Baaghi TV

Tag: Arrested

  • محکمہ ایکسائز کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    محکمہ ایکسائز کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    *پشاور مردان ایکسائز کی بہت بڑی اوراہم۔

    کاروئی وزیراعلی پنجاب کے افس میں سینر کلرک کے عہدے پرتعنات ملزم سے ،_50 کلو چرس برامد جو کی۔پی سے گاڑی کے ذریعے سمگل کر رہے تھے.

    مرادن ایکسائز ٹیم نے جھانگیرہ روڈپر ناکہ بندی کے دوران گاڑی جی ایل آئی کی تلاشی سے 50 کلو چرس برامد کی.

    گاڑی میں تین ملزمان شہزاد۔ اعظم ۔اور یاسر کو گرفتار کرلیا جن کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ عدالت سے حاصل کر لی گی

    ملزمان میں ایک ملزم سی ایم ہاوس پنجاب سیکر ٹریٹ میں سینئر کلرک کے عہدے پر تعینات ہے جو دوران تلاشی اپنےعہدے کا استعمال کرکےایکسائز ٹیم پر دباو ڈال رہا تھا.

  • پولیس کی بڑی کاروائ، خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائ، خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار

    پولیس کی شاندار کاروائی ، خاتون سے زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار۔

    بہاولنگر علاقہ تھانہ کھچی والا میں خاتون نے درخواست دی کہ ذیشان نامی آدمی نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسکے ساتھ زیادتی کی اور موبائل پر ویڈیو بھی بنائی اور اب بلیک میل کر رہا ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کھچی والا مشتاق باجوہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

    پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاجنہوں نے خاتون سے زیادتی کرکے نازیبا ویڈیو زبنائی اور بعد میں اس کو بلیک میل کر رہے تھے۔

    ملزمان میں ذیشان ولد خادم حسین ، ویشال اشفاق ولد اشفاق احمد اور چندی شفقت ولد شفقت علی اقوام آرائیں شامل ہیں۔
    ملزمان کے قبضہ سے بلیک میل کر کے ہتھیائی جانے والی رقم مبلغ 7لاکھ روپے بھی بر آمد کر لی گئی۔ملزمان سے مقدمہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

    ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے فوری کاروائی کر کے بر وقت ملزمان گرفتارکرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اور پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    ڈی پی او بہاولنگر نے خاتون کے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزان دلوائی جائے گی۔

  • ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، 7 سال سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، 7 سال سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    سال نو کے آغاز میں ہی سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کے راولپنڈی سرکل سے ایک بڑی کامیابی.

    سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی تصویریں، ویڈیوز شئیر کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم کو 7سال کی سزا.

    راولپنڈی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری عبدلرؤف کے زیر نگرانی سرکل انچارج عدنان لوحانی نے انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی اور انکی مستقل راہنمائی، انویسٹیگیشن آفیسر امجد بلال اور دیگر ٹیم کی انتھک محنت اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں مجرم کو گرفتار کیا گیا اور
    اسکے قبضے سے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی گئیں.

    مجرم افضال نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے نا صرف نشر کیں بلکہ بعد ازاں خاتون کو بلیک میل بھی کرتا رہا.

    مجرم کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جون2020میں مقدمہ درج کیا گیا تھا. راولپنڈی سرکل کی لیگل ٹیم نے اس مقدمے کی مستقل نگرانی اور کورٹ کے تمام معاملات کی پیروی کی جس کے نتیجے میں مجرم کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ سے مسترد ہوئی اور راولپنڈی کی ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سات قید کی سزا سنا دی..

    خاتون جو کہ بہت ذہنی اذیت کا شکار تھیں، کو سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کی جانب سے انصاف فراہم کیا گیا.

    تاہم اس اہم کارروائی اور اس سال کی پہلی کنویکشن پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے راولپنڈی سرکل کے افسران کی کاوشوں کو سراہا.

  • ایس ایس پی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا.

    ایس ایس پی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا.

    ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر پی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہے.

    بدنامِ زمانہ منشیات فروش قاری ابراہیم کا کارندہ پرانی سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار

    منشیات فروش ذاکر خان ولد شمس الدین کے قبضے سے 190 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

    ایس ایچ او پی آئی بی کالونی غوث بخش اعوان نےگرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 06/2021 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

    *ایس پی جمشید ڈویژن*
    *فاروق احمد بجارانی*

  • پولیس کی کاروائی، پتنگ فروشوں کی شامت آ گئی.

    راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،03پتنگ فروش گرفتار، 1400پتنگیں اور 19 کیمیکل ڈوریں برآمد، مقدمات درج

    ایس ایچ او صادق آباد اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش شبیر احمد کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 1200 پتنگیں اور 12 کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں.

    ایس ایچ او آر اے بازار کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روک کر چیک کیا.

    گاڑی میں سے 200 پتنگیں اور 07 کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے نعمان بٹ اور سلمان خٹک کو گرفتار کر لیا، پولیس

    پتنگ فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس

    ڈویژنل ایس پیز کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش، پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیں.

  • پشاور میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی، کئی پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

    پشاور میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی، کئی پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

    ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی، پی ٹی ایم کے رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج
    . پریس کلب کے سامنے آج پی ٹی ایم رہنماوں نے علی وزیر کی رہائی کے لیے احتجاج کیا. احتجاج میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی گئی
    شرقی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی.
    احتجاج کی قیادت ڈاکٹر سعید اور محسن داوڑ کررہے تھے. مظاہرین نے حکومت اور پاک فوج کے خلاف اشتعال دلانے والی تقاریر کی، ایف آئی آر متن. حیات آباد پولیس نے ڈاکٹر سعید عالم کو گرفتار کرلیا۔

  • *ایف آئی اے  کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کی کارروائی ‘ غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ بنانےوالا گروہ کے چارافراد ‘ افغان باشندے سمیت گرفتار*

    *ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کی کارروائی ‘ غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ بنانےوالا گروہ کے چارافراد ‘ افغان باشندے سمیت گرفتار*

    ایف آئی اے کموزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر محمود ستی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کموزٹ سرکل انعام اللہ مروت ‘ انسپکٹر شبیر احمد ‘اے ایس ائی ظہورالدین اور دیگر عملے نے ٹانک اڈہ پرکارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سےافغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانےوالےگروہ کے چار افراد سفی اللہ، قاسم، جمال نیازی اور عرفان سمیت افغان باشندے اسماعیل کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے افغانی پاسپورٹ ‘ نادرا کے ٹوکن اور دیگر غیرقانونی دستاویزات برآمد ہوئے ۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئ۔