Baaghi TV

Tag: America

  • افغان طالبان کے وفد کی روس میں اہم ملاقاتیں

    روس: افغان طالبان کے وفد کی روس میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا معاملہ زیر بحث لایا گیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغان طالبان کا وفد روس پہنچا ہے، جہاں ان کی ملاقاتیں اہم عہدیداروں سے ہوئی ہیں. اس موقع پر طالبان کے سینئر رہنما نے انکشاف کیا کہ اس دورے کا مقصد لوگوں کا بتانا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات اس وقت ملتوی کیے جب معاملات حل ہونے کے بالکل قریب تھے، اور معاہدے پر صرف دستخط ہونا باقی تھے. ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم لوگ مذاکرات کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں.

    دوسری جانب روس کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ سے ہوں گے اور یہ معاملہ جلد ہی حل کرلیا جائے گا.

  • افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کردیا گیا

    افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کردیا گیا

    کابل (اے پی پی) افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے امدادی مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم مارے جانے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کب اور کہاں مارے گئے۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ رواں برس افغانستان میں اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کم از کم 14 ہو گئی ہے۔ امریکا کے ساتھ اپنے مذاکرات کے باوجود افغان طالبان نے مقامی اور غیر ملکی افواج پر حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔

  • امریکہ نے میزائل چلادیے

    امریکہ نے میزائل چلادیے

    واشنگٹن: روس کے ساتھ معاہدے سے علیحدگی کے بعد امریکا نے پہلا میزائل تجربہ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے روس کے ساتھ معاہدے آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد گذشتہ روز پہلا میزائل تجربہ کیا۔ امریکی محکہ دفاع پینٹا گون کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان نکولاس جزیرے سے مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے فائر کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق میزائل تجربے سے حاصل کئے گئے اعداد وشمار کو مستقبل میں درمیانے فاصلے تک مار گرانے والے میزائلوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان 1987ءمیں طے پانے والے انٹر میڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی کے تحت پانچ سو سے ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے جوہری اور روایتی میزائل تلف کرنے پراتفاق کیا تھا۔

    دوسری جانب امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد زمین سے فائر کئے جانے والے روایتی میزائل بھرپور طریقے سے تیار کرے گا۔ امریکا کی طرف سے آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد دنیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

  • امریکا: ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم میں تعطل

    امریکا: ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم میں تعطل

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں کئی ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم تعطل کا شکار ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں کئی ہوائی اڈوں پر عارضی طور پر بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے آپریشنل سسٹم میں خلل پیدا ہوا، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بارڈر اور بارڈر پروٹیکشن نے ایک بیان میں کہا کہ "سی بی پی کو مختلف ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم کو عارضی طور پر بجلی تخفیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کی جارہی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلی سطحی سکیورٹی برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی مسافروں کے لیے متبادل وسائل کا استعمال کر رہے ہیں.

  • امریکہ نے بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی لگادی، اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم

    امریکہ نے بھارت کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی لگادی، اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم

    اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ بھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےسےپہلےنہ مشاورت کی نہ آگاہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کشمیر کی صورتحال پر تازہ ترین بیان دیا ہے کہ بھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےسےپہلےنہ مشاورت کی نہ آگاہ کیا. امریکہ نے موقف اپنایا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے بھارت کو مشاورت ضرور کرنی چاہیئے تھی. اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹمپ نے کشمیر کا مسلئہ حل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کی تھی. ٹرمپ کئی بار پیشکش کرچکے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، تاہم اب امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل مشاورت لازمی کرنا چاہیئے تھی.

    یاد رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 35 اے اور 370 ختم کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے جس پر پوری دنیا سے شدید ردعمل آرہا ہے، اسی سلسے میں اب امریکہ نے بھی ردعمل دیا ہے.

  • پاکستانی مشہور ترین فلم کی امریکہ میں نمائش، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

    پاکستانی مشہور ترین فلم کی امریکہ میں نمائش، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

    اسلام آباد (اے پی پی) جمال شاہ کی فلم ”ریوینج آف دی ورتھ لیس “ کی امریکا میں نمائش کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بہترین مصور، باکمال مجسمہ ساز، شفیق استاد، باصلاحیت ڈائریکٹر اور پی این سی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اداکار جمال شاہ کی سوات کی صورتحال کے دروان حقیقی واقعات کے موضوع پر ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”ریوینج آف دی ورتھ لیس “کو 8 اگست کو لاس اینجلس امریکا کے”بیٹل بی ےانڈ بارڈر“ میں خصوصی طور پر دکھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جمال شاہ امریکا روانہ ہوگئے۔

    اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان فلم انڈسٹری برق رفتاری سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کررہی ہے اور انہوں نے بہت حساس موضوع پر یہ فلم بنائی تھی جسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔ اس فلم میں فردوس جمال نے صوفی محمد کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ ایوب کھوسہ، مائرہ خان، نور، نجیب اللّہ انجم بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے اور جمال شاہ نے بھی ایک اہم کردار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیںکہ ان کی فلم کو بین الاقوامی پزیرائی مل رہی ہے۔

  • ماسکو:روسی فضائیہ نے ایٹمی اسلحہ لیجانے کی صلاحیت کے حامل امریکی طیارے کی روسی حدود میں مداخلت ناکام بنا دی

    ماسکو:روسی فضائیہ نے ایٹمی اسلحہ لیجانے کی صلاحیت کے حامل امریکی طیارے کی روسی حدود میں مداخلت ناکام بنا دی

    ماسکو:روسی میڈیانےروس کے نیشنل ڈیفنس مینیجمنٹ سینٹر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سمندروں کی جانب سے ہماری سرحدوں کی طرف محو پرواز تھا، امریکی طیاروں کو دو مرتبہ روسی طیاروں کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔جوہری میزائل و دیگر اسلحہ لے جانے کی صلاحیت کے حامل امریکی ایئرفورس کے بمبار طیارے کی روسی سرحد کے قریب پرواز نے روس کی فضائیہ اور وزارت دفاع کو چوکنا کردیا۔ روس کی فضائیہ کے زیر استعمال ایس یو-57 طیارے نے امریکی فضائیہ کے طیارے کے راستے میں مداخلت کرکے اس کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ حیرت انگیز طور پر تاحال عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ موضوع حل طلب تصور کیا جارہا ہے کہ امریکی طیارے نے ایک مرتبہ روسی سرحد کے قریب جانے کی کوشش کی یا دو مرتبہ؟ یہاں یہ سوال بھی اہمیت کا حامل گردانا جارہا ہے کہ کیا یہ ایک محض اتفاقی واقعہ تھا اور یا یہ کہ اس کے پس پردہ مقاصد کچھ اور تھے؟۔ خبررساں ایجنسی تاس نے روسی محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی ساختہ ایس یو-57 طیارہ کومبیٹ ڈیوٹی پر تھا کہ اس نے امریکی فضائیہ کے طیارے کو اپنی سرحد کے قریب آتے دیکھا توراستے میں مداخلت کرکے اسے بین الاقوامی سرحد سے دور کردیا۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے کتنے روسی طیاروں نے حصہ لیا؟ لیکن اس بات کا اعتراف کیا کہ روسی طیاروں کو دو مرتبہ امریکی طیاروں کے راستے میں مداخلت کرنا پڑی۔ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے کئی مرتبہ تناؤ پیدا ہوا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی بھی کی گئی ہے لیکن یہ بات درست ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکی طیاروں کی روسی سرحد کے قریب پروازوں نے پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ضرور کیا ہے۔

  • امریکہ مشرق وسطیٰ میں مزید فوج تعینات کرنے سے باز رہے . روس اور چین کا انتباہ

    امریکہ مشرق وسطیٰ میں مزید فوج تعینات کرنے سے باز رہے . روس اور چین کا انتباہ

    امریکہ مشرق وسطیٰ میں مزید فوج تعینات کرنے سے باز رہے . روس اور چین کا انتباہ تازرہ ترین اطلات کے مطابق روس اور چین نے امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پیر کو امریکہ نے خلیج عمان میں تیل کے ٹینکروں پر حملے کے بعد مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع پیٹرک شیناہن نے کہا تھا کہ شرق الاوسط میں فوج کو دفاع کی غرض سے بھیجا جارہا ہے۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے تمام فریقین کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ ’ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو. امریکہ پر زور دیا کہ وہ ’شدید دباؤ‘ ڈالنے کے عمل کو تبدیل کرے اور ساتھ میں تہران کو کہا کہ جوہری پروگرام کا معاہدہ آسانی سے نہ چھوڑے۔ادھر امریکہ کے پرانے حریف روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے منگل کو کہا کہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں فوج کی تعداد میں اضافہ کرنا خطے میں کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ڈپٹی وزیر خارجہ نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مہینے امریکہ کے وزیر خارجہ نے روس کے دورے کے موقع پر کہا تھا، امریکہ کی فوج جنگ کے لیے نہیں بلکہ اس سے بچنے کے لیے تعینات کی گئی ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے گذشتہ ہفتے خلیج عمان میں تیل کے ٹینکروں پر حملوں کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے مطابق ایران ان بحری جہازوں میں سے ایک پر حملہ کرنے میں ملوث ہے۔

    پینٹاگان کا کہنا ہے کہ ایرانیوں نے جاپان کے تیل بردار بحری جہاز کوکوکا کریجئیس سے نہ پھٹنے والی بارودی سرنگ ہٹائے ہیں۔ ایران کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا گیا ہے کہ کیوں مبینہ طور پر یہ بارودی سرنگیں ہٹائی گئی حالانکہ امریکی فوج اس علاقے میں تھی۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کی گئی مزید تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بحری جہاز پر بارودی سرنگیں پھٹی ہیں۔تہران نے ان بحری جہازوں پر حملوں کی تردید کی ہے اور اشارہ کیا کہ واشنگٹن نے ایران پر دباؤ ڈالنے لیے یہ حملے خود کیے ہیں۔دوسری جانب تیل بردار بحری جہاز کوکوکا کریجئیس کے سربراہ نے جمعہ کو کہا کہ عملے نے جہاز پر دوسرے حملے سے پہلے ایک ’اڑتی چیز‘ دیکھی تھی۔