Baaghi TV

Tag: anil kapoor

  • سونم کپور کی فلموں میں واپسی

    سونم کپور کی فلموں میں واپسی

    بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے فلموں میں واپسی کا ارادہ باندھ لیا ہے. انہوں نے اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ان کے پاس دو پراجیکٹ پائن لائن میں ہیں ، ایک فلم کرینہ کپور کے ساتھ ویرے دی ویڈنگ ہے . سونم کپور جو کہ آخری بار 2019 میں ایک بالی وڈ فلم میں آئی تھیں ، اس کے بعد انہوں نے فلموں سے تھوڑ وقفہ لیا اور وہ ماں بنی اس کے بعد انہوں کچھ عرصہ لندن میں گزارا، انہوں نے کہا کہ تھا کہ میں اپنی بیٹی پر توجہ دینا چاہتی ہوں. اس لئے فلموں سے دوری اختیار کی ہے لیکن میں کبھی بھی بالی وڈ نہیں چھوڑوں گی.

    ”سونم کپور نے اپنی بات کا مان رکھتے ہوئے بالی وڈ کی فلموں میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے ”انہوں نے کہا ہے کہ میں‌ایک سال میں صرف دو پراجیکٹس کروں گی اور ایسا کام کروں گی جس میں اداکاری کرنے کی گنجائش موجود ہوگی. انہوں نے کہا کہ میں کیرئیر کی اس سٹیج پر ہوں جہاں مجھے اب سوچ سمجھ کر فلموں کا انتخاب کرنا ہے. میں بہت خوش ہوں کہ میرے مداح فلموں میں میری واپسی کا انتظار کررہے ہیں، جلد ہی میں اپی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دوں گی .

    میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی …

    چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

    عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

     

  • انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کیوں ہیں خفا بالی وڈ کی حالیہ فلموں سے ؟

    انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کیوں ہیں خفا بالی وڈ کی حالیہ فلموں سے ؟

    بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن جو کہ خود بھی ایک اداکار ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جب بھی کوئی فلم سائن کرنی ہوتی ہے تو اپنے والد کے ساتھ اسکا موضوع ڈسکس کرتا ہوں ان کے مشورے کو سن لیتا ہوں اور پھر جو بہتر لگتا ہے اس کے مطابق چلتا ہوں. انہوں نے کہا کہ لیکن بالی وڈ کی حالیہ فلموں کو میں نئی پیکنگ میں پرانا سامان سمجھتا ہوں . کیونکہ آج جو فلمیں بن رہی ہیں ان میں سے بڑی تعداد پرانی فلموں کی کہانیوں پر مشتمل ہیں.

    انہوں نے کہا ہے کہ” مجھے ایسی فلمیں بورنگ لگتی ہیں جو کسی کا چربہ ہوں”، میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ بس ایک فارمیٹ میں تمام اداکار ایک دوسرے سے تبدیل ہوتے ہیں۔ انیل کپور کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان فلموں میں کچھ نیا پن نہیں ہے، یہ بس ایک ہی طرح کی فلموں کی سائیکل ہے جس میں یہاں وہاں تھوڑی بہت تبدیلیاں ہوجاتی ہیں۔یاد رہے کہ انیل کے کپور کے بیٹے ہرش وردھن نے بالی وڈ میں قدم تو رکھ دیا ہوا ہے لیکن وہ ابھی تک اپنا نام اور مقام نہیں بنا سکے. ان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گے.

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

  • سونم کپور بھی بچپن میں‌جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں؟

    سونم کپور بھی بچپن میں‌جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں؟

    بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جنہوں نے شادی کے بعد کام سے تھوڑی بریک لی ہے ، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کام نہ چھوڑا ہے نہ چھوڑوں گی ، بالی وڈ میری پہچان ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زکر کیا ہے کہ ایک ایسی بات کا جس کے بارے میں انہوں نے اپنے والدین کو بھی کبھی آگاہ نہیں کیا . سونم کپور کا کہنا ہےکہ بچپن میں‌ جنسی ہراسانی کا شکار بنی، میں ایک شاپنگ مال میں گئی تھی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ، وہاں مجھے ایک آدمی نے بہت برے انداز میں‌چھوا تھا ،

    مجھے محسوس ہوا تھا کہ یہ کچھ غلط ہے جو میرے ساتھ کیا گیا ہے، لہذا میں بہت زیادہ ڈر اور سہم گئی تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے اس واقعہ زکر کبھی کسی کے ساتھ نہیں کیا سونم کپور اس ”واقعہ کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ یہ واقعہ مجھے کبھی نہیں بھولتا ؛؛، اس کے بارے میں سوچوں کو تو آج بھی ڈر اور سہم جاتی ہوں . یاد رہے کہ سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی بہت بڑی مداح ہیں، نہ صرف سونم بلکہ انیل کپور بھی پاکستانی اداکار کو بہت سراہتے ہیں. سونم اور فواد خان نے ایک ساتھ خوبصورت فلم میں کام کیا تھا.

     

     

     

    جارج کلونی حجام بن گئے ؟

    حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

    مومنہ بتول نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

  • انیل کپور نے اہلیہ سنیتا کپور کو شادی کی 39 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی

    انیل کپور نے اہلیہ سنیتا کپور کو شادی کی 39 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی

    بالی وڈ سٹار انیل کپور اور سنیتا کپور نے حال ہی میں اپنی شادی کی 39 ویں سالگرہ منائی. شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے انیل کپور اور سنیتا کپور نے 11 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔شادی کی سالگرہ کے موقع پر انیل کپور نے اپنی اور اہلیہ کی کچھ یادگار تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کیں. انہوں نے اہلیہ کو لکھا کہ ہم دونوں کی محبت کی کہانی ہمیشہ ہی زندہ رہے گی. انیل کپور نے کہا کہ میں‌ اپنی شادی کے 39 سال نہیں‌لکھوں گا بلکہ یہ لکھوں گا کہ ہم نے 50 سال پہلے اس سفر کو شروع کیا تھا. انہوں نے لکھا کہ سنیتا آپ اچھی عادات کی مالک ہیں اور پچاس سال کے بعد بھی آپ نے اپنی کوئی عادت نہیں بدلی آپ کل بھی اچھی تھیں آج بھی اچھی ہیں.

    اس موقع پر ان کی بیٹی سونم کپور نے بھی ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہیں ’دنیا کے بہترین والدین‘ قرار دیا اور لکھا کہ دنیا کے بہترین والدین کو سالگرہ مبارک ہو. یاد رہے کہ انیل کپور کا شمار بالی وڈ‌کے ٹاپ سٹارز میں‌ہوتا انہوں نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا اور انکی جوڑی بھی سب کے ساتھ سراہی گئی لیکن مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ انکی جوڑی کو سب سے زیادہ سراہا گیا.

  • انیل کپور کے والد جب ممبئی شفٹ ہوئے تو کس اداکار کے گیراج میں رہتے تھے؟‌

    انیل کپور کے والد جب ممبئی شفٹ ہوئے تو کس اداکار کے گیراج میں رہتے تھے؟‌

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور معروف فلم میکر سریندر کپور کے بیٹے ہیں ، اور سریندر کپور راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور کے کزن تھے، کہا جا تا ہے کہ جب سریندر کپور کام کاج کی غرض سے ممبئی شفٹ ہوئے تو ان کے حالات بہت خراب تھے ان کے پاس رہنے کا جگہ نہ تھی نہ ہی اتنے پیسے تھے کہ کرایہ ادا کر سکیں، لہذا سریندر کپور کو ان کے کزن پرتھوی راج کپور نے پناہ دی. پرتھوی راج کپور نے ان کو اپنے گھر کے گیراج میں

    رکھا اور وہ وہاں تب تک رہے جب تک کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں آ گئے کہ وہ کسی فلیٹ میں‌شفٹ نہ ہوجائیں پھر ایک وقت ایسا آیا کہ ان کے پاس تھوڑے پیسے آئے تو انہوں نے مڈل کلاس علاقے میں ایک فلیٹ لیا اور وہاں پر شفٹ ہوئے. یاد رہے کہ سریندر کپور اور پرتھوی راج کپور نے اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر بالی وڈ میں ایسا نام اور مقام بنایا کہ جسے آج تک یاد رکھا جاتا ہے اور انکی نسلیں آج بھی بالی وڈ پر راج کررہی ہیں.