Baaghi TV

Tag: actor

  • یاسر حسین نے کسکو آئی لو یو بولنے کا مشورہ دیدیا

    یاسر حسین نے کسکو آئی لو یو بولنے کا مشورہ دیدیا

    سب جانتے ہیں کہ اداکار یاسر حسین کا حس مزاح بہت ہی زبردست ہے جہاں وہ بعض اوقات سخت باتیں کر جاتے ہیں وہیں وہ ایسی باتیں بھی کرتے ہیں کہ جن سے ان کے مداح بہت زیادہ محظوظ ہوتے ہیں. ھال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کتنے خوش ہیں، اس وڈیو کا کیپشن یاسر نے کچھ یوں لکھا ، بیوی کو آئی لویو بولتے رہنا چاہیے لیکن شرط یہ ہے کہ بیوی اپنی ہی ہو. یاسر حسین نے ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا صارفین سے یہ سوال بھی کر ڈالا کہ آپ نے آخری بار اپنی بیوی کو آئی لو یو

    کب کہا تھا. ؟ یاسر حسین کے اس قسم کے سوال اور بیوی کو آئی لویو کہنے کی تاکید کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا. یاسر حسین کی اس پوسٹ پر دلچپسپ تبصرے کئے گئے اور کمنٹس کئے گئے، جیسے یقینا یاسر حسین پسند کررہے ہوں گے. یاد رہے کہ اپنے سے 12 برس چھوٹی اقراء عزیز کے ساتھ یاسر حسین نے محبت کی شادی کی ، دونوں کا ایک بیٹا ہے اور دونوں ہی نہایت خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

  • کرپٹ لوگوں کوچوراہوں پر سزائیں دی جائیں عدنان  جیلانی کا مطالبہ

    کرپٹ لوگوں کوچوراہوں پر سزائیں دی جائیں عدنان جیلانی کا مطالبہ

    اداکار عدنان جیلانی جنہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے وہ اداکاری کے رموز و اوقاف تو جانتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ملکی سیاسی معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں. اپنے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں وہ برس پڑے ہیں ملک کی موجودہ نازک صورتحال پر. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ملک کے ایک سابق وزیراعظم کے منہ سے یہ سن کر کہ 85ارب کے منصوبے میں 20ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، بھئی آپ حکومت میں کیا کرنے آتے ہو جب کرپشن چوری پر قابو نہیں‌پا سکتے. انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکا جائے گا ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے.انہوں نے یہ کہا یہی وہ وقت ہے کہ جب چوروں ڈاکوئوں کو سخت سزائیں

    دی جائیں ان کو چوراہوں پر لٹکایا جائے تاکہ ملک کو لوٹنے کی دوبارہ کوئی ہمت نہ کرے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ حتساب اور کرپشن پر سخت سزائیں دینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے قانون سازی کرنی چاہیے تاکہ کل کوئی انتقام کا الزام نہ لگائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں امیر امیر سے امیر تر اور غریب غریب سے غریب تر ہوتا رہا ہے. لوگ پریشان حال زندگی بسر کررہے ہیں. ابھی بھی نہیں سوچیں گے تو کب سوچیں گے.

  • شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوئی تو ہمایوں سعید کیا بات کریں گے؟‌

    شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوئی تو ہمایوں سعید کیا بات کریں گے؟‌

    پاکستان کے سپر سٹار ہمایوں سعید 2006 میں بھارت گئے اس دورے میں اداکارہ ریما خان بھی ان کے ساتھ تھیں. ان دونوں نے زی سینے ایوارڈز میں شرکت کی اور شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کیا جسے دونوں ملکوں میں بہت زیادہ سراہا گیا. ہمایوں سعید نے اس ملاقات کو یاد کرتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں انڈیا گیا تو اس وقت ہمارے ہاں فلم خدا کے لئے ریلیز ہوئی تھی سپر ہٹ فلم تھی ، میری شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات ہوئی تو میں نے اور انہوں نے دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی فلمز ریلیز ہونے کی بات کی. شاہ رخ خان کے ساتھ اب میری اگر دوبارہ ملاقات ہوئی تو

    یقینا ہم پھر اسی موضوع پر بات کریں گے کہ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی فلمیں ریلیز ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ اگر مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یقینا کروں گا ، ہوسٹ نے جب پوچھا کہ اسکا نام کیا ہو گا تو ہمایوں سعید نے کہا کہ اس کانام کرن ارجن ٹائپ ہی ہو گا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہماری فلمیں بھارت میں اور ان کی فلمیں ہمارے ہاں لگنی چاہیں. اس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا.

  • اور شترو گھن  سنہا جب کراچی آئے

    اور شترو گھن سنہا جب کراچی آئے

    بھارتی اداکار شترو گھن سنہا کا کپل شرما کے ساتھ انٹرویو کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے. جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ جب پہلی بار پاکستان کراچی آئے تو ان کے ساتھ کیا ہوا. شترو گھن سنہا کہہ رہے ہیں کہ جب میں پہلی بار کراچی گیا تو اسی شام ایک تقریب رکھی گئی بہت خوبصورت سٹیج بنایا گیا، اس تقریب میں نازیہ حسین بھی موجود تھیں ، میں نے سوچا کہ پاکستان میں موجود ہوں تو کونسی زبان بولوں ؟ میں نے سوچا اردو ہی بولتا ہوں، میں نے دیکھا کہ سٹیج پر ایک مولانا صاھب آئے انہوں نے سکیل اردو بولتے ہوئے کہا کہ ہم جناب شتر مرغ گھن سنہا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں. ان کی سکیل اردو سن کو مجھے لگا کہ میں تو اتنی سکیل اردو نہیں بول سکتا اوپر سے انہوں نے میرا نام ہی بگاڑ‌دیا.. اس کے بعد میں نے

    سوچا انگلش میں بات کروں گا ، تو اگلی باری تھی ایک ایسے لیکچرر کی جو کہ انگلینڈ میں پڑھاتے تھے ، انہوں نے سکیل انگلش بولی میں‌پریشان ہو گیا کہ میں تو یہ نہیں بول سکتا ، پھر اس کے بعد سائوتھ انڈین کونسل جنرل منی شنکر سٹیج پر آئےانہوں نے اتنی سکیل ہندی بولی کہ میں مزید پریشان ہو گیا کہ اتنی سکیل ہندی تو میں نہیں بول پائوں گا ، بس پھر کیا تھا میں ٹیبل کے نیچے گھس گیا. شترو گھن سنہا نے کہا کہ یوں میرے لئے اس شام فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ میں کس زبان میں بات کروں، لیکن پاکستان کا میرا دورہ بہت اچھا رہا،.

  • ایلون مسک سے امیتابھ بچن کا گلہ شکوہ

    ایلون مسک سے امیتابھ بچن کا گلہ شکوہ

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن جو کہ ٹویٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں ، حال ہی میں جب ایلون مسک نے سب کے بلیو ٹک ہٹا دئیے اور کہا کہ اب پیسے ادا کریں تو بلیو ٹک ملے گا، اداکار امیتابھ بچن کا بھی بلیو ٹک ہٹ گیا. اداکار کے ٹویٹر پر 48 ملین فالورز ہیں انہوں نے بلیو ٹک واپس حاصل کرنے کےلئے پیسے بھر دئیے ، اور پھر ایلون مسک کی جانب سے پیغام جاری ہوا کہ جن کے ٹویٹر پر دس لاکھ سے زیادہ فالور ز ہیں ان کو بلیو ٹک مفت ملے گا۔ اس پر امیتابھ بچن نے کر ڈالا ایلون

    مسک سے گلہ ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ٹویٹر ماسی نے پیسے بھی لے لئے اور اب کہہ رہے ہیں کہ دس لاکھ والوں کو بلیو ٹک فری ہے حالانکہ میرے تو پہلے ہی اڑتالیس لاکھ فالورز ہیں۔ امیتابھ بچن نے یہ سب سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ، ا ن کی اس پوسٹ پر بہت سارے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی بات سے متفق ہیں کہ پہلے بتایا جاتا کہ دس لاکھ فالورز والوں کو بلیو ٹک مفت ملے گا۔ تاہم کچھ صارفین نے لکھا کہ بلیو ٹ آکر کیوں اتنا ضروری ہے کیونکہ بہت سارے فیک اکاﺅنٹس کو بھی بلیو ٹک مل گئے تھے ۔

  • نواز انجم کی اہلیہ کیا اپنے شوہر سے خوش ہیں؟‌

    نواز انجم کی اہلیہ کیا اپنے شوہر سے خوش ہیں؟‌

    سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار نواز انجم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے اپنی فیملی کا ہمیشہ ہی بہت زیادہ خیال رکھا ہے . میری کوشش رہی ہے کہ میں اپنے بچوں کی ساری جائز خواہشات کو پورا کروں اور بیوی کو اسکا حق دوں اور کسی طرح سے بھی کسی موڑ پر اسکو ناراض نہ کروں. نواز انجم کی اہلیہ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا ، گھریلو معاملات میں مجھے فری ہینڈ دیا ہے. میرے ہاتھ پر لا کر پیسے رکھ دیتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ تم گھر کا خرچ اپنی مرضی کے مطابق کرو، مجھے انہوں نے

    کبھی بھی بھی کوئی شکایت نہیں ہونےے دی اور نہ ہی ان کی باہر سے کوئی شکایت گھر آئی ہے. نواز انجم کے بیٹے نے کہا کہ میرے والد بہت سخت ہیں ہم نے کوئی بھی بات منوانی ہوتی ہے تو امی سے کہہ کر منواتے ہیں جبکہ نواز انجم کے پوتے پوتیوں نے کہا کہ ہمارے دادا بہت اچھے ہیں ، نواز انجم نے کہا کہ میرے بچے بہت چالاک ہیں کوئی بات منوانی ہو تو میری اہلیہ کے ساتھ اپنے بچوں کو آگے کر دیتےہیں . مجھے اپنے پوتے پوتیاں اپنے بچوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں .

  • فلم اچھی ہو تو تین گھنٹے کی مووی بھی چل جاتی ہے ہمایوں سعید

    فلم اچھی ہو تو تین گھنٹے کی مووی بھی چل جاتی ہے ہمایوں سعید

    اداکار ہمایوں سعید جو کہ سال میں دس سے زیادہ ڈرامے بناتے ہیں ، اس کے علاوہ وہ ہر سال ایک فلم بھی بناتے ہیں ، اس سال ان کی عید پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ، لیکن شائقین کو انکی فلموں کا بےچینی سے انتظار رہتا ہے. ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم چاہے تین گھنٹے کی ہو یا سوا تین گھنٹے کی اگر کہانی اچھی ہو اچھے طریقے سے شوٹ کی گئی ہو تو چل جاتی ہے ، آڈینز کبھی بھی فلم چھوڑ کر نہیں جاتی لیکن اگر کہانی ہی اچھی نہ ہو اچھے طریقے سے شوٹ ہی نہ کی گئی ہو تو آڈینز تو آدھے گھنٹے میں ہی چھوڑ کر چلی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ

    اس سال مصروفیت اور سکرپٹ کے انتخاب کی وجہ سے کوئی فلم نہیں آسکی ، لیکن اگلی عید پر ہماری فلم ضرور آئیگی ، اگلی عید پر جو فلم ریلیز ہوگی وہ یقینا سب کو بہت زیادہ پسند آئیگی. انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ سکرپٹ ایسا انتخاب کروں جس میں لوگوں کی دلچپسی ہو، باقی بعض اوقات بہت اچھی فلم فلاپ ہوجاتی ہے اور بعض اوقات بہت بری فلم سپر ہٹ ہوجاتی ہے.

  • سلمان خان نے اپنے گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کو عید مبارک کہا

    سلمان خان نے اپنے گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کو عید مبارک کہا

    بالی وڈ اداکارہ سلمان خان جنہیں بارہا قتل کر دینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،سدھو موسے والا کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بسنوئی نے متعدد مرتبہ سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ، جس کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی. اس کے بعد سلمان خان کو ان کے گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کے ساتھ انٹریکشن کرنے سے منع کر دیا گیا تھا . لیکن سلمان خان نے عید الفطر پر خوف کے بت توڑ کر اپنے دشمنوں کو پیغام دیا ہے کہ میں‌کسی سے نہیں ڈرتا، سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر کھڑے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید مبارک کہا،

    سلمان خان نے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی. ہزاروں کی تعداد میں دور دور تک ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی. انسٹاگرام پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ جیسے ہی سلمان خان اپنے گھر کی گیلری میں آئے تو مداحوں نے سلمان خان کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دئیے. اداکار مسکرا کر ہاتھ ہلاتے رہے اور چند منٹ گھر کی گیلری میں کھڑے ہونے کے بعد واپس چلے گئے. یاد رہے کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے والد سلیم خان کو بھی لارنش بسنوئی کی طرف سے قتل کر دینے کی دھمکیاں‌موصول ہو چکی ہیں.بسنوئی کا کہنا ہےکہ کالے ہرن کو قتل کرکے سلمان خان نے ہمارے جذبات مجروح کئے اداکار معافی مانگے تو چھوڑ دوں گا ورنہ قتل کر دوں گا .

  • عفان وحید کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟‌ اداکار نے بتا دیا

    عفان وحید کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟‌ اداکار نے بتا دیا

    اداکار عفان وحید نے رابعہ انعم کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ایک لڑکی شادی کے لئے پسند کرلی تھی وہ لڑکی بھی راضی تھی لیکن ہماری شادی نہ ہو سکی. انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے سوچا کرتا تھا کہ لڑکی ایسی ہو ویسی ہو ، میری ڈیمانڈز بہت زیادہ تھیں ، اور ان میں بہت سخت تھا کہ جو کوالٹیز مجھے لگتی ہیں کہ لڑکی میں ہوں وہ اگر نہ ہوئیں تو میں شادی نہیں کروں گا لیکن جیسے جیسے عمر بڑھ رہی ہے میری ان ڈیمانڈز میں کمی آتی جا رہی ہے ، اب لگتا ہے کہ حسن کوئی چیز نہیں ہوتی ، بلکہ ساتھی کا ساتھ اہم چیز ہوتی ہے ، ساتھ نبھانے

    والی لڑکی ہو ، دکھ سکھ میں ساتھ دینے والی ہو ، سمجھدار ہو ، ایسی خوبیاں جس میں بھی ہوں میں شادی کر لوں گا. عفان وحید نے کہا کہ محبت اب پرانے زمانے کی باتیں ہو گئیں ہیں اب تو ساتھی کا ساتھ ضروری ہے. یقینا محبت کے بغیر گزارہ نہیں ہے دنیا نہیں چل سکتی . میں بہت جلد اپنے مداحوں کو خوشخبری دوں گا ، جیسے ہی شادی طے ہو گی بتائوں گا اور اپنے مداحوں کو اپنی اس خوشی میں‌شریک کروں گا.

  • اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبریں پڑھ کر غصہ آتا ہے ہمایوں سعید

    اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبریں پڑھ کر غصہ آتا ہے ہمایوں سعید

    کامیاب پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اس وقت بہت زیادہ غصہ آتا ہے جب میرا کسی کے ساتھ نام جوڑا جاتا ہے یا میرا کوئی جھوٹا سکینڈل بنا کر اسکو ہوا دی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ ٹھیک ہے یوٹیوب کی دوکانداری چلائیں لیکن کسی کی عزت کو تو دائو پر نہ لگائیں، میں عموما اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبروں پر بالکل بھی رد عمل نہیں دیتا کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ جھوٹی خبروں پر کسی بھی ایکٹر کو بات نہیں کرنی چاہیے اس سے جھوٹے سکینڈلز بنانے والوں کی ھوصلہ افزائی ہوتی ہے لیکن ہاں غصہ ضرور آتا ہے. ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ میں ہر عید پر فلم ریلیز کرتاہوں لیکن اس بار میں ابھی تک فلموں کے سکرپٹس پڑھ رہا ہوں بہت جلد کوئی سکرپٹ فائنل

    کرکے کام شروع کر دیا جائیگا. ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ میں تمام اداکاروں کی اداکاری کو سراہتا ہوں، ہمارے ہاں جو کام ہو رہا ہے بہت اچھا ہورہا ہے. ہمارے اداکاروں میں زبردست ٹیلنٹ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے. واضح رہے کہ ہمایوں سعید کا پروڈکشن ہائوس اس وقت سب سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنا رہا ہے. اور عوام میں ان کے بنائےہوئے ڈراموں کی بہت زیادہ مقبولیت بھی ہے.