Baaghi TV

Tag: ahsan khan

  • لیلی کو کونسا اداکار پہلی نظر میں بھا گیا تھا؟‌

    لیلی کو کونسا اداکار پہلی نظر میں بھا گیا تھا؟‌

    نوے کی دہائی میں لالی وڈ میں اداکارہ لیلی کی اینٹری ہوئی ، اپنی خوبصورتی اور بہترین رقص کی وجہ سے انہوں نے بہت جلد شہرت کما لی. شاید لیلی اپنے کیرئیر میں بہت آگے جا سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے کیرئیر پر بہت زیادہ توجہ نہ دی، اداکارہ لیلی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں جب انڈسٹری میں آئی تو بہت سارے لوگوں کو یقینا نہیں‌جانتی تھی ، بہت سارے اداکار اچھے تھے لیکن ایک ایسا اداکار تھا جس کو دیکھتے ہی میں اس پر فدا ہوگئی ، لیلی نے کہا کہ جس کو دیکھتے ہی میں فدا ہوئی اسکا نام ہے احسن خان، میں نے اسکو پہلی بار دیکھا تو اس

    نے مجھے کہا کہ آپ فلموں میں کام کررہی ہیں؟‌اگر آپ فلمیں کریں تو بہت ہٹ ہوں گی ، کیونکہ آپ تو بہت پیاری ہیں، وہ کہہ کر چلا گیا لیکن میری نظروں میں وہ سما گیا ، میں اس کو پسند کرنے لگی ، بعد میں ہمارا فئیر بھی ہوا ، ساری انڈسٹری کو پتہ تھا کہ میرا اور احسن کا افئیر ہے اس کے باوجود مجھے نکاح فلم میں‌احسن خان کی بہن کا رول دیا گیا . یہ سازش کس کی تھی مجھے آج تک نہیں پتہ چل سکا لیکن یقینا اس کا افسوس ضرورہے کہ مجھے اھسن کی بہن کا رول دیا گیا.

  • یمنی زیدی کی دنیا دیوانی اور وہ کس کی اداکاری کی دیوانی ہیں؟‌

    یمنی زیدی کی دنیا دیوانی اور وہ کس کی اداکاری کی دیوانی ہیں؟‌

    اداکارہ یمنی زیدی جن کی اداکاری کے ان کے سینئرز بھی دیوانے ہیں وہ کس اداکار کی اداکاری کی دیوانی ہیں جان کر رہ جائیں گے آپ حیران. یمنی زیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب شوبز میں‌نہیں آئی تھی تو اس وقت میں اداکار احسن خان کی اداکاری کو بہت سراہتی تھی. مجھے انکی اداکاری بہت متاثر کرتی تھی. جب میں شوبز میں آئی تو ان کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش تھی اور وہ پوری بھی ہو گئی. جب ان کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع میسر آیا تو بہت اچھا لگا اور میں ان کی مزید دیوانی ہو گئی کیونکہ وہ سیٹ پر بہت اچھے سے سب سے بولتے ہیں اور سب کا بہت خیال

    کرتے ہیں انہوں نے کبھی یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ بہت بڑے آرٹسٹ ہیں. یوں یمنی زیدی نے احسن خان کے کام اور ان کے پروفیشنلزم کی کھل کر تعریف کی. جبکہ یمنہ زیدی کی اداکاری کے دیوانے سیمی راحیل اور نعمان اعجاز جیسے اداکار ہیں. یمنی زیدی کی ویسے تو بہت سارے ہیروز کے ساتھ جوڑی سراہی جاتی ہے لیکن بلال عباس کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے.

  • یاسر حسین نے احسن خان کے ساتھ کام نہ کرنے کااعلان کیوں کیا؟‌

    یاسر حسین نے احسن خان کے ساتھ کام نہ کرنے کااعلان کیوں کیا؟‌

    اداکار یاسر حسین کا کوئی ایسا دن نہیں جاتا جب ان کو کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں‌ہوتا. اب وہ برس پڑے ہیں اداکار احسن خان پر ، انہوں نے احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی بھی احسن خان کے ساتھ کام نہیں‌کریں گے. یاسر حسین کا احسن کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ احسن خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یاسر حسین ایک بورنگ انسان ہے تو پھر یاسر کیوں ایسے انسان کے ساتھ کام کرے جو اسکو بورنگ سمجھتا ہے. یاسر حسین کے اس اعلان کے بعد ابھی تک احسن خان کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا. یوں یاسر حسین نے ایک اور شوبز سلیبرٹی کے ساتھ اپنی دوستی ختم کر دی ہے. انڈسٹری میں شاید ہی کوئی ایسا فنکار ہو گا جس کے ساتھ یاسر حسین کا پھڈا نہ ہوا ہو.

    یاد رہے کہ یاسر حسین معروف اداکارہ اقراء حسین کے شوہر ہیں اور جاوید اقبال جیسی فلم میں‌کام کر چکے ہیں حال ہی میں انہوں نے فیروز خان کو ان کا نمبر پبلک کرنے کے بعد لیا تھا آڑھے ہاتھوں. یاسر حسین اپنی تیکھی باتوں اور تنقید کی وجہ سے جانے جاتے ہیں انہیں جو ٹھیک لگتا ہے وہ دل کھول کر بولتے ہیں اور پرواہ نہیں کرتے کے ان کے تعلقات لوگوں سے خراب ہوجائیں گے.