Baaghi TV

Tag: actor

  • ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے سونو سود کا پوٹریٹ بنا دیا گیا

    ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے سونو سود کا پوٹریٹ بنا دیا گیا

    بالی وڈ اداکار سونو سود جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ، انکی ایک الگ ہی فین فالونگ ہے ، ان کے مداح ان کو دیوانگی کی حد تک پسند کرتے ہیں ، اس کی حالیہ مثال ان کا چاولوں کے ساتھ پورٹریٹ بنانا ہے. تفصیلات کے مطابق سونو سود نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چند مداحو‌ں نے ایک این جی او کے ساتھ مل کر ریاست مدھیا پردیش کے شہر دیواس میں واقع اسٹیڈیم میں ایک ایکڑ کی زمین پر ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے سونو سود کا پورٹریٹ بنایا ہے. چاولوں سے بنا یہ پورٹریٹ نہایت ہی

    خوبصورت نظر آرہا ہے. سونو سود نے اس پر اپنے مداحوں کا بے ھد شکریہ ادا کیااور کہا کہ میں آج جو بھی اپنے مداحوں کے پیار اور ان کی محبت کی وجہ سے ہوں. کہا جا رہا ہے کہ ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے جو پورٹریٹ بنایا گیا بعد میں ان کو چاولوں‌کو لوگوں میں تقسیم کر دیا گیا. لیکن سونو سود نے مداحوں کی اس کوشش کو بے ھد سرایا اور خوشی کا اظہار کیا . واضح رہے کہ سونو سود نے فلم دبنگ میں سلمان خان کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرکے خوب داد سمیٹی تھی.

  • جنید خان کی شادی کیسے ہوئی؟ جان کر رہ جائیں‌ حیران

    جنید خان کی شادی کیسے ہوئی؟ جان کر رہ جائیں‌ حیران

    ٹی وی آرٹسٹ اور گلوکار جنید خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میری شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی اور میں نے اپنی اہلیہ کو اس وقت دیکھا جب میری ماں اس رشتے کے لئے قائل ہو چکی تھی ، میرے سسر میرے خالو کے دوست تھے انہوں نے امی کو میری اہلیہ کی تصویر دکھائی رشتے کا بتایا امی نے میرے ساتھ بات کی ، میں نے تصویر دیکھی تو ہاں کر دی . انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ ڈینٹیل سرجن ہے اور بہت اچھی ہے ، گھل مل جاتی ہے . خیال رکھتی ہے ، مہمان نواز ہے. جنید خان نے کہا کہ 2010 میں ہماری

    شادی ہوئی ، میری اہلیہ نے مجھے ٹی وی پر گانوں میں دیکھ رکھا تھا .میری ساس نے میری تصویر اپنی بیٹی کو دکھا کر کہا کہ اس کے ہاتھ بہت اچھے لگتےہیں مجھے. ہماری فیملیز کی جب دوسری ملاقات ہوئی تو دونوں فیملیز نے کہا کہ آُپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اکیلے بیٹھ کر بات کر لیں. ہم دونوں نے کہا کہ نہیں‌بس ٹھیک ہے. یوں‌ہماری شادی ہو گئی . یاد رہے کہ جنید خان اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں ٹی وی پر انکا امیج ایک سنجیدہ ایکٹر کا ہے.

  • محمود اسلم انٹرویو کے دوران کیوں روئے؟

    محمود اسلم انٹرویو کے دوران کیوں روئے؟

    سینر اداکار محمود اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی والدہ کی بڑائیاں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ بہت زیادہ محنتی تھیں ، میرے والد نے کما کر والدہ کو دیا اور انہوں نے سلیقے سے پانچ بچے پالے. میری ماں میں آخری وقت تک بہت زیادہ انرجی تھی. وہ ہر کام خود کرتی تھیں ، انہوں نے مجھے کہا کہ میں استری کرنا سیکھوں انہوں نے مجھے ہر کام سکھایا. اور اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ کام میری زندگی میں بہت کام آئے، میں نان والے کا رول کروں یا ہوٹل والے کا تو میں بہت آرام سے کر لیتا ہوں ایسے کردار سمجھنے میں آسانی ہو جاتی ہے. محمود اسلم نے

    اپنی والدہ کے آخری وقت کا بتاتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کا آخری وقت آگیا تو سب گھر والوں نے یاسین پڑھنا شروع کر دی، میں‌کمرے میں داخل ہوا تو امی نے مجھے ہاتھ ہلایا میں امی کے اوپر جا کر لیٹ گیا انہوں نے مجھ پہ اپنا ہاتھ رکھا اور ایکدم ہاتھ جھٹک دیا اور امی اللہ کے حضور پیش ہو گئیں یہ بتا کر محمود اسلم پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے. محمود اسلم نے کہا کہ ماں اور باپ میاں اور بیوی ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہوتے ہیں‌ باپ پیسے کما کرلا کر والدہ کو نہ دے تو والدہ کس طرح گھر کا خرچ چلا سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ میری شخصیت میں میرے ماں باپ کی ففٹی ففٹی پرچھائیں ہیں.

  • منیب بٹ چیف جسٹس کے حق میں کھڑے ہوگئے

    منیب بٹ چیف جسٹس کے حق میں کھڑے ہوگئے

    اداکار منیب بٹ جو ٹویٹر کا استعمال ہی شاید عمران خان کی سپورٹ کرنے کے لئے کرتے ہیں، انہیں اس قوم کا مسیحا صرف عمران خان اور ان حامی لگتے ہیں. منیب بٹ اپنی اداکاری اور اپنے شعبے کے حوالے سے کم پوسٹیں لگاتے ہیں جبکہ ملکی معاملات اور سیاست پر زیادہ پوسٹیں شئیر کرتے ہیں. حال ہی میں ملکی صورتحال کے پیش نذر انہوں نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو ہی سپورٹ کیا اور ان کے سپورٹر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی کھل کر سپورٹ کیا . انہوں نے پہلے تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تصویر لگا لکھا ” آخری امید” . اس کے بعد جب چیف جسٹس نے 12 مئی کو پنجاب کے انتخابات کروانے کا فیصلہ دیا تو ، منیب بٹ نے

    خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”سدا بادشاہی صرف اللہ کی. یہ قوم آپکو نہیں بھولے گی. شکریہ چیف جسٹس” . انہوں نے ایک اور پوسٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا ” آئین پر ڈٹ گیا چیف جسٹس” .منیب بٹ کی ان تمام پوسٹوں پر ان کے مداحوں اور سیاسی نظریے سے اختلاف رکھنے والوں نے کمنٹس کئے لیکن منیب نے کسی کا بھی جواب نہیں دیا. کسی صارف نے انہیں اداکاری پر توجہ دینے کےلئے کہا تو کسی نے ان کو سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے پر داد دی.

  • میٹھے کے شیدائی انوپم کھیر نے میٹھا چھوڑ دیا

    میٹھے کے شیدائی انوپم کھیر نے میٹھا چھوڑ دیا

    بالی وڈ‌ اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ 62 دن سے میں نے میٹھے کو ہاتھ تک نہیں‌ لگایا اسے دیکھا تک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں میٹھے کا اتنا شیدائی ہوں کہ لنچ ہو یا ڈنر میں میں‌ میٹھا ضرور کھاتا تھا. انہوں نے کہا کہ 11 سال تک ممبئی میں ایک دوکان سے میٹھا میرے لئے میرے گھر میں آتا رہا اور میں روزانہ کھاتا رہا. میٹھا نہ کھائوں تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے میری زندگی میں کچھ مس ہو رہا ہے. لیکن میں نے اب آکرسوچا کہ مجھے میٹھے سے کچھ دوری اختیار کرنی چاہیے. انہوں نے یہ بھی کہا

    کہ مجھے کسی قسم کی بیماری نہیں ہے نہ ہی شوگر کا کوئی مسئلہ کبھی رہا ہے. لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پھر بھی میٹھا کھانا کوئی بہت اچھی چیز نہیں ہے. جو لوگ مجھے جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ میں میٹھے کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن گزشتہ 62 دن سے میٹھا کھایا ہی نہیں اور مزید بھی نہیں کھائوں گا. میں آپ سب سے بھی یہ کہوں گا کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نہیں ہونی چاہیے زندگی میں، لہذا میٹھے پر کنٹرول کریں اور اعتدال میں رہ کر ہرچیز کھائیں آپ صحت مند اور توانا رہیں گے.

  • نہ بھیک دیں  نہ فروٹس خریدیں عدنان جیلانی کی لوگوں سے اپیل

    نہ بھیک دیں نہ فروٹس خریدیں عدنان جیلانی کی لوگوں سے اپیل

    اداکارعدنان جیلانی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو بنا کر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خدا کے لئے فروٹس نہ خریدیں اور کم از کم ایک ہفتہ ایسا کریں ، مہنگا فروٹ فروخت کرنے والوں کی عقل ٹھکانے آجائے گی، انہوں نے کہا کہ سستے داموں فروٹ اور سزیاں لیکر مہنگے داموں لوگوں کو بیچ کر یہی لوگ عمرہ کرنے بھی چلے جاتےہیں. چلیں ہم ان کے عمرے کے فعل میں نہیں پڑتے لیکن کم از کم بے ایمانی تو نہ کریں چیزوں کے جو ریٹس اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مقرر کر رکھے ہیں اس پر لوگوں کو چیزیں دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے ایمانی کرنے والوں نے باز تو آنا نہیں لہذا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ فروٹ کا بائیکاٹ کریں آپ سب لوگ. انہوں نے یہ

    بھی کہا کہ بھیک کسی کو نہ دیں کیونکہ بھیک مانگنے والے مافیاز ہیں میں کئی سالوں سے دیکھ رہا ہوں بڑی بڑی گاڑیوں میں لوگ فقیروں کے بھیس والوں کو مختلف علاقوں میں چھوڑ کر جاتے ہیں ، انہوں نے باقاعدہ میک اپ کیا ہوتا ہے ، لہذا ان کو پیسے دینے کی بجائے ایسے لوگ ڈھونڈیں جو واقعتا ضرورت مند ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو اپنے بھرم میں بیٹھے ہیں ان کو ڈھونڈ کر ان کی مدد خفیہ طریقے سے کریں تاکہ ان کا بھرم بھی قائم رہ جائے.

  • امیتابھ بچن نے ایک بارپھر کام شروع کر دیا

    امیتابھ بچن نے ایک بارپھر کام شروع کر دیا

    بالی وڈ‌ کے بگ بی امیتابھ بچن جو کہ چند روز قبل شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے ، انہوں نے چند دن کے لئے کام سے بریک لے لیا تھا انہیں پسلیوں میں چوٹ لگی تھی ، گھر میں چند دن ریسٹ کرنے بعد امیتابھ بچن نے پھر سے کام شروع کر دیا ہے. انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شئیر کی میں گو کہ ابھی مکمل طور پر صحیتاب نہیں ہوا میری پسلیوں‌ کا علاج ہو رہا ہے لیکن میں نے کام دوبارہ شروع کر دیا ہے. 80 سالہ اداکار نے کہا کہ خراب صحت اور تکلیف دہ جسم کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں‌لیکن انسان اگر ول پاور دکھائے تو کر ہی سکتا ہے.

    اور ویسے بھی کام سے بڑھ کر کوئی تفریح نہیں ہے . ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بھی شکریہ ادا کیا اور کہا میرے مداح میری صحت کے بارے میں‌کافی کسنرن رکھتے ہیں جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن بالی وڈ کے وہ فنکار ہیں جن کا شمار آج بھی زیادہ معاوضہ لینے والوں میں ہوتا ہے. امیتابھ بچن کم کم لیکن مسلسل کام کررہے ہیں.

  • اسد ملک نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتا دیا

    اسد ملک نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتا دیا

    سئنیراداکار اسد ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے شادی نہیں‌ کی، شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میں کسی کے ساتھ اپنی تنہائی نہیں‌ بانٹ سکتا پھر چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو. انہوں نے کہا کہ میرے بہت سارے مداحوں کو ابھی تک معلوم ہی نہیں کہ میں نے شادی نہیں‌ کی. اسد ملک نے کہا کہ شادی ایک ذمہ داری والا کام ہے اور مجھے اس سے خوف آتا ہے اسی لئے میں نے آج تک شادی ہی نہیں کی. لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں شادی کروں گا ہی نہیں ، بہت جلد میں شادی کرنے والا ہوں اور اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خوشخبری کو

    شئیر کروں گا، انہوں نے کہا کہ میں حسن کا بہت بڑا کوئی دیوانہ نہیں ہوں ٹھیک ہے حسن سب کو پسند ہوتا ہے لیکن میں حسن پر زہانت کو ترجیح دوں گا. ایک سمجھدار بیوی گھر کو جنت بنا دیتی ہے زندگی کو سہل کر دیتی ہے . مشکل وقت میں اپنی زہانت کو استعمال کرتے ہوئے شوہر کا ساتھ دیتی ہے. لہذامیری ترجیح میں لڑکی کی زہانت پہلے نمبر پر ہو گی. اسد ملک نے کہا کہ کم کم کام اس لئے کرتا ہوں کیونکہ مجھے روٹین کا کام نہیں کرنا.

  • حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

    حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

    جیسے ہی ماہ رمضان کے چاند کا اعلان ہوا تو ہر کسی کو ہر طرف سے مبارکباد کا سلسلہ موصول ہونا شروع ہو گیا. اداکار فیضان شیخ نے بھی اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی . اور کہا کہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے میں سب کو اسکی مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہاں ٹھیک ہے حج مہنگا ہو گیا ہے وہ ہم میں سے بہت سارے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے لیکن نماز اب بھی مفت ہے اسکی ادائیگی کرنے میں‌ بالکل بھی پیسہ نہیں لگتا. حج تو ویسے بھی صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے. انہوں نے کہا کہ مہنگائی جتنی بھی بڑھ گئی ہے لیکن زکوۃ کی شرح ابھی

    بھی نہیں بڑھی اس لئے پریشان نہ ہوں اور خدا کی عبادت کریں ، ایمانداری سے چلیں ، روزے رکھیں ، پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں. انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر بھی کسی قسم کا ٹیکس نہیں ہے. یوں فیضان شیخ نے الگ اور منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی. فیضان شیخ کے اس انداز کوکافی سراہا گیا اور انہیں بھی ان کے مداحوں نے رمضان کی مبارکباد دیکر دعائیں دیں.

  • امانت چن کا خود کے لئے ایک بڑا دعوی

    امانت چن کا خود کے لئے ایک بڑا دعوی

    سٹیج سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے فنکار امانت چن نے کہا ہے ہے کہ آج جو سٹیج کی صورتحال ہے اس کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے. میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں سٹیج میں بہتری لانے کےلئے نئے سرے سے کوششیں کرنی ہوں گی. ایک مخصوص طبقہ سٹیج کا رخ کرتا ہے ، ہمیں فیملیز کو سٹیج کی طرف لانا ہوگا. پہلے بھی سٹیج دیکھنے کےلئے فیملیز آیا کرتی تھیں . انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ فحش قسم کی جگت لگائیں گے تو ہی آڈینز سے داد ملے گی. میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے کبھی سٹیج پر فحش گفتگو نہیں کی ، زو معنی جملے نہیں بولے، میں نے

    ہمیشہ روٹین کی بات چیت کو مزاحیہ انداز میں کرکے آڈینز کی داد حاصل کی ہے. میں تو آج بھی سینئرز کا کام دیکھ کر اس سے سیکھتا ہوں، سینئرز کا کام ہمارے لئے مشعل راہ ہے. امانت چن نے کہا کہ سٹیج تفریح کا اہم زریعہ ہے اسکی بحالی ہونی چاہیے اور فنکاروں‌کو اس میں حصہ لینا چاہیے ایسی چیٰزیں نہیں کی جانی چاہیے جس کی وجہ سے فیملیز سٹیج سے دور ہوئیں. مجھے بہت امید ہے کہ اگر ہم سب ملک کر نیک نیتی سے کوشش کریں تو سٹٰج