Baaghi TV

Tag: adnan siddiqi

  • میں زندہ ہوں شرم کرو ، عدنان صدیقی کا مرنے کی خبروں‌پر تبصرہ

    میں زندہ ہوں شرم کرو ، عدنان صدیقی کا مرنے کی خبروں‌پر تبصرہ

    سینئر اداکار عدنان صدیقی بھڑک اٹھے ہیں اپنی موت کی خبروں‌پر ،انہوں نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ میں‌بالکل ٹھیک ہوں اور حیات ہوں، انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ ایسی کسی خبر کو پرموٹ کرنے سے پہلے برائے مہربانی مجھ رابطہ ضرور کیجے گا. عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے موبائل فون کے ذریعے ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں اینکرپرسن عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی ہیں۔ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ ”بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے۔”

    عدنان صدیقی نے کہا کہ ”میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کے سامنے لائیو ہوں،” نہیں معلوم کس نے میری موت کی خبر پھیلا دی ہے۔اداکار نے مداحوں کو پیغام دیا کہ پریشان مت ہوں، ایک دن سب کو مرنا ہے، مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش رہیں اور آباد رہیں اور زندگی انجوائے کریں۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے سیلبرٹیز کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل کی گئیں جن میں عطا اللہ عیسی خیلوی ، دلیپ کمار و دیگر کے نام قابل زکر ہیں.

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے نامور فنکاروں نے اپنے جذبات کا اظہار اپنی اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں کیا ہے. ہر کسی نے خوبصورت پیغام دیا ہے. اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرکے لکھا کہ آپ سب کو میری طرف یومِ آزادی مبارک۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ارضِ پاک کو قوت اور پاکستانی قوم کو ایسی صفات سے نوازے جس سے وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد بھی کہا.اسی طرح سے عدنان صدیقی نے ایک خوبصورت پیغام اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری کیا انہوں نے لکھا کہ

    پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر آئیے ہم اس عظیم جدوجہد کو یاد کریں جس کے نتیجے میں وطن عزیز وجود میں آیا ، ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا کیوں کہ امید، اتحاد اور خوش حالی کا مرکز پاکستان ہمارا مستقبل ہے۔ پاکستان زندہ باد۔”معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے اس موقع پر اپنا ایک مشہور گانا دوستی کو ایک بار پھر گایا ”اور اسکی وڈیو جاری کی . انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر قوم کو جشن آزادی مبارک کہا.

    کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

    حمائمہ ملک کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام

    22قدم کے لئے فورا ہاں کر دی تھی حریم فاروق

  • تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی کا رجحان فیضان شیخ کی طرف نمایاں

    تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی کا رجحان فیضان شیخ کی طرف نمایاں

    اے آر وائی پر نشر ہونے والا رئیلٹی شو تماشا سیزن ٹو جیسا کہ شروع ہے. اس کی چند اقساط آن ائیر ہو چکی ہیں، ٔپہلی قسط میں دکھایا گیا کہ کس طرح سے نئے پارٹیسپینٹس گھر میں‌داخل ہوئے اور آتے ہی کس کس کو کیا کیا کام ملا. گھر میں پہلے دن تمام پارٹیسپینٹس کو کھانا دیا گیا جسے سب نے نہ صرف مزے سے کھایا بلکہ اسے بہت ہی زیادہ پسند بھی کیا . ماڈل اور اداکارہ عمر شہزاد جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے تو وہ سب سے ملے اور مل کر وہ خود کو آئینے میں‌دیکھ کر بال ٹھیک کرتے ہوئے بادشاہ کی سیٹ پر بیٹھ گئے.

    ”عدنان صدیقی جب گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے اسی سیٹ پر بیٹھ کر ماڈل عمر شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیٹ پر دوبارہ مت بیٹھیے گا یہ سیٹ بادشاہ کی یعنی میری ہے.” انہوں نے فیضان شیخ سے نہ صرف گھر کے رولز پڑھوائے بلکہ جاتی بار ان کی تعریف بھی کر کے گئے یوں محسوس ہوا رہا ہےکہ شاید اس سیزن میں عدنان صدیقی کا رجھان اداکار فیضان شیخ کی جانب زیادہ ہے. اب یہ رجحان مسلسل ایسے ہی رہتا ہے یا نہٰں اس کا پتہ تو آنے والی اقساط دیکھ کر ہی چلے گا.

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

    زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے حمیرا ارشد

    فلم باربی متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں میں10 اگست کو ریلیز ہوگی

  • عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

    معروف اداکار عدنان صدیقی جن کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو انڈیا کے ٹی وی چینل زی زندگی پر دکھایا جائیگا، ان کو انڈین ایکسپریس نے خصوصی انٹرویو کیا، اس انٹرویو میں‌اداکار نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے پاس تم ہو انڈین چینلز پر اب دکھایا جا رہا ہے، لیکن مجھے ایک گلہ ہے، اور وہ یہ گلہ ہے کہ جس طرح سے پاکستانی انڈین کرکٹرز ، سٹارز اور فلموں کو پسند کرتے ہیں اس طرح‌سے انڈین عوام نہیں کرتے. انڈیا کی عوام کی بجائے پاکستانی عوام زیادہ روادار ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے انڈیا میں‌بہت مقبول ہیں، میں مانتا ہوں کہ ہماری فلمیں انڈیا کی فلموں سے مقابلہ نہیں کر سکتیں لیکن یہ بھی مانتا ہوں کہ پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ انڈیا کا ڈرامہ نہیں کر سکتا. انہوں مزید یہ بھی کہا کہ ڈراموں کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں‌کی انڈیا میں‌مقبولیت ہے.

    اس حوالے سے انہوں نے ایک واقعہ بھی یاد کیا ، انہوں نے کہا کہ سری دیوی کے ساتھ جب میں‌فلم موم کررہا تھا تو مجھے پرانی دہلی جانے کا اتفاق ہوا ، وہاں کچھ کھانے کو چلا گیا ، ”پرڈیوسر بونی کپور نے مجھے کہہ دیا تھا کہ سیکیورٹی ساتھ لیجائو، میں نے کہا کہ مجھے کوئی نہیں پہچانے گا لیکن میں حیران رہ گیا کہ وہاں لوگوں نے مجھے گھیر لیا اور پہچان لیا. ”

  • ماں‌ نے آخری سانسیں میرے سامنے لیں عدنان صدیقی

    ماں‌ نے آخری سانسیں میرے سامنے لیں عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ماں اس دنیا کی بلاشبہ سب سے بڑی نعمت ہے، اور مجھ سے یہ نعمت اس وقت چھن گئی تھی جب میں میٹرک کا طالب علم تھا، میری ماں نے میرے سامنے آخری سانسیں لیں. عدنان صدیقی نے کہا کہ میری والدہ کی طبیعت بہت خراب تھی ، ڈیڑھ سال تک وہ بیماری سے لڑتی رہیں اور آخر کار ہار گئیں ، میری والدہ ہسپتال میں تھیں اور میں گھر پر تھا، میرا بہت دل تھا کہ ماں کو جا کر دیکھوں لیکن چھوٹا تھا گھر سے اکیلا نکلنے کی اجازت نہیں تھی لیکن جب دل زیادہ تڑپا تو میں نے ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا.

    کبھی بس کا سفر نہیں کیا تھا لیکن اس روز بس کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور گھر کے ملازم سے ہسپتال جانے کا روٹ پوچھا ، بس پر گیا ، ہسپتال پہنچا تو ماں کے کمرے میں گیا ، تو دیکھاکہ ماں تو آخری سانسیں لے رہی ہے، ماں دنیا سے چلی گئی آج بھی یاد کرتا ہوں تو وہ دن وہ لمحہ اسی طرح میری نظروں کے سامنے آ جاتا ہے. میری ماں بہت اچھی انسان تھیں انہوں نے ہمیں جنیے کا ڈھنگ سکھایا.

    عینی جعفری بالی وڈ پہنچ گئی ، شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں …

    میرے ساتھ جنسی ہراسانی کے جتنے بھی واقعات ہوئے گھریلو ملازم اس میں ملوث تھے …

    مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

  • رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

    رئیلٹی شو تماشا گھر سیزن ٹو رواں برس اگست سے شروع ہو گا. اس بار بھی اس شو کی میزبانی اداکار عدنان صدیقی ہی کریں گے.اے آر وائی پر نشر ہونے والے رئیلٹی شو کے سیزن ون کو بہت مقبولیت ملی ، اس شو میں آمنا ملک، عمر عالم، مائرہ خان، حمیرا اصغر، مریحہ صفدر، سعیدہ امتیاز، صائم علی، عادی عدیل امجد، نعمان جاوید، رؤف لالا، نگاہ جی، فائزہ خان اور سحر بیگ نے حصہ لیا تھا، تاہم عمر عالم اس شو کے فاتح قرار پائے تھے. اس شو پر کافی تنقید ہوئی تھی اسے سلمان خان کے شو بگ باس کی کاپی قرار دیا گیاتھا.

    ”اس شو کی ایک کنٹیسٹینٹ مائرہ خان نے کہا تھا کہ میں نے شو کے لئے بغیر سوچے سمجھے ہاں کر دی تھی. ” اسی طرح ماڈل حمیرا اصغر کے بھی صائم علی کے ساتھ شو میں‌کافی جھگڑے ہوئے تھے. اس شو کے چاہنے والے ایکبار پھر تیار ہوجائیں کیونکہ اگست کے مہینے میں‌یہ شو شروع ہونے جا رہا ہے، اس میں کون کون شریک ہو گا اسکی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں. لیکن یہ کنفرم ہو چکا ہے کہ تماشا گھر کو عدنان صدیقی ہوسٹ کریں گے.

     

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

  • عدنان صدیقی نئی نسل کے ٹیلنٹ کے دیوانے نکلے

    عدنان صدیقی نئی نسل کے ٹیلنٹ کے دیوانے نکلے

    اداکار عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ نوجوان نسل سے بہت متاثر ہوتا ہوں اور میں مانتا ہوں کہ نوجوان نسل ہم سے زیادہ زہین ہے ، سارے نئے فنکار بہت اچھی اداکاری کررہے ہیں، ایسی اداکاری کرتے ہیں کہ ہم دیکھ کر حیران رہ جائیں، انہوں نے کہا کہ آج کل کے لڑکے لڑکیاں بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ ان کو زندگی میں کیا کرنا ہے اور کس شعبے میں نام بنانا ہے، عدنان صدیقی نے یہ بھی کہاکہ آج کل کی نسل کے پاس سوشل میڈیا ہے ان کو پتہ ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کو اپنے لئے کیسے استعمال کرنا ہے، یہ سب چیزیں ہمارے پاس

    نہیں تھیں اور میں اسی لئے نوجوان نسل سے بہت زیادہ متاثر ہوں کہ وہ بہت زیادہ فوکسڈ ہیں ان کو پتہ ہے کہ ان کو کیا چاہیے یاد رہے کہ عدنان صدیقی نے نوے کی دہائی میں اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور آج تک اپنی اداکاری سے شائقین کو محظوظ کررہے ہیں. انکا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہے میرے پاس تم ہو.اس ڈرامے نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا

  • قوی خان کا اداکاری میں مقام بے مثال رہے گا عدنان صدیقی

    قوی خان کا اداکاری میں مقام بے مثال رہے گا عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی جو کہ قوی خان کی فنی صلاحیتوں کے ہمیشہ سے ہی معترف رہے ہیں انہوں نے قوی خان کے انتقال کے بعد ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ” قوی خان کے انتقال کی خبر یقینا خوفناک ہے ان کا اداکاری کی دنیا میں نام اور مقام بے مثال رہے گا ، ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے وہ نہ صرف اداکاری بلکہ زندگی کے بارے میں بھی سیکھنے کا ایک زندہ ادارہ تھا۔ ہم سب ان کی رحلت پر بہت زیادہ افسردہ ہیں اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اسی طرح سے ماضی کی اداکارہ شمع جونیجو نے بھی لکھا کہ قوی خان کا انتقال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے یہ ایسا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا.

    یاد رہے کہ قوی خان نے سٹیج پلیز میں‌بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، پاکستان ٹیلی ویژن کی جب بھی تاریخ لکھی جائیگی اس میں قوی خان کا نام نمایاں فہرست میں شامل ہو گا. قوی خان نے ڈرامہ سیریل ببن خالہ کی بیٹیاں میں بہت ہی خوبصورت کردار نبھایا اسی طرح‌سے ان کے کئی ایک لازوال ڈرامے ہیں جو شائقین کو آج بھی یاد ہیں اور ہمیشہ یاد رہیں گے.

  • ہم انڈین فلموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے عدنان صدیقی

    ہم انڈین فلموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے عدنان صدیقی

    معروف اداکارہ عدنان صدیقی نے حال ہی میں ثانیہ مرزا کے شو میں شرکت کی اس میں انہوں نے کہا کہ ہم جتنی مرضی بھی اچھی فلم بنا لیں ہم انڈین فلموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے. انہوں نے کہا کہ انڈیا کی فلمیں بڑے سکیل پر بنتی ہیں ان کی ٹیکنیک اس قسم کی ہوتی ہے کہ ہم چاہ کر بھی انکا مقابلہ نہیں کر سکتے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بہت اچھا ڈرامہ بناتےہیں انڈیا ڈراموں میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا. پی ٹی وی کا دور ہو یا آج کا ، ہمارا ڈرامہ ہمیشہ ہی بہت اچھا رہا ہے آج بھی ہم بہترین ڈرامہ بنا رہے ہیں. عدنان صدیقی کی اس بات سے اتفاق کرتےہوئے ثانیہ مرزا

    نے کہا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ لوگ بہت اچھا ڈرامہ بناتے ہو ، اور میں پاکستانی ڈرامہ بہت شوق سے دیکھتی ہوں. یاد رہے کہ عدنان صیقی کا 2019 میں ریلیز ہونے والا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو بھارت میں بھی بہت شوق سے دیکھا گیا بہت سارے بھارتی فنکاروں نے اس ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں میرے پاس تم ہو ڈرامہ بہت پسند آیا نہ صرف اچھا لکھا گیا بلکہ اداکاروں نے بہترین اداکاری بھی کی.