فرحان سعید ایک نئے روپ میں

    فرحان سعید ایک نئے روپ میں

    فرحان سعید جو اپنے ہر پراجیکٹ میں کچھ الگ اور نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہی کوشش انہوں نے پھر سے کی ہے. ان کی آنے والی ڈرامہ سیریل ‘جھوک سرکار’ میں انہوں نے ایک بالکل نئے اوتار کا کردار اپنایا ہے۔ جھوک سرکار کی کہانی ہاشم ندیم نے لکھی ہے جب کہ اس کے ہدایتکار سیف حسن ہیں۔ شو کا پوسٹر دیکھنے کے ساتھ ہی ناظرین کی ڈرامہ دیکھنے کی طلب میں دل کی دھڑکنیں تیز سے تیز تر ہوگئی ہیں۔فرحان سعید نے سنو چندا ، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں میں‌شائقین کے دل جیت لئے تھے. جھوک سیرکار کی پہلی جھلک دیکھ کر اندازہ لگایا جا

    سکتا ہے کہ فرحان سعید نے اس قدسم کا کردار پہلے کبھی نہیں کیا. اس ھوالے سے فرھان سعید کا کہنا ہےکہ جھوک سرکار میں‌میرا کردار روٹین سے بالکل ہٹ کر ہے ، اور میں نے اس کردار کو کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے ، مجھے بہت امید ہے کہ جھوک سرکار اپنی نوعیت کا ایک الگ ڈرامہ ثابت ہو گا. ہاشم ندیم وہ لکھاری ہیں جنہوں نے پری زاد جیسے ڈرامے لکھے ہیں امید کی جا رہی ہے جھوک سرکار بھی ان کی قلم سے نکلا ہوا ایک بہترین شاہکار ثابت ہو گا.

  • اظفر رحمان فلموں میں کیوں‌نظر نہیں‌آرہے اداکار نے بتا دیا

    اظفر رحمان فلموں میں کیوں‌نظر نہیں‌آرہے اداکار نے بتا دیا

    اداکار اظفر رحمان جنہوں نے بڑی اور چھوٹی سکرین دونوں پر کام کیا ہے، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بطور ہیرو بہت کام کر لیا ہے ، اب مجھے ایشو بیسڈ ڈراموں میں کام کرنا ہے، پاکستان میں‌جو ڈرامہ بن رہا ہے وہ بہت اچھا ہے، ہمارے پاس یہ اعزاز ہے کہ ہمارا ڈرامہ کسی بھی ملک کے اچھے سے اچھے ڈرامے کو مات دے سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فلمیں‌کی ہیں لیکن مجھے لگتا ہےکہ ڈرامہ میں‌زیادہ سکوپ ہے، لیکن اسک مطلب یہ نہیں‌ہے کہ میں فلم کروں گا ہی نہیں‌، اگر کوئی غیر معمولی پراجیکٹ ہوا جس کو سن کر میں‌مطمئن ہوا تو یقینا میں‌کروں گا، لیکن فی الحال میری تمام تر توجہ ڈراموں‌پر ہے.میں پچھلے کافی عرصے سے ایشو بیسڈ

    کہانیوں پر کام کررہا ہوں. انہوں‌نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی فنکار کام کررہے ہیں وہ بہت اچھے ہیں اور جو بھی ڈرامے بن رہے ہیں ان میں ورائٹی ہے ہر کسی کے لئے ہر طرح کا ڈرامہ بن رہا ہے. فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں بس انکی تعداد بڑھائے جانے کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ اظفر رحمان کا ان دنوں میرے بن جائو ڈرامہ آن ائیر ہے اس میں ان کا کردر روٹین س ہٹ کر ہے.

  • اہلیہ ثمینہ سے کن باتوں پر بحث ہوتی ہے ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اہلیہ ثمینہ سے کن باتوں پر بحث ہوتی ہے ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اداکار ہمایوں سعید ایک کامیاب پرڈیوسر بھی ہیں ان کی اہلیہ ثمینہ اور بیٹی ثناء مل کر ایک پروڈکشن ہائوس چلاتی ہیں‌. سب جانتے ہیں کہ ہمایوں سعید اپنی اہلیہ اور بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں، حال ہی میں ہمایوں سعید نے ایک اخبار کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری اہلیہ بہت اچھا کھانا بناتی ہے ، میں‌اس کے ہاتھ کی بنی ہر چیز کھاتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ثمینہ کو ڈسپلن بہت زیادہ پسند ہے لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں‌نے جو چیز جہاں استعمال کی وہیں چھوڑ دی، جیسے کہ تولیہ استعمال کرنے کے بعد اسکو صوفے پر پھینک دیتا ہوں، کمرے سے باہر نکلا ہوں تو اے بند نہیں‌کرتا یا اے لگا ہو تو دروزاہ کھول کر بھول جاتا ہوں ، واش روم کی لائٹ کھلی چھوڑ‌دیتا ہوں

    ،ایسی باتوں میری ثمینہ کے ساتھ بحث ہوجاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ میری اہلیہ ثمینہ نے ہمارے شادی کے ابھی تک کے سفر میں میرا ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے. اس لئے میں اسکو بہت زیادہ عزت دیتا ہوں، میری دعا ہے کہ اگلے جنم میں بھی میری شادی ثمنیہ کے ساتھ ہو یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی شادی ثمینہ سے نوے کی دہائی میں ہوئی ، جب وہ شوبز میں آئے اس سے پہلے ہی شادی کر چکے تھے.

  • احسن خان کی شوبز کے لئے محبت

    احسن خان کی شوبز کے لئے محبت

    اداکار احسن خان جنہوں نے ہمیشہ الگ الگ کرار کئے، ہیرو کے کردار کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے نیگیٹیو کردار بھی کئے اور ان کو نیگیٹیو کرداروں میں بہت زیادہ سراہا گیا. احسن خان نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شوبز ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے جب تک میری سانس میں سانس ہے میں اسی شعبے سے جڑا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ شوبز نے مجھے بہت کچھ دیا ہے. احسن خان نے کہا کہ میں مختلف قسم کے کردرار ٹرائی کرنے کی کوشش کرتا ہے ، میرا ڈرامہ مجھے قبول نہیں بہت جلد آن ئیر جائیگا. اس میں میرا جو کردار ہے اسکو دیکھنے والے سال ہا سال

    تک یاد رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ اداکار وہی ہوتا ہے جو جو مختلف قسم کی چیزیں ٹرائی کرے. میں نے فلم ٹی وی تھیٹر سب کیا، میں نے تھیٹر سے کام کا آغاز کیا تھا بنیادی طور پر تھیٹر ہی میری شروعات ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے تھیٹر پر کام کیا، تھیٹر نئے ایکٹر کے لئے سیکھنے کا ایک بہت بڑا زریعہ ہے. احسن خان نے کہا کہ میں اب جو بھی پراجیکٹس کررہاہوں ان میں دیکھتا ہوں‌کہ میرا کردار دیکھنے والوں کو کیا سبق دے گا.