Baaghi TV

Tag: arslan khan ‘

  • کسی کی ذاتی زندگی کے حوالے کوئی کیسے سوال کر سکتا ہے حرا خان

    کسی کی ذاتی زندگی کے حوالے کوئی کیسے سوال کر سکتا ہے حرا خان

    اداکارہ حرا خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا. وہ سمجھ رہی تھیں کہ ان سے ان کے کیرئیر کے حوالے سے سوالات کئے جائیں گے لیکن ایسانہ ہو سکا. حرا خان نے سوال و جواب کے سیشن میں ہونے والے چند ایک سوالات کے سکرین شارٹ لیکر اپنی سٹوری میں شئیر کئے . جس کا کیپشن انہوں نے کچھ یوں لکھا. انہوں نے لکھا کہ مجھ سے اس قسم کے سوالات کئے گئے ، آپ کا بیڈ روم کیسا ہے ، سسرال کی طرف سے شادی پر کونسے تحائف ملے ، وہ دکھائیے، اس قسم کے سوالات کسی معروف شخصیات سے چھوڑئیے کسی بھی نوبیاہتا جوڑے سے نہیں کئے جانے چاہیں.

    ”کسی سے سوال کرنے کے بنیادی کچھ آداب ہوتے ہیں جن سے بہت سارے لوگ ناواقف ہیں”. انہوں نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے لوگ سوال کر کیسے لیتے ہیں. میں بہت حیران ہوں. یاد رہے کہ حرا خان کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی اور ان کی شادی سوشل میڈیا پر کافی چرچا میں‌رہی. حرا خان ایک بہترین اداکارہ ہیں اور ان کے کریڈٹ پر کم مگر معیاری کام ہے.

    موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

    حمائمہ ملک نے بشری اقبال کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے

  • ارسلان خان نے عرفی جاوید کے بارے کر دی حیران کن بات

    ارسلان خان نے عرفی جاوید کے بارے کر دی حیران کن بات

    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے بولڈ اور عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ان کا اداکاری پر دھیان کم اور عجیب و غریب فیشن کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے پر زیادہ توجہ ہوتی ہے. کچھ لوگ ان کی فیشن سینس کو نہایت گھٹیا قرار دیتے ہیں اور کچھ لوگ ان کے فیشن سے متاثر نظر آتے ہیں اور انہی میں سے ایک ہیں پاکستانی اداکار ارسلان خان . ارسلان خان نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سٹوری میں عرفی جاوید کی ایک وڈیو شئیر کی جس میں عرفی جاوید عجیب و غریب نیلے لباس میں نظر آرہی ہیں اس لباس میں ان کی صرف آنکھیں اور ہونٹ ہی نظر آرہے ہیں۔

    اداکار ارسلان خان نے عرفی جاوید کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” یہ لڑکی لیجنڈ ہے”، اور ساتھ میں ہنسنے کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔ارسلان خان نے عرفی کو لیجنڈ کہا تو ان کی سٹوری کو لیکر سوشل میڈیا پر تبصرے ہونے لگے. کسی نے عرفی جاوید کو واہیات کہا تو کسی نے اسکو لیجنڈ کہنے پر اعتراض کیا. یاد رہے کہ عرفی جاوید کے فیشن کو کرینہ کپور نے لیا تھا آڑھے ہاتھوں اس کے بعد عرفی نے بھی کرینہ کو لیا تھا آڑھے ہاتھوں.

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • حرا خان اور ارسلان خان کس بات سے ڈرتے ہیں؟‌

    حرا خان اور ارسلان خان کس بات سے ڈرتے ہیں؟‌

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی حرا خان اور ارسلان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نظر لگنے سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے منگنی بہت پہلے کر لی تھی لیکن کسی کو بتایا نہیں تھا ، ہماری شادی کا انائونس کرتے ہوئے بھی ہمیں بہت زیادہ ڈر لگ رہا تھا، ہماری فیملیوں کو نظر لگنے کا بہت یقین اور اس چیز کا ڈر ہے. حرا خان نے کہا کہ جب میری پہلی ملاقات ارسلان سے ہوئی تو وہ مجھے بہت اچھے لگے ، میں ان سے بہت زیادہ متاثر بھی ہوئی، جبکہ ارسلان خان نے کہا کہ میں جب حرا خان کو پہلی بار ملا تو میں ان سے متاثر نہ ہوا مجھے یہ تنگ کرنے والی لڑکی لگی تھی . لیکن ہم دونوں کے درمیان اتنی اچھی

    دوستی ہو گئی کہ ہم نے ایک دوسرے کا ہمیشہ کے لئے ہونے کا فیصلہ کر لیا . حرا خان نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میری شادی ارسلان خان کے ساتھ ہوئی. ارسلان خان نے بھی کہا کہ حرا ایک بہت اچھی بیوی ہیں میرا اور میری پوری فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے. یاد رہے کہ حرا خان ارسلان خان ھال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں.