Baaghi TV

Tag: artist

  • ایمی ورک بھی پاکستان میں‌فلم شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ناصر چینیوٹی

    ایمی ورک بھی پاکستان میں‌فلم شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ناصر چینیوٹی

    سٹیج کے معروف اداکار ناصر چینیوٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کا انتخاب کیا ہے۔ میری فلم موجاں ای موجاں میں میرا کردار پہلے جو میں نے تمام کردار کئے ہیں ان سے ہٹ کر ہے۔ مجھے بہت امید ہے کہ شائقین پسند کریں گے۔ ناصر چینیوٹی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے فنکاروں کا ایک دوسرے کے ملک میں آنا خوشی کی بات ہے۔ گپی گریوال جو کہ جنے لاہور نئیں ویکھیا جمیا نئیں لاہور میں شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس حوالے سے سارا پیپر ورک میں یہاں کررہا ہوں۔

    اس کے علاوہ اور بھی پراجیکٹس ہیں جن کے لئے بھارتی پنجابی فنکار پاکستان آئیں گے ، ایمی ورک نے بھی ایک سکرپٹ تیار کررکھا ہے اس میں نہ صرف ہو پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کریں گے بلکہ یہاں آکر شوٹنگ بھی کریں گے۔ باقی حکومتی معاملات پر آکر بات ٹھہرتی ہے، جب ہماری حکومتیں فنکاروں کو ویزہ جاری کریں گی تبہی زور و شور سے کام شروع ہوجائیگا۔ ناصر چینیوٹی نے کہا کہ جس طرح پاکستانی انڈین فنکاروں کوعزت دیتے ہیں اسی طرح سے بھارتی عوام بھی پاکستانی فنکاروں سے بہت محبت کرتی ہے۔

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • محفل تھیٹر لاہور کا لائسنس سات دن کے لیے معطل

    محفل تھیٹر لاہور کا لائسنس سات دن کے لیے معطل

    محفل تھیٹر جہاں پر ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں ، اس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے محفل تھیٹر لاہور کا لائسنس سات دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ محفل تھیٹر کے پروڈیوسر یوسف نے محفل تھیٹر کے مالک شہباز بیگ کے جعلی دستخط کر کے کاغذات جمع کروائے تھے۔اور اس کے علاوہ فلم سٹار خوشبو سے نازیبا ڈانس بھی کروایا تھا۔ان وجوہات کی بنیاد پر محفل تھیٹر اگلے سات دن کے لیے بند رہے گا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے ایک لیٹر بھی جاری کر دیا ہے جس میں‌انہوں نے محفل تھیٹر کا لائنسنس 7 دن کے لئے کینسل کرنے کی وجوہات کھل کر بیان کی ہیں. تاہم فنکار برداری کا کہنا ہےکہ ہمیں جس طرح سے اور جو کام دیا جاتا ہے ہم وہ کرتے ہیں.

    ”دوسری طرف تاحال محفل تھیٹر کے پرڈیوسر یوسف کا اس حوالے سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا. ”لیکن یہ ضرور ہے کہ 7 روز تک محفل تھیٹر کا لائسنس کینسل رہے گا. خوشبو خان نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے. یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے تھیٹر انڈسٹری سے فحاشی کو ختم کرنے کےلئے مہم چلا رکھی ہے.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    بجلی کے بل زیادہ آنے پر فنکار بھی سراپا احتجاج ہیں. اداکارہ "سعدیہ امام” نے ایک وڈیو پیغام کے زریعے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کا آخری بل 67000 روپے آیا ہے جس کے بعد میں نے گھر پر "سولر سسٹم” لگوا لیا ہے. انکا کہنا ہے سولر لگوانے کے بعد مجھے 19000 بل آیا ہے۔حالانکہ بجلی کا استعمال بہت زیادہ ہوا کیونکہ گھر میں میری بھانجی کی شادی بھی تھی.سعدیہ امام نے مزید کہا کہ سولر کافی افورڈایبل ہے۔معروف اداکارہ فضا علی نے ایک وڈیو پیغام کے زریعے کہا کہ بجلی کے بلوں کے زیادہ آنے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا زیادہ تر وقت کام کی وجہ سے گھر سے باہر گزرتا ہے،

    اسکے باوجود مجھے بجلی کا بل 67000 روپے آیا ہے۔ انہوں نے کہا” ایک انسان کے سفر میں رہنے کے باوجود گھر میں بجلی کا بل اسکو ہزاروں روپے میں آرہا ہے”۔اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں 15 دن سے گھر میں نہیں تھی اس کے باوجود بجلی کا بل ایک لاکھ روہے آگیا ہے، انہوں نے کہا ہے میں نے اپنے بچوں سے بھی کہہ دیا ہے کہ دن کے وقت اے سی نہیں لگانا ، ہم سب رات کو ایک ہی کمرے میں اے سی لگا کر سوتے ہیں بل پھر بھی ایک لاکھ روپیہ آیا ہے۔

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • کون کون سے فنکار تھریڈ پر پہنچ گئے ؟

    کون کون سے فنکار تھریڈ پر پہنچ گئے ؟

    جیسے ہی کوئی نئی ایپ آتی ہے تو اس پر ہر کوئی اپنا اکائونٹ بنا لیتا ہے، جیسے ہی نئی ایپ تھریڈ متعارف کروائی گئی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس پر اپنا اکائونٹ بنا لیا. فنکار بھی اس دوڑ میں پیچھے نہ رہے پاکستانی فنکاروں میں سے کون کون ست فنکار تھریڈ پر موجود ہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں. وہاج علی ، شمعون عباسی. حسن احمد ، شہروز سبزواری، اداکارہ صبا قمر، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین، صبور علی، ہانیہ عامر، اداکار سعد قریشی، ہمایوں سعید، ثنا شاہنواز، گلوکار فرحان سعید، اداکار اذان سمیع خان، گلوکار بلال سعید، یوٹیوبر ڈکی بھائی، اداکارہ ثنا فیصل، یوٹیوبر ارسلان ناصر، فیشن ڈیزائنر حسن شہریار سمیت دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پی ٹی آئی چیئرمین نے بھی اس نئی ایپ تھریڈز کا حصہ بن گئے ہیں۔

    تھریڈ ٹویٹر کی طرح‌کی ہی ایپ ہے اس پر بھی آپ پوسٹ کرنے کے ساتھ جواب دے سکتے ہیں لائکس ، اور شئیر بھی کر سکتے ہیں . ”یہ ایپ لوگوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے”. تھریڈ پر عام لوگوں کی بھی بڑی تعداد اس وقت موجود ہے ، حال ہی میں وہاج علی نے بھی اس پر اکائونٹ بنا کر کہا کہ مجھے کہا اور میں آ گیا .

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

    آرٹس کونسل الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام لایا گیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر نے اس کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین آرٹسٹوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے عمل کو آسان بنانا ہے،خواتین ڈیسک الحمراء آرٹس کونسل کے ایڈمن بلاک کے داخلی دروازے پر بنایا گیا ہے،جہاں الحمراء کا عملہ خواتین سے درخواستیں وصول کرئے گا۔

    واضح رہے محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب کی ہدایت پر الحمراء آرٹسٹ کونسل ٗ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2023-24کے تحت درخواستیں وصول کر رہا ہے، ”اب تک سینکڑوں کی تعداد میں آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں”، یہ عمل نہایت خوش اسلوبی و جاری ہے۔محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب کی طرف سے آرٹسٹوں کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں درخواستیں جمع کروانے کے لئے تشہیری مہم کے تحت آگاہ کیا گیا ہے۔آرٹسٹ 04اگست2023تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت ایسے فنکاروں کی مدد کی جائیگی جو پریشان حال ہیں اور ان کا کوئی دوسرا کمانے کا زریعہ نہیں ہے. اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی کاوشیں یقینا سراہنے کے قابل ہیں.

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی  شائستہ لودھی

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ میں نے کوبرا کو بوسہ دیا ، ایسا کرنے کےلئے مجھےکسی نے نہیں کہا تھا بلکہ میں نے خود ایسا کیا تھا اور سانپ کو بوسہ دینے کےلئے میں‌نے ایک ہفتہ تک پریکٹس کی تھی. ایک سوال کے جواب میں اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ مارننگ شوز پر بہت تنقید کی جاتی ہے ، اور ساری کی ساری تنقید میزبان کے سر ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی مارننگ شو میں کر رہے ہوتےہیں ہمیں ایسا کرنے کو کہا جاتا ہے اور جو ہمیں ایسا کرنے کو کہتے ہیں ان کو کوئی کچھ کہتا نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کے لئے میں نے کبھی بھی اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑا، کچھ لوگوں کو پروگرام میں لوگوں کی شادیاں کروانے پر اعتراض رہتا ہے بھئی ہمیں جو کرنے کو کہا جاتا ہے ہم کر لیتے ہیں. شائستہ لودھی نے کہا کہ ”ہمارے مارننگ شوز بہت اچھے اچھے بھی رہے ہیں، ہر مارننگ شو پر تنقید کرنا مناسب بات نہیں ہے”. یاد رہے کہ شائستہ لودھی کے مارننگ شو پر بہت زیادہ تنقید ہوتی رہی ہے اور کہا جاتا رہا ہے کہ شائستہ اچھی خاصی سمجھدار ہو کر بھی عجیب و غریب حرکتیں کرتی ہیں.

     

    گھوڑی ، وینیو ، مینیو سب تیار ہے بس دلہن مل جائے کارتک آریان

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر

  • وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

    وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

    وہاج علی ابھرتے ہوئے سٹار ہیں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سےثابت کیا ہے کہ وہ ایک سٹار ہیں، ان کے ڈرامہ تیرے بم ا ور مجھے پیار ہوا تھا نے ان کی شہرت میں‌مزید اضافہ کیا ہے. اس وقت ہر طرف وہاج علی کے چرچے ہیں اور وہ ڈرامہ اور فلم میکرز کی اولین چوائس بھی بن گئے ہیں ، یہاں تک کہ جونئیر سمجھ کر وہاج کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے والی ہیروئنز بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھنے لگی ہیں.

    وہاج علی نے بڑی سکرین پر بھی اینٹری دے دی ہے، اور تیری میری کہانیاں میں‌انہوں نے مہوش حیات کے مقابلے میں‌کردار کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ فواد خان کے بعد اگلے سپر سٹار ہیں.” وہاج علی جب گزشتہ روز کیو سینما پہنچے تو وہاں ان کے مداحوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا ”جس نے ان کو گھیر لیا، مداحوں کے درمیان وہاج علی بھی بہت اچھا محسوس کررہے تھے. وہاج علی مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے ، اور ان کو آٹو گراف بھی دیتے رہے. وہاج علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ مل کر تیری میری کہانیاں دیکھی. وہاج علی نے لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے بعد ٹویٹر اکاوئنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی اور اسکا کیپشن لکھا لاہور لاہور ہے.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • اورسیز پاکستانی اگر معاف نہ کرتے تو تکلیف ہوتی قیصر پیا

    اورسیز پاکستانی اگر معاف نہ کرتے تو تکلیف ہوتی قیصر پیا

    سٹیج کے اداکار قیصر پیا نے اپنےحالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں نے اورسیز پاکستانیوں کا انجانے میں دل دکھا دیا تھا، میں نے ان سے بہت معافی مانگی اور دل سے معافی مانگی انہوں نے مجھے معاف بھی کر دیا. اگر وہ مجھے معاف نہ کرتے تو شاید میری عید اچھی نہ گزرتی. قیصر پیا نے کہا کہ میرے اورسیز پاکستانی بہن بھائی اب مجھے پہلے سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جو بھی ہوا وہ میں کرنا نہیں چاہتا تھا. ہمارا شو سکرپٹڈ نہیں ہوتا س لئے بس ہماری ساتھی نے ایک بات کی اور میں نے اسکو مزید بڑھا دیا جو کہ بہت ہی غلط بات تھی ایسا نہیں ہونا چاہیے،

    ”ہمارے اورسیز بہن بھائی قابل احترام ہیں”. جن دنوں میں‌مجھ سے میرے اورسیز بہن بھائی خفا تھے ان دنوں میں مجھے سب نے کہا کہ آپ باہر نہ جائیں نہ ہی لوگوں کے بیٹھیں لوگ بہت بھڑکے ہوئے ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے تو میں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا ، میں نے غلطی کی ہے مجھے اس کی سزا ملنی چاہیے. قیصر پیا نے کہا کہ میں‌سب ساتھیوں سے کہوں گا کہ کبھی منہ سے مذاق میں‌بھی ایسی بات نہ نکالیں کہ جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو.

     

    معمر رانا کی بیٹی رانیا نے فلموں میں اینٹری دیدی

    فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

    عید سو کر گزارتا ہوں معمر رانا

  • آج طارق عزیز کی تیسری برسی

    آج طارق عزیز کی تیسری برسی

    نامور صداکار، اداکار اور شاعر طرق عزیز کی آج تیسری برسی ہے. طارق عزیز نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا۔1964ء میں جب پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔طارق عزیز کو 1975 میں‌شروع ہونے والے نیلام گھر نے جو شہرت بخشی وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی. یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ان کی پہلی انسانیت تھی.اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں اور ہار گیا انسان قابل زکر ہیں. طارق عزیز ایسے فن کار تھے جو علم دوست اور شائقِ مطالعہ بھی تھے، وہ مختلف موضوعات پر جامع اور مدلّل طریقے سے اظہارِ خیال کرتے اور ان کی گفتگو سے علمیت، قابلیت اور ذہانت جھلکتی تھی۔

    ”برجستہ اور موقع کی مناسبت سے کوئی مشہور قول سنانا یا شعر کا سہارا لے کر اپنی بات کو آگے بڑھانے والے طارق عزیز اہلِ محفل کو متوجہ کرنے کا ہنر جانتے تھے”۔وہ ادیب اور شاعر بھی تھے۔ انھیں بے شمار اشعار بھی ازبر تھے۔ کالم نویسی بھی کی 1992ء میں حکومتِ پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔طارق عزیز 84 سال کی عمر میں‌2020 میں وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے.

    شادی کرنا چاہتی ہوں خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن ……. کنگنا رناوت

    کترینہ کا شوہر سپورٹنگ ایکٹر تو بن سکتا ہے ہیرو نہیں‌ کے آر کے کی تنقید

    حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

  • برے وقت کو اپنی کمزوری نہ بنائیں ثناء نواز

    برے وقت کو اپنی کمزوری نہ بنائیں ثناء نواز

    لالی وڈ اداکارہ ثناء نواز جنہوں نے اپنے شوہر فخر سے شادی کے کئی سال کے بعد علیحدگی کی. انہوں نے کہا کہ انسان پر برا اور اچھا وقت دونوں آتے ہیں، لیکن اسکو کمزوری نہیں بنانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ کسی بھی برے وقت کی یاد کو ساتھ لیکر چلنے سے آپ یقینا کمزور پڑتے ہیں، لہذا خود کو مضبوط بنانے کےلئے ماضی سے نکل کر حال میں جئیں. انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ایک رشتہ نہیں چلا تو آپ دوبارہ شادی نہ کریں، اگر آپ کو مناسب انسان مل جائے تو دوبارہ سے اپنی زندگی شروع کریں. آپ کو اپنی نئی زندگی کے اہداف مقرر کرنے چاہیں.

    اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دو بیٹے ہیں بڑے ہو رہےہیں، میری کوشش ہے کہ میں ان کی بہترین پرورش کروں. یہ دونوں مہذب انسان بنیں رشتوں کی قدر کرنا سیکھیں. انہوں‌نے کہا کہ بطور ماں میں‌ اپنے بچوں کو یہی درس دوں گی کہ کبھی کسی کا دل نہ دکھائیں اس دل میں‌رب بستا ہے کبھی بھی رب دکھی دل کی سن سکتا ہے اور دل دکھانے والا انسان کیا سے کیا ہوسکتا ہے. انہوں‌نے پاکستان سے محبت کریں ، یہ ہے تو ہم ہیں.