Baaghi TV

Tag: Anwar Ul Haq Kakar

  • نگران وزیر اعظم کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام

    نگران وزیر اعظم کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام، وزیرِ اعظم کی ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ اس سے پہلے ایم-ڈی-کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا.

    وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور خیال رہے کہ ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    تاہم واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ رواں برس ایم ڈی کیٹ کا امتحان 27 اگست کو ہو گا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔ جبکہ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت نے ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش کی تھی تاہم چند روز قبل پی ایم ڈی سی نے اسے مسترد کردیا تھا۔

    پی ایم ڈی سی نے موقف اپنایا تھا کہ ٹیسٹ 27 اگست 2023 کو ہوگا کیونکہ 27 اگست کے ٹیسٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر پہلے سے کیے گئے انتظامات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ کراچی میں ٹیسٹ میں 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے اور یہ ٹیسٹ جامعہ کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ہوگا اور امیدواروں کی اکثریت جامعہ کراچی میں ٹیسٹ دے گی۔

  • نگراں وزیراعظم کی  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں مختلف وزارتوں کے اہم امور پر انہیں بریفنگ دی گئی اور وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو کوئٹہ سکھر ہائی وے پر پنجرا پُل اور کوئٹہ ژوب شاہرہ پر سوار پُل پر جاری کام پر پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجرا پُل جو گزشتہ برس سیلاب سے تباہ ہو گیا تھا کی تعمیر نو پر کام آئندہ ماہ سے شروع ہوگا، اور گزشتہ برس سیلاب کے بعد پُل سے گزنے والی ٹریفک کے لیے کازوے بنا دیا گیا تھا جس سے ٹریفک میں خلل کو دور کر دیا گیا تھا۔ نگراں وزیرِاعظم نے پُل کی تعمیر کے لیے درکار وقت میں کمی لانے کی ہدایت بھی کی۔

    اعلامیہ کے مطابق پنجرا پُل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 118 کلومیٹر طویل کوئٹہ دھادر روڈ اور 188 کلومیٹر طویل دھادر جیکب آباد روڈ کی ازسر نو تعمیر و بحالی بھی کی جائے گی جس سے نہ صرف وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ ٹریفک کا رش بھی کم ہوگا۔ علاوہ ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوار پُل کی ازسر نو تعمیر پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا جس میں درکار مدت کا تخمینہ 6 ماہ لگایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    جبکہ اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے اور بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور  پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وہ نگراں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے سے پہلے یعنی کل تک استعفی دے دیں گے۔ جبکہ نگراں وزیراعظم حلف برداری کی تقریب سے پہلے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوادیں گے۔

    خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کریں گے اور نامزد نگراں وزیراعظم مارچ 2024 تک سینیٹ کے رکن ہیں، انوار الحق کاکڑ 2018 میں آزاد حثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم اگلے 2 سے 3 دن میں اپنی کابینہ کو حتمی شکل بھی دے دیں گے، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نگراں کابینہ میں وزارت خزانہ کا قلمدان جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے دیگر اہم وزارتوں پر نامزدگیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے.

    تاہم دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب کل سہ پہر3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے حلف لیں گے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    واضح رہے کہ اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی گورنرز کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ حلف برداری کی تقریب میں سابق وفاقی کابینہ کے اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے۔
    انوار الحق کاکڑ حلف برداری کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حلف برداری کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے۔ تاہم وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انوار الحق کاکڑ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، نگراں وزیراعظم سے وزیراعظم ہاؤس کے عملے کا تعارف کروایا جائے گا۔