Baaghi TV

Tag: actor

  • بغیر ہیلمٹ کے بائیک پر بیٹھنے کی تصویر شئیر کرنا امیتابھ اور انوشکا کو مہنگی پڑ گئی

    بغیر ہیلمٹ کے بائیک پر بیٹھنے کی تصویر شئیر کرنا امیتابھ اور انوشکا کو مہنگی پڑ گئی

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اورامیتابھ بچن پھنس گئے ہیں ایک مشکل میں‌، دونوں نے اپنی شوٹنگ کے وقت کی وہ تصاویر شئیر کیں جن میں وہ موٹر بائیک پر کسی کے پیچھے بغیر ہیلمٹ پہنے ہوئے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ تصاویر دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے خود شئیر کیں. جیسے ہی دونوں نے یہ تصاویر شئیر کیں تو یہ آگئے تنقید کی زد میں. سوشل میڈیا پر ان کو لیا گیا خوب آڑھے ہاتھوں ، یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کو صفائیاں دینی پڑی کہ یہ دونوں تصویر شوٹنگ کے دوران کی ہیں. ایک صارف نے لکھا کہ کیا ان دونوں اداکاروں کو نہیں پتہ کہ اداکار جو کررہے ہوں ان کے چاہنے والے اس چیز کا بہت زیادہ اثر لیتے ہیں، اگر انہوں نے یہ تصاویر شئیر کی

    تھیں تو کم ازکم ساتھ میں‌پوسٹ کا کیپشن یہ لکھ دیتے تھے کہ یہ تصاویر شوٹنگ کے دوران کی ہیں. ایک صارف نے لکھاکہ ایسی کسی بھی پوسٹ پر پابندی ہونی چاہیے جس سے ان کے چاہنے والے برا اثر لیتے ہوں. یوں انوشکا شرما اور امیتابھ بچن کو خوب ملا ہے سبق ہے بائیک پر بغیر ہیلمٹ کے بیٹھنے اور پھر ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا. امید ہے کہ آئندہ کوئی بھی فنکار ایسی کوئی بھی تصویر شئیرکرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے.

  • سرتھ بابو کے ساتھ کام کے دنوں کی یادیں میرے زہن پر نقش ہیں کمل ہاسن

    سرتھ بابو کے ساتھ کام کے دنوں کی یادیں میرے زہن پر نقش ہیں کمل ہاسن

    اداکارہ کمل ہاسن ہیں سرتھ بابو کے انتقال پر نہایت ہی دکھی ، انہوں نے سرتھ بابو کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اداکار کے ساتھ بہت دوستی تھی ، اس کے ساتھ کام کی بہت ساری یادیں ہیں بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ سرتھ کے ساتھ جو میں نے کام کیا ان دونوں کی یادیں میرے زہن پر سائے کی طرح ہیں جو ہر وقت میرے ساتھ رہتی ہیں. سرتھ بہت اچھا انسان تھا. کمل ہاسن نے کہا کہ سرتھ کی اداکاری کا انداز الگ تھا، جتنا اچھا اداکار تھا اس سے بھی اچھا انسان تھا. یاد رہے کہ سرتھ بابو 71 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں. وہ

    بھارتی حیدرآباد کے اسپتال میں پچھلے مہینے سے زیر علاج تھے، ان کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔انہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے سانس فراہم کی جا رہی تھی، ان کے گردوں کا بھی ڈائیلسز چل رہا تھا۔ ان کی زندگی نے ان سے وفا نہ کی اور وہ چل بسے ، ان کا انتقال شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان گردانا جا رہا ہے جو کہ کبھی بھی پورا نہیں ہوگا. ان کے ساتھی ان کی موت پر کافی رنجیدہ ہیں.

  • ندیم بیگ کس بات پر ہیں خوش ِ؟

    ندیم بیگ کس بات پر ہیں خوش ِ؟

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سیئنر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں فلمیں تسلسل کے ساتھ بن رہی ہیں ، اور اہم بات یہ ہے کہ عید جیسے تہواروں پر مسلسل فلمیں لگ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے کام ہو رہا ہے فلمیں بن رہی ہیں اسکو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں‌ جب فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی. ندیم بیگ نے کہا کہ تمام سینئرز فلم انڈسٹری کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کےلئے تیار ہیں، اگر سینئرز کی رہنمائی نئے لوگوں کو درکار ہے تو وہ ہمارے پاس آئیں ہم ان کے ساتھ چلنے کےلئے تیار ہیں. انہوں

    نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اس وقت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اردو بھی بن رہی ہیں پنجابی بھی بن رہی ہیں ہر طرح کی آڈینز کے لئے ہر طرح کی فلمیں بن رہی ہیں.مجھے بہت خوشی ہوتی ہے دیکھ کر کہ کام ہو رہاہے. انہوں نے کہا کہ ڈرامہ تو ہمارا پہلے ہی اچھا بن رہا ہے اگر فلم انڈسٹری بھی اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے تو سونے پہ سہاگہ ہو گا .ندیم بیگ نے کہا کہ مجھے اگر کوئی اچھا کردار ملا تو میں فلم بھی کروں گا اور ڈرامہ بھی کروں گا.

  • کامران جیلانی نے شائقین کا دل جیت لیا

    کامران جیلانی نے شائقین کا دل جیت لیا

    نامور اداکار عدنان جیلانی کے چھوٹے بھائی کامران جیلانی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کافی عرصے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دکھائی دئیے ہیں، ان کا آج کل ڈرامہ بہروپ آن ائیر ہے، شائقین نے کامران جیلانی کو ایک بار پھر سکرین پر ویلکم کیا ہے، اور ڈرامے میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، گو کہ ابھی حال ہی میں یہ ڈرامہ آن ائیر گیا ہے لیکن ڈرامے کی شروع کی اقساط نے ہی شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے. ڈرامے کی کہانی الگ اور ہٹ کر ہے ، اور کامران جیلانی کا کردار بھی روٹین سے بالکل مختلف ہے، اس ڈرامے کے ڈائریکٹر اکبر علی اور رائٹر رخسانہ نگار جبکہ پروڈیوسر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔

    اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے کامران جیلانی کا کہنا ہےکہ مجھے کافی عرصے کے بعد ایک مختلف کردار کرنے کو ملا جس کی وجہ سے میں نے بہروپ پراجیکٹ سائن کر لیا، بہت خوشی ہے کہ ڈرامے نے آن ائیر ہوتے ساتھ ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے. کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی جائیگی شائقین کی دلچپسی اس میں مزید بڑھتی جائیگی.اس میں تمام فنکاروں نے بلکہ پوری ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے.

  • علی ظفر 43 برس کے ہو گئے

    علی ظفر 43 برس کے ہو گئے

    گلوکار علی ظفر ملٹی ٹیلینٹڈ ہیں، گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دنیا میں بھی دھوم مچائی. علی ظفر آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، علی نے فلم پاکستانی فلم شرارت میں گیت گایا تو ان کو نوٹس کیا گیا اس کے بعد انہوں نے چھنو جیسے دل کو چھو لینے والے گیت گائے، علی ظفر کو جتنا پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے اتنا ہی بھارت میں بھی سراہا جاتا ہے ، انہوں نے بھارت میں تیرے بن لادن میں‌ کام کیا اس کے بعد ان کی بھارت کی فلم انڈسٹری میں تو جیسے ہی قسمت ہی کھل گئی ہو، کترینہ کیف اور پرینیتی جیسی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی. علی ظفر

    کے کریڈٹ پر بہت سارے ایسے گیت ہیں جن کو آج بھی سنا جاتا ہے. گلوکار نے این سی اے سے تعلیم حاصل کی اور گلوکاری کا شوق انہیں شوبز میں لے آیا، انہوں نے پاکستان میں فلم طیفا انٹربل بنائی جسے ملک گیر کامیابی حاصل ہوئی ،علی اداکاری گلوکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں. مایا علی کے ساتھ ان کی جوڑی کو طیفا انٹربل میں کافی سراہا گیا. علی ظفر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں.

  • بیوی کے ساتھ گھر کے سارے کام کرتاہوں محمود اسلم

    بیوی کے ساتھ گھر کے سارے کام کرتاہوں محمود اسلم

    سینئر اداکار محمود اسلم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں گھر میں سارے کام کرتا ہوں ،اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو کام میں ان کا ہاتھ بٹاتا ہوں. میں نے کبھی اس چیز میں عار محسوس نہیں کی ، بھئ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ عورت ہی سارے گھر کے کام کاج دیکھے، بھئی اسکو بھی حق ہے کہ وہ ریسٹ کرے یا اسکا کوئی ہاتھ بٹائے. میری اہلیہ گھر کے کام کاج کرتی ہے تو میں اس کے برابر کھڑا ہوتا ہوں ، میں کھانا بھی بنا لیتا ہوں ، کپڑے بھی دھو لیتا ہوں ، میرے والد نے ہمیشہ مجھے کہا کہ بیوی کو کبھی کمتر نہ سمجھو ، گھر کی زمہ داری بیوی کے ساتھ ساتھ مرد پر بھی ہوتی ہے ، لہذا ہمیشہ بیوی کا ہاتھ بٹانا. محمود اسلم نے کہا کہ میرے والد کی نصیحت کو میں نے آج تک پلے باندھا ہوا ہے اور میں سمجھتا ہوں

    کہ ہر کسی کو چاہیے کہ وہ گھریلو کاموں میں اپنی بیویوں کا ہاتھ بٹائیں اس سے پیار محبت میں نہ صرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ زندگی بھی بہت پرسکون اور خوش خرم گزرتی ہے. محمود اسلم نے کہا کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز ہی یہی ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں .

  • سرمد کھوسٹ کس کو اپنا استاد مانتے ہیں؟

    سرمد کھوسٹ کس کو اپنا استاد مانتے ہیں؟

    اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ جو کم کم انٹرویوز دیتے ہیں اور کم کم کام کرتے ہیں ، مگر وہ جب بھی جو بھی کام کرتے ہیں وہ اپنی مثال آپ بن جاتا ہے. ان کی ابھی تک کی بطور ڈائریکٹر آخری فلم کملی ایک کلاسک پیس تھا اور ان کے فن کا وہ شاہکار ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر مجھے اداکاری اور ڈائریکشن کی چوائس دی جائے تو یقینا میں ڈائریکشن کا ہی انتخاب کروں گا. کیونکہ ڈائریکشن میرا جنون ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سعادت حسن منٹو کو اپنا استاد مانتا ہوں ان کے ساتھ استاد والی عقیدت ہے اور اگر وہ مجھے ملیں تو میری خواہش ہے کہ وہ مجھے کہیں کہ تم بہت اچھا کام کررہے ہو.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سیاست کے معاملات پر نہیں بولتا ان سے دور رہتا ہوں. سرمد کھوسٹ نے کہا کہ انسان اچھا کام کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بعض اوقات پرفیکشن کے چکر میں بہت ساری غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں لیکن میں شکر گزار ہوں اپنے مداحوں کا جنہوں ہمیشہ میرے کام کو سراہا . انہوں نے کہا کہ جب کوئی پراجیکٹ چلتا نہیں ہے تومیں مایوس نہیں ہوتا بلکہ اگلی بار اس سے بھی بہتر کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں.

  • فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا

    فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا

    ہر سال جیسا کہ بہت سارے شوبز ستارے عمرہ اور حج کی ادائیگی کرتے ہیں حال ہی میں ایمن خان اور منیب بٹ نے عمرہ کی ادائیگی کی ، ان کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اداکار فیضان شیخ کی عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر، جی ہاں‌فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا ہے اور عمرہ انہوں نے اپی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ کیاہ ہے. فیضان شیخ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر عمرہ کی تصاویر شیر کی ہیں اور نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ، یہ ایسا سفر رہا جوہمیشہ یاد رہے گا. انہوں نے لکھا کہ یہ میں نے خانہ کعبہ تک کا جو سفر کیا ہے ، وہ کبھی بھی

    نہیں بھولوں گا. انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر یا بار بار دیکھ کر انسان پر ایک الگ ہی کیفیت ہوتی ہے یہ وہ کیفیت ہوتی ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہی نہیں‌نا ممکن ہے. اداکار نے کہا کہ خدا کے گھر میں ایک الگ ہی زہنی سکون ہے ، میں‌نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران ایک ایک لمحے کو انجوائے کیا ، ان لمحات میں‌جو سکون ملا وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا، سب سے بڑھ کر یہ کہ میری فیملی میرے ساتھ تھی.

  • بالی وڈ کے رومانس سے متاثر نہیں اپنے اردگرد کچھ اور ہی دیکھا ہے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ کے رومانس سے متاثر نہیں اپنے اردگرد کچھ اور ہی دیکھا ہے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکارہ نوازالدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ کی فلموں میں رومینس بہت زیادہ ہوتا ہے اور میں اس رومینس سے اس لئے متاثر نہیں ہوں کیونکہ میں نےحقیقی زندگی میں اپنے اردگرد ایسا کچھ نہیں دیکھا. میں نے اپنی اصل زندگی میں جو کچھ دیکھا ہے وہ بہت مختلف ہے اس لئے میرا بالی وڈ کے رومینس پر کوئی یقین نہیں ہے نہ ہی میں اسکو پسند کرتا ہوں،. اداکار نے حال ہی میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اب میں صرف مرکزی کردار ادا کروں گا. میں کوئی ایسا سپورٹنگ کردار نہیں کروں گا جس میں ، میں ہیرو سے کسی طور

    بھی کم دکھائی دوں.، انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مرکزی کردار کرنے کے لئے چاہے مجھے خود ہی کیوں نہ پیسے لگانے پڑیں میں لگائوں گا. واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی باغی طبعیت رکھنے والے اداکار ہیں وہ صاف اور سیدھی بات کرتے ہیں چاہے کسی کو کتنی ہی بری کیوں نہ لگے . نوازالدین صدیقی اب سلمان خان کی فلم ہو یا شاہ رخ خان کی وہ اس میں تب تک کام نہیں کریں گے جب تک کہ ان کا کردار مرکزی نہ ہوا.

  • پچھلے پندراں برس سے بغیر کسی لالچ کے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کاشف محمود

    پچھلے پندراں برس سے بغیر کسی لالچ کے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کاشف محمود

    اداکار کاشف محمود نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصویر لگا کر ایک پوسٹ لکھی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں پچھلے پندراں سال سے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں بغیر کسی عہدے کی لالچ کے ، بس سادہ سی بات ہے کہ جان دے دیں گے خان نہیں دیں گے ۔ کاشف محمود اکثرو بیشتر عمران خان کے حق میں پوسٹیں سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں اور ان کو بھی لگتا ہے کہ عمران خان اس قوم کے مسیحا ہیں ۔

    کاشف محمود کی طرح سائرہ شہروز بھی عمران خان کی دیوانی ہیں ان کے علاوہ کسی کو ایماندار سیاستدان نہیں مانتیں۔ اسی طرح سے زارا نور عباس بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں اور انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کے دوران احتجاجی پوسٹیں کیں اور کہا کہ ہم سب کو عمرا ن خان کے لئے اٹھ کھڑے ہونا پڑا ہو گا۔ اسی طرح سے ہمایوں سعید ، شان شاہد ، اعجاز اسلم ، احمد علی بٹ ، سجل علی ، ثناءجاوید و دیگر شوبز کے بہت سارے فنکار عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان کے لئے اپنا پیا ر اور محبت جتاتے رہتے ہیں۔