Baaghi TV

Tag: amna ilyas

  • مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا جیسا کام رہا ہے مجھے ہر سال ایوارڈ ملنا چاہیے. بہت بار ایسا ہوا کہ مجھے لگا کہ اس بار مجھے ایوارڈ ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا.انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ضروری ہیں. آمنہ الیاس نے کہا کہ جب میں‌شوبز انڈسٹری میں آئی تو میری رنگت کو لیکر بہت باتیں کی جاتی تھیں مجھے مایوس کیا جاتا تھا لیکن میں دل چھوٹا نہیں کیا اور لگی رہی . یہاں تک کہ مجھے جب پہلا لکس سٹائل ایوارڈ ملا تو

    میں نے ایک تقریر کی تھی جس میں‌، میں‌نے پہلی بار اپنی رنگت پر بات کی تھی اور مجھ سے پہلے کسی نے بھی رنگت پر بات نہیں کی تھی . ”مجھے یاد ہے کہ شوٹس کروانے کےلئے جاتی تو میری رنگت کو گورا کرنے کے لئے طرح طرح کی کرمیں اور فائونڈیشنز استعمال کی جاتی تھیں”. ایسا کرنا مجھے برا لگتا تھا ، لیکن کیرئیر کا شروع تھا بول نہیں‌پاتی تھی. آمنہ الیاس نے کہا کہ فلمیں ڈرامے دونو‌ں ہی میری ترجیحات میں‌ہیں ، جو اور جب بھی اچھا پراجیکٹ ملے گا یقینا کروں گی.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟

  • گوہر رشید اور آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں نظر آئیں گے

    گوہر رشید اور آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں نظر آئیں گے

    معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سیریز کی ڈائریکشن کاشف نثار جبکہ بی گل اسے تحریر کررہی ہیں. ویب سیریز کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے والی ہے. اس ویب سیریز کے حوالے سے اداکار گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی ہے جس میں‌بتایا ہے کہ وہ اس ویب سیریز میں کام کررہے ہیں. دوسری طرف آمنہ الیاس کا انسٹاگرام اس حوالے سے ابھی تک خاموش ہے انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی نہ تردید کی ہے نہ ہی تصدیق کی ہے. جبکہ گوہر رشید نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے

    کہ” تین تارا کی ڈائریکشن کاشف نثار کریں گے”. یاد رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرہ خان، سجل علی، صبا قمر اور فواد خان بھی بھارت میں بننے والے پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جو بھارتی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت کو واضح کرتا ہے۔واضح رہے کہ ذی فائیو اسٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔گوہر رشید اور آمنہ الیاس کے مداح تین تارا ویب سیریز دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • آمنہ الیاس بن گئیں ملائکہ اروڑہ

    آمنہ الیاس بن گئیں ملائکہ اروڑہ

    پاکستانی ماڈ ل و اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں وہ مختلف قسم کی وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ کرتی رہتی ہیں. انہوں نے کورونا کے دوران سوشل میڈیا پر کافی وڈیوز بنا کر ڈالیں جو خاصی وائرل ہوئیں. لیکن حال ہی میں جو انہوں نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے وہ ان کو مہنگی پڑ گئی ہے. اس وڈیو میں آمنہ الیاس بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑہ کو کاپی کررہی ہیں انہی کی طرح چلنے کی کوشش کررہی ہیں ہاتھ میں‌ایک گلاس پکڑ رکھا ہے. آمنہ نے جب یہ وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تو صاف محسوس ہوا کہ ملائکہ کی

    کاپی کررہی ہیں ، آمنہ نے الیاس نے ملائکہ اروڑہ کی طرح ہی ڈریسنگ بھی کر رکھی تھی. آمنہ الیاس کو اس وڈیو کے بعد لیا گیا آڑھے ہاتھوں. ان کو کئی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ کوا چلا ہنس کی چال اور اپنی بھی بھول گیا. کسی نے کہا کہ ملائکہ کے بہانے یہ لڑکی خود کی تہشیر کررہی ہے کسی نے کہا کہ آمنہ الیاس کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ملائکہ کی کاپی کررہی ہیں،تاھال آمنہ الیاس نے اس قسم کے کمنٹس کا کوئی جواب نہیں دیا.

  • آمنہ الیاس کو انڈسٹری میں کیا مسائل درپیش رہے ؟‌

    آمنہ الیاس کو انڈسٹری میں کیا مسائل درپیش رہے ؟‌

    ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا میں آنے والی آمنہ الیاس نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آمنہ الیاس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آئی تو شروع میں ، میں بہت زیادہ خوش تھی لیکن جب باقاعدہ اداکاری شروع کی تو محسوس کیا کہ میری گہری رنگت کی وجہ سے مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے. آمنہ الیاس نے

    کہا کہ حالانکہ میری اداکاری میں کوئی کمی نہیں تھی لیکن میری رنگت چونکہ دوسری ہیروئنز کی طرح نہیں تھی اسلئے میرے ساتھ تعصب برتا جاتا تھا. انہوں نے کہا کہ لیکن میں نے کبھی اس چیز کو سر پر سوار نہیں‌کیا تھا، میں جانتی تھی کہ میں نے کیسے چلنا ہے. میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے کردار ملتےگئے میں کرتی گئی اور میرے ہر کردار نے میری صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے کہا کہ ےشک میری رنگت کی وجہ سے میرے ساتھ تعصب برتا جاتا تھا لیکن اس کے باوجود میرے پاس فلمیں باقی ہیروئنز کی نسبت زیادہ آئی ہیں.

  • دو بوند پانی کا آخری سپیل لاہور میں

    دو بوند پانی کا آخری سپیل لاہور میں

    سنگیتا کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل دو بوند پانی کا آخری سپیل لاہور میں شوٹ ہو رہا ہے فلمسٹار میرا ، آمنہ الیاس ، سعود و دیگر اپنے حصے کا کام مکمل کروا رہے ہیں. یہ نہ صرف ڈرامہ ہے بلکہ فلم بھی ہے یعنی سنگیتا بیگم ڈبل ورژن بنا رہی ہیں. ڈرامہ پاکستان کے بڑے چینل پر آن ائیر جائیگا. اس ڈرامے کی آئوٹ ڈور شوٹنگ بہاولپور کے ریگستانی علاقے میں ہوئی جہاں ڈرامے کی پوری کاسٹ نے حصہ لیا. اس کے بعد ان ڈور شوٹنگ لاہور میں ہوئی . اب اس پراجیکٹ کا لاسٹ سپیل لاہور میں شوٹ ہو رہا ہے سیٹ پر فنکاروں‌کی ایک بڑی تعداد موجود ہے. سنگیتا ببگم اس پراجیکٹ کو لیکر کا فی پرجوش ہیں. ان کا کہنا ہےکہ کافی عرصے کے بعد شائقین کو روٹین سے ہٹ کر ٹی وی پر دیکھنے کے لئے کچھ

    ملے گا اس ڈرامے اور فلم کے زریعے ہم پانی جیسے اہم مسئلے کو اجاگر کررہے ہیں. فلم دنیا کے بڑے فیسٹیولز میں پیش کی جائیگی. سنگیتا کو امید ہے کہ ان کی فلم فیسٹیولز میں ضرور پذیرائی حاصل کریگی. فلمسٹار میرا اس پراجیکٹ کے ساتھ کافی عرصے کے بعد سکرین پر دکھائی دے رہی ہیں، اس میں ان کے ساتھ آمنہ الیاس بھی ہیں آمنہ اور میرا ایک ساتھ فلم باجی میں بھی کام کر چکے ہیں.

  • آمنہ الیاس نے اپنے کس کردار کو یادگار کہہ دیا ؟

    آمنہ الیاس نے اپنے کس کردار کو یادگار کہہ دیا ؟

    اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ڈرامہ سیریل دو بوند پانی میں‌کام کررہی ہوں اور اس میں جو میرا کردار ہے وہ میرے کیرئیر کا یادگار ترین کردار ہے. اس میں جو ڈائیلاگز ہیں وہ روٹین سے ہٹ کر ہیں ، موضوع بہت الگ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سنیگتا میڈم اس ڈرامے کی ڈائریکٹر ہیں انہوں نے تمام فنکاروں سے بہت محنت اور اچھے سے کام لیا ہے. پانی صرف پاکستان کا ہی نہیں‌پوری دنیا کا مسئلہ ہے لیکن ہاکستان کے لئے بڑا مسئلہ اس لئے ہے کیونکہ ہمارے پاس ڈیمز نہیں ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے وقتوں میں دنیا کی جنگیں کسی اور بات پر نہیں بلکہ کھانے اور پانی پر ہوں گی. ہماری حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ڈیمز بنانے پر توجہ دیں پانی کو محفوظ کریں.

    حکومت کے ساتھ ساتھ انہوں نے فیوڈلز سے بھی التجاء کی اور کہا کہ خدارا زمینوں پر جو آپ نے قبضے کر رکھے ہیں ان کو چھوڑ دیں ڈیمز بننے دیں. آمنہ الیاس نے کہا کہ ہم نے جب یہ ڈرامہ شوٹ کرنا شروع کیا تھا تو گرمی کا موسم تھا اور سخت گرمی میں بہاولپور جا کر شوٹنگ کی اور اب سردی کا موسم آچکا ہے. ڈرامے کی شوٹنگ اختتام پذیر ہونے والی ہے. مجھے امید ہے کہ شائقین اس ڈرامے کو ضرور پسند کریں گے.

  • شوبز انڈسٹری میں اقرباء پروری ہے آمنہ الیاس

    شوبز انڈسٹری میں اقرباء پروری ہے آمنہ الیاس

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہےکہ شوبز انڈسٹری میں اقرباء پروری ابھی بھی موجود ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ جن کو کام ملنا چاہیے ان کو نہیں ملتا.آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی یاد رکھیں کہ سفارش سے کام تو مل جاتا ہے لیکن اگر آپ میں صلاحیتیں نہ ہوں تو پھر وہ سفارش بار بار نہیں چل سکتی کیونکہ کوئی بھی کسی کے لئے رسک نہیں‌لے سکتا اور پیسہ لگا کر اپنا پراجیکٹ ڈبو نہیں‌سکتا. آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے کہ آج بھی گوری رنگت کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن میں اب دیکھ رہی ہوں کہ معمولی نوعیت کی تبدیلی تو ہے کیونکہ گہری رنگت کی لڑکیوں کو بھی اہمیت دی جارہی ہے. آمنہ الیاس نے کہا کہ مجھے جب بھی کام ملا میری فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ملا ہے میری

    کبھی کسی نے سفارش نہیں کی نہ ہی میں سفارش پر یقین رکھتی ہوں، ماڈلنگ ہو یا اداکاری کی دنیا مجھے میرے کام کی وجہ سے ہمیشہ نوٹس کیا گیا ہے اور پراجیکٹس ملے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میں نے جو بھی کام کیا میرے مداحوں نے مجھے پذیرائی دی. رہی بات ماڈلنگ کی دنیا کی تو ماڈلنگ میں‌ہمیشہ کی طرح ابھی بھی اچھا کام ہو رہا ہے.