Baaghi TV

Tag: actor

  • نعمان مسعود نے کراچی کیوں‌ چھوڑا؟ اداکار نے بتا دیا

    نعمان مسعود نے کراچی کیوں‌ چھوڑا؟ اداکار نے بتا دیا

    معروف ڈرامہ آرٹسٹ نعمان مسعود نے حال ہی میں‌سماء ٹی وی کے شو میں‌شرکت کی .اس میں‌انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کراچی کیوں چھوڑا؟ انہوں نے کہا کہ میری والدہ کا جب انتقال ہوا تو کراچی رہنے کو دل ہی نہیں کیا . میں نے اس شہر کو ہی چھوڑ دیا کیونکہ ان کی گنت یادیں میرا پیچھا نہیں چھوڑتیں. انہوں نے کہا کہ میری والدہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آج بھی زندہ ہیں اور میرے اردگرد ہی کہیں رہتی ہیں. میں ان کی قبر پر بھی جاتا ہوں لیکن دل نہیں مانتا کہ ماں دنیا میں نہیں رہی. انہوں نے کہاکہ میری والدہ نے انتقال سے قبل بہت تکلیف دہ وقت دیکھا.

    ”ان کو کینسر تھا اور کینسر بھی آخری سٹیج کا تھا،” میں جب بھی ان کو ہسپتال ملنے کےلئے جاتا تھا تو کبھی ان کی گردن میں‌پائپ لگا ہوتا تھا اور کبھی ان کے گردوں میں. میری ماں نے جتنا مشکل وقت گزارا میں تو ایک رات ویسی نہیں گزار سکتا. دوران شو نعمان مسعود اپنی والدہ کو یاد کرکے رو پڑے. انہوں نے کہا کہ میری والدہ میری جان اور میری دوست تھیں ان کے جانے کے بعد خود کو کافی اکیلا محسوس کرتا ہوں. خدا سب کی مائوں کو سلامت رکھے. ماں کے جانے کا دکھ کوئی مجھ سے پوچھے.

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • نورا فتحی کا گینز بک ریکار‌ڈ

    نورا فتحی کا گینز بک ریکار‌ڈ

    کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی اپنے بہترین ڈانس کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں ، وہ بھارت سمیت پوری دنیا میں ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. نورا فتحی نے حال ہی میں ایک اعزاز اپنے نام کیا ہے اور وہ اعزاز ہے گینز ورلڈ ریکارڈ. حال ہی میں نورا فتیحی اور بھارتی معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے اپنے ہپ ہاپ ڈانسرز کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ رقص کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ اور رفتار کی لائیو پرفارمنس پر 5 منٹس تک رقص کیا۔ اس پرفارمنس میں ان کے ساتھ ایک ہزار 864 ہپ ہاپ ڈانسرز بھی تھے.

    اور اسی تعداد کے باعث مذکورہ پرفارمنس گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کا حصہ بن گئی۔”نورا فتحی اپنے اس ریکارڈ پر کافی خوش ہیں ” ان کا کہنا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میرے پاس میں ایسا ریکارڈ اتنی جلدی آ جائیگا. انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہترین پرفارم کروں اور اپنے مداحوں کا دل جیت لوں. واضح رہے کہ 2014 میں امریکی ریاست الباما میں ایک ہزار 658 ڈانسرز نے ایک ساتھ ہپ ہاپ ڈانس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جس کو 9 سال بعد بھارتی ڈانسرز نے توڑا ہے۔

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • خوش قسمت ہوں کہ پی ٹی وی کے دور میں کام کیا بہروز سبزواری

    خوش قسمت ہوں کہ پی ٹی وی کے دور میں کام کیا بہروز سبزواری

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت ہی خوش قسمت ہوں کہ میں نے پی ٹی وی کے دور میں کام کیا ، اور آج بھی کام کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ڈرامہ پی ٹی وی میں ہی سیٹ لگا کر شوٹ کیا جاتا تھا پھر اس کے بعد حالات ، وقت اور کام کے تقاضے بدل گئے ہیں۔ اب ڈرامے کے سکرپٹ کے مطابق حقیقی لوکیشنز کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ جوکہ بہت ہی اچھی بات ہے ، آج بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں بہت اچھی کہانیاں لکھی جا رہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”مجھے نوشے کے کردار سے وہ مقبولیت ملی جس نے کبھی بھی میر اساتھ نہیں چھوڑا” ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ٹی وی ڈراموں کی تعداد بھی صحیح طریقے سے یاد نہیں مگر نوشے کا کردار آج بھی میرے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے بہت سارے کردار ہیں جن سے مجھے بہت شہرت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ آج کی نوجوان نسل بھی ہمیں دیکھتی ہے ہمیں پسند کرتی ہے ۔

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

    ۔

  • اداکاری کی آفرز تو بہت ہیں لیکن میر توجہ میزبانی کرنے پر ہے ندا یاسر

    اداکاری کی آفرز تو بہت ہیں لیکن میر توجہ میزبانی کرنے پر ہے ندا یاسر

    ٹی وی کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ ابھی بھی لوگ چاہتے ہیں کہ میں ان کو ڈراموں میں نظر آﺅں میرے پاس بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے ۔ اچھی کہانیاں اور کردار بھی مل رہے ہیں لیکن میں ابھی اداکاری کرنا نہیں چاہ رہی کیونکہ مگر میرا فوکس میزبانی کی طرف ہے ، لیکن اس کے باوجود اپنے شوہر کی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرتی ہوں ۔

    ایک انٹر ویو میں ندا یاسر نے کہا کہ اداکاری اور میزبانی دونوں میں بڑا فرق ہے اور میری ترجیح میزبانی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ مارننگ شو میں ہمیشہ مجھے پسندیدگی کی نظر دیکھا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے میرے شوہر یاسر کے ساتھ کوئی کردار آفر کیا جائے اور وہ کردار کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہو تو پھر میں یقینا اپنی مصروفیت سے وقت نکال سکتی ہوں نہیں تو میں میزبانی تو کرہی رہی ہوں، اور بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مارننگ شوز میں میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے لوگوں کو بلاﺅں جو دیکھنے والوں کے لئے رول ماڈ ل ہیں۔

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

  • احسن خان نے شوبز میں بے انتہا محنت کی اور اسکا ثمر بھی پایا ہے ریماخان

    احسن خان نے شوبز میں بے انتہا محنت کی اور اسکا ثمر بھی پایا ہے ریماخان

    سینئر اداکارہ ریما خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ احسن خان ایک بہترین اداکار ہیں انہوں نے بہت محنت کرنے کے بعد یہ مقام پایا ہے۔ وہ جب شوبز انڈسٹری میں آئے تھے تو کافی کم عمر تھے انہوں نے دن رات محنت کی ۔ ریما خان نے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو محنت پر یقین رکھتے ہیں زیادہ تر تو میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو شارٹ پر یقین رکھتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ریما خان نے کہا کہ جو انسان بھی محنت کرتا ہے وہ اسکا صلہ ضرور پاتا ہے چاہے دیر سے ہی سہی لیکن اسکو اپنی محنت کا ثمر ضرور ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”میں نے اور احسن خان نے فلم نکاح میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے چھوٹی اور بڑی سکرین دونوں جگہ قسمت آزمائی کی اور انہیں ہر جگہ ان کے چاہنے والوں نے سراہا”۔ ریما خان نے کہا کہ میں نے بھی جب شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کیا تو یہ بھی فیصلہ ساتھ ہی کر لیا دن رات محنت کرنی ہے ، خدا کرنا ہوا کہ میری پہلی ہی فلم سپر ہٹ ہو گئی اور راتوں رات میں سٹار بن گئی لیکن اس سٹار ڈم کو قائم رکھنے کےلئے بہت محنت کرنا پڑی۔

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

  • مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    معروف اداکار لہری کی آج 11ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ لہری کا شمار پاکستان کے ان کااداکاروں میں ہوتا ہے جن کا کام آج بھی آنے والو ں کے لئے مشعل راہ ہے۔ پچاس کی دہائی میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ ان کی پہلی فلم ’انوکھی‘ تھی جو 1956 میں ریلیز ہوئی۔ ان کی آخری فلم ’دھنک‘ تھی جو 1986 میں بنی تھی۔ ان کا فلمی کیریئر تیس سال پر محیط ہے اور ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 220 فلموں میں کام کیا جن میں تین پنجابی فلموں کے علاوہ باقی سب اردو فلمیں تھیں۔

    سفیر اللہ لہری کو 1964 سے 1986 تک کا بہترین مزاحیہ قرار دیتے ہوئے نگار ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔لہری برصغیر کی فلمی دنیا کے ایک منفرد اداکار تھے ،ان کے برجستہ جملے ان کے مزاح کی خاص بات تھے ،لہری نے تیس برس تک فلمی دنیا پر راج کیا ۔لہری فلم انڈسٹری کے وہ واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیںمنفرد اداکاری پر 12مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔”لہری وہ واحداداکار تھے جنہوں نے مزاح کی دنیا میں نئی جہت متعارف کروائی۔”لہری کا 13ستمبر 2012 کو طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔لہری کا کام آج بھی ان کو زدہ رکھے ہوئے ہے۔

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے ، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

    وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے ، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

    سب جانتے ہیں کہ اداکارہ نادیہ جمیل بچوں کے حقوق پر کام کرتی ہیں ، اور ان کے ساتھ بہت ساری سلیبرٹیز نے ہاتھ بھی ملایا ہے. ان سلیبرٹیز میں وہاج علی قابل زکر ہیں. وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں‌کا حوصلہ بڑھانے کےلئے آج چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے. اس موقع پر نادیہ جمیل بھی وہاں موجود تھیں۔ وہاج علی نے بتایا کہ میں اپنے خاندان کو بھی اپنے ساتھ لایا ہوں میری بیٹی یہاں کے بچوں کے ساتھ بالکل اس طرح گھل مل گئی ہیں جس طرح سے میں‌ان میں‌گھل مل گیا ہوں. یہاں بچے بہت خوبصورت ہیں ان کی آنکھوں میں‌انتظار اور خواب ہیں.

    رپورٹس کے مطابق ”وہاج علی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں‌کافی وقت گزارا اور بچوں‌کے ساتھ کھیلتے رہے ان کو گود میں‌اٹھا کر پیار کرتے رہے”. وہاج علی نے وہاں جا کر ثابت کیا ہے کہ وہ درد دل رکھنے والے انسان ہیں. ان کے جانے سے ایک مثال قائم ہوئی ہے یقینا اب دوسری سلیبرٹیز بھی یہاں آکر یہاں موجود بچوں کے ساتھ نہ صرف وقت گزاریں گی بلکہ ان کو جینے کا حوصلہ دیں گی. یاد رہے کہ نادیہ جمیل کے ساتھ وہاج علی.احسن خان اور ماہرہ خان ہر قدم پر بچوں کے حقوق پر آواز اٹھانے کےلئے انکے ساتھ کھڑے رہتے ہیں.

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

    پنجاب آرٹس پروڈیوسرز تھیٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ، آرٹسٹ، پروڈیوسر ، ڈائریکٹر طاہر انجم کی نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی جس طاہر انجم نے وزیر اعلی کو بتایا کہ تھیٹر سے منسلک 90 فیصد فنکار پروڈیوسرز تھیٹرز مالکان، تکنیکی عملہ ڈیلی ویجر عملہ تین ہفتوں سے تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا جو قصوروار ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیں گے کوئی بے گناہ فحاشی عریانی کے خلاف پنجاب گورنمنٹ کی جاری مہم سے متاثر نہیں ہوگا۔اس ملاقات کے بعد امید کی جاتی ہے رواں ہفتے پنجاب بھر کے تھیٹرز قواعدو ضوابط کے تحت کھل جائیں گے میٹنگ سے فارغ ہوتے ہی طاہر انجم نے میٹنگ کے حوالے سے سخی سرور بٹ کو بریف کیا.

    ”اس موقع پر چیئرمین قیصر ثنااللہ خان، نسیم وکی پرویز خان وحید جٹ قیصر پیا صابر گاگا ارشد چوہدری راحیل شاہ اسد بٹ آغا ماجد، امانت چن بلال چوہدری امجد رانا ارسلان باجوہ زوار بلوچ اقبال بھٹی علی عارف حسن رانا معظم خالد سردارنوید لمبا محمد انعام سرفراز وکی شاہد خان ملک ارشد خالد گوجر اکبر بٹ علی سعد چاچا شوکت طاہر نوشادوحید راہی عظیم چٹا چنگیز اعوان گوہر چوہدری راشد کمال فہد اعوان علی وارث زلفی حاجی طاہر شوہکا شاہ شیری، تسلیم عباس آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے موجود تھے اور کچھ کو بذریعہ ٹیلی فون وزیر اعلی سے ہونے والی ملاقات بارے بریف کیا گیا۔”

  • میرے بچوں کو کئی سال تک پتہ ہی نہیں تھا کہ میں‌ایکٹر ہوں رتیش دیش مکھ

    میرے بچوں کو کئی سال تک پتہ ہی نہیں تھا کہ میں‌ایکٹر ہوں رتیش دیش مکھ

    بالی وڈ‌ اداکار رتیش دیش مکھ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ کپل شرما کو بتا رہے ہیں‌کہ کئی سال تک میرے بچوں‌کو پتہ ہی نہیں تھا کہ میں‌اداکار ہوں ، جب ان کو سمجھ آنا شروع ہوئی تو پھر ان کو لگنے لگا کہ سب بچوں‌کے والدین اداکار ہی ہوتے ہیں ، وہ کبھی کبھار جب میرے سیٹ پر آتے اور مجھے ناچتا گاتا دیکھتے تو پوچھتے پاپا آپ تو کہتےہیں کہ آپ ایک ایکٹر ہیں تو آپ تو سیٹ پر ناچ رہے ہوتے ہیں ، یہ ڈانس گھر کر لیا کریں. تو میں نے ان کو سمجھایا کہ میں‌ سیٹ پر جب ناچتا ہوں

    تو اسکے مجھے پیسے ملتے ہیں اور بہت زیادہ پیسے ملتے ہیں لیکن جب گھر پر ناچوں گا تو مجھے اس کے پیسے نہیں ملیں گے. رتیش نے کہا کہ ”بچوں کو اب سمجھ آنی شروع ہو گئی ہے کہ اداکار کون ہوتا ہے” اور اداکاری سے ہی اسکا روزی رزق جڑا ہوتا ہے. یاد رہے کہ رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ٹک ٹاک پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وڈیوز بنا بنا کر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں

  • ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی عثمان مختار

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی عثمان مختار

    معروف اداکار عثمان مختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اداکار نہیں‌بننا چاہتا تھا بلکہ میں ڈائریکشن میں آنا چاہتا تھا. انہوں نے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی سٹوری جب میرے پاس آئی میں نے پڑھی تو میں نے محسوس کیا کہ یہ کہانی دو لڑکیوں کے کرداروں کے گرد گھومتی ہیں. عثمان مختار نے کہا کہ مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میرے کردار پر تنقید ہوگی ، اس سے بھی کہیں زیادہ تنقید ہوئی . لیکن مجھے وہ تنقید بری نہیں لگی. جب لوگ ہر طرف کہہ رہے تھے کہ ہیرو کا کردار بہت کم ہے تو میں نے اس چیز کو سر پر سوار نہیں کیا تھا.

    ”میں سمجھتا ہوں کہ بہت عرصہ تک پاکستانی ڈراموں کے مین کردار مردوں کے ہی لکھے جاتے تھے”، آج زرا عورتوں کے لئے لکھے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا آڈیشن سٹیج تھیٹر کے لئے دیا تھا ، اس کے بعد اداکاری کا موقع ملا اور پھر میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. یاد رہے کہ عثمان مختار سنجیدہ کرداروں کے لئے مشہور ہیں، وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں. ان کی جوڑی کو ہم کہاں‌کے سچے ہیں میں‌ماہرہ خان کے ساتھ بہت زیادہ سراہا گیا.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان