Baaghi TV

Tag: aiza khan

  • آئزہ خان جیسا میک اپ کیا تو میرے بیٹے نے کہا مونسٹر لگ رہی ہیں نادیہ خان

    آئزہ خان جیسا میک اپ کیا تو میرے بیٹے نے کہا مونسٹر لگ رہی ہیں نادیہ خان

    نادیہ خان جیسا کہ ٹی وی کے ایک شو میں ڈراموں پر بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے ڈرامہ سیریل میں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس ڈرامے میں آئزہ خان کے میک اپ اور ڈریسنگ کو دیکھ کر متاثر ہو رہی ہوں، قسط نمبر چھ میں آئزہ خان نے جیسا آنکھوں کا میک اپ کر رکھا تھا وہ بہت اچھا تھا میں نے آج اسی سے متاثر ہو اپنی آنکھوں کا میک اپ کیا ہے، میں نے بہت وقت لگا کر آنکھوں کا جب میک اپ کر لیا تو اپنے بیٹے کو بلایا اور اس سے پوچھا کہ کیسی لگ رہی ہوں میں تو اس نے مجھے کہا کہ ماما یہ کیا آپ تو مونسٹر لگ رہی ہیں، مجھے اسکی یہ بات سن کر غصہ آیا اور میں نے کہا کہ دفعہ ہوجائو یہاں سے تم چار سال کے بچے ہو تمہیں کیا پتہ فیشن کیا ہوتا ہے یا میک اپ کیا ہوتا ہے۔

    نادیہ خان اپنے ساتھ ہینگر بھی لیکر آئیں اور کہا کہ آئزہ خان نے جو ائیر رنگز پہن رکھتے تھے ویسے مجھے نہیں ملے تو میں ہینگر ساتھ لے آئی ہوں لیکن ہنگر بھی کان میں نہیں آرہا ۔ نادیہ خان نے کہا کہ ”جو بھی ہے میں متاثر ہوئی ہوں اس ڈرامے میں آئزہ خان کے سٹائل سے ۔”

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

    اداکارہ عائزہ خان جن کا آجکل ڈرامہ سیریل میں آن ائیر ہے اس میں‌ان کے ساتھ وہاج علی دکھائی دے رہے ہیں. عائزہ خان اس میں ایک بگڑی ہوئی ضدی لڑکی دکھائی گئی ہیں، عائزہ خان سے حالیہ انٹرویو میں جب سوال ہوا کہ کیا وہ دوسرے فنکاروں کی طرح کوئی بزنس شروع کرنے والی ہیں تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ نہیں ایسا بالکل نہیں‌ہے بلکہ میری توجہ اپنی اداکاری پرہے. ہاں دوسروں کو بزنس کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے. اور ٹھیک ہے ان کی مرضی ہے وہ ایک ساتھ دو دو کام کر سکتےہیں یعنی بزنس اور اداکاری لیکن میں‌نہیں. میں صرف اداکاری کرتی ہوں اور یہی کرتی رہوں گی.

    ”میرا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے پرفیوم لانچ کرنے یا کلادنگ برینڈ متعارف کروانے کا”، ہاں یہ ضرور بتانا چاہوں گی کہ مجھے اچھے کپڑے پہننے کا بے حد شوق ہے ، میں اچھی ڈریسنگ کرتی ہوں تیار ہو کر رہتی ہیں، اور اداکاری کو بہتر بنانے کےلئے مسلسل کام کررہی ہوں میرے لئے یہی کافی ہے. یاد رہے کہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی نمبر ون ٹی وی آرٹسٹوں میں ہوتا ہے، وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں ، ان کے مداح ان کو بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک وہ بڑی سکرین پر نظر نہیں آئیں.

    کاجول نے دفتر کے لئے 7 کروڑ کا فلیٹ خرید لیا

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

  • ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے نامور فنکاروں نے اپنے جذبات کا اظہار اپنی اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں کیا ہے. ہر کسی نے خوبصورت پیغام دیا ہے. اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرکے لکھا کہ آپ سب کو میری طرف یومِ آزادی مبارک۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ارضِ پاک کو قوت اور پاکستانی قوم کو ایسی صفات سے نوازے جس سے وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد بھی کہا.اسی طرح سے عدنان صدیقی نے ایک خوبصورت پیغام اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری کیا انہوں نے لکھا کہ

    پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر آئیے ہم اس عظیم جدوجہد کو یاد کریں جس کے نتیجے میں وطن عزیز وجود میں آیا ، ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا کیوں کہ امید، اتحاد اور خوش حالی کا مرکز پاکستان ہمارا مستقبل ہے۔ پاکستان زندہ باد۔”معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے اس موقع پر اپنا ایک مشہور گانا دوستی کو ایک بار پھر گایا ”اور اسکی وڈیو جاری کی . انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر قوم کو جشن آزادی مبارک کہا.

    کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

    حمائمہ ملک کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام

    22قدم کے لئے فورا ہاں کر دی تھی حریم فاروق

  • وہاج علی اور آئزہ خان کے ڈرامہ ” میں ” کا فرسٹ لک جاری

    وہاج علی اور آئزہ خان کے ڈرامہ ” میں ” کا فرسٹ لک جاری

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد آئزہ خان کو دیکھنے کے لئے ان کے مداح بے چین رہتے ہیں جبکہ وہاج علی کا حال ہی میں ڈرامہ تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا اختتام پذیر ہوا ہے دونوں ڈراموں میں‌ان کو بہت سراہا گیا. وہاج علی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا پسندیدہ فنکار بہت جلد آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں ، میں نظر آئیگا. ڈرامہ سیریل میں کا فرسٹ لک جاری کر دیا گیا ہے. جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں.

    ”وہاج علی اور آئزہ خان ایک ساتھ پہلی بار سکرین شئیر کررہے ہیں”. اس ڈرامے کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں جبکہ اس ڈرامے کو زنجبیل عاصم نے لکھا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میرے پاس تم ہو کی طرح اس ڈرامے میں بھی عائزہ خان منفی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ جلد ہی عائزہ خان ایک اور میگا ڈرامے جان جہاں میں دکھائی دیں گی جس کی ہدایت قاسم علی مرید دے رہے ہیں جبکہ اس کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شہنواز پروڈیوس کررہی ہیں۔ اس ڈرامے میں عائزہ خان پیارے افضل کے 10 برس بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی۔تاہم آئزہ کو ان کے مداح وہاج علی کے ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں.

    شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

  • عائزہ خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

    عائزہ خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیابیوں پر بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت پاپڑ بیلے ہیں. جو مقام حاصل ہوا ہے کہ اسکو پانے کے لئے بہت محنت کی ہے،. انہوں نے کہا کہ انسان کامیابی تو حاصل کر لیتا ہے لیکن اسکو برقرار رکھنے کےلئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے. جب کسی کا ایک پراجیکٹ ہٹ ہوتا ہے تو وہ پریشر میں آجاتا ہے کیونکہ لوگوں کی اس سے توقعات بڑھ جاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ انسان کو وقت کی پابندی لازمی کرنی چاہیے ، میں نے ہمیشہ وقت کی بہت پابندی کی ہے اور دوسروں کو بھی یہی تلقین کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس مقام پر پہنچایا ہے.

    آئزہ خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں‌بہت سارے ایسےفنکار ہیں جن کے کام سے میں بےحد متاثر ہوں،. مجھے جب کوئی ملتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ ہماری فیورٹ ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور میں اپنے رب کی ذات کا شکر ادا کرتی ہوں. یاد رہے کہ آئزہ خان ڈرامہ انڈسٹری کی سپر سٹار مانی جاتی ہیں ان کے کریڈٹ پر پیارے افضل اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    شوبز کی دنیا ڈپریشن دیتی ہے کر تعبیر

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

  • کبری خان نے کونسی ہالی وڈ فلم کی ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    کبری خان نے کونسی ہالی وڈ فلم کی ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    معروف اداکارہ کبری خان جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی ابھی تک کی آخری فلم لندن نہیں جائونگا نے اچھا بزنس کیا اس میں ان کا کردار بھی بہت سراہا گیا، کبری خان کم کم مگر معیاری کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہالی وڈ‌فلم کی تھی جس کا نام دا کنورسیشن تھا ، اس فلم کو ایمازون پر ریلیز کیا گیا تھا، اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں‌میرا کام محض ایک دن کا تھا اور مختصر سا کردار تھا. انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں ایک دن کا جو کام کیا وہ بہت یادگار

    ہے، اگر مجھے دوبارہ کسی اچھے کردار کےلئے ہالی وڈ‌ کی کوئی فلم آفر ہوئی تو یقینا میں‌کروں‌گی. انہوں نے کہا کہ کسی بھی فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جتنا کام کر چکا ہے اس سے زیادہ کام کرے میری بھی خواہش ہےکہ میں زیادہ سے زیادہ کام کروں اور جتنا ہو سکے اپنے مداحوں کومحظوظ کرتی رہوں. اداکارہ نے کہا کہ میرے دو تین اہم پراجیکٹس پائپ لائن میں‌ہیں ریلیز ہوں گے تو میرے مداحوں کو ضرور پسند آئیں گے. انہوں نے کہا کہ میں کبھی مایوس نہیں‌ہوتی بس اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے بس کام کرتی جاتی ہوں.

  • کیا آئزہ خان بھی اپنا برینڈ لانچ کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    کیا آئزہ خان بھی اپنا برینڈ لانچ کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    اداکارہ آئزہ خان جن کے کریڈٹ پر پیارے افضل اور میرے پاس تم جیسے ڈرامے ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اداکاری کرنے کا جنون ہے اسی لئے میں آپ سب کو صرف اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہوں، ان سے جب سوال ہوا کہ تمام سلیبرٹیز پرفیوم ،برینڈز لانچ کررہے ہیں آپ ایسا کب کرنے جا رہی ہیں تو آئزہ خان نے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا اگر ایسا ارادہ ہوتا تو یقینا کر چکی ہوتی. میرا فی الحال فوکس اداکاری پر ہے اور میں اداکاری ہی کرتی رہوں گی. انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے نام سے برینڈز

    متعارف کروا رہے ہیں میں‌ان کے خلاف نہیں ہوں‌ہر کسی کو حق ہے کہ وہ وہی کرے جو اسکا دل چاہتا ہے. آئزہ خان نے کہا کہ مجھے ابھی تک میرا وہ تمام کام پسند ہے جو میں‌نے کیا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں مختلف کردار کروں تاکہ میرے مداح میرے کام سے بور نہ جائیں اکتا نہ جائیں.انہوں نے کہا کہ میرا نیا پراجیکٹ جس کے لئے میں بہت زیاہد پرجوش ہوں اس سے بھی شائقین لطف اندوز ہوں‌گے.

  • اچھی زندگی کیسے گزاری جا سکتی ہے دانش تیمور نے بتا دیا

    اچھی زندگی کیسے گزاری جا سکتی ہے دانش تیمور نے بتا دیا

    اداکار دانش تیمور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میاں بیوی کے رشتے پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ شوہر اگر بیوی کا ساتھ دے تو وہ خوش ہوتی ہے، اگر وہ اس کی زمہ داریوں کو بانٹے تو بیوی کے دل میں اس کی قدر بڑھ جاتی ہے. دانش تیمور نے یہ بھی کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہیں صرف یہ کہنے کی حد تک نہیں ہونا چاہیے بلکہ سمجھنا بھی چاہیے. لڑائی جھگڑا ہر رشتے میں ہوتا ہے میاں بیوی کے رشتے میں بھی یہ سب چلتا رہتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی معاملے پر اختلاف رائے ہے تو اس کو دونوں طرف سے انا کا مسئلہ بنا لیا جائے. شوہر کو چاہیے کہ وہ بیوی کی اور بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کی ذمہ داریوں کو بانٹ لیں اچھے برے وقت میں‌ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو رشتہ مضبوط ہوجاتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس سوچ سے نفرت ہے کہ بیوی گھر میں غلام بن کر رہے اور شوہر حکم چلاتا رہے ، بھئی بیوی کیوں‌غلام بن کر رہے؟‌بیوی آپ کے گھر کو بناتی سنوارتی ہے آپ کے بچوں کو پالتی ہے ، آپ کا ٰخیال رکھتی ہے بلکہ اسکی تو قدر ہونی چاہیے. میں ایسی سوچ کو سپورٹ نہیں کرتا جو عورت کو غلام سمجھتی ہے.

  • حمزہ علی عباسی نے اپنے کس پراجیکٹ سے امیدیں لگا لیں ؟

    حمزہ علی عباسی نے اپنے کس پراجیکٹ سے امیدیں لگا لیں ؟

    اداکار حمزہ علی عباسی جن کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے تین سو کروڑ کمائے ہیں ، چھ ماہ پہلے ریلیز ہونے والی یہ فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. انہوں نے اب اپنے اگلے پراجیکٹ سے امیدیں لگا لی ہیں. کہا جا رہا تھا کہ اب جبکہ ان کی فلم سپر ہٹ ہو چکی ہے وہ شاید ٹی وی کا دوبارہ رخ نہ کریں لیکن انہوں نے ایسی تمام باتوں کو غلط ثابت کر دیا ہے کیونکہ وہ ٹی وی پر جلد ہی نظر آنے جا رہے ہیں. حمزہ علی عباسی آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سریل جان جہاں میں نظر آئیں گے.اے آر وائی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی ڈائریکشن قاسم علی مرید کررہے

    ہیں. حمزہ علی عباسی سے سوشل میڈیا پر ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ حمزہ بھائی ڈرامہ کب آن ائیر جائیگا تو انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ اسی سال یہ ڈرامہ آن ائیر جائیگا اور مجھے یہ بھی بہت امید ہے کہ نوری نت کے بعد شائقین مجھے جان جہاں کے اہم کردار میں بھی پسند کریں گے. یاد رہے کہ آئزہ خان اور حمزہ علی عباسی پہلے بھی ایک ساتھ پیارے افضل میں جولہ گر ہو چکے ہیں شائقین ان کو ایک ساتھ کافی پسند کرتے ہیں. اور اس نئے ڈرامے میں ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں .

  • آئزہ خان نے اچھی اور مثالی اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    آئزہ خان نے اچھی اور مثالی اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    ٹی وی کی معروف اداکارہ آئزہ خان نے بتا دیا ہے کہ اچھی اور مثالی اذدواجی زندگی کا راز کیا ہے. انہوں نے کہا کہ اچھی اور مثالی اذدواجی زندگی تب بنتی ہے جب عورت ہر لحاظ سے قربانی دے. انہوں نے کہا کہ جتنے بھی گھر ہیں ان میں دیکھیں تو محسوس ہو گا کہ ہر عورت کسی نہ کسی حوالے سے قربانی دے رہی ہے اور اسکی قربانی کو زیادہ اہمیت بھی نہیں دی جاتی. آئزہ خان نے کہا ہمارے ہاں کئی خاندانوں میں لڑکوں کو پڑھانے کا رواج ہے اور لڑکیوں کی پڑھائی کی قربانی دے دی جاتی ہے اور اسکی شادی کر دی جاتی ہے.اور وہ اپنی قسمت کا فیصلہ سمجھتے ہوئے شادی کر لیتی ہیں اور پھر ساری زندگی بس قربانیاں ہی دیتی رہی ہیں. آئزہ خان نے کہا کہ میاں بیوی ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں دونوں کو مل کر رہنا

    چاہیے. میاں بیوی دونوں دوست ہوتے ہیں اور ان کو دوست بن کر ہی رہنا چاہیے تبہی تو زندگی خوشگوار بنتی ہے. آئزہ خان نے کہا کہ عورت چاہے کام کرتی ہوں یا گھرداری کرتی ہو وہ ہی اپنے رشتوں کو مضبوط بناتی ہے اور اسکے لئے وہ بہت کٹھن وقتوں سے بھی گزرتی ہے. ہمیں عورتوں کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے.