Baaghi TV

Tag: agha ali

  • آغا علی جہاز کے باتھ روم میں پھنس گئے تو ائیر ہوسٹس نے ڈانٹ دیا

    آغا علی جہاز کے باتھ روم میں پھنس گئے تو ائیر ہوسٹس نے ڈانٹ دیا

    اداکار آغا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے وہ جہاز کے باتھ روم میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں پہلی بار جو جہاز میں سفرکرنے کا موقع ملا وہ صرف پندراں منٹ کی فلائٹ کا تھا، فیصل آباد سے لاہور آنا تھا اور اسی دن واپسی بھی تھی، مجھے جب یہ آفر کی گئی اور ٹکٹس بھی دئیے گئے تو چونکہ میں ایک غریب بچہ تھا لہذا میں بہت پرجوش تھا۔ میں فیصل آباد سے لاہور کی فلائٹ کے لئے جہاز میں بیٹھ گیا، جاتی بار تو میں پتہ بھی نہ چلا اور پندراں منٹ بھی گزر گئے، مجھے شوق تھا کہ دیکھوں کہ ائیر ہوسٹس کیسے آتی ہے کیسے کھانا دیتی ہے لیکن کسی نے مجھے منہ بھی نہ لگایا۔

    جب میں لاہور سے اسی دن واپس فیصل آباد کے لئے جہاز میں دوبارہ بیٹھا تو ٹھان لیا کہ جہاز کاباتھ روم ضرور دیکھنا ہے ۔ میں نے سوچا کہ پنداراں منٹ تو فورا گزر جانے, میں باتھ روم میں چلا گیا اوروہاں پھنس گیا۔ اب میں زور زور سے چلاتا رہا لیکن کوئی سن نہیں رہا تھا، کسی نے پھر اچانک میری آواز سنی تو انہوں نے ائیر ہوسٹس کو بلایا وہ آئی اور مجھے باتھ روم سے باہر نکالا اور غصے سے مجھے پکڑ کر کہا کہ جاﺅجا کر اپنی سیٹ پر بیٹھو۔ بس پھر کیا تھا پہلے سفر کی یاداشت اچھی نہیں تھی۔

    مشی خان کی ریحام خان کو وارننگ بولیں

    فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

    شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

  • حناالطاف اور آغا علی نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی

    حناالطاف اور آغا علی نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی

    اداکار آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کو تین برس بیت گئے ہیں، دونوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منائی ہے. حنا الطاف نے اپنے شوہر کو سوشل میڈیا پر شادی کی تیسری سالگرہ کی مبارکباد دی اور آغا علی نے بھی انہیں شادی کی سالگرہ وش کی، ان دونوں کے قریبی دوستوں اور مداحوں نے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی. دونوں نے محبت کی شادی کی، حنا الطاف سے پہلے آغا علی کے اداکارہ سارا خان کے ساتھ دوستی کے چرچے تھے. دونوں کی منگنی بھی ہوئی تھی لیکن شادی نہ ہو سکی. سارا خان کے بعد آغا کی دوستی حنا الطاف کے ساتھ

    ہوئی کسی کو بھی یہ گمان بھی نہیں تھا کہ آغا حنا کے ساتھ شادی کر لیں گے کیونکہ اکثر ان کا نام لڑکیوں کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے ان کے ساتھ شادی نہیں کی. حنا کہتی ہیں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے آغا کا ساتھ ملا جبکہ آغا کہتے ہیں کہ حنا جتنی خوبصورت نظر آتی ہیں اس سے کہیں زیادہ اچھی انسان اور بیوی ہیں. میری زندگی میں ایک الگ قسم کا سکون آیا ہے جب سے حنا میری زندگی میں آئی ہے. حنا بہت ہی پازیٹیو انسان ہیں انہوں نے مجھے جینا سکھایا ہے جینے کے اصول سکھائے ہیں.

  • احتجاج کا بھی کوئی طریقہ ہوتا ہے، میں مایوس ہوں آغا علی

    احتجاج کا بھی کوئی طریقہ ہوتا ہے، میں مایوس ہوں آغا علی

    اداکار آغا علی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت مایوس ہوں جو کچھ کل عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ اھتجاج کا بھی کوئی طریقہ ہوتا ہے ، ایمبیولنس ، کاروں اور معصوم شہریوں کو مارنا ان کی گاڑیاں جلانا شیشے توڑنا یہ کہاں کا اھتجاج ہے یہ کیا طریقہ ہے. مجھے تو یہ سب دیکھ بہت زیادہ افسوس ہوا ہے. اللہ ہی ہمارے ملک پر رحم کرے یوں آغا علی نے پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کی رائے کا سب اھترام کرتے ہیں آپ کو بھرپور حق حاصل ہے کہ آپ اھتجاج کریں لیکن جو کچھ آپ نے کل کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے. یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامی ملک بھر میں

    اھتجاج کررہے ہیں انہوں نے پولیس کی کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دی ہے ، اور ھساس علاقوں میں داخل ہو کر وہاں املاک کو شدید نقصان پہہنچایا ہے. لاہور میں کینٹ کے علاقے میں احتجاج کرنے والوں نے درخت تک اکھاڑ دئیے اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا کر یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کہ نعرے لگائے.

  • میرا شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا حنا الطاف

    میرا شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا حنا الطاف

    حنا الطاف اور آغا علی نے محبت کی شادی کی ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، دونوں نے ھال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں حنا الطاف نے کہا کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ، بلکہ میں تو یہ کہا کرتی تھی کہ میں نے شادی نہیں کرنی اور ایک اینڈیپینڈینٹ ویمن کے طور پر زندگی بسر کرنی ہے. حنا نے کہا کہ جتنا مرضی آپ کہتے رہیں کہ آپ نے شادی نہیں کرنی لیکن جیسے ہی آپ کو ایک اچھا اور پرفیکٹ انسان مل جاتا ہے تو آپ کا دل خود بخود کہتا ہے کہ شادی کر لینی چاہیے. حنا نے مزید یہ بھی کہا کہ شادی جب ہوجاتی ہے تو

    میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہونا ایک نارمل بات ہوتی ہے . اس میں ایسی کوئی بات نہیں کہ کہا جائے کہ فلاں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوتا ہے ہمارے درمیان بھی لڑائی جھگڑا ہوجاتا ہے لیکن کچھ دیر کے بعد سب کچھ نارمل ہوجاتا ہے. میاں بیوی کا رشتہ ہی ایسا ہےکہ دونوں میں پیار بھی ہوتا ہے اور کبھی جھگڑا بھی ہوجاتا ہے. لڑائی جھگڑے کو نارمل لینا چاہیے. آغا علی نے کہا کہ ہم دونوں ایک زندگی بسر کررہے ہیں ، میں بہت خوش ہوں کہ حنا میری جیون ساتھی بنی .

  • یشما گل کی شکل کس کے ساتھ ملتی ہے آغا علی اور حنا الطاف نے بتا دیا

    یشما گل کی شکل کس کے ساتھ ملتی ہے آغا علی اور حنا الطاف نے بتا دیا

    آغآ علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں ہیں لیکن آج کل ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ان دونوں کو اداکارہ یشما گل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے. آغا علی اور حنا اس میں یشما گل سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی شکل کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز جیسی لگتی ہیں. ہمارے گھر میں آج کل ہمارے گھر میں جیارجینا کی نیٹ فلکس مووی آئی ایم جیارجینا روڈریگز دیکھی جا رہی ہے. اور ہم نے محسوس کیا ہے کہ یشما آپ کی شکل بہت زیادہ ان کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے. آغا علی نے تو یہاں تک

    کہہ دیا ہے کہ آپ دونوں کی شکل اتنی زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہے کہ اگر آپ جارجینا روڈریگز جگہ کام کریں تو کوئی پہچان ہی نہیں سکتا کہ آپ جارجینا نہیں ہیں. یشما گل اس کے جواب میں وڈیو میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ مجھے آپ سے پہلے کئی لوگ کہہ چکے ہیں کہ میری شکل جارجینا روڈریگزسے بہت ملتی ہے. واضح رہے کہ یشما گل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں. یشما منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار کرتی ہیں.

  • حنا الطاف کو آغا علی کی طرف سے کتنی عیدی ملتی ہے؟

    حنا الطاف کو آغا علی کی طرف سے کتنی عیدی ملتی ہے؟

    اپنی اہلیہ حنا الطاف کے دیوانے آغا علی اور حنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے مختلف سوال ہوئے، میزبان ندا یاسر نے حنا سے پوچھا کہ آپ کے شوہر آغا آپ کو کتنی عیدی دیتے ہیں ، تو اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے آغا کی طرف سے اچھی خاصی عیدی ملتی ہے ، ندا یاسر نے پوچھا کہ کتنی عیدی ملتی ہے تو حنا نے کہا کہ میں بتا نہیں سکتی کہ لیکن اچھی خاصی عیدی ہوتی ہے ، اس پر آغا علی نے کہا کہ اتنی بھی اچھی نہیں ہوتی لیکن اتنی ہوتی ہے کہ حنا کو برا نہ لگے. حنا نے کہاکہ عیدی ایک ایسی چیز ہے جو نہیں چھوڑنی چاہیے جتنی ملے

    رکھ لینی چاہیے. اور میں تو بہت زیادہ پرجوش ہوتی ہوں کہ مجھے عید پر اپنے شوہر سے عیدی ملے گی. انہوں نے کہا کہ ہم عید لاہور میں‌کرتے ہیں، اور ہم دونوں ہی بہت خوش ہوتے ہیں کہ ہم فیملی کے درمیان عید کریں گے ، اس دوران کسی شوٹنگ پر نہیں جانا ہو گا. حنا نے کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور ہم تو لاہور جا کر عید کرنے کےلئے اپنی ٹکٹس بھی کروا چکے ہیں.

  • ہمارے گھر میں ایک بھی کام کرنے والا نہیں ہے آغا علی

    ہمارے گھر میں ایک بھی کام کرنے والا نہیں ہے آغا علی

    اداکار آغا علی اورحنا الطاف شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت جوڑی ہے. دونوں نے محبت کی شادی کی اور ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں. آغا علی اور حنا الطاف نے ندا یاسر کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ہمارے گھر میں نہ کپڑے دھونے والا کوئی ہے نہ کپڑے استری کرنے ، برتن دھونے کھانا بنانے، صفائی کرنے کے لئے کوئی نہیں ہے. ہم دونوں اپنے گھر میں اپنے سارے کام خود کرتے ہیں. آغا علی نے کہا کہ میں سحر و افطار کی تیاری ساری خود کرتا ہوں، حنا گھر کی صفائیاں کرتی ہے، ہم دونوں کی کوشش ہوتی ہےکہ اپنے گھر کے سارے کام خود کریں اور گھر کے سارے کام خود کرکے جو سکون ملتا ہے اسکو لفظوں میں بیان کرنا

    مشکل ہے. آغا علی نے کہا کہ مجھے بہت اچھی چیزیں بنانی آتی ہیں اور حنا کو میرے ہاتھ کی بنی ہوئی چیزیں‌بہت پسند ہیں، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ سحر و افطار کے بعد ہم اپنا کچن صاف کر لیتے ہیں ، باتھ روم کلین کر لیتے ہیںجو جو کام کر سکتے ہوں کر لیتے ہیں. یاد رہے کہ حنا سے پہلے آغا علی سارا خان کے دیوانے تھے لیکن ان کے ساتھ ان کی دوستی شادی تک نہ پہنچ سکی.