Baaghi TV

Tag: ahmad ali akbar

  • احمد علی اکبر کی ڈرامہ سیریل’ایڈئیٹ’کا او ایس ٹی  ‘اب تیری یاد’ ریلیز کر دیا گیا

    احمد علی اکبر کی ڈرامہ سیریل’ایڈئیٹ’کا او ایس ٹی ‘اب تیری یاد’ ریلیز کر دیا گیا

    احمد علی اکبر اور منشا پاشا کی سیریل’ایڈئیٹ’ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی ) ‘اب تیری یاد’ ریلیز کردیاگیا ہے۔گانے کو شیر میاں داد نے کمپوز کیا ہے اور لکھا خلیل الرحمن قمر نے ہے. ‘اب تیری یاد’ سدا بہار موضوع کھوئی ہوئی محبت کی عکاسی کرتا ہے جس کا اظہار خلیل الرحمن قمرنے دلکش الفاظ میں نہایت عمدگی کے ساتھ کیا ہے۔ہر شعر میں گزری ہوئی محبت کی یاد سے جڑے درد اور تمناؤں کو بڑی خوبصورتی سے قلم بندکیاگیا ہے۔ گانے کو ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے. جبکہ احمد علی اکبر اور منشا پاشا کے مداح ڈرامے کا بےچینی سے

    انتظار کررہے ہیں کہا جا رہا ہے کہ احمد علی اکبراس میں بھی روٹین سے ہٹ کر کام کرتے ہوئے دکھائی دیں‌گے. یاد رہے کہ احمدعلی نے اس سے پہلے پری زاد میں‌کام کیا اور اس ڈرامے کو بہت زیادہ سراہا گیا. لہذا شائقین اب احمد علی اکبر کے ڈراموں کے منتظر رہتے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ احمد علی اکبر ایڈیئیٹ میں کتنے مختلف احمد علی اکبر دکھائی دیتے ہیں.

  • احمد علی اکبر اپنا ڈرامہ پری زاد سعودی عرب میں دکھانے پر خوش

    احمد علی اکبر اپنا ڈرامہ پری زاد سعودی عرب میں دکھانے پر خوش

    ڈرامہ سیریل پری زاد میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے احمد علی اکبر نے اپنا ڈرامہ سعودی عرب میں دکھانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ، انہوں‌نے کہا ہے کہ بہت اچھی بات ہے کہ پاکستان کا ڈرامہ سعودی عرب میں دکھایا جا رہا ہے. انہوں‌نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے صرف سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں ہی دکھائے جانے چاہیں، پاکستان کو دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے کرنے چاہیں، ہمارے ڈرامے اس قابل ہیں کہ ان کو دنیا کے کسی بھی ملک میں دکھایا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج اگر سعودی عرب میں ڈرامہ دکھایا جا رہا ہے تو

    کل کو اس سے پاکستانی ڈرامے کے لئے مزید راستے کھلیں گے ، جس کا فائدہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو ہو گا. انہوں‌ نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ دنیا کے کسی بھی ڈرامے کا مقابلہ کر سکتا ہے ہمارے ہاں لکھنے والے بنانے اور کام کرنے والے سب زبردست ہیں. انہوں نے کہا کہ میں ہاشم ندیم کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیں پری زاد کی صورت میں ایک اچھی کہانی دی، اور ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کا بھی شکر گزار ہوں‌جنہوں نے مجھے پری زاد کے لئے چنا.

  • احمد علی اکبر صحافی بن گئے

    احمد علی اکبر صحافی بن گئے

    منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر جنہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، ان کا اب ایک اور زبردست پراجیکٹ آرہا ہے. یہ پراجیکٹ ایک فلم ہے اور فلم کا نام ہے گنجل . اس میں احمد علی اکبر ایک صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں.فلم گنجل کی کہانی نوے کی دہائی کے مریدکے سے تعلق رکھنے والے کم عمر سماجی کارکن اقبال مسیح کی زندگی کے مختلف سچے واقعات کی منظر کشی ہے۔ گنجل فلم میں احمد علی اکبر صحافی شہباز بھٹی کا کردار نبھائیں گے جنہوں نے اقبال مسیح کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کیں اور حقائق کو

    منظر عام پر لائے۔ احمد علی اکبر ہمیشہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ سکرین پر آتے ہیں کہ جو کہ روٹین کی فلمز اور ڈراموں سے ہٹ کر ہوتا ہے. احمد علی اکبر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میں‌فلم گنجل کو لیکر کافی پرجوش ہوں اور اس کردار کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت کررہا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافی کا کردار نبھانا بہت زیادہ آسان نہیں ہے. لیکن میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں.