Baaghi TV

Tag: ananya pande

  • اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌لوگوں‌کی خوبیوں کو اپنانے کی کوشش کرتی ہوں، میں دیکھتی رہتی ہوں کہ کس انسان میں کونسی ایسی خوبی ہے جس کو اپنا کر میں اپنی شخصیت کو بہتر کر سکتی ہوں. بات کریں اگر سوشل میڈیا کی تو یہاں پر میں زینت امان کو بہت فالو کرتی ہوں، وہ جو پوسٹیں لگاتی ہیں اور خصوصی طور پر ان کا کیپشن لکھتی ہیں وہ بہت کمال کا ہوتا ہے. ان کے کپیشن پڑھ کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے. زینت امان کے پاس بہترین الفاظ کا زخیرہ ہے وہ بہتر انداز میں جانتی ہیں کہ کس تصویر یا وڈیو کا کیپشن کیا ہونا چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زینت امان کی فالور ہوں”. انہوں نے کہا کہ زینت امان اپنی جس فلم کے بارے میں ٹویٹ کرتی ہیں تو میں اس کو لازمی طور پر دیکھتی ہوں وہ نہایت ہی گلیمرس اداکارہ تھیں اور ہیں. انہوں نے بالی وڈ‌کے فلمی ہیروئین کے تصور کو ہی بدل ڈالا تھا. یاد رہے کہ اننیا پانڈے سینئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں.

    موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

    حمائمہ ملک نے بشری اقبال کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے

  • آدیتیہ رائے کپور نے اننیا کے ساتھ بیرون ملک کیوں گئے ؟ اداکار بول پڑا

    آدیتیہ رائے کپور نے اننیا کے ساتھ بیرون ملک کیوں گئے ؟ اداکار بول پڑا

    آدیتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے کی حال ہی میں پرتگال اور سپین سے کچھ تصاویر اور وڈیوز وائرل ہوئیں ان کی جہاں چرچا ہوئی وہیں اننیا پانڈے کی والدہ نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اننیا کو اپنے کیرئیر پر توجہ دینی چاہیے. اس حوالے سے جب میڈیا نے آدیتیہ رائے کپور سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ میری اور اننیا کی وڈیوز اور تصاویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں. انسان جب مسلسل کام کررہا ہوتا ہے تو اسکو آرام کی ضرورت ہوتی ہے لہذامیں نے کام سے تھوڑا وفقہ لیا اور چھٹیاں منانے بیرون ملک چلا گیا.

    ”مجھے بارشیں بہت اچھی لگتی ہیں اور وہاں میں بارشوں کو بہت انجوائے کیا”، جب واپس آیا تو میرے لئے ایک ٹریٹ یہ تھی کہ یہاں بھی ایک ہفتہ تک مسلسل بارش ہوتی رہی. یوں آدیتیہ رائے کپور نے نہایت ہی محتاط انداز میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیکر اپنی جان چھڑوا لی اور ایسی کسی بھی کنٹرورسی میں نہیں‌پڑے جس کو لیکر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بات ہورہی ہے. یاد رہے کہ آدیتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے میں‌آجکل کافی نزدیکیاں ہیں اور دونوں ہر جگہ ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں.

    آنے والے پراجیکٹس کے لئے پرجوش ہوں الجھتی ماہرہ خان

    کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی …

    راکی اور رانی کی پریم کہانی نے 100 کروڑ کر لیا ، کرن جو ہر …

     

  • آدیتیہ رائے کپور کے ساتھ افئیر کی خبروں پر اننیا کی ماں بیٹی پر برس پڑی

    آدیتیہ رائے کپور کے ساتھ افئیر کی خبروں پر اننیا کی ماں بیٹی پر برس پڑی

    بالی وڈ کی ابھرتی اداکارہ اننیا پانڈے جو کہ سینئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں ان کے افئیر کی خبریں آدیتیہ رائے کپور کے ساتھ زور پکڑتی جا رہی ہیں ، حال ہی میں دونوں پرتگال میں ایک ساتھ چھٹیاں منا کر بھی آئے ہیں وہاں سے ان کی کچھ وڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں ، دونوں کے افئیر کی خبروں پر جہاں ان دونوں کے مداح بہت خوش ہیں وہیں ان کی والدہ برس پڑی ہیں اپنی بیٹی پر. میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے کی والدہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی افیئرز میں ملوث ہونے کے بجائے اپنے کیریئر پر دھیان دے تاکہ کہ اننیا کی ذاتی زندگی یا افیئرز سے زیادہ انہیں مداح ان کے کام اور پیشہ ورانہ کامیابیوں سے جانیں۔

    ان دونوں کے درمیان دن بہ دوستی کا تعلق گہرا ہوتا جا رہا ہے ، انڈیا ہو یا انڈیا سے باہر ، دونوں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ، ”اننیا پانڈے کی والدہ کا بیان تو سامنے آ گیا ہے لیکن ابھی تک اننیا کے والد چنکی پانڈے کی جانب سے کوئی بیان یا رد عمل سامنے نہیں آیا”. یاد رہے کہ اننیا پانڈے ایک بہترین اداکارہ ہیں انہو‌ں نے اپنی فلموں سے ثابت کیا ہے کہ وہ آج کی ٹاپ ٹین ہیروئنز میں‌شامل ہیں.

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    24 سالہ بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے جو کہ چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جھانوی کپور اور سارا علی خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بہت زیادہ معترف ہوں ، مجھے لگتا ہےکہ اگر ہم تینوں اداکارائوں کو ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کیا جائے تو وہ فلم نہ صرف بہت چلے گی بلکہ ہم تینوں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین بہت زیادہ خوش ہوں گے. اننیا پانڈے نے کہا کہ جھانوی کپور اور سارا علی خان کی ایکٹنگ دیکھ کر میرے تو رونگھٹے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں.یہ دونوں اداکارائیں جہاں بہت سارے لوگوں کے لئے انسپریشن ہیں

    وہیں میری بھی انسپریشن ہیں. اننیا پانڈے نے کہا کہ میں وہ فلم اور کردار منتخب کرتی ہوں جس میں اداکاری کا مارجن ہو اور میرا کردار کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہو. یاد رہے کہ اننیا پانڈے نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں وہ بالی وڈ کے نامور اور منجھے ہوئے فلم میکرز کی اولین چوائس ہیں. ان کی ایوشمان کھرانہ کے ساتھ فلم ڈریم گرل کا سیکوئل اور ’کھو گئے ہم کہاں پائپ لائن میں ہیں. اننیا آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کی آنے والی سیریز ’کال می بے‘ میں اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں گی.