Baaghi TV

Tag: akshy kumar

  • اکشےکمار نے سنائی اپنی غریبی کی داستان

    اکشےکمار نے سنائی اپنی غریبی کی داستان

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی غربت کی داستان سنائی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے بچپن میں بہت برے دن گزارے ، ہمارے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے ، لیکن اس کے باوجود ہم بہت خوش ہوا کرتے تھے ، زور دار قہقہے لگایا کرتے تھے ، اب سب کچھ ہے پھر بھی دل اداس ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمبا عرصہ دہلی میں‌گزارا اس کے بعد ممبئی کا رخ کیا. مجھے یاد ہے کہ جب میں چاندنی چوک میں‌رہا کرتا تھا تو

    اس وقت ”میں‌جس کمرے میں‌رہتا تھا اس میں‌24 لڑکے رہتے تھے” ، صبح جب سب نے ورزش کے لئے اٹھنا ہوتا تھا تو لڑکے ایک دوسرے پر پائوں رکھ کر گزر رہے ہوتے تھے . ہم سب مل کر ہر ہفتے کی صبح ناشتہ نہٰیں کیا کرتے تھے کیونکہ ہم نے اس روز فلم دیکھنی ہوتی تھی . ہمارے جیب میں‌پیسے نہیں‌ہوتے تھے ، لیکن اس کے باوجود خوشیوں کا راج تھا . انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں‌7 ویں جماعت میں‌فیل ہو گیا تھا جس کے بعد میرے والد نے میری پٹائی کی اور کہا کہ آخر تم کیا چاہتے ہو تو میں نے کہا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں، اکشے کمار نے کہا کہ میں نے اداکار بننے کے لئے بہت کوشش کی، جدوجہد کی .

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • ہاں میں‌نے افئیر بھی چلائے اور دھوکے بھی دئیے اکشے کمار کا اعتراف

    ہاں میں‌نے افئیر بھی چلائے اور دھوکے بھی دئیے اکشے کمار کا اعتراف

    بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ رجت شرما کے ساتھ ان کے پروگرام آپ کی عدالت میں بیٹھے انٹرویو دے رہے ہیں، اس میں انہوں‌نے اعتراف کیا ہےکہ ہاں میں نے افئیر چلائے ، میرا روینہ ، اور شلپا شیٹی کے ساتھ ایک لمبا عرصہ تک افئیر چلا. جب ان سے سوال ہوا کہ شلپا شیٹی نے الزام عائد کیا کہ آپ نے ان کو بیچ راہ چھوڑا تو اس پر اکشے نے کہا کہ ہاں ٹھیک کہہ رہی ہے لیکن اس بارے میں‌انہی سے مزید پوچھیے میں کچھ نہیں بتائوں گا. انہوں نے کہا کہ میرا جس سے بھی تعلق رہا ہے یا نہیں بھی ہے میں‌کسی کے بارے میں‌کوئی بات نہیں کرتا ، میں نے کبھی کسی کے ساتھ نہ جھگڑا کیا ہے نہ ہی کسی کے بارے میں‌کوئی بات کی ہے.

    میری عادت ہی نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کلئیر کیا کہ” سنگھ از کنگ جو اپنی فلم کا نام رکھا وہ شاہ رخ خان کو چھیڑنے کے لئے نہیں تھا”. اکشے کمار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو کہ جو انسان انڈسٹری پر راج کرے وہ بھی کئی برسوں تک وہی کنگ ہوتا ہے اور امیتابھ بچن اس وقت کنگ ہیں.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

    بالی وڈ اداکار اکشے کمار جنکو اکثر ان کی کینڈین شہریت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ، اس حوالے سے اکشے کمار نے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ نےکینڈین شہریت چھوڑ کر اپنے ملک سے محبت کا ثبوت دیا ہے. انہوں نے کہا کہ انڈیا میرا ملک ہے اس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے میرا جینا مرنا اسی کے ساتھ ہے تو میں‌کسی اور ملک کی شہریت کیوں رکھوں . انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس بھی انڈیا کی دھرتی پر ہی لینا چاہتا ہوں . اکشے کمار نے کہا کہ میں نے کینیڈین شہریت چھوڑ تے ہوئے دوبارہ بھارتی شہریت حاصل کرلی ہے۔

    ”جب مجھ پر تنقید ہوتی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ کہیں نہ کہیں یہ تنقید جائز ہے” پھر میں نے کینڈین شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا. یاد رہے کہ اکشے کمار نے بھارت کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی بھارتی شہریت کے کاغذات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کئے تھے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اکشے کمار نے یہ بھی لکھا کہ دل اور شہریت، دونوں ہندوستانی، یوم آزادی مبارک ہو۔

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

    بالی وڈ فلم ہیرا پھیری 3 جو کہ سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی ریلیز ہوتے ہی فلم نے دھوم مچا دی تھی ، فلم کی عوام میں پسندیدگی دیکھتے ہوئے فلم کا سیکول 2006 میں بنایا گیا ، اسکو بھی شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی. اب اس فلم کا تیسری بار سیکول بنایا جا رہا ہے ، اس میں اکشے کمار ، پاریش راول بھی کام کررہے ہیں. اہم بات یہ ہے کہ سنجے دت بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے اور وہ بھی اس میں کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. فلم کے حوالے سے اداکار سنیل شیٹی نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب فلم کے لئے بہت پرجوش ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہی نہیں ہے کہ ہیرا پھری ون کو بنے ہوئے 23 سال گزر گئے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”اکشے کمار اپنے کام میں بہت مصروف رہتے ہیں، اس لئے ہماری ملاقات مسلسل نہیں ہوتی،” ہاں رابطے میں ضرور رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاریش راول کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں جاری رہتی ہیں. ہم نے اس فلم کے تیسرے حصے کے پرومو شوٹ کر لئے ہیں اور بہت جلد یہ فلم ریلیز ہو گی، ہمیں امید ہے کہ فلم بہت پسند کی جائیگی. یہ فلم بھی کامیڈی سے بھرپور ہو گی جو شائقین کا دل جیت لے گی.

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • سنگھ از کنگ کی کہانی سن  کر اکشے کمار نے کیا کہا ؟‌

    سنگھ از کنگ کی کہانی سن کر اکشے کمار نے کیا کہا ؟‌

    بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس بزمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سنگھ از کنگ بنانے کا جب میرے زہن میں خیال آیا تو میں نے اکشے کمار کو کال کی ، اور ان کو خیال سنایا پانچ منٹ کے اندر ہی اکشے کمار نے ہاں کر دی. انہوں نے کہاکہ اکشے اس کے بعد کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے لیکن جب انہوں نے وقت دیا تو ہم نے فلم بنائی. میں اکشے کو بالکل نئے روپ میں پیش کرنا چاہتا تھا، ابتدائی طور پر تو فلم کا نام بھی کچھ اور تھا، بعد میں ‘سنگھ از کنگ’ رکھا گیا۔لیکن اکشے کمار نے نہایت ہی خوب صورتی کے ساتھ اپنا کردار نبھایا .

    انہوں نے کہا کہ’ اسکرپٹ کو اسی تناظر میں لکھا گیا تھا کہ پنجاب کے ایک نوجوان لڑکے کی کہانی دکھانی ہے، لیکن اسے سکھ بنانا اور پگڑی پہنانے کا خیال بہت بعد میں شامل ہوا”. یاد رہے کہ سنگھ از کنگ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، فلم میں کرینہ کپور، اوم پوری، سونو سود اور دیگر اداکار شامل تھے۔فلم ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہوگئی. اس کے گیت بھی بہت مقبول ہوئے، کرینہ اور اکشے کا ایک سانگ جی کردہ بئی جی کردہ کو بہت پسند کیا گیا خصوصی طور پر اس کیا گیا ڈانس اور اس کے سٹیپس بھی بہت مقبول ہوئے.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • اکشے کمار نے مجھ پر گھڑی چوری کرنے کا الزام لگا دیا جاوید شیخ

    اکشے کمار نے مجھ پر گھڑی چوری کرنے کا الزام لگا دیا جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ جو کہ بالی وڈ میں‌سپر سٹارز کے ساتھ کام کر چکے ہیں انہوں نے اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان اور نمستے لندن میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا ، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بالی وڈ‌سٹارز کے ساتھ کام کرنے کے وقت کو یاد کیا اور کہا کہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان اور اچھی حس مزاح بھی رکھتے ہیں. مجھے یاد ہے کہ میں اور اکشے کمار نمستے لندن کے سیٹ پر ایک ساتھ کام کررہے تھے ، میں ایک دن سونے کی گھڑی پہن کر چلا گیا ، وہ گھڑی اکشے کو بہت پسند آ گئی اور اس نے اس حوالے سے ایک مذاق کرکے سب کو حیران کر دیا.

    اکشے کمار نے سیریس انداز میں اپنے مینجر سے چلا کر کہا کہ میں نے تمہیں کہا تھا کہ میری گھڑی جاوید شیخ جی کو نہ دینا کیوں دی اس کو گھڑی ، یہ سن کر سیٹ پر سناٹا چھا گیا سب سمجھے اکشے سیریس ہے لیکن خود ہی اکشے نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ میں مذاق کررہا ہوں یوں سیٹ پر سب کی ہنسی کے فوارے چھوٹ پڑے .

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • اکشے کمار او مائی گاڈ کے سیکول کے لئے پرجوش

    اکشے کمار او مائی گاڈ کے سیکول کے لئے پرجوش

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج بھی باکس آفس پر راج کرتے ہیں ان کی کوئی بھی فلم لگتی ہے تو ان کے مداح دیوانہ وار سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں. اب اکشے کمار کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ ان کی فلم او مائی گاڈ جو کہ دس سال پہلے بن کر ریلیز ہوئی تھی اسکا سیکول اگلے ماہ سینما گھروں کی ینت زینت بننے جا رہا ہے. 2012 میں بالی وڈ کی کامیڈی ، طنز ومزاح سے بھرپور فلم او مائی گاڈ کو ریلیز کیا گیا۔ اس فلم اکشے کمار میتھن چکرابرٹی ، پریش راول اور اوم پوری نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

    اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعےاپنے مداحوں کو بتایا کہ فلم کے ٹیزر کو جلد ریلیز کیا جائے گا. اکشے کمار اپنی اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ” مجھے پوری امید ہے کہ جیسے اس فلم کو دس برس پہلے سراہا گیا تھا اس کے سیکول کو بھی یقینا سراہا جائیگا.” یاد رہے کہ او مائی گاڈ کے سیکول کے ساتھ اگست کے مہینے میں غدر 2 بھی ریلیز کی جائیگی.دو بڑی فلمیں ایک ساتھ سینما گھروں میں ریلیز یقینا مداحوں کے لئے خوشخبری ہے.

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

  • اکشے کمار، شلپا شیٹی اور میں اچھے دوست ہیں روینہ ٹنڈن

    اکشے کمار، شلپا شیٹی اور میں اچھے دوست ہیں روینہ ٹنڈن

    سب جانتے ہیں کہ کھلاڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن محبت کرتے تھے ان دونوں کی منگنی بھی ہو چکی تھی لیکن ان کے درمیان شلپا شیٹی آ گئی اور اکشے کمار نے روینہ ٹنڈن کو بابائے بول دیا یوں ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ، روینہ ٹنڈن نے اس چیز کا بہت صدمہ لیا اور زندگی کے ایک برے فیز سے گزریں . اس دوران اکشے کے شلپا کے علاوہ بھی بہت ساری لڑکیوں کے ساتھ دوستی کے قصے مشہور ہوئے لیکن روینہ ٹنڈن نے خاموشی اخیتار کئے رکھی. جب ان کا رشتہ ختم ہو ا تو یہ دونوں ایک ساتھ کبھی دکھائی نہ دئیے ، لیکن حال ہی میں دونوں ایک ایوارڈ شو

    میں دکھائی دئیے ، روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہے کھل کر بات اکشے اور شلپا شیٹی کے ساتھ اپنے تعلق کی انہوں نے کہا ہے کہ ہم تینوں آج بھی اچھے دوست ہیں. اور ہر ایک کی زندگی کا ایک سفر ہوتا ہے جو اسکو طے کرنا ہوتا ہے اچھا برا وقت آکر نکل جاتا ہے لہذا ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے . اکشے اور شلپا کے لئے میرے دل میں ایسی کوئی بات نہیں ہم اچھے دوست تھے ہیں اور رہیں گے.

  • کوئی بھی رشتہ دار گھر آتا تو والد کہتے بیٹا بریک ڈانس کرکے دکھاﺅ اکشے کمار

    کوئی بھی رشتہ دار گھر آتا تو والد کہتے بیٹا بریک ڈانس کرکے دکھاﺅ اکشے کمار

    اداکار اکشے کمار اور جانی لیور نے حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ کے شو میں شرکت کی ان دونوں نے کہا کہ پتہ نہیں لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ ہم اصل زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں کہ اگر ہمیں کہا جائے کہ ہنسو تو ہم ہنسیں گے اور اگر کہا جائے گا کہ ڈانس کرو تو ہم ڈانس کریں گے ، لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس ہمارا کوئی بٹن ہے اور اس بٹن کو دبایا جائیگا تو ہم وہی کرنا شروع کر دیں گے جو وہ چاہتے ہیں۔ اکشے کمار نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پانچ چھ سال کا تھا تو ہمارے گھر میں جو بھی رشتہ دار آتا تھا اسکے سامنے میرے والد مجھے

    کہتے تھے بیٹا زارا بریک ڈانس تو کرو ،انہوں نے والدکے اس عمل کو لیکر کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ ہمارا ہی مجرا کیوں کروایا جاتا تھا۔ جانی لیور نے کہا کہ میں ایک بار ایک جنازے میں شریک تھا وہاں میں نے وہاں ایک شخص کو دیکھا جو کہ رونے اور ہنسنے کی ایکٹنگ کررہا تھا ، اسکو لگ رہا تھا کہ میں اس موقع پر بھی مذاق ہی کروں گا اور میں ہر وقت مزاحیہ ہی رہتا ہوں۔یاد رہے کہ اکشے کمار نے 1991 میں فلم سوگندھ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اکشے کا فلمی کیرئیر تین دہائیوں پر مشتمل ہے اور اپنے تین دہائیوں کے طویل کیریئر میں، کھلاڑی کمار نے ہیرا پھیری، ویلکم، نمستے لندن، بھول بھولیا، اور سنگھ از کنگ جیسی فلموں میں کئی یادگار پرفارمنس دی ہیں۔

  • کئی سال کے بعد اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے

    کئی سال کے بعد اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے

    بالی وڈ کی ماضی کی مشہور جوڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن جن کی ایک وقتوں میں منگنی بھی ہوئی تھی لیکن اکشے کمار جو کہ بھنورے کی سی طبیعت رکھتے تھے انہوں نے اس منگنی کو ختم کرتے ہوئے اگلہ افئیر شروع کر لیا ۔ جب اکشے کمار نے روینہ ٹنڈن کو دھوکہ دیا انہوں نے اکشے سے کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن وہ ٹوٹ کر رہ گئیں تھیں ، اکشے کمار کے بعد انہوں نے کسی کی طرف نہ دیکھا نہ دوستی کی صرف اپنے کام پر توجہ دی اور پھر شادی کر لی ۔ ایک دوسرے سے بریک اپ کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کبھی دوبارہ نہیں ملے ، ایک دوسرے کے بارے میں کبھی میڈیا نے سوال بھی کیا تو دونوں نے اگنور کیا۔ اکشے کمار سے حال ہی ان کی فلم کی پرموشن کے دوران روینہ ٹنڈن

    کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ یاد نہیں رہتا۔ اتنی پرانی بات کہاں یاد ہو گی ۔ روینہ ٹنڈن نے بھی حالیہ انٹرویو میں کیا تھا کہ اتنی منگیاں ہوتی ہیں ٹوٹتی ہیں صرف ایک منگنی کے ٹوٹنے کی گونج تیس سال کے بعد بھی کیوں۔ تاہم اب کئی سال کے بعد دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے دونوں حال ہی میں ایچ ٹی انڈیا کے موسٹ سٹائلش ایوارڈ 2023 میں موجود تھے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے نظر آئے بلکہ دونوں کافی زیادہ خوشگوار موڈ میں تھے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہنس ہنس کر گفتگو کررہے تھے ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔