Baaghi TV

Tag: akshy kumar

  • روینہ ٹنڈن کے حوالے سے صحافی کے سوال پر اکشے پزل ہو گئے

    روینہ ٹنڈن کے حوالے سے صحافی کے سوال پر اکشے پزل ہو گئے

    نوے کی دہائی میں اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، دونوں کے درمیان دوستی سے زیادہ جب تعلق بڑھا تو دونوں نے منگنی کر لی. ان کی جوڑی بہت زیادہ چرچا میں رہتی تھی. خاص کر فلم مہرہ جب سپر ہٹ ہوئی تو ہر طرف ان دونوں کے چرچے تھے. کہا جاتا ہے کہ اس وقت دونوں نے منگنی بھی کر لی تھی جس کی تصدیق خود روینہ ٹنڈن نے بھی ایک حالیہ انٹرویو میں کیا ہے. دوسری طرف اکشے کمار سے ایک صحافی نے حال ہی میں ایک فلم کی پرموشن کے دوران روینہ ٹنڈن کے ھوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ جب آپ مہرہ میں کام کررہے تھے تو اس وقت روینہ ٹنڈن کے ساتھ کیسا تعلق تھا ؟‌ تو اکشے کمار ایکدم

    پزل ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے کئی سال پرانی بات پوچھ رہے ہیں، مجھے تو یہ یاد نہیں رہتا کہ میں نے کل کیا کھایا تھا، جبکہ روینہ ٹنڈن سے ہی ایسا جب سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لڑکیاں ہر ہفتے بوائے فرینڈ بدلتی ہیں ان پہ بات نہیں ہوتی لیکن کئی سال پہلے ایک منگنی ہو کر ٹوٹ گئی وہ لوگوں‌کو یاد ہے اور اسکی گونج تیس سال کے بعد بھی ہے. کمال ہے. منگنی ہوئی ٹوٹ گئی وہ اپنے راستے چلا گیا میں اپنے راستے چلی گئی اس میں ایسی کیا بات ہے کہ جسکو بھولا ہی جائے.

  • اکشے کمار زخمی ہو گئے

    اکشے کمار زخمی ہو گئے

    بالی وڈ‌ کے کھلاڑی اکشے کمار جو ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں‌فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کے ساتھ ٹائیگر شروف بھی شوٹنگ کررہے ہیں. اکشے کمار جو کہ اپنے ایکشن سینز خود کرتے ہیں ، وہ اپنا ایک ایکشن سین شوٹ کروا رہے تھے ، کہ اسٹنٹ کرتے وقت ان کو چوٹ لگ گئی. علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے ایکشن سین کو شوٹ کرواتے ہوئتے اکشے کمار کو کوئی سیریس انجری نہیں‌ہوئی صرف ان کے گھٹنے پر معمولی سی چوٹ آئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کو فی الوقت روک دیا گیا ہے لیکن اکشے کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ اسکاٹ لینڈ کے شوٹنگ شیڈیول کو ختم کرنے کےلئے کوشش میں ہیں ان کی

    شوٹنگ زیادہ دن تک نہ رکے اور کام مکمل ہوجائے. اس فلم میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے علاوہ سوناکشی سنہا ، مانوشی چھلر، الایا ایف اور پرتھوی راج سوکمارن بھی اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے . یاد رہے کہ چند دن قبل اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرکے لکھا تھا کہ اسٹنٹ شوٹ کرنے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں . دوسری طرف سوناکشی سنہا کا اس فلم کے بارے میں‌ کہنا ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے.

  • ستیش کوشک کا انتقال: سونم کپور، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور دیگر کااظہار تعزیت

    ستیش کوشک کا انتقال: سونم کپور، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور دیگر کااظہار تعزیت

    بالی وڈ داکار اور فلم ساز ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ان کے انتقال پر ان کے فلمی دنیا کے دوست نہایت ہی غمگین ہیں. اکشے کمار، کرینہ کپور خان، سنجے دت، پریانکا چوپڑا، ابھیشیک بچن، سونم کپور، اجے دیوگن، ارباز خان، سبھاش گھئی، مدھر بھنڈارکر، فرح خان، نیہا دھوپیا، منوج باجپائی اور دیگر نے بھی ستیش کوشک کی موت پر سوگ منایا۔اجے دیوگن نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ستیش کوشک کے ساتھ آن اور آف اسکرین ہنسی شیئر کی، اور وہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہوئے ہی ملے. کرینہ کپور خان نے ٹویٹ کیا کہ انتہائی دل شکستہ ہوں ، مجھے تو یقین نہیں آرہا. فرح خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ستیش کوشک کے انتقال کی خبر شیئر کی اور لکھا، ’’بہت اچانک اور بہت زیادہ غمگین ہوں ،ستیش نہایت ہی مہربان اور خوش رہنے والے انسان تھے . مدھور بھنڈارکر نے ستیش کوشک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ٹویٹ کیا، "میں اداکار ہدایتکار ستیش کوشک جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت صدمے میں ہوں، وہ بہت ہی متحرک، توانا اور زندگی سے بھرپور تھے.

    سبھاش گھئی نے اپنے انسٹاگرام پر ستیش کوشک کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا "یہ میرے لیے دل دہلا دینے والی خبر ہے ہم نے اپنے ایک بہت ہی خوبصورت دوست کو کھو دیا ہے .میں بہت اداس ہوں۔منوج باجپائی نے لکھا ” ستیش کوشک کے انتقال کی خبر سن کر میں مکمل طور پر صدمے میں ہوں،یہ شوبز انڈسٹری اور ان کے خاندان کے لئے بہت بڑا نقصان ہے. اکشے کمار نے مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی کے سیٹ کی ایک تصویر شئیر کی اور ٹویٹ کیا، "چندا ماما چلے گئے ہیں، ستیش کوشک جی کے انتقال کے بارے میں سن کر گہرا دکھ ہوا ان کے ساتھ کام کے دوران وقت ہمیشہ یاد رہے گا. ارباز خان نے ستیش کوشک کے ساتھ تصویروں کی ایک سیریز بھی شیئر کی، اور ایک تصویر میں اداکار ستیش کوشک ارباز، سلمان خان اور سہیل خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے لکھا "اوم شانتی ستیش سر۔ اسی طرح سے سونم کپور، سونی رازدان، نیہا دھوپیا، مکیش چھابڑا اور دیگر نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی ایک ساتھ

    سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی ایک ساتھ

    بالی وڈ کے اداکار سنجے دت اب بہت جلد اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش روال کے ساتھ نظر آئیں گے ، پہلے یہ باتیں میڈیا میں گردش کررہی تھیں کہ سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ فلم ہیرا پھیری تھری میں نظر آئیں گے لیکن اس بات کی تصدیق کسی بھی اداکار نے نہیں‌کی تھی لیکن سنجے دت نے اب اس فلم کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے. سنجے دت نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا ہے کہ میں ہیرا پھیری تھری کا حصہ ہوں اور میں بہت زیادہ پرجوش ہوں کہ مجھے اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش راول کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے.

    مجھے بہت امید ہے کہ ہیرا پھیری تھری بھی کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو گی. فلم میں میرا کردار کافی ہٹ کر ہے دیکھنے والوں کو یقینا پسند آئیگی. یاد رہے کہ ہیرا پھیری اپنے دور کی سپر ہٹ فلم ہے اس فلم میں اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش وارل کی کامیڈی کی ٹائمنگ اتنی زبردست تھی کہ شائقین نے ایک بار دیکھنے کے بعد دوسری بار فلم ضرور دیکھی. پہلے یہ خبریں تھیں کہ شاید اکشے کمار فلم کا حصہ نہیں‌بنیں گے لیکن سنجے دت کی میڈیا ٹاک کے بعد کنفرم ہو گیا ہے کہ اکشے کمار ہیرا پھیری تھری میں کام کررہے ہیں.

  • میرے جلدی جاگنے اور سونے پر اعتراض کیوں؟‌اکشے کمار برس پڑے

    میرے جلدی جاگنے اور سونے پر اعتراض کیوں؟‌اکشے کمار برس پڑے

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ایک اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں جلدی سوتا ہوں اور صبح جلدی اٹھتا ہوں ، مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ جلدی کیوں سوتے ہیں ؟ بھئی رات سونے کے لئے بنی ہے تو سوئوں گا نا ؟ پھر مجھ سے سوال ہوتا ہے کہ آپ صبح جلدی کیسے اٹھ جاتے ہیں بھئی صبح اٹھنے کے لئے ہی بنی ہے اور میں رات بھر سو کے صبح اٹھوئوں گا ہی نا. اکشے کمار نے یہ بھی کہا کہ میں ڈانس پارٹیز اور مختلف قسم کی پارٹیز میں نہیں جاتا تو اس پر بھی سوال ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ؟‌بھئی میری مرضی ہے میں نہیں جاتا پارٹیز میں ، میں نے اپنی زندگی میں

    اصول بنایا ہے کہ میں نے دن میں کام کرنا ہے رات کو سونا ہے ، کبھی کہیں کسی سے ملاقات ہوجائے تو اچھی بات ہے کر لیتا ہوں لیکن میں سارے کام چھوڑ کر اور نیند خراب کرکے کہیں نہیں جا سکتا. اکشے کمار نے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اتنی نظر کیوں رکھتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ ہر کسی کی مرضی ہے اس نے اسکے مطابق ہی چلنا ہے تو پھر اعتراض کیسا.

  • اکشے کمار نے کنیڈین سیٹیزن شپ کیوں چھوڑ دی ؟‌

    اکشے کمار نے کنیڈین سیٹیزن شپ کیوں چھوڑ دی ؟‌

    بالی وڈ اداکار اکشے کمارجن کے پاس انڈیا کے ساتھ ساتھ کینیڈین سیٹیزن شپ بھی ہے انہوں نے اب کر لیا ہے ایک بڑا فیصلہ اور اور ان کے فیصلے سے ان کے بھارتی مداح ہیں کافی خوش. جی ہاں اکشے کمار نے اعلان کیا ہے کہ میں نے کینڈین سیٹیزن شپ چھوڑ دی ہے. اس کی وجہ ٔپر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا نے مجھے بہت کچھ دیا ہے آج دنیا میں اگر میں جانا جاتا ہوں تو وہ بھارت کی وجہ سے جانا جاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میرے ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب میری باری ہے کہ میں اس کے لئے کچھ کروں‌ اسلئے میں نے بھارت کی محبت میں

    کینڈین شہریت چھوڑ دی ہے. اکشے کمار نے مزید کہا کہ میں محب وطن آدمی ہوں اور جس ملک نے اتنا کچھ دیا ہو اس کے لئے کچھ کرنے کا موقع ملے تو یہ کسی بھی انسان کی خوش نصیبی ہوتی ہے. میں خوش نصیب ہوں کہ میں بھی انڈیا کی محبت میں ایک دوسرے ملک کی شہریت چھوڑ رہا ہوں اور مجھے اس چیز کا رتی برابر بھی افسوس نہیں ہے. یاد رہے کہ اکشے کمار بالی وڈ کے معروف ترین فنکار ہیں انہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیرشروع کیا اس کے بعدکامیڈی بھی میں اپنا آپ منوایا.

  • اکشے کمار نے اپنا قصور مان لیا

    اکشے کمار نے اپنا قصور مان لیا

    بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اگر فلمیں‌فلاپ ہو رہی ہیں تو اس میں میرا خود کا قصور ہے میں کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہرائوں گا، نہ ہی میں آڈینز سے گلہ کروں گا. اکشے کمار نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ اب آڈینز کا مزاج تبدیل ہو چکا ہے وہ نوے کی دہائی میں جو فلمیں بن رہی تھیں وہ شاید نہیں دیکھنا چاہتی. مجھے ان کے مزاج کے مطابق کام کرنا ہو گا. آج دنیا بہت تیز ہو چکی ہے ، آڈینز کی ترجیحات بھی تبدیل ہو چکی ہیں یہ میں نے اب قبول کر لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میری مسلسل تین چار

    فلمیں فلاپ ہوئی ہیں اور ایسا میرے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا میرے ساتھ پہلے بھی ایسا ہوتا آیا ہے ایک بار تو ایسا ہوا کہ میری مسلسل آٹھ فلمیں فلاپ ہوئیں اس سے پہلے بھی مسلسل میری فلمیں فلاپ ہوئیں لیکن میں‌ نے محنت سے جی نہیں چرایا، محنت سے جی اب بھی نہیں چراتا لیکن اب وقت کے ساتھ چلنا ہو گا ورنہ آڈینز کے پاس بہت کچھ ہے دیکھنے کو کوئی بھی سینما گھر نہیں آئے گا لہذا اب میں کوشش کروں گا کہ موجودہ دور کی آڈینز کی دلچپسی کے حساب سے فلمیں کروں.

  • ہاں میں فضول خرچ نہیں‌ ہوں اکشے کمار نے ایسا کس کو اور کیوں کہا ؟‌

    ہاں میں فضول خرچ نہیں‌ ہوں اکشے کمار نے ایسا کس کو اور کیوں کہا ؟‌

    کپل شرما کا شو بھارت میں کافی پسند کیا جاتا ہے، اس شو میں بالی وڈ کی نامور سلیبرٹی آتی ہیں اور کپل کی مزے دار باتوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں. اکشے کمار جن کی کپل شرما سے کافی دوستی ہے وہ کئی بار شو پر آچکے ہیں، اچھی دوستی ہونے کی وجہ سے کپل شرما اکشے کمار سے ایسے سوال کرتے ہیں جن کا جواب وہ زرا تیکھا ہی دیں. کپل شرما نے اکشے کمار سے کہا کہ دوسرے ہیرو کمرہ بند کر کے ابھی سکرپٹ ہی پڑھ رہے ہوتے ہیں اتنی دیر میں آپ کی تین فلمیں سینما گھروں میں لگ چکی ہوتی ہیں. آپ نے بہت پیسہ کمایا ہے. اور آپ پارٹیز میں بھی نہیں جاتے آپ کا پارٹیز میں نہ جانے کی وجہ کہیں‌یہ تو نہیں کہ آپ اپنے گھر پر پارٹی رکھ کر پیسے خرچ نہیں کرنا چاہیے اسلئے نہ جاتے ہیں کسی کے گھر

    نہ بلاتے ہیں، اس پر بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ میں صبح جلدی اٹھ کر کام پر چلا جاتا ہے رات کو دس بجے سے پہلے گھر آجاتا ہوں اور سو جاتا ہوں نو بجے کے بعد میں کسی فلمی پارٹی میں نہین‌جاتا ، میرا فوکس صرف میرے کام پر ہوتا ہے اسلئے میری فلمیں جلدی مکمل کروا لیتا ہوں ، رہی بات کسی کو پارٹی دینے کی تو یقینا میں کنجوس ہوں ، میں پارٹیز میں اپنا پیسہ کیوں برباد کروں یوں کپل تمہارا جو آئیڈیا ہے کہ میں اس لئے نہیں جاتا کہ کل کو مجھے بھی گھر بلانا پڑے گا اسکو ٹھیک بھی کہہ سکتے ہیں. مجھے آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں‌کہ میں فضول خرچ نہیں ہوں.

  • کیسے سینز کرنے سے پہلے روینہ ٹنڈن شرائط رکھتی تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    کیسے سینز کرنے سے پہلے روینہ ٹنڈن شرائط رکھتی تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    روینہ ٹنڈن کا شمار 90 کی دہائی کی سب سے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے ان کو مرکزی کرداروں کے لئے جانا جاتا ہے. ان کی مشہور فلموں میں‌ پتھر کے پھول ، انداز اپنا اپنا، دلہے راجہ، اناڈی نمبر 1 ، دل والے اور مہرا و دیگر کے نام شامل ہیں. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔روینہ ٹنڈن تقریباً تین دہائیوں سے شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہیں.انہون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مختصر لباس پہننا، بوسہ کرنا اور ریپ کے سینز اگر ان کی کسی فلم میں‌ہوتے تو وہ ان کو سوچ سمجھ کر کرتیں اور ایسے سینز کرنے سے پہلے ڈائریکٹر کے سامنے اپنی شرائط رکھا کرتی تھیں . اور انہی شرائط کی وجہ سے انہیں فلم میکرز نے مغرور کہنا شروع کر دیا تھا،

    اسی وجہ سے کئی فلموں سے ہاتھ بھی دھونا پڑے.انہوں نے کہا کہ مجھے کرشمہ کپور کی فلم پریم قیدی آفر ہوئی تھی لیکن اس میں ہیرو کے ساتھ ایک ایسا سین تھا کہ جو میں نہیں‌کر سکتی تھی اس لئے اس فلم کو کرنے سے منع کر دیا. روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں نے کام اپنی شرائط پر کیا اور مجھے اس چیز کا بالکل بھی پچھتاوا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں میں سوئمنگ سوٹ نہیں‌ پہنے نہ ہی بوس و کنار کیے میں ایسا کرنے میں آسانی محسوس نہیں‌کرتی تھی.

  • غیر ضروری تبصروں کے خلاف نریندر مودی کے انتباہ پراکشے کمار کا ردعمل

    غیر ضروری تبصروں کے خلاف نریندر مودی کے انتباہ پراکشے کمار کا ردعمل

    بھارت میں بالی وڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ نے گزشتہ برس بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی فلم کو بہت نقصان پہنچایا.یہ ٹرینڈ فلم پٹھان جس کی ریلیز میں دو دن باقی ہیں اس کے خلاف بھی چل رہا ہے. بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بائیکاٹ ٹرینڈ کے حوالے سے بی جے پی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ فلموں کے بارے میں غیر ضروری تبصرے نہ کریں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کا یہ بیان شاہ رخ خان کے پٹھان کے خلاف حالیہ احتجاج اور بائیکاٹ کے رجحان کے بعد آیا ہے۔ مودی کے اس بیان پر بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے نہایت ہی مثبت پیغام دیا ہے، اور ایسے بیانات کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے، مودی اس ملک کے سب سے زیادہ بااثر شہری ہیں اگر وہ

    کچھ کہہ رہے ہیں تو ویسا ہونا بھی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ معاملات اچھے انداز میں چلنے چاہیں . یاد رہے کہ اکشے کمار نے ان خیالات کا اظہار اپنی فلم سیلفی کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کیا اس فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکار عمران ہاشمی بھی ہیں. یہ دونوں اداکار پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں. اکشے کمار فلم میں ایک سپر اسٹار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اور عمران ہاشمی ایک آر ٹی او افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اکشے کا بہت بڑا مداح ہے۔