Baaghi TV

Tag: adil and rakhi

  • عادل نے بگ باس میں جانے کےلئے مجھ سے شادی کی راکھی ساونت

    عادل نے بگ باس میں جانے کےلئے مجھ سے شادی کی راکھی ساونت

    بالی وڈ‌ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عادل درانی نے مجھ سے شادی شہرت حاصل کرنےاور بگ باس میں جانے کے لئے کی تھی . انہوں نے عادل درانی کی اپنے ساتھ کی ہوئی چیٹ کا ایک سکرین شارٹ بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کیاجس میں عادل راکھی سے کہہ رہے ہیں کہ راکھی مجھے کسی طرح تم بگ باس میں‌اینٹر کروا و میری زندگی کا بہت بڑا مقصد ہے بگ باس میں‌جانا اور میں اس کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں. راکھی نے کہا کہ عادل کو مجھ سے صرف شہرت چاہیے تھی وہ اسکو مل گئی .

    اسکا اول آخر مقصد جو ہے وہ اس میں کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے. ”عادل کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اب ہر کوئی اسکو اگر جانتا ہے ”تو اسکی وجہ ہوں میں ، کیونکہ مجھ سے شادی کرکے اسکا نام بنا لوگ اسکو پہچاننے لگے. عادل نے مجھے دھوکہ دیا ہے میں اسکو کبھی معافی نہیں کروں گی میں نے اسکی خاطر سلام تک قبول کر لیا اور اب میں‌مکمل طور پر اسکی پیروی کر رہی ہوں .لیکن عادل بھاگ چکا ہے. مجھے بہت امید ہے کہ خدا اسکا احتساب کرے گا اور اس نے مجھ پہ جو ظلم کیا ہے اسکا بھی حساب ہو گا.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • عادل اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کررہا ہے راکھی ساونت

    عادل اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کررہا ہے راکھی ساونت

    بالی وڈ آئٹم گرل کہلائی جانے والی راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کو ضمانت مل گئی ہے ان پر راکھی کے بہت سارے الزامات ہیں ، کیس کیا رخ اختیار کرے گا راکھی کے الزامات میں کتنی سچائی ہے اس کے لئے کرنا پڑے گا انتظار. راکھی نے عادل کے حوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ تنو سے شادی کرنے والا ہے دونوں نے مل کر مجھے دھوکہ دیا ہے. عادل کی گرل فرینڈ حاملہ ہے اور اس کی پریگننسی کی میرے پاس رپورٹس بھی ہیں جو کہ میں وقت آنے پر میڈیا کو ضرور دکھائوں گی. انہوں نے کہا کہ میں عادل کے ساتھ صلح

    صفائی تب تک نہیں کروں گی جب تک کہ وہ دل سے معافی نہ مانگ لے اور وہ سب کام کرنے سے توبہ کرے جو مجھے ہرٹ کرتے ہیں، میں بیوی ہوں مجھے بیوی کی طرح ٹریٹ کرے. راکھی نے کہا کہ عادل نے جو مجھے دکھ دئیے ہیں اور مجھ سے پیسوں کا فراڈ کرنے کے ساتھ میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اس سب کی وجہ سے میں بہت زیادہ تکلیف میں رہی ہوں. اب کورٹ میں ہی سارے معاملے طے ہوں گے.ًمیں نے صدق دل سے اس رشتے کو بچانے کی کوشش کی .

  • عادل کو پولیس نے گرفتا کر لیا

    عادل کو پولیس نے گرفتا کر لیا

    راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور وڈیوز ایک ماہ قبل وائرل کی تھیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر کو گرفتار کروا دیا ہے.راکھی ساونت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرے شوہر عادل نے مجھے کال کی اور کہا کہ میں تم سے ملنا چاہتا ہوں میں نے کہا کہ‌ اب کیوں‌ ملنا چاہتے ہو؟ میں اب نہیں‌ملنا چاہتی .اس کے بعد غصے میں عادل درانی راکھی کے گھر پر انہیں‌مارنے کی غرض سے پہنچے. راکھی پولیس کو فون کرکے بلوا لیا. راکھی نے گزشتہ رات عادل کے خلاف پولیس سٹیشن جا کر ایک درخواست بھی دی تھی اور اس پر چوری کا الزام لگایا . اب چونکہ پولیس نے عادل کو گرفتار کر لیا ہے اورپوچھ گچھ جاری ہے.

    یاد رہے کہ راکھی ساونت اور عادل کے درمیان معاملات کافی خراب چل رہے ہیں ، عادل راکھی کو چھوڑ کر تنو نامی لڑکی کے ساتھ رہ رہے ہیں.
    تنو نامی لڑکی راکھی کو کالز کرکے بار بار کہہ رہی ہے کہ عادل کو چھوڑ‌دو عادل مجھ سے شادی کرنے کو تیار ہے اور اب مجھ سے ہی شادی کریگا اور میرے ساتھ رہےگا.

  • عادل راکھی کے ڈیڑھ کروڑ‌لے اڑا

    عادل راکھی کے ڈیڑھ کروڑ‌لے اڑا

    آئٹم گرل راکھی ساونت نے گزشتہ روز انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچھ انکشافات کئے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ میں جب بگ باس مراٹھی میں گئی اس وقت میری مآں سخت بیمار تھی، میں عادل کو دس لاکھ روپے کا چیک دے کر گئی تھی اور کہا تھا جیسے ہی ڈاکٹرز مانگیں ان کو دے دینا لیکن اس نے ڈاکٹروں کو پیسے نہیں دئیے. انہوں نے مزید کہا کہ جب میں گھر پہنچی تو یہ اپنا سارا سامان لیجا جا چکا تھا، میں نے گھر میں ایک چھوٹا سا لاکر بنا رکھا تھا اس میں میری ماں کے زیورا اور میرے پیسے تھے وہ سب لے گیا ہے. مجھے چھوڑ گیا ہے . راکھی نے کہا کہ

    عادل نے جو گاڑی مجھے گفٹ کی تھی وہ ، وہ بھی ساتھ لے گیا ہے اب میرے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے.میں لٹ گئی ہوں، اس نے مجھے دھوکہ دیا ہے. اب می دوبارہ سے محنت کروں گی اور گاڑی لوں گی اور سیکنڈ‌ ہینڈ‌ہی لوں گی کیونکہ نئی گاڑٰی کے لئے کہاں اتنی جلدی پیسے جمع ہوں گے. انہوں نے کہا کہ عادل اب میری زندگی میں واپس نہیں آئیگا . اس نے میرے جذبات سے کھیلا ہے اور بالی وڈ میں اینٹری کے لئے میرا استعمال کیا ہے. میں‌ محسوس کررہی ہوں‌ کہ میرا عادل کے ساتھ شادی کا فیصلہ اچھا نہیں تھا.

  • راکھی کی اپپل :‌عادل کے ساتھ میرے معاملات طے پاگئے ہیں میڈیا کوئی نیگٹیو بات نہ کرے

    راکھی کی اپپل :‌عادل کے ساتھ میرے معاملات طے پاگئے ہیں میڈیا کوئی نیگٹیو بات نہ کرے

    بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت جو کہ عادل درانی کے ساتھ شادی کرکے کافی ہیں پریشان انہوں‌ نے چند روز قبل اس چیز کا انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کے افئیرز ہیں اور ان کی گرل فرینڈ ان کو دھمکا رہی ہے. راکھی نے چند گھنٹے پہلے میڈیا سے گفتگو کی ہے اور کہا ہے کہ میرے اور عادل کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں وہ اب اپنے رشتے کو ایمانداری سے چلائے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں مل کر بہت سارے کام کرنے والے ہیں لہذا میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ اب میرے اور عادل کے بارے میں کسی قسم کی چرچا نہ کرے. راکھی نے کہا کہ میاں بیوی میں اختلافات ہو جاتے ہیں ہمارے بھی ہوئے میں نے میڈیا میں آکر بات کی اور اسی لئے کی کیونکہ میں اپنی تکلیف کو کم کرنا چاہتی تھی. لیکن میرے عادل کو اس

    چیز کاحساس ہو گیا ہے کہ ان کی طرف سے کچھ غلط ہو رہا تھا انہوں نے میرے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس رشتے میں مزید کسی قسم کی خرابی نہیں آئیگی. یاد رہے کہ عادل درانی کے افئیرز کے علاوہ ان کے گھر والوں کی کوشش ہے کہ عادل راکھی کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرے دے ، اسی چیز کا ڈر راکھی کے دل میں بیٹھا ہوا ہے اور وہ ان سیکیور ہو کر روتی پھر رہی ہیں.

  • عادل نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر راکھی سے کیا وعدہ کیا؟‌

    عادل نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر راکھی سے کیا وعدہ کیا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی عادل درانی کے ساتھ شادی خطرے میں ہے. ایسا وہ کہہ رہی ہیں ، انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر کے افئیر کا جب مجھے پتہ چلا تو میں بہت پریشان ہوئی اس نے مجھے کہا کہ میں اس لڑکی کو چھوڑ دوں گا بلکہ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ میں اس لڑکی کو چھوڑ دوں گا لیکن اس نے نہیں چھوڑا . راکھی ساونت نے کہا کہ عادل کم از کم قرآن مجید جیسی پاک کتاب پر ہاتھ رکھنے کا تو مان رکھو ، تم نے کہا تھا اسکو بلاک کر دوں گا اور یہ بات بھی پاک کتاب پر ہاتھ رکھ کر کہی تھی ، لیکن ایسا نہیں کیا. راکھی نے مزید کہا کہ میں عادل کے ساتھ ایک بھرپور زندگی گزارنا چاہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ابھی اس لڑکی کا نام میڈیا میں‌ نہیں‌لے رہی بس اسکو

    سمجھا رہی ہوں کہ ایک شادی شدہ عورت کے گھر کو خراب نہ کرے. جو آدمی اپنی بیوی کا نہیں وہ کسی کا نہیں‌ہو سکتا. عادل اگر مجھے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ تمہیں بھی دھوکہ دے سکتا ہے. انہوں نے اس لڑکی کو میڈیا کے زریعے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کروانی چاہیے کیوں وہ گھر اجاڑنے کا سبب بن رہی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ عدالت میں جائوں گی اس رشتے کو بچانے کےلئے.

  • عادل نے کس کے کہنے پر شادی کا اعتراف کیا؟‌

    عادل نے کس کے کہنے پر شادی کا اعتراف کیا؟‌

    راکھی کی شادی اس وقت کنٹرورشل بنی جب عادل نے شادی کے حوالے سے مبہم باتیں کہیں . کبھی شادی کی وڈیوز کو فیک کہا تو کبھی تصاویر کو. لیکن آخر کار عادل کو راکھی کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کرنا پڑا. راکھی اور عادل سے میڈیا نے انٹرویو کیا. عادل سے مختلف سوالات ہوئے انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ راکھی کیسے رو رہی تھی جیسے میں بھاگ گیاہوں. راکھی نے کہا کہ میں سب بھول گئی ہوں عادل نے اپنی شادی کا اعتراف کر لیا ہے میرے لئے اتنا ہی کافی ہے.ہم میاں بیوی ہیں ہم میں کوئی جھگڑا نہیں ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں. ایک میڈیا پرسن نے راکھی اور عادل دونوں سے سوال کیا کہ کیا سلمان خان نے فون کیا تھا؟ عادل نے کہا کہ سلمان خان مجھے بہت عزت دیتے ہیں بہت پیار

    کرتے ہیں ، جبکہ راکھی بولی کہ سلمان خان نے فون کیا ہے تو عادل نے اعتراف کیا ہے. راکھی نے پھر کہا کہ میں خدا کے بعد سلمان خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں‌نے میرا گھر بسایا ہے. آج اگر مجھے خوشیاں ملی ہیں تو وہ سلمان خان کی بدولت ہے. عادل نے کہا کہ میں نے شادی سے انکار نہیں کیا تھا لیکن بس خاموش اسلئے تھا کیونکہ گھر والوں کو منا رہا تھا.