Baaghi TV

Tag: anupum kher

  • انوپم کھیر نے داڑھی رکھ لی

    انوپم کھیر نے داڑھی رکھ لی

    بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نےانسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصویر شئیر کی ہے ، اس میں وہ داڑھی اور سفید بالوں میں نظر آرہے ہیں. انوپم کو اس حلیے میں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے ، مداحوں کو لگا کہ انوپم کھیر کسی سنجیدہ بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں. لیکن ایساکچھ بھی نہیں ہے کیونکہ انوپم کھیر نئی فلم میں یہ کردار کررہے ہیں . یہ کردار کس فلم کا ہے اور یہ فلم کب ریلیز ہو رہی ہے ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کون ہے اس حوالے سے انہوں نے مداحوں کو آگاہی نہیں دی .

    انوپم کھیر نے لکھا کہ ”میں نئی فلم میں بھارت کے معروف شاعر کا کردار کررہا ہوں” ، اس میں ان کی زندگی کو ڈسکس کیا گیا ہے اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اتنے بڑے شاعر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا موقع میسر آیا ہے. یاد رہے کہ انوپم کھیر نے بالی وڈ میں اسی کی دہائی میں قدم رکھا انہوں نے مثبت منفی اور کامیڈی ہر طرح کے کردار کئے انہیں‌ہر کردار میں خوب سراہا گیا. انوپم کھیر نے فلموں میں کام کرنے کے علاوہ پرگرامز بھی ہوسٹ کئے ہیں .

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • کرن کھیر کورونا میں مبتلا ہو گئیں

    کرن کھیر کورونا میں مبتلا ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ کرن کھیر جو کہ اپنی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکار کے جوہر دکھائے. کرن کھیر کے حوالے سے ایک اچھی خبر نہیں ہے اور وہ خبر ہے کہ اداکارہ کورونا جیسے مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں اور کافی علیل ہیں. کرن کھیر نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ خود شئیر کی اور کہا کہ مجھ سے پچھلے کچھ دنوں میں جو بھی ملا ہے وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کروائے. میری طبیعت میں بہتری کے لئے میرے تمام چاہنے والے دعا کریں . کرن کھیر اس سے پہلے بھی کافی علیل رہ چکی ہیں. کورونا کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ کر لیا ہے اور مکمل

    ریسٹ پر ہیں. کرن کھیر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں شاید وہ کچھ دن کے لئے اس سے بھی وقفہ لیں گی. کرن کھیر کے مداح یہ خبر سن کر نہ صرف پریشان ہیں بلکہ ان کی صحیتابی کے لئے دعائیں بھی کررہے ہیں. یاد رہے کہ کرن کھیر بالی وڈ کی بہترین اداکارہ تو ہیں ہی ساتھ ہی ساتھ وہ معروف اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ بھی ہیں . دونوں نے محبت کی شادی کی اور دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. کرن کھیر نہایت ہی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں نئے اداکار ان کے ساتھ کام کرنے کو اپنی خوش نصیبی تصور کرتے ہیں.

  • انوپم کھیر کی عالیہ بھٹ سے ملاقات، گنگوبائی کاٹھیواڑی میں پرفارمنس پر داد دی

    انوپم کھیر کی عالیہ بھٹ سے ملاقات، گنگوبائی کاٹھیواڑی میں پرفارمنس پر داد دی

    بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری اور بننے والی فلموں پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں۔ وہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بہت متحرک ہیں اور اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں.انہوں نے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے عالیہ بھٹ کے کام کی تعریف کی. انوپم کھیر کی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ملاقات ہوئی ، اس موقع پر انہوں نے عالیہ کے ساتھ ایک تصویر بنائی ، اس تصویر کو انہوں نے ایک تعریفی نوٹ کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر

    شئیر کیا. انہوں نے لکھا کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم گنگو بائی کاٹھیواڑی میں عالیہ بھٹ نے شاندار اداکاری کی میں ان کی اداکاری کا معترف ہو گیا ہوں. انہوں نے لکھا کہ تم بہت چھوٹی تھی جب میں تمہاری فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کیا کرتا تھا بڑے ہو کر تم نےثابت کیا کہ میں سچ ہی کہا کرتا تھا. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ‌کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے ہر فلم کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں.