Baaghi TV

Tag: amitabh bachan

  • امیتابھ کی شادی سے پہلے میں انکے ساتھ ڈرائیو پر جاتی تھی فریدہ جلال

    امیتابھ کی شادی سے پہلے میں انکے ساتھ ڈرائیو پر جاتی تھی فریدہ جلال

    سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی نہیں ہوئی تھی میں ان کے ساتھ ڈرائیو پر جایا کرتی تھی ، ان کے ساتھ میری دوستی تھی ، مجھے آج بھی یاد ہے کہ یہ دونوں شادی سے قبل پالی ہل وغیرہ جاتے تو مجھے میرے گھر سے پک کرلیتے تھے پھر ہم ڈرائیو پر جاتے اور تاج میں کافی پیتے۔ فریدہ جلال نے کہا کہ امیتابھ بچن اب بھی انہیں انکی ہر سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت بہت خوبصورت تھا میری بہت کم لوگوں کے ساتھ دوستی تھی اور آج بھی ایسا ہی ہے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ میری زہنی ہم آہنگی ہے اور یہ ہم آہنگی آج بھی قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج زندگی بہت تیز ہو چکی ہے ہر کوئی اپنی اپنی زندگی میں بے حد مصروف ہے کسی کے پاس کسی کے لئے وقت نہیں ہے لیکن ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی غم میں شامل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نہ بھی مل سکیں تو فون پر بات ضرور کر لیتے ہیں”۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارا یہ تعلق آج بھی قائم ہے۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • والد برادری سے باہر شادی کر کے پھنس گئے لیکن پچھتائے کبھی نہیں امیتابھ بچن

    والد برادری سے باہر شادی کر کے پھنس گئے لیکن پچھتائے کبھی نہیں امیتابھ بچن

    بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران ایک واقعہ سنایا .انہوں نے بتایا کہ سروجنی نائیڈو میرے والد ہرونش رائے بچن کی بڑی مداح تھیں، والد جن کا سکھ گھرانے سے تعلق تھا انہوں نے ذات سے باہر شادی کی تھی۔اور ذات برادری سے باہر شادی کرنے کا ہمارے خاندان میں رواج ہی نہیں تھا بلکہ جہاں ہم رہتے تھے وہاں بھی اس بات کی قبولیت ہی نہیں تھی . ذات برادری سے باہر شادی کو تو گناہ سمجھا جاتا تھا.

    ” میرے والد جب شادی کے بعد میری ماں کو لیکر الہ آباد آئے تو لوگوں نے ان کی بہت مخالفت کی، سروجنی نائیڈو پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے والد کو دلاسا دیا ”اور انہیں جواہر لعل نہرو سے بھی ملوایا جو الہ آباد میں ہی مقیم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 1942 کی بات کر رہا ہوں، والد کا تعلق اتر پردیش سے جبکہ والدہ سکھ گھرانے سے تھیں، دونوں خاندانوں نے کچھ عرصے اس شادی کی مخالفت کی لیکن بعد میں آمادہ ہوگئے اور رشتے جڑ گئے۔امتیابھ بچن نے کہا کہ اب تو وقت اور حالات بالکل تبدیل ہو گئے ہیں اور اب تو کسی بھی برادری میں کوئی شادی کر لے تو اسکو نارمل سمجھا جاتا ہے.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن پھر ایک ساتھ

    شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن پھر ایک ساتھ

    بالی وڈ کے شہنشاہ اور بادشاہ شاہ رخ خان جب جب ایک ساتھ سکرین پر آئے ہیں انہوں نے کچھ نیا ہی کیاہے. ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےکئے ان کے مداح بے تاب رہتے ہیں. تاہم ان دونوں کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ وہ ایک بار پھر ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے. شاہ رخ خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھتے ہیں ، حال ہی میں بھی انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا. اس دوران ایک مداح نے اداکار سے بگ بی کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے متعلق سوال پوچھا تو شاہ رخ خان نے لکھا کہ اتنے برسوں بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا بہت زیادہ پر لطف رہا ہے۔

    انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ سے واپسی پر خود کو بہت خوش قسمت اور انسپائر محسوس کررہے تھے”۔یاد رہے کہ آخری مرتبہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو 17 برس قبل مشہور فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔ان دونوں نے ایک ساتھ فلم محبتیں میں بھی کام کا تھا.

    شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

    دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

    بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

  • ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا

    ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اگر بڑی سکرین پر آتے ہیں تو چھا جاتے ہیں اگر چھوٹی سکرین پر آتے ہیں تو چھا جاتے ہیں. جیسے بگ باس کی میزبانی سلمان خان کے علاوہ کسی کو سوٹ نہیں‌کرتی اسی طرح سے کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی بھی امیتابھ بچن کے علاوہ کسی کو سوٹ نہیں کرتی. کون بنے گا کروڑ پتی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ ایک بار پھر اس پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے.تفصیلات کے مطابق ٹی وی پروگرام ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا۔بھارت کے نجی ٹی وی چینل نے اپنے انسٹاگرام سے پروگرام کا پرومو شیئر کیا جس کا آغاز امیتابھ بچن کی جھلک سے ہوتا ہے۔

    وہ اسٹیج پر آتے ہیں تو حاضرین ان کا استقبال کرنے کیلئے کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہیں۔امیتابھ بچن نئے سیزن کو شروع کرنے کی بات کرتے ہیں اور اس کا آغاز ‘نئی شروعات’ کے عنوان سے کرتے ہیں۔کہا جا رہا کہ پروگرام کے فارمیٹ میں کچھ تھوڑی بہت تبیدلی بھی کی گئی ہے اور نئے گیم شو میں شائقین اور امیدواروں کیلئے نئے سیگمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا پہلا سیزن 2000 میں نشر ہوا تھا۔آج بھی یہ شو مقبول ہے.

    شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

  • گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    کشور کمار کے بے شمار ایسے گیت ہیں جن کو آج بھی بہت زیادہ سنا جاتا ہے یاد کیا جاتا ہے. ایک ایسا ہی گیت ہے رم جھم گرے ساون ، جو کہ برسات کے موسم میں بہت زیادہ سنا جاتا ہے ، اس گانے کے حوالے سے حیرت انگیز ایک چیز یہ ہوئی ہے کہ ممبئی کے ایک بزرگ جوڑے نے اس گیت کو اسی طرح سے شوٹ کیا ہے جیسے امیتابھ بچن اور موشمی چیٹرجی پر فلمایا گیا. بزرگ جوڑے کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ’منزل‘ کا مشہور گانا ’رم جھم گرے ساون‘ امیتابھ بچن اور موشومی چٹرجی پر بہت خوبصورتی کے ساتھ فلمایا گیا تھا۔گیت کشور کمار اور لتا منگیشکر نے گایا تھا۔

    جوڑے نے امیتابھ بچن اور موشومی چٹرجی کے ہر اندازکو اپنایا،انہی کی طرح کا لباس پہنا، وہی جگہیں دکھائیں اور ہو بہو اداکاری کی جس نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے بزرگ جوڑے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے. یاد رہے کہ کشور کمار اور لتا منگیشکر کے ایک ساتھ گائے ہوئے گیتوں پر اکثر ٹک ٹاک وڈیوز بنائی جا رہی ہوتی ہیں، رم جھم گرے ساون کو آج بھی ویسی ہی مقبولیت حاصل ہے جیسی کہ آج سے 43 سال پہلے اس گانے کو مقبولیت ملی تھی.

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

  • ابھیشیک بچن کو ایک خاتون نے تھپڑ کیوں مارا ؟‌

    ابھیشیک بچن کو ایک خاتون نے تھپڑ کیوں مارا ؟‌

    بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے اتار چڑھائو دیکھے ہیں ، مجھے یاد ہے کہ 2002 میں میری فلم شرارت ریلیز ہوئی میں نے اپنے مداحوں کے ساتھ دیکھی ، میں نے دیکھا کہ جب فلم ختم ہوئی تو ایک خاتون میری طرف آئی اور مجھے لگا کہ شاید وہ مجھ سے ملنے آرہی ہیں لیکن انہوں نے میرے منہ پر ایک زور دار تھپڑ مارا ، اور کہا کہ اداکاری ترک کر دو، تمہیں اداکاری نہیں آتی تم اداکاری نہ کرو،

    میں اس کے اس عمل سے حیران رہ گیا، پھر کئی سال کے بعد 2012 میں اسی تھیٹر میں‌گیا میری فلم بول بچن ریلیز ہوئی تھی ، میں وہ فلم دیکھ کر باہر نکل رہا تھا تو پتہ چلا کہ 10 ہزار لوگ باہر کھڑے ہیں جو مجھے اور میری فلم کو دیکھنا چاہ رہے ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میں نے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر اپنے والدکو اس لمحے کی تصویر بھیجی” تو وقت بدلتے رہتے ہیں وقت کا بدلتے وقت کا چکر دیکھ کر حیران ہوتا ہوں اور خوش بھی.یاد رہے کہ ابھیشیک بچن 2000 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا.

     

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بالی وڈ‌ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے 2009 میں ایک فلم کی تھی پا، اس میں ابھیشیک بچن نے امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کیا تھا، والدہ کا کردار ودیا بالن نے ادا کیا تھا، امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کی خوبصورت اداکاری کو بے حد سراہا گیا ، ان کی مقبولیت کا عالم یہ ہوا کہ ان دونوں باپ بیٹے کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں درج کر لیا گیا. اور آج تک باپ بیٹے کی خوبصورت جوڑی کایہ ریکارڈ‌کوئی کوئی فلم نہیں‌توڑ سکی.

    ”اس فلم میں‌امیتابھ بچن نے ایک 13 سالہ بچے کے کا کردار ادا کیا تھا جو ایک بیماری میں‌مبتلا ہو جاتا ہے” اور بیماری کی وجہ سے وہ تیزی سے بڑھاپے کی طرف جاتا ہے، شائقین نے باپ بیٹے کی جوڑی اور ان کی اداکاری کو بہت پذیرائی دی. فلم پا آج بھی اپنے بہترین سکرپٹ کی وجہ سے جانی جاتی ہے. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ایک ساتھ بہت کم فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کے کریڈٹ پر ایک ساتھ فلم پا ہے جس کو کوئی بھی فراموش نہیں‌کر سکتا. پا جیسی فلم کم از دوبارہ بننا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے.

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • فلم ڈان کے حوالے سے امیتابھ بچن کا انکشاف

    فلم ڈان کے حوالے سے امیتابھ بچن کا انکشاف

    بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن کا شمار آج بھی بالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے، ان کی ہر فلم سے انہوں نے ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکار ہیں . ان کی بہت ساری فلموں کے ری میک بھی بنے لیکن ان کی فلم ڈان ایسی رہی کہ جس کا دو بار ری میک بنا. اور دونوں فلموں میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کام کیا. امیتابھ بچن نے اپنی فلم ڈان کے حوالے سے حال ہی میں کئے ہیں کچھ انکشافات،

    امیتابھ بچن نے کہا کہ جب فلم ڈان بنانے کا اعلان کا کیا گیا تو بہت سارے لوگوں کو ڈان کا مطلب ہی نہیں پتہ تھا، عام لوگوں کی چھوڑیں انڈسٹری کے لوگوں کو ہی نہیں پتہ تھا کہ ڈان کا مطلب کیا ہے سب یہی سوچ رہے تھے کہ شاید یہ کوئی برینڈ ہے، امیتابھ بچن نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت اچھا وقت گزرا اور” ویسے تو میری ہر فلم میرے دل کے قریب ہے، لیکن ڈان سے میری خصوصی یادیں وابستہ ہیں”. یاد رہے کہ فلم ڈان 1978میں ریلیز ہوئی اس میں امیتابھ کے مقابلے میں زینت امان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا.

     

    میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    خواتین کے لئے بہترین کردار کس نے لکھے ؟ حنا خواجہ بیات نے بتا دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • امیتابھ بچن اور رجنی کانت کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    امیتابھ بچن اور رجنی کانت کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    امیتابھ بچن اگر بالی وڈ‌کے سپر سٹار ہیں تو رجنی کانت بھی پیچھے نہیں ہیں‌ وہ بھی بالی وڈ‌کے سپر سٹار مانے جاتے ہیں. ان دونوں کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے ، اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ امیتابھ بچن اور رجنی کانت ایک ساتھ ایک فلم میں دکھائی دیں گے . دونوں نے 32 سال پہلے ایک ساتھ کام کیا تھا. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رجنی کانت اور امیتابھ بچن تھالیور 170 کے ساتھ سینما اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔ بھارت کے دونوں سپر اسٹار اس سے قبل فلم ہم ، اندھا قانون اور گرفتار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ،

    ان دونوں کی جوڑی کو ایک ساتھ بہت پسند کیا جاتا ہے اور ”انہوں نے جن فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا انہیں بہت زیادہ پسند کیا گیا”، اب جس فلم میں یہ دونوں‌جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں اسکی شوٹنگ اسی سال ختم ہو جائیگی اور اسی سال ریلیز بھی ہوگی. دونوں سپر سٹارز کے مداح یہ خبر سن کر کافی پرجوش ہیں اور ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور رجنی کانت کا شمار اس عمر میں بھی بالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے.

    حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

    عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

  • امیتابھ بچن کی زمہ داری تھی تعلق نبھاتا سلیم خان نے ایسا کیوں کہا ؟

    امیتابھ بچن کی زمہ داری تھی تعلق نبھاتا سلیم خان نے ایسا کیوں کہا ؟

    اداکار ارباز خان جو کہ سلمان خان کے بھائی اور سلیم خان کے بیٹے ہیں ، انہوں نے اپنے والد سلیم خان جو کہ بالی وڈ کے معروف رائٹر اور فلم میکر ہیں ان کا انٹرویو کیا ، اس میں انہوں نے پوچھا کہ آپ کی تو امیتابھ بچن کے ساتھ بہت دوستی تھی لیکن اس دوستی کے رنگ پھیکے کیوں‌پڑ گئے ، تو سلیم خان نے کہا کہ امیتابھ بچن جب مشہور ہوا تو اسکی زمہ داری تھی کہ وہ اس تعلق کو نبھاتا کیونکہ جب کوئی مشہور ہوجاتا ہے تو اسکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پرانے تعلقات کو نھائے، لیکن امیتابھ بچن ایسا کرنے میں ناکام نظر آیا ، لہذا ہماری دوستی کے رنگ پھیکے

    پڑ گئے، لیکن میں‌ آج بھی مانتا ہوں کہ وہ ایک بڑا اداکار ہے لیکن ہماری دوستی اس وقت ہوئی جب اسکو کوئی بھی نہیں جانتا تھا. یاد رہے کہ سلیم خان اور امیتابھ بچن کی دوستی ستر کی دہائی سے بھی پہلے کی ہے ، سلیم خان نے امیتابھ بچن کی بہت ساری فلمیں لکھیں، ان کے ڈائیلاگز کی وجہ سے امیتابھ کو بہت زیادہ مشہوری بھی ملی. سلیم خان کی جاوید اختر کے ساتھ جوڑی تھی جو کہ بعد ازاں ٹوٹ گئی دونوں نے ایک ساتھ سپر ہٹ فلمیں لکھیں. سلیم خان اپنے ہی مزاج کے بندے رہے ہیں.