Baaghi TV

Tag: actor

  • اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین جو کہ ایک معروف گالفر بھی ہیں ان کی شادی رواں ماہ ہونے جا رہی ہے. اداکارہ اشنا شاہ معروف ڈیزائنر وردہ سلیم کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی. انہوں نے وردہ سے اپنا جوڑا تیار کروا لیا ہے ان کی وردہ سلیم کے ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے اشنا شاہ ڈیزائنر سے اپنے جوڑے کے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین نے جب سے اپنی شادی کا اعلان کیا تب سے ان کے مداح جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کہ یہ دونوں کب شادی کررہے ہیں . لیکن اب ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے. ان دونوں کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہونے جا رہی ہے . اشنا اور حمزہ دونوں کی فیملیز کی طرف سے شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہے.

    یاد رہے کہ اشنا شاہ نے منگنی کی تصاویر گزشتہ برس اپنےسوشل میڈیا پر شئیر کیں اس سے پہلے کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ اشنااور حمزہ کی شادی ہونے جارہی ہے. تاہم اب ایک پروگرام میں میزبان نے اشنا شاہ کو رواں رواں ماں ہونے والی ان کی شادی کی مبارکباد دیکر ظاہر کر دیا ہے کہ شادی کب ہونے جا رہی ہے.

  • ماڈٌلنگ کرتے دیکھا تو والدین نے شادی کروا دی اعجاز اسلم

    ماڈٌلنگ کرتے دیکھا تو والدین نے شادی کروا دی اعجاز اسلم

    سیئنراداکاراعجاز اسلم نے کہا ہے کہ میں اکلوتا بیٹا تھا اس لئے مجھ پہ خاندان والوں کی طرف سے شادی کا بہت زیادہ دبائو تھا. میرے والدین نے جب مجھے ماڈلنگ کرتے دیکھا تو انہوں نے میری شادی کروا دی ، کم عمری میں ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا. اعجاز اسلم نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنے کیرئیر پر بھرپور توجہ دی . میں نے دیکھا کہ میری فیملی نے میری شادی کے بعد میرے شوق کی تکمیل کےلئے میرا بہت زیادہ ساتھ دیا. اعجاز اسلم

    نے کہا کہ شادی کے بعد میں بہت زیادہ ذمہ دار ہو گیا تھا یہ چیز دیکھ کر میرے والدین بہت خوش ہوتے تھے کہ میں جلد ہی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر لیا. میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتا ہوں اگر سکرپٹ پسند نہ آئے تو میں نہیں‌ کرتا. میں ان لوگوں سے بالکل اتفاق نہیں کرتا جو لوگ یہ کہتے ہیں‌ کہ آج ڈرامہ اچھا نہیں‌ بن رہا. آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے.

  • بنگالی لہجہ اپنانا آسان نہ تھا شمعون عباسی

    بنگالی لہجہ اپنانا آسان نہ تھا شمعون عباسی

    نامور اداکار شمعون عباسی جو مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار بخوبی نبھاتے ہیں اور ان کے مداح ان کو خوب پسند بھی کرتےہیں. حال ہی میں کامران شاہد کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر جای کیا گیا ہے اس میں شمعون عباسی ایک بنگالی کے روپ میں نظر آرہے ہیں. اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شمعون نے ھال ہی میں کہا ہےکہ میں نے پہلے کبھی بنگالی نہیں بولی لہذا اس بولی کو بولنا اور لہجے کو اپنانا بہت مشکل کام تھا. لیکن فلم میں ، میں نے جیسی بنگالی بولی ہے اسکو دیکھ کر گمان ہوتا ہی نہیں کہ میں بنگالی بولنا نہیں جانتا. انہوں‌نے کہا کہ فلم میں میرا کردار بہت اہم ہے میں‌نے بہت محنت سے اس کردار کو نبھایا ہے . پاکستان

    میں ایسی فلمیں بہت کم بنتی ہے جیسی ہوئے تم اجنبی بنی ہے. میرے اس سال دو مزید پراجیکٹ ریلیز ہونے جا رہے ہیں امید ہے کہ شائقین میرے کام کو سراہیں گے. یاد رہے کہ شمعون عباسی ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم میں کم کم دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب دل کو کوئی چیز لگتی ہے کر لیتا ہوں جب نہیں‌لگتی تو میں گھر بیٹھا رہتا ہوں .

  • اگرسوشل میڈیا پر کسی کا ٹرائل لوگوں‌ نے خود ہی کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کردیں شمعون عباسی

    اگرسوشل میڈیا پر کسی کا ٹرائل لوگوں‌ نے خود ہی کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کردیں شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اگر لوگوں نے سوشل میڈیا پر خود ہی لوگوں کا ٹرائل کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کریں وہ کیوں‌کھلی ہیں؟ وہاں مت جائیں، انہوں نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ ادھر کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوتا ہے وہاں سوشل میڈیا بھر جاتا ہے. میں نے فیروز خان کے لئے وڈیو اس لئے بنائی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ بنائی جانی چاہیے. میں اسکو بچپن سے جانتا ہوں ، اگر وہ اپنی اہلیہ کو مارتا پیٹتا ہے تو میں اس کے خلاف سب سے پہلے وڈیو بنائوں گا. لیکن ابھی کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے. جب فیصلہ ہو گا اور فیروز خان کے خلاف کوئی فیصلہ آئیگا تو پھر بات کریں نا، کیوں کسی کی زندگی کو سوشل میڈیا پر ڈسکس کر کر کے عذاب بنا رہے ہیں. شمعون عباسی نے کہا کہ بعض

    اوقات کسی کو نیچا دکھانے کےلئے یا اس کا کیرئیر زیرو کرنے کے لئے بھی چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جو کہ یقینا غلط ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا حصہ ہوں. اس میں میرا جو کردار ہے وہ میرے پہلے کے کرداروں سے کافی مختلف ہے مجھے بنگالی بولنی تھی آتی نہیں تھی لیکن لہجہ ویسا بنا کر بولنے کی کوشش کی.

  • لوگوں میں مقبول مسٹر بین اپنے ہی کردار سے اکتا گئے.

    لوگوں میں مقبول مسٹر بین اپنے ہی کردار سے اکتا گئے.

    مسٹر بین کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار روون اٹکنسن اس کردار سے بے حد ناخوش ہیں۔

    برطانوی سٹ کام مسٹر بین میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار روون اٹکنسن نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس کردار کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

    65 سالہ اداکار نے بتایا کہ مسٹر بین کا کردار ان کے لیے نہایت تناؤ میں مبتلا کر دینے اور تھکا دینے والا ہے، انہوں نے اشارہ دیا کہ اب وہ کبھی یہ کردار ادا نہیں کریں گے.