Baaghi TV

Tag: actres

  • آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کیا ہے گلہ ، انہوں نے کہا کہ بھارتی فنکارائیں اگر آئٹم سانگ کریں تو اس پر ان کو داد دی جاتی ہے ہم کریں‌تو تنقید کی جاتی ہے یہ دوہرا معیار ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ آئٹم سانگ کا نام آتے ہی لوگوں کے زہنوں میں عریانیت اور فحاشی کا تاثر ابھرتا ہے. ایسا نہیں ہے آئٹم سانگ میں بھی نارمل گانوں کی طرح رقص شامل ہوتا ہے اس کو عریانی اور فحاشی کے ساتھ جوڑنا کسی بھی طور مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ماضی میں‌ریما ، میرا ، ریشم نے بھی آئٹم سانگ کئے، اُس دور میں تو بہت پسند کیے جاتے تھے ایسے سانگز بلکہ ان ہیروئنز کو داد بھی دی جاتی ہے لیکن اب ایسا کیا ہو گیا ہے کہ آئٹم سانگ کرنے اور کرنے والیوں پر تنقید کی جاتی ہے.

    یوں ع”ائشہ عمر نے آئٹم سانگ پر تنقید کرنے والوں کو لیا آڑھے ہاتھوں” اور ان کو ماضی بھی یاد کروایا کہ پہلے بھی آئٹم سانگ ہوا کرتے تھے اگر پہلے ان کو ہضم کیا جا سکتا تھا تو اب کیوں نہیں. یاد رہے کہ عائش عمر ، مہوش حیات سمیت ماہرہ خان فلموں میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں ان کو جہاں پسند کیا گیا ہے وہیں ان پر تنقید کے نشتر بھی برسائے گئے ہیں.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • مجھے دھمکایا جا رہا ہے سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی کا دعوی

    مجھے دھمکایا جا رہا ہے سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی کا دعوی

    بالی وڈ اداکارہ صومی علی نے دعوی کیا ہے کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ میں جو ٹویٹس کررہی ہوں ان کو ڈیلیٹ کروں. میں ایسا نہیں کروں گی. انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے مجھ پر زہنی اور جسمانی تشدد کیا، میں بہت سال خاموش رہی لیکن اب خاموش نہیں رہنے والی. سلمان خان ایک بہت بڑا سٹار ہے وہ لوگوں کے کیرئیر بنا بھی سکتا ہے اور برباد بھی کر سکتا ہے. لہذا میں پھر بھی اس سے نہیں ڈرتی. اس نے میری زندگی تباہ کی مجھے برباد کیا. مجھے مارا پیٹا. بہت خاموش رہ لیا.

    اب میرا جو دل کرے گا میں وہ لکھوں اور وہی کہوں گی ، مجھے دھمکایا نہ جائے کہ میں اپنی پوسٹیں ڈلیٹ کروں، میں نے اپنی کوئی بھی پوسٹ ڈیلٹ نہیں کرنی اور کیوں کروں میں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ ، جو سچ ہے اسکو سامنے آنا چاہیے. یاد رہے کہ صومی علی سلمان خان کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں انہوں نے صومی علی کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھائیں اس کے بعد ان کو راستے میں چھوڑ دیا اور نئی گرل فرینڈز کی طرف چل دئیے ،صومی علی کے دل سے آج تک یہ بات نہیں گئی اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے سلمان خان مارتا پیٹتا تھا.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

    میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

    اداکارہ میرا جو ہر وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں یا یوں کہیے کہ کنٹرورسی میرا کو ڈھونڈ‌ہی لیتی ہے، انہوں حال ہی میں ایک پوسٹ کی ہے جس میں‌انہوں نے اپنے بھائی کی ایک تصویر لگائی ہے ان کا بھائی ہسپتال کے بستر پر بے ہوش پڑا ہے. انہوں نے لکھا ہے کہ میرا بھائی ہسپتال میں داخل ہے اور اس وقت شدید بیمار ہے ، میں آپ سب سے دعائوں کی اپیل کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرا بھائی بہترین بیٹا اور بھائی ہے، نہایت شریف النفس اور مہربان انسان ہے.

    اس نے ہمیشہ اپنے اردگرد کے لوگوں کا بہت خیال رکھا ہے، میرے پیارے بھائی نے کبھی بھی کسی کے ساتھ جھوٹ نہیں بولا ہے. میرا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں بھی لکھا کہ برائے مہربانی میرے بھائی کی صحت کا خیال کیجیے. خیال رہے کہ ”میرا نے اپنے بھائی کی ہسپتال کے بستر پر تصویر تو لگا دی ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مرض میں متبلا ہیں”. میرا اپنے بھائی کے کافی قریب ہیں اور ان کے اس بھائی کا نام احسن ہے. میرا اکے مداحوں نے اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے بھائی کے لئے دعائوں بھرے جوابات دئیے.

     

    فلم john کی لاہور میں پریس میٹ

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سریل ‘شناس’ کا ٹریلر جاری

    ریڈیو پاکستان لاہور میں سینما بنانے کا اعلان

     

  • مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جنہیں باکس آفس کوئین بھی کہا جاتا ہے ، ان کی حال ہی میں فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے ، اس میں انہوں نے 123 میں جو کردار کیا ہے اس میں‌ان کی لکس کافی مختلف ہیں اور ان کا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر ہے، مہوش حیات ساڑھیاں زیب تن کئے ہوئے نظر آرہی ہیں اور ان کی لک دیکھ کر محسوس ہوتا ہےکہ جیسے پرانے زمانے کی بالی وڈ‌کی فلم کی کوئی ہیروئین ہے.

    مہوش حیات نے وہاج علی کے مقابلے میں‌یہ کردار کیا ہے مہوش حیات تیری میری کہانیاں میں ایک شادی شدہ خاتون ہیں جس کا شوہر شکی ہے، بیوی کی عدم موجودگی میں‌ لڑکیوں کے ساتھ اپنی دوستیاں نبھاتا ہے. مہوش حیات کی ایسی لک پہلے کبھی کسی فلم میں دیکھنے کو نہیں ملی، سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کی لکس پر طرح‌طرح کے تبصرے کئے ہیں اور یہاں تک کہہ دیا ہے کہ مہوش حیات کی تیری میری کہانیاں میں‌ لُکس انڈین اداکارہ نرگس دت جیسی ہیں، مہوش خود بھی اپنی لکس کو دیکھ کر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنا آپ تیری میری کہانیاں میں بہت اچھا لگا ہے. یوں مہوش حیات کو نرگس دت کے ساتھ ملایا جا رہا ہے.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف

    شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف

    حنا الطاف جنہوں نے آغا علی کے ساتھ محبت کی شادی ، اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ ہم نے اگر محبت کی شادی کی ہے تو ہم کوئی ایک دوسرے کے پیچھے دیوانے تھے پاگل تھے ، ایسا کچھ بھی نہیں تھا ، بلکہ میں آغا کی بہت عزت کرتی تھی اور آغا کے دل میں میری بہت عزت تھی ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے ، جب ہم نے دیکھا کہ ایک دوسرے کو سمجھنے لگ گئے ہیں توہم نے فیصلہ کیا کہ بس اب دوستی کے اس رشتے کو شادی کے تعلق میں‌بدل لیں.

    یوں ہم نے شادی کر لی اور آج ہم ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کو ناراض نہ کریں‌، ہمارے درمیان ناراضگی بھی بہت کم ہوتی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”میں آغا پر بالکل بھی شک نہیں کرتی آغا بھی مجھ پہ شک نہیں کرتا، ہم دونوں ایک دوسرے پر مکمل اعتبار کرتے ہیں”، تبہی توہ ہمارا رشتہ ہم آئیڈل مانتے ہیں. یاد رہے کہ حنا سے قبل آغا علی کی دوستی اداکارہ سارا خان کے ساتھ تھی دونوں کی منگنی بھی ہوئی تھی لیکن بات شادی تک نہ پہنچ سکی.

     

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • نیلم منیر نےسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

    نیلم منیر نےسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

    اداکارہ نیلم منیر جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا. نیلم منیر کے کریڈٹ پر بڑےاور سپر ہٹ ڈرامے ہیں ، لیکن نیلم منیر کم کم کام کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں.
    اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں اچھے سکرپٹس کی تلاش میں رہتی ہوں جیسے ہی ملتا ہے کر لیتی ہوں. نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سٹیج اور ٹی وی کے فنکاروں نے فلمی صنعت کو سنبھالا دیا ہے.

    اور اس وقت بہت اچھا کام ہو رہا ہے. ہمارے سٹیج کے فنکاروں کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اسی طرح فواد خان اور ماہرہ خان سمیت ہمارے دیگر فنکار بھی پوری دنیا میں فین فالونگ رکھتے ہیں. نیلم منیر نے کہا کہ میں اگر آج کامیاب ہوں یا جس بھی مقام پر ہوں اس میں میری محنت اور لگن شامل ہے میں نے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور کرتی ہوں،” میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے کام میں نکھار پیدا کرتی رہوں تاکہ دیکھنے والوں کو میرے کام میں‌ورائٹی نظر آتی رہے.” انہوں نے کہا کہ بہت سارے پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں جلد ہی شائقین کو سکرین پر نظر آئوں گی.
     

     

     

    سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

    مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں گپی گریوال

    فواد خان کے ساتھ بغیر سکرپٹ پڑھے فلم کرنے کو تیار ہوں سونم باجوہ

     

  • نادیہ خان آج کے ڈرامے سے سخت ناراض

    نادیہ خان آج کے ڈرامے سے سخت ناراض

    اداکارہ و میزبان نادیہ خان آج کل سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور انٹرویوز بھی دے رہی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بات کی ہے آج کے ڈرامے کی . انہوں نے کہا ہے کہ آج ہمارے ہاں جو ڈرامہ بن رہا ہے اسکو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھا جا سکتا. آج کے ڈرامے میں عورت شادی شدہ ہونے کے باوجود مردوں کو دھوکہ دے رہی ہے. ہمارے ڈراموں میں غیر اذدواجی تعلقات کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے. عورت شادی شدہ ہونے کے باوجود غیر مردوں سے تعلق بناتیی ہے یہ دکھایا جا رہا ہے. نادیہ خان نے کہا کہ ایک وقت تھا عورت کو ڈراموں میں کود مختار

    دکھایا جاتا تھا اسکو مضبوط دکھایا جاتا تھا. آج یا تو اسے مار کھانے والی کمزور عورت دکھایا جاتا ہے یا افئیر چلانے والی دکھایا جاتا ہے. کہانیاں لو اسٹوری ، افئیرز ، طلاقوں میں پھنس کر رہ گئی ہے. نادیہ خان نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں محبت دھوکہ دہی کے علاوہ مجھے تو کچھ نظر نہیں آتا ، اور حیرت ہے کہ ایسی کہانیوں کو پرموٹ کیوں کیا جا رہا ہے.یاد رہے کہ نادیہ خان گزشتہ کئی برس سے اداکاری سے دور ہیں اور بطور میزبان بھی شازو ندر ہی نظر آتی ہیں .