Baaghi TV

Tag: amir khan

  • عامر خان کا کپل شرما سے شکوہ

    عامر خان کا کپل شرما سے شکوہ

    بالی وڈ‌ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی فلم کی پرموشن کے دوران کر دیا ہے گلہ کپل شرما سے ، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے کپل شرما اپنے شو میں نہیں بلاتے، اب جب کہ میں کام کررہا ہوں تو روزانہ رات کو میں کپل شرما کا شو دیکھ کر سوتا ہوں اور میں شو دیکھ کر ان کا پرستار بن گیا ہوں لیکن وہ مجھے اپنے شو میں اس وقت بلاتے ہیں جب میری کوئی فلم ریلیز ہورہی ہوتی ہے، اگر یہ مجھے فلم کی ریلیز کے علاوہ بلائیں تو یقینا میں ھاضر ہوں گا لیکن وہ بلاتے ہی نہیں، عامر خان کے اس گلے پر کپل شرما نے کہا میں‌نے

    بار بار عامر خان سے کہا کہ میرے شو میں‌آئیں وہ کہہ دیتے ہیں کہ میں کہیں جا رہا ہوں‌پھر ملوں گا، میرے شو میں‌نہ آنے کی وجہ عامر خان خود ہیں، میں ان کا مداح ہوں اور جس روز وہ میرے شو میں آئیں گے وہ میرے لئے یادگار اور خوش نصیب دن ہو گا، مجھے انتظار ہے کہ عامر خان مجھے ہاں کے لئے کال کریں اور میں ان کے ساتھ ایک اچھا سا شو کروں . یاد رہے کہ عامر خان کی فلم کیری آن جٹا 3 سے بہت ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں.

  • عامر خان کی کرینہ کپور کے ساتھ پہلی ملاقات کس عمر میں ہوئی ؟‌

    عامر خان کی کرینہ کپور کے ساتھ پہلی ملاقات کس عمر میں ہوئی ؟‌

    بالی وڈ اداکار عامر خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور عامر خان کی ابھی تک کی آخری فلم لعل سنگھ چڈھا میں بھی عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئیں تھیں. کیا آپ جانتے ہیں کرینہ کپور اور عامر خان کی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی، عامر خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری پہلی ملاقات کرینہ کپور سے اس وقت ہوئی جب وہ دس سال کی تھی، میں کرشمہ کپور کے ساتھ فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ کررہا تھا تو کرینہ سکول کے آنے کے بعد ہمارے سیٹ پر آ جایا کرتی تھی ، ہم شوٹنگ کر رہے ہوتے تھے تو کرینہ اپنے دونوں گالوں پہ ہاتھ رکھے خاموشی سے ہم سب کو دیکھ رہی ہوتی تھی. اور جب کرینہ سیٹ پر آیا کرتی تھی تو میں اس کے سر پہ ہاتھ

    رکھا کرتا تھا. عامر خان نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایک چھوٹی سی بچی جو ہمارے سیٹ پر آج موجود ہے کبھی یہ میری ہیروئین بھی بنے گی. عامر خان نے مزید کہا کہ کرینہ ایک بہترین اداکارہ ہیں نہایت ہی پروفیشنل ہیں ، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ ہی بہت مزا آیا ہے. وہ کام کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہیں.

  • سلمان خان کا جونئرز کو دو ٹوک پیغام

    سلمان خان کا جونئرز کو دو ٹوک پیغام

    بالی وڈ میں خانز کا دور پچھلے تیس برس سے ہے اور ان کی فلموں اور اداکاری کے چرچے ہیں. سلمان خان ہو ، عامر خان یا شاہ رخ خان ان کی فلمیں شائقین آج بھی شوق سے دیکھتے ہیں. سلمان خان نے حال ہی میں اپنے سے جونئیرز کو دو ٹوک پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ میں عامر خان ، شاہ رخ خان ، اکشے کمار ، اجے دیوگن بہت جلدی ریٹائرڈ نہیں‌ہونے والے لہذا جن کو لگا ہے کہ ہم جلد ہی ریٹائرڈ ہو رہے ہیں وہ بھول جائیں اس بات کو. سلمان خان اور شاہ رخ خان اسی قسم کی بات فلم پٹھان میں بھی کر چکے ہیں ، فلم کا ایک سین سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہا ہے

    جس میں دونوں اسی قسم کی بات کررہے ہیں کہتے ہیں کہ تیس سال سے ہم فلم انڈسٹری میں ہیں ، کوئی سٹار آئیگا تو ہم ریٹائرڈ ہوں گے نا.سلمان خان کا یہ بیان یقینا ان کا خود پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ ، سیف علی خان ، سلمان خان ، عامر خان ، اجے دیوگن ، اکشے کمار و دیگر نے تھوڑے بہت گیپ کے ساتھ تقریبا ایک ساتھ ہی کیرئیر شروع کیا تھا ، تیس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ان کا شائقین میں کریز ختم نہیں ہوا.

  • عامر خان کا بیٹا جنید اور جھانوی کپور کی بہن خوشی کا رومینس

    عامر خان کا بیٹا جنید اور جھانوی کپور کی بہن خوشی کا رومینس

    بالی وڈ‌ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کے آج کل بہت چرچے ہیں ، گو کہ وہ اپنے والد کی طرح خوبصورت نہیں ہیں نہ ہی انہوں نے خود کو ہیروز کی طرح فٹ رکھا ہوا ہے لیکن اداکاری کا جنون ان کو بالی وڈ میں‌لے آیا ہے . جنید خان اپنی پہلی فلم ”مہاراجہ” سے پہلے ہی بالی وڈ میں ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں یہ فلم یش راج کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور اس فلم سے جنید بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ جنید کے حوالے سے اب کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک تامل فلم لو ٹوڈے کے ہندی ریمیک کا حصہ بن رہے ہیں دوسری طرف یہ بھی رپورٹس ہیں کہ وہ اس فلم کے زریعے پہلی بار جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور کے ساتھ فلم میں

    کام کریں گے اور اس فلم ًٰمیں وہ خوشی کے ساتھ رومینس کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. لوٹو‌ڈے خوشی کپور کی دوسری فلم ہے اس سے پہلے وہ زویا اختر کی ‘دی آرچیز’ میں اگستیہ نندا اور سوہانا خان کے ساتھ کام کر چکی ہے اور اسی فلم سے وہ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو بھی کررہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ خوشی اور جنید خان کو جب یہ فلم آفر ہوئی تو ان دونوں‌ نے نہایت کم وقت لگایا ہاں کرنے میں.

  • میں نے اپنے بیٹے کو کام نہیں دیا عامر خان نے ایسا کیوں کیا؟

    میں نے اپنے بیٹے کو کام نہیں دیا عامر خان نے ایسا کیوں کیا؟

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بیٹے جنید کو میں نے جان بوجھ کر اپنی کسی فلم میں کام نہیں دیا کیونکہ میں اسکو سہل نہیں بنانا چاہتا تھا کہ وہ یہ سوچے کہ عامر خان کا بیٹا ہوں تو آرام سے کام مل جائیگا. میں چاہتا تھا کہ وہ بھی اسی طرح سے پرڈیوسرز سے ملے جس طرح عام لوگوں کے بچے پرڈیوسرز سے ملتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت سارے پرڈیوسرز کو ملتا رہا کئی کئی گھنٹے ان کے آفسز کے باہر ان کا انتظار کرتا رہا ، اس نے بہت سارے آڈیشنز دئیے اور فیل ہو گیا. لیکن ایک فلم اسکو ملی اور وہ بھی اپنے بل پر

    ملی عامر خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے نہیں ملی، عامر خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے فلم ملنی ہوتی تو بہت پہلے مل چکی ہوتی. لیکن میرا ماننا ہے کہ سفارش سے ایک بار تو کام مل جاتا ہے بار بار نہیں ملتا. اس لئے جنید سے کہا کہ تم اپنی صلاحیتوں کو منوائو اور کام حاصل کرو میں تمہارے لئے سیڑھی نہیں‌بنوں گا. انہوں نے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ میرے بیٹے نے مجھ سے کام نہیں مانگا.

  • منیشا کوئرالا عامر خان کے ساتھ ناراض کیوں ہوئیں؟

    منیشا کوئرالا عامر خان کے ساتھ ناراض کیوں ہوئیں؟

    بالی وڈ اداکار عامر خان انکے پروفیشنلزم کی وجہ سے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جاتے ہیں ، انہوں نے حال ہی میں‌سیمی گریوال کے شو میں شرکت کی . انہوًں نے عامر خان سے کہا کہ ایکبار ان سے منیشا کوئرالہ نے آُپ کے رویے کے بارے میں شکایت کی تھی. عامر خان نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی ، میں اپنے ہیروئنز کے ساتھ کام کے دوران بہت اچھا تعلق رکھا کرتا تھا . میں ان سے بہت پیار سے پیش آتا تھا ، ان کو یقین دلاتا تھا کہ میں ان سے پیار کرتا ہوں یہ سب کرنے کا مقصد یہ ہوتا تھا کہ ہم اچھے سے کام کر سکیں ہماری کمیسٹری سکرین پر بہت اچھی نظر آسکے. میں ان کی آنکھوں میں آںکھیں ڈال کر دیکھا کرتا تھا لیکن جیسے ہی کام ختم ہوتا

    تھا میں پھر سے جیسا ہوں ویسا بن جاتا تھا. انہوںے‌‌ کہ‌ منیشا‌کوئرالا‌ کے‌ساتھ‌ میں نے اکیلے ہم اکیلے تم میں‌ کام کیا تھا. فلم بہت اچھی نہیں چل سکی تھی لیکن اپنے بہترین میوزک کی وجہ سے آج بھی یاد کی جاتی ہے. واضح رہے کہ اکیلے ہم اکیلے تم 1995 میں ریلیز ہوئی تھی. عامر خان نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی آن سکرین جوڑی سب سے زیادہ مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ کے ساتھ پسند کی گئی.

  • عامر خان 58 سال کے ہو گئے

    عامر خان 58 سال کے ہو گئے

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہو گئے ہیں 58 برس کے. آج وہ اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں. عامر خان بالی وڈ کے اداکار، فلم ڈائریکٹر اور کامیاب پروڈیوسر ہیں.اپنے 30 سالہ کیرئیر کے دوران انہوں نے متعدد فلموں میں‌نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ فلمیں بنائیں بھی اور شائقین کی خوب داد وصول کی . ان کی خدمات کے اعتراف میں‌ انہیں حکومت ہند نے 2003 میں پدم شری اور 2010 میں پدم بھوشن سے نوازا، یہی نہیں‌بلکہ 2017 میں چین کی حکومت نے انہیں اعزازی خطاب بھی دیا. عامر خان کو نو فلم فیئر ایوارڈز، چار نیشنل فلم ایوارڈز، اور ایک اے اے سی ٹی اے ایوارڈ بھی مل چکا ہے ک. عامر خان کے پاس یہ اعزاز بھی ہے کہ ان کی فلم

    لگان آسکر کے لئے نامزد ہوئی. عامر خان نے بطور چائلڈ ایکٹر اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اپنے ہی چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات جو کہ 1973 میں ریلیز ہوئی اس سے کیا . اس کے بعد انہوں نے 1984 میں ایک فلم کی لیکن ان کو کامیابی نہ مل سکی لیکن 1988 میں بننے والی فلم قیامت سے قیامت تک نے ان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. ان کی مشہور فلموں میں دل ، راجہ ہندوستانی ، سرفروش ، عشق ،
    لگان ، رنگ دے بسنتی ، میلہ و دیگر قابل زکر ہیں. انہوں نے لال سنگھ چڈھا جیسی فلمیں بھی پرڈیوس کیں.

  • عامر خان نے چھڑی پکڑ لی

    عامر خان نے چھڑی پکڑ لی

    بالی وڈ‌ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے گزشتہ برس اس وقت اداکاری سے بریک لیا جب ان کی فلم لال سنگھ چڈھا فلاپ ہوئی. عامر خان چونکہ بہت زیادہ سوشل نہیں ہیں لیکن پھر بھی کبھی کبھی کہیں نظر آجاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک شادی میں شرکت کی اس شادی میں عامر خان کے علاوہ بھی بہت سارے فنکار تھے، اس شادی میں ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھ کر رہ گئے حیران. جی ہاں عامر خان اس شادی میں چھڑی پکڑ کر آئے اور ان کی چھڑی پکڑ‌کر شادی میں‌ شریک ہونے کی تصویر وائرل ہوئی تو سب حیران و

    پریشان رہ گئے. عامر خان کے مداح خاصے پریشان ہیں اور تشویش میں مبتلا ہیں‌کہ آخر ان کے پسندیدہ اداکار نے چھڑی کیوں‌پکڑی ہے ان کے ساتھ ایسا کیا مسئلہ ہوا ہے کہ ان کو چلنے کے لئے چھڑی کا سہارا لینا پڑا، تاہم عامر خان نے یا ان کے مینجر نے سوشل میڈیا پر ایسی کوئی پوسٹ نہیں‌لگائی کہ جس سے محسوس ہو کہ عامر خان کسی بیماری میں مبتلا ہیں . یاد رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا سے عامر خان کو بہت زیادہ امیدیں تھیں لیکن ان کو فلم کی ناکامی نے بہت بڑا دھچکا لگایا.

  • عامر خان  اس بار کنگنا رناوت کے نشانے پر

    عامر خان اس بار کنگنا رناوت کے نشانے پر

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت سرخیوں میں رہنے کا ہنر خوب جانتی ہیں ، وہ ہر کسی کو لیتی ہیں آڑھے ہاتھوں. انہوں نے اس بار لیا ہے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو آڑھے ہاتھوں انہوں نے سنا دی ہیں انہیں کھری کھری ، بولیں کہ میں نے چار بار نیشنل ایوارڈ جیتا ہے اور میں بھارت کی واحد ایسی اداکارہ ہوں جس کے پاس نیشنل ایوارڈ ہیں. عامر خان کو اگر یہ نہیں پتہ کہ کس کردار کے لئے کونسی اداکارہ پرفیکٹ ہیں تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے. تفصیلات کے مطابقعامر خان کو چند روز قبل بھارت کی معروف مصنفہ شوبھا ڈے کی سوانح عمری پر کتاب کی

    تقریب رونمائی میں مدعو کیا گیا. تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبھا ڈے کے کردار پر فلم بنی تو اس کردار کو کون صحیح نبھائے گا، جس پر عامر خان نے پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا۔اس موقع پر مصنفہ نے کہا کہ کیا وہ اس حوالے سے کنگنا رناوت کا نام لے سکتی ہیں، جس پر عامر خان نے بھی کنگنا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔اس حوالے سے جب ویڈیو وائرل ہوئی تو کنگنا رناوت نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا اور کہا کہ انہوں نے میرا نام لینے کی بجائے پریانکا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا.

  • بھارتی باکسر حادثہ میں زخمی، اب مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہو گا، عامر خان کا باغی نمائندہ لندن کو انٹرویو میں‌ انکشاف

    بھارتی باکسر حادثہ میں زخمی، اب مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہو گا، عامر خان کا باغی نمائندہ لندن کو انٹرویو میں‌ انکشاف

    بھارتی باکسر نیراج گویت جن کا 12 جولائی کو سعودی عرب میں‌ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرسے مقابلہ تھا، کل رات ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی لندن کے نمائندے مجتبی شاہ کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں‌ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بتایا کہ نیراج گویت سے ان کا مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں‌ ہونا تھا تاہم وہ کل رات ایک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں جس پر ان کا مقابلہ اب اسی دن ایک آسٹریلوی باکسر سے ہو گا جو دومرتبہ چیمپئین رہ چکے ہیں.

    باکسر خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ ورلڈ کپ میں میرا انڈیا سے مقابلہ ہو اور میں‌ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں‌ شکست کا بدلہ لے سکوں‌ تاہم افسوس کہ یہ نہیں‌ ہو سکا.

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر انڈین باکسر سے مقابلہ کیلئے بہت پرعزم تھے اور وہ اس سلسلہ میں‌ بھرپور تیاری کر رہے تھے. انہوں نے جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں اس مقابلہ کی اجازت دینے پر سعودی ولی عہد کا بھی شکریہ ادا کای تھا اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی تھی کہ وہ سعودی عرب آکر ان کا مقابلہ دیکھیں‌.

    عامر خان اپنے پروفیشنل کیریئر کی38فائٹس میں عامر خان دو مرتبہ ورلڈ چمپیئن بننے میں کامیاب رہے اور اس دوران انہوں نے مارکوس میڈانا، ڈینی گارشیا، زاب جوڈھا، ساؤل الوریز جیسے باکسرز کا سامنا کیا ہے.