Baaghi TV

Tag: ahad raza mir

  • احد کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر رمشا خان بول پڑیں

    احد کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر رمشا خان بول پڑیں

    اداکارہ رمشا خان جن کی اس عید پر فلم تیری میری کہانیاں ریلیز کی ہوئی ہے ، اس میں شہریار منور کے ساتھ دکھائی دی ہیں، اسی فلم کی پروموشن کے دوران ان سے احد رضا میر کو ڈیٹ کرنے کا سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں‌بالکل بھی احد کو ڈیٹ نہیں کررہی ، ہم نے ڈرامہ سیریل ہم تم میں ایک ساتھ کام کیا ہمیں‌لوگوں نے پسند کیا جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں، لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں اس سے آگے کچھ بھی نہیں ہے.

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ انڈسٹری میں‌ صرف دو لوگوں کو اپنا بہترین دوست مانتی ہیں ایک ہیں احد رضا میر اور دوسری ہیں یمنہ زیدی ، انہوں‌نے کہا کہ مجھے جب بھی کوئی مشکل آتی ہے یا پریشانی آتی ہے تو میں ان دونو‌ں کے ساتھ شئیر کرکے دل ہلکا کرنے کے ساتھ ان سے حل بھی پوچھتی ہوں. یہ دونوں میرے ساتھ بہت مخلص ہیں اور ہمیشہ مجھے اچھا مشورہ دیتے ہیں. رمشا نے کہا کہ” احد رضا میر ایک اچھے انسان اور اچھے کو سٹار ہیں، لہذا ان کے ساتھ کمفرٹببیل رہتی ہوں کام کے دوران،”

     

     

    اننیا پانڈے پائلٹ بننا چاہتی تھیں ؟‌

    سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    عثمان مختار کی سلور واپسی

  • کیا احد رضا میر اور سجل علی پھر سے ایک ہو گئے؟‌

    کیا احد رضا میر اور سجل علی پھر سے ایک ہو گئے؟‌

    احد رضا میر اور سجل علی جنہوں‌ نے محبت کی شادی کی ، لیکن چند مہینوں کے بعد ہی ان دونوں کے اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں اور ایک عرصے سے دونوں ایک ساتھ بھی نہیں رہ رہے. ان کی طلاق کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں ، لیکن آج تک دونوں نے نہ کبھی تردید کی نہ تصدیق کی، تاہم حال ہی میں دونوں نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی ، سجل علی کے ساتھ ان کے بھائی تھے اور احد رضا میر کے ساتھ ان کی فیملی تھی ، دونوں فیملیز کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں ، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید دونوں کی صلح ہو گئی ہے اور

    دونوں ایک ہو گئے ہیں ، لیکن جو لوگ اس تقریب میں موجود تھے انہوں نے محسوس کیا کہ دونوں فیملیز نے ایک دوسرے کے ساتھ سلام دعا بھی نہیں کی اور نہ ہی احد رضا میر اور سجل علی نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی . لیکن سوشل میڈیا پر ایک ہی تقریب میں دونوں خاندانوں کا موجود ہونا بن گیا ہے موضوع بحث . لیکن سجل علی نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اس معاملے پر بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

  • ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا ٹیزر جاری

    ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا ٹیزر جاری

    ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا حال ہی میں ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ، ٹیزر کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے. ٹیزر میں آصف رضا میر کے بیٹے عدنان رضا میر بھی دکھائی دے رہے ہیں اس پراجیکٹ کے زریعے عدنان رضا میر نے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کر دیا ہے. اس ڈرامے میں عدنان رضا میر کے علاوہ آئنہ خان، حمزہ سہیل، سحر خان، علی سفینہ، سلیم شیخ، سلمی حسن اور دیگر اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے. عدنان رضا میر کو شائقین اس لئے بھی

    دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں‌ کیونکہ ایک تو وہ آصف رضا میر کے بیٹے ہیں دوسرا یہ کہ وہ احد رضا میر کے بھائی ہیں. احد رضا میر تو اداکاری کے میدان میں‌ خاص مقام نہیں بنا پائے دیکھنا یہ ہے کہ عدنان رضا میر اداکاری کے میدان میں کیا مقام حاصل کرتے ہیں. احد رضا میر کو بہت اچھا ایکٹر نہیں‌مانا جاتا ،عدنان کیسا ایکٹر ثابت ہوتا ہے یہ ان کا پہلا پراجیکٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے.