Baaghi TV

Tag: ali sikandar

  • آغااور حنا کی طلاق نہیں ہوئی علی سکندر کی تصدیق

    آغااور حنا کی طلاق نہیں ہوئی علی سکندر کی تصدیق

    معروف شوبز کا جوڑا آغا علی اور حنا الطاف جنہوں نے محبت کی شادی کی ہے اور بظاہر وہ ایک خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں ان کے بارے میں‌کچھ دنوں افواہیں گرد ش کررہی ہیں کہ ان دونوں میں طلاق ہو گئی ہے ، اس حوالے سے آغا اور حنا نے کسی قسم کی نہ کوئی تردید کی ہے نہ ہی تصدیق کی ہے. تاہم علی سکندر جو کہ آغا علی کے بھائی ہیں ان سے کسی نے سوشل میڈیا پر پوچھا کہ کیا آپ کے بھائی اور بھابھی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے تو اس پر انہوں نے مکمل طور پر ایسی خبروں کی تردید کر دی،

    انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے.” یوں کسی حد تک آغا اور حنا کےدرمیان خبروں کی طلاق کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی گئی ہے”. یاد رہےکہ آغا علی اور حنا الطاف دونوں نے چند سال پہلے محبت کی شادی کی ، دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اس کے بعد ان دونوں کے درمیان دوستی ہوئی اور پھر دونو‌ں نے شادی کا فیصلہ کر لیا. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں ، لیکن ان کے طلاق کی خبریں کہاں سے آئی ہیں یہ نہیں‌پتہ چل سکا.

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

  • تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    آغا علی کے بھائی علی سکندر جو کہ رئیلٹی شو تماشاگھر میں موجود تھے ان کو بہت پسند کیا گیا لیکن بد قسمتی سے وہ جیت نہ سکے اور گھر سے بے گھر ہو گئے. علی سکندرنے تماشا گھر سے باہر نکلنے کے بعد ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں‌انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مجھے پاکستان سمیت پوری دنیا سے اتنا پیار ملے گا. انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت گھر میں‌یہی سوچ رہا ہوتا تھا کہ باہر اس وقت کیا ہو رہا ہوگا جو میں‌کررہا ہوں وہ باہر لوگوں کو پسند آبھی رہا ہے یا نہیں. کہیں میں‌کچھ غلط تو نہیں کررہا. میں ہر روز اینٹرٹینمنٹ کا پیکج تیار کرکے لاتا تھا. لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ سب مجھے اتنا پسند کررہے ہیں.

    ”آپ سب نے مجھے ووٹ کیا سپورٹ کیا ، میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ”، آپ سب نے میرا دل جیت لیا ہے مجھے جیت لیا ہے میں‌آپ کی محبتوں کا قرضدار بن گیا ہوں. میں اب آپ سب کے ساتھ رابطے میں‌رہا کروں گا انسٹاگرام پر لائیو بھی آیا کروں گا، یوٹیوب چینل پر بھی آپ سے باتیں کیا کروں گا، آپ کے تمام سوالوں کا جواب دوں گا. آپ سب میری انرجی ہو میرا فیول ہو بس اسی طرح سے مجھے پیار دیتے رہیے گا .

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌