Baaghi TV

Tag: Ahmed Bin Qasim

  • جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا، احمد بن قاسم کا دعویٰ

    جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا، احمد بن قاسم کا دعویٰ

    چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کوئی کرفیو نہیں اٹھایا گیا. انہوں نے اپیل کی کہ ایسی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے. احمد بن قاسم نے کہا کہ "بار بار کوشش کرنے پر میرا اپنے چچا سے کشمیر میں رابطہ ہوا، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا بلکہ وہاں مزید پابندیاں لگادی گئی ہیں.” انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کو عمران خان کی تقریر سے بھی جوڑا جارہا ہے، ہمیں عمران خان کی شاندار تقریر پر ضرور تعریف کرنی چاہیئے لیکن صرف الفاظ بھارت کو شکست نہیں دے سکیں گے.

    https://twitter.com/Abq____/status/1177964969515720710

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر سے کرفیو اٹھا دیا گیا ہے اور وہاں اب کسی قسم کی بھی پابندی نہیں ہے. تاہم اب احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا ہے.

  • گزشتہ روز مجھے میری ماں کا فون آیا، احمد بن قاسم نے دردناک بات بتادی

    گزشتہ روز مجھے میری ماں کا فون آیا، احمد بن قاسم نے دردناک بات بتادی

    چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میری ماں کا جیل سے مجھے فون آرہا تھا، لیکن بدقسمتی سے میں ان کا فون سن نہیں سکا کیونکہ میں کتاب پڑھ رہا تھا اور میرا موبائل سائلنٹ پر تھا.

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں احمد بن قاسم نے بتایا ہے کہ بعض اوقات ان کی ماں انہیں جیل سے فون کرلیتی ہیں، گزشتہ روز بھی بھی ان کی والدہ کا انہیں فون آیا لیکن موبائل سائلنٹ پر ہونے کی وجہ سے وہ فون سن نہیں سکے. انہوں نے کہا کہ "بدقسمتی سے میں اپنی ماں کا فون سن نہیں سکا کیونکہ میں کتاب پڑھ رہا تھا اور میرا موبائل سائلنٹ پر تھا، انہوں نے فون کافی مہینوں بعد کیا ہے.”

    https://twitter.com/Abq____/status/1176886724393394177

    انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے اپنی ماں کو دوبارہ فون بھی کیا لیکن فون جا ہی نہیں رہا تھا، میں نے بار بار کوشش بھی کی لیکن کال نہیں جا رہی تھی، مجھ سے کشمیر کی آزادی دیکھنے کا مزید انتظار نہیں ہوتا.”

    https://twitter.com/Abq____/status/1176886726440210433

  • خوفناک زلزلہ: احمد بن قاسم نے کشمیریوں کی بے بسی بتادی

    خوفناک زلزلہ: احمد بن قاسم نے کشمیریوں کی بے بسی بتادی

    چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے کہا ہے کہ کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیریوں کو یہ بھی نہیں پتا کہ کشمیر میں خوفناک زلزلہ آنے کے بعد ان کے خاندان والے کیسے ہیں، کیونکہ وہاں ابھی بھی موبائل فون سروس معطل ہے.

    تفصیلات کے مطابق احمد بن قاسم نے خوفناک زلزلہ آنے کے بعد کشمیریوں کی بے بسی کو بتادیا. انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "ہر وہ کشمیری جو کشمیر سے باہر رہ رہا ہے، اس خوفناک زلزلے کے بعد بے بس ہے کیونکہ جب وہ گھر خیر خیریت پوچھنے کیلئے فون کرتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر میں تو ابھی بھی فون سروس معطل ہے” انہوں نے اللہ پاک سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ پاک ہماری مدد فرمائیں”.

    https://twitter.com/Abq____/status/1176468220443811844

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا جس نے 19 لوگوں کی جان لے لی اور 100 سے زائد افراد زخمی ہیں.