Baaghi TV

Tag: alina khan

  • علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    علینہ خان جو کہ ٹرانس جینڈر ہیں انہوں نے فلم جوائے لینڈ میں‌ اپنی اداکاری سے دنیا بھر کے شائقین کا دل جیتا ، ان کی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا. علینہ خان کو اس فلم کے بعد سنجیدگی کے ساتھ لیا گیا. علینہ نے حال ہی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے، جی ہاں لاہور میں دو دن قبل ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں‌ مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیا۔علینہ خان کو مس ٹرانس کا ایوارڈ‌دیا گیا. علنیہ خان اس

    موقع پر کافی خوش ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں‌انہوں نے لکھا کہ 31 مئی 2023 ایک یادگار رات ہے، جہاں مجھے تاج پہنایا گیا، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، مجھے مس ٹرانس پاکستان 2023 کا ٹائٹل ملا ہے۔علینہ خان نے اس مقابلے کے حوالے سے یہ کہا کہ یہ مقابلہ بین الاقوامی مقابلوں کی طرح کام کرتا ہے، ایک بار جب آپ نے ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرلیا تو ادارہ آپ سے ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ کے لیے درخواست کرتا ہے، فوٹو شوٹ کے بعد انٹرویو ہوتا ہے اور پھر آپ کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ ہوتا ہے اور میں بہت خوش ہوں.

  • فلم جوائے لینڈ دہلی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش

    فلم جوائے لینڈ دہلی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش

    صائم صادق کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم جوائے لینڈ نے پہلے کانز فلم فیسٹیول میں دھوم مچائی اب اس نے دہلی فلم فیسٹیول میں دھوم مچا دی ہے. فلم کو دہلی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا. بھارتیوں کو جوائے لینڈ بے حد پسند آرہی ہے. یہاں تک کہ بھارتی معروف ڈائریکٹر شیکھر کپور نے بھی کہہ دیا ہے کہ فلم جوائے لینڈ بہت ہی اچھی ہے اور معیاری ہے. فلم کی ڈائریکشن اور موضوع کے اعتبار سے پاکستانی اداکاروں کی اداکاری کی کیا ہی بات ہے. بھارت کے معروف صحافی شورتی نے بھی فلم کو سحر انگیز قرار دیدیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھنے کےلئے بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد پہنچی اس قدر رش تھا کئی لوگوں کو زمین پر بیٹھ کر فلم دیکھنی پڑی.

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ نہیں دیکھ پائے وہ کئی گھنٹے لائن میں‌لگ کر انتظار کرتے رہے تاکہ وہ فلم دیکھ سکیں . انہوں یہ سب باتیں ٹویٹ کے زریعے کہیں ، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لوگوں نے فلم دیکھتے ہوئے نہ صرف تالیاں بجائیں بلکہ جذباتی بھی ہو گئے. یاد رہے کہ جوائے لینڈ فلم کی نمائش پاکستان میں ایک عرصہ تک تنازعہ کا شکار رہی. فلم میں ثراوت گیلانی ، راستی فاروق اور علینا خان نے اہم کردار ادا کئے ہیں، علینا خان نے ایک ٹرانسجینڈر کا کردار ادا کیا ہے .