Baaghi TV

Tag: actors

  • شیری شاہ کیوں گھبرا گئیں شمعون عباسی نے بتا دیا

    شیری شاہ کیوں گھبرا گئیں شمعون عباسی نے بتا دیا

    اداکار شمعون عباسی نے جب سے شیری شاہ کے ساتھ شادی اوپن کی ہے تب سے ہیں وہ خبروں میں، شمعون عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنی شادی کبھی بھی چھپائی نہیں ، میرے سرکل کو ، میری بیٹی فیملی اور محلے والوں کو پتہ ہے کہ میں نے شیری شاہ سے شادی کر لی ہوئی ہے. میں صرف سوشل میڈیا پر اسکو اس لئے نہیں لایا کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک خاص قسم کا طبقہ ہے جو ہر وقت تنقید کرتا رہتا ہے . شمعون عباسی نے مزید کہا کہ ایک روز شیری شاہ نے مجھے کہا کہ آپ کی برتھ ڈے ہے اور میں آپکی تصویر لگا کرآپکی لائف کے حوالے سے ایک نوٹ سوشل میڈیا پر لکھنا چاہتی ہوں میں نے کہا ٹھیک ہے لگا لو ، ایکدم سے اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ نہیں لوگ باتیں

    کریں گے ایک طوفان اٹھ جائیگا ، تو میں نے کہا کہ تم کیوں ڈر رہی ہو میری اہلیہ ہو ایسی باتوں سے کیوں گھبراتی ہو، جن کو پتہ ہونا چاہیے ان سب کو پتہ ہے. لہذا ہم میاں بیوی ہیں تم میری تصویر شئیر کر سکتی ہو. شمعون نے مزید کہا کہ مجھے ہر ایونٹ میں‌جانا پسند نہیں کام ملنا ہے تو گھر بیٹھے بھی مل جائیگا اور مجھے ملتا ہےالحمد اللہ .

  • نور حسن اور نوال سعید ہوئے ایک دوسرے کے دیوانے

    نور حسن اور نوال سعید ہوئے ایک دوسرے کے دیوانے

    اداکارہ نوال سعید اور نور حسن نے ٹی وی کے ایک انٹرویو میں ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت کرتے کیا ہے، اور نوال سعید نے کہا ہے کہ میں نور حسن سے بہت پیار کرتی ہوں انہیں بہت پسند کرتی ہوں ، اپنی خوشی غم اس کے ساتھ شئیر کرتی ہوں. نور وہ انسان ہیں جن کے ساتھ میں کبھی بھی کوئی بھی بات شئیر کر سکتی ہوں، یہ مجھے بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں. دوسری طرف نور حسن نے کہا کہ نوال سعید نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ بہت ہی اچھی انسان ہیں ، ان میں تمام وہ خوبیاں ہیں جن سے محبت کی جا سکتی ہے. میری زندگی میں کوئی بھی

    خوشی کی بات ہوتی ہے تو میں سب سے پہلے نوال کو بتاتا ہوں، اگر میرا ٹیلی فون چیک کریں تو اس کی ڈائلنگ لسٹ میں سب سے اوپر نوال کا نمبر ہی ملے گا. نور نے کہا کہ میں نوال کے ساتھ گھنٹوں باتیں کر سکتا ہوں اسکی گھنٹوں باتیں سن سکتا ہوں. میں نے نوال کی صورت میں ایک بہترین دوست پائی ہے. امید ہے کہ ہماری یہ دوستی زندگی بھر یونہی چلتی رہے گی. تاہم نوال نے کہاکہ نور حسن میرے رشتوں میں سب سے اہم ہیں میں ان کو ہمیشہ خوش اور کامیاب دیکھنا چاہتی ہوں.

  • حرا گھر میں کامیڈی کرتی ہے مانی

    حرا گھر میں کامیڈی کرتی ہے مانی

    اداکارہ حرا مانی سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ کامیڈی کرتی ہوئی کیوں نظر نہیں آتیں تو ان کے ساتھ موجود ان کے شوہر مانی نے کہا کہ حرا گھر میں جو بہت زیادہ کامیڈی کرتی ہے تو اسکو سکرین پر کامیڈی کرنے کی کیا ضرورت ہے. یہ ابھی بھی گھر سے کامیڈی کرکے ہی آرہی ہیں. حرا نے کہا کہ میرے مداح مجھے جن کرداروں میں‌پسند کرتے ہیں میں وہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اگر مجھے کوئی کامیڈی کا بہت اچھا پلے ملا تو میں یقینا ضرور کروں گی. انہوں نے کہا کہ میں فلموں میں اس لئے نہیں آرہی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ کیا لوگ

    میرے لئے ٹکٹ خریدیں گے ، اور سینما آئیں گے تو میں لوگوں کے گھروں میں‌ہی ٹھیک ہوں. حرا نے کہا کہ مانی میری بہت بڑی سپورٹ ہیں ، اسی طرح سے مانی نے بھی کہا کہ حرا میری سپورٹ ہیں. حرا نے کہا کہ میرے کچھ بہت اچھے پراجیکٹس پائپ لائن میں‌ہیں بہت جلد وہ آن ائیر ہوں گے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ مانی کی اس عید پر فلم ریلیز ہوئی ہے میں بہت خوش ہوں کہ میرے شوہر کا فلمی کیرئیر سٹارٹ ہو گیا ہے.

  • زارا شیخ کونسا سرپرائز دینے والی ہیں اورانکی کس کے ساتھ دوستی شادی تک نہ پہنچی ؟‌

    زارا شیخ کونسا سرپرائز دینے والی ہیں اورانکی کس کے ساتھ دوستی شادی تک نہ پہنچی ؟‌

    زارا شیخ نے پاکستان فلم انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، جب انہوں نے پہلی فلم کی تو انہیں بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ہمشکل کہا گیا. زارا شیخ نے بہت کم کام کیا اور جلد ہی وہ سکرین سے غائب ہو گئیں اور ویسے بھی جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں اس وقت انڈسٹری بند ہو رہی تھی. زارا شیخ کے اداکار و پرڈیوسر میکال ذوالفقار کے ساتھ دوستی کے چرچے رہے ، ان دونوں کی دوستی اس حدتک تھی کہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کر لیں گے. لیکن ایسا نہ ہو سکا. زارا شیخ نے جب حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور اس میں ان کی میکال

    کے ساتھ دوستی کا سوال ہوا تو انہوں نے اس پر جواب دینے میں ہچکچاہٹ سے کام لیا اور اس کا واضح جواب نہ دیا اور صرف یہ کہا کہ ماضی کو بھول کر اب میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں اور بہت جلد آپ سب کو میری طرف سے سرپرائز ملے گا زارا شیخ کی اس بات کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شاید زارا شیخ کو ان کے سپنوں کا راجکمار مل گیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں.