Baaghi TV

Tag: ahmad ali butt

  • فاطمہ شادی سے پہلے اداکارہ کم  کارڈیشین کی طرح فیشن کیا کرتی تھی احمد علی بٹ

    فاطمہ شادی سے پہلے اداکارہ کم کارڈیشین کی طرح فیشن کیا کرتی تھی احمد علی بٹ

    معروف اداکار احمد علی بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی اہلیہ فاطمہ کے حوالے سے بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب میری شادی ہوئی تھی اس وقت میری اہلیہ بھارتی اداکارہ کم کارڈیشین کی طرح فیشن کیا کرتی تھیں لیکن کچھ عرصے کے بعد انہوں نے ایکدم فیصلہ کر لیا کہ وہ حجاب کریں گی میں ان کے اس فیصلے کی راہ میں رکاوٹ بالکل نہیں بنا، انہوں نے کہ فاطمہ مذہبی ہیں اور مجھ سے زیادہ مذہبی ہیں مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے. ہم دونوں کی آپس میں‌بہت زیادہ انڈرسٹینڈنگ ہے.انہوں نے کہا کہ فاطمہ میرے بچوں کی بہترین پرورش کررہی ہے اگر آج میرے بچوں میں جو خوبیاں نظر آرہی ہیں وہ فاطمہ کی کوششوں کی وجہ سے ہی ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”فاطمہ ان کو دینی تعلیم بھی دے رہی ہے” اور دنیاوی تعلیم بھی دے رہ ہے. اس نے پورے گھر کی زمہ داری اٹھائی ہوئی ہے. مجھے کبھی بھی فاطمہ نے یہ نہیں کہا کہ بچے آپ سنبھالو میں یہاں جا رہی ہوں وہاں جا رہی ہوں، وہ مجھے پورا موقع دیتی ہے کہ میں اپنا کام کروں وہ میرے بچوں کو گھر کو اچھے سے سنبھالتی ہے.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • میچ کیسے انجوائے کریں جب لوگ معاشی طور پر پریشان ہیں احمد علی بٹ کی تنقید

    میچ کیسے انجوائے کریں جب لوگ معاشی طور پر پریشان ہیں احمد علی بٹ کی تنقید

    معروف اداکار احمد علی بٹ جیسا کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں انہوں نے میچ کی حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک میں‌ہر طرف پریشانی ہے. ہر کوئی پریشان ہے ، ملک معاشی طور پر نیچے جا رہا ہے، تو پھر کیسی خوشیاں؟ ہم میچ کی خوشیاں منا کر دنیا کو کیا بتانا چاہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے؟ نہیں جب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں تو پھر کیسی خوشیاں اور کہاں کی خوشیاں . ہمارے ملک میں‌کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا تو میں‌جھوٹی خوشیوں کو منا کر خود کو دھوکہ نہیں دینا چاہتا.

    یوں ”احمد علی بٹ نے جم کر تنقید کی ہے” اور کہا ہے کہ ملک کی صورتحال بہت خراب ہے ایسے میں‌میچ جیتیں تو اسکی کیا خوشی محسوس ہو گی . یاد رہے کہ احمد علی بٹ عمران خان بہت بڑے حامی ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ وہی اس ملک کا مسیحا ہیں اور وہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں اور کوئی نہیں اس لئے بھی وہ حکومت پر تنقید کرتے رہتے ہیں.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • جب ہماری شادی ہوئی فاطمہ مجھ سے بڑی سٹار تھیں احمد علی بٹ

    جب ہماری شادی ہوئی فاطمہ مجھ سے بڑی سٹار تھیں احمد علی بٹ

    اداکار احمد علی بٹ نے جیو ٹی وی کے شو ہنسنا منع میں‌شرکت کی، اس میں تابش نے ان کی اور انکی اہلیہ فاطمہ کی شادی کیسے ہوئی اس بارے سوال کیا. انہوں نے کہا کہ فاطمہ مجھ سے شادی سے پہلے بہت بڑی سٹار تھیں اور مجھ سے کہیں زیادہ مشہور تھیں، انہوں نے تین بٹہ تین ، شاشلک جیسے پراجیکٹس کئے.سرمد سلطان کھوسٹ ، جواد بشیر کے گینگ سے تھیں فاطمہ خان. ان سب کا بہت طوطی بول رہا تھا اُن دنوں میں. ہم نے سوچا کہ کیوں نا فاطمہ خان کے ساتھ ایک ایپی سوڈ کی جائے.
    ہم نے فاطمہ خان سے رابطہ کیا وہ ہمارے سیٹ پر آئیں.

    ”بہت نخرا تھا ان کا ہم نے ان کے ساتھ جٹ اینڈ بونڈ کی ایک قسط شوٹ کی.” انہوں نے اس دوران مجھے لفٹ ہی نہ کروائی. اور مجھے کوئی لفٹ نہ کروائے یہ کہیں لکھا ہی نہیں. میں نے بھی ٹھان لیا کہ فاطمہ سے شادی کرنی ہے. پھر کرتے کرتے ان کے ساتھ دوستی ہو گئی. فاطمہ چونکہ یوک نیشنل تھیں لہذا وہ وہاں واپس چلی گئیں کام کرکے، میں نے ان کو منایا اور پاکستان لایا اور ہم نے شادی کر لی یوں ہماری شادی کامیاب چل رہی ہے.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    اداکار احمد علی بٹ جو کہ اکثر و بیش تر ہمایوں سعید کی فلموں میں دکھائی دیتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک کردار آفر ہوا تھا اور وہ کردار فارس شفیع کا تھا، انہوں نے کہا کہ بلال لاشاری نے میرا اور احمد علی بٹ کا اس کردار کے لیے آڈیشن بھی لیا تھا ، لیکن فارس شفیع کو سلیکٹ کر لیا گیا. ویسے بھی اس وقت میں پنجابی نہیں جائونگا کی شوٹنگ میں مصروف تھا .

    انہوں نے کہا کہ ”فارس شفیع نے بہت ہی اچھے انداز میں اس کردار کو نبھایا ” ، شاید میں‌بھی اتنا اچھا نہ کر سکتا جتنا اچھا اس نے کردار ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ہاں بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ فلم بین سینما گھرں کا رخ بھی کررہے ہیں اور اگر اسی تسلسل سے فلمیں بنتی رہیں تو یقینا وہ دن دور نہیں جب فلمی صنعت اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائیگی. یاد رہے کہ احمد علی بٹ نہ صرف اداکاری کرے ہیں بلکہ شوز بھی ہوسٹ کرتے ہیں اور ہمایوں سعید کے نہایت ہی قریبی دوست بھی ہیں.

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • عمران خان کی رہائی کے لئے میرے ساتھ آواز اٹھائیں فاطمہ خان

    عمران خان کی رہائی کے لئے میرے ساتھ آواز اٹھائیں فاطمہ خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں پر تشدد مظاہرے اور احتجاج جاری ہے۔ عمران خان کس کیس میں گرفتار ہیں کیوں گرفتار ہیں اس پر ان کے حامی بات کرنے کو تیار نہیں ہیں لیکن انہیں اتنا پتہ ہے کہ عمران خان گرفتار ہوئے ہیں اور ان کی گرفتاری غلط ہے۔ اداکار احمد علی بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے نہایت غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں ، اور میں اپنے تمام شوبز کے دوستوں سے اپیل کرتی ہوں کہ باہر نکلیں اور عمران خان کے لئے آواز اٹھائیں ، عمران خان کی رہائی کے لئے ہم سب کو آواز اٹھانی ہو گی ، ہمیں ھقیقی آزادی چاہیے ، اور حقیقی آزادی

    ہمارا قانونی اور آئینی ھق ہے۔ یاد رہے کہ احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ عمرا ن اور پی ٹی آئی کے بہت بڑے سپورٹرز ہیں ان کو لگتا ہے کہ عمران خان اس ملک کے بہترین چوائس ہیں اور عمران خان واحد ایماندار شخص ہیں ان کے علاوہ ہر کوئی یہاں چور اور ڈاکو ہے چاہے وہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ یا دیگر ۔اب جبکہ عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار ہو چکے ہیں ان کے چاہنے والے سرکاری اور فوجی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور باقاعدہ طور پر رہ وایسی کاروائیاں مسلح ہو کر ررہے ہیں۔ گولیاں تک چلا رہے ہیں ۔

  • عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر

    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر

    اداکارہ عفت عمر کا احمد علی بٹ کے ساتھ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ عمران خان فتنے نے ملک میں اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے لہذا نوازشریف کو چاہیے کہ وہ فی الحال ملک میں نہ آئیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے نعمان اعجاز کا جو انٹرویو کیا تھا وہ بالکل ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا تھا نعمان اعجاز نے جواب بھی ہلکے پھلکے انداز میں دئیے تھے جس کا بعد میں ایشو بنایا گیا صرف اس لئے کیونکہ وہ انٹرویو میں نے کیا تھا اور اس زمانے میں پی ٹی آئی والے میرے خلاف ایک مہم چلا رہے تھے. اداکارہ نے

    کہا کہ میری خود کی بیٹی بائیس سال کی ہے تو میں کیسے یہ سوچ سکتی ہوں کہ مجھے ہیروئین کے کردار ملیں گے. ہر عمر کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں لہذا میں عمر کے ساتھ ساتھ چلنے کو ترجیح دیتی ہوں . مجھے کسی قسم کی احساس کمتری نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فیروز خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا اور ایک سین میں انہوں نے مجھے تھپڑ مارنا تھا میں نے بہت منع کیا کہ اس طرح نہ کریں لیکن ڈائریکٹر اور اداکار نے میری نہ مانی جب سین آن ائیر گیا تو اس پربہت زیادہ تنقید ہوئی. اگر میں نے اس ڈرامے کو کرنے کی کمنٹمنٹ نہ کی ہوتی تو شاید ڈرامہ چھوڑ کر چلی جاتی.

  • غلام ذہن اور غلام قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی احمد علی بٹ

    غلام ذہن اور غلام قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی احمد علی بٹ

    اداکار و میزبان احمد علی بٹ جو کہ سب جانتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے بہت بڑے حامی ہیں ، وہ اکثر پی ڈی ایم کی حکومت پر تنقید کرتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں‌ پر سخت الفاظ میں تبصرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے ٹیکس پہ ٹیکس لگ رہے ہیں. لیکن عوام سوئی ہے کوئی جاگ نہیں رہا نہ ہی کوئی اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے. کوئی اس مہنگائی کے لئے جوابدہ نہیں ہے نہ ہی کوئی اسکا جواب مانگ رہا ہے. احمد علی بٹ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ غلام ذہن اور غلام قوم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی . انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے تو حیرت ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اور عوام

    خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ جتنی بھی پالیساں بنائی جاتی ہیں وہ عوام دشمن ہی ثابت ہوتی ہیں ٹیکس لگتے ہیں ، قیمتیں بڑھتی ہیں تو پستا تو غریب ہی ہے اور عوام ہے تو عوام کیوں اپنے حق کے لئے کھڑی نہیں‌ہو رہی. یاد رہے کہ حال ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے اور اس وقت فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272 روپے ہے جس کے بعد عوام پریشان ہے.