Baaghi TV

Tag: artists

  • تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    ناز تھیٹر کے حکیم داؤد تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین جبکہ محفل تھیٹر لاہور کے سید محمد یوسف صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ملک طاہر کو وائس چیئرمین چنا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس راوی تھیٹر شیخو پورہ کے چیئرمین ملک طارق محمود کی رہائشگاہ پر ہوا جہاں تھیٹر انڈسٹری کی بہتری کے لئے مختلف فیصلوں کے ساتھ ساتھ تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی کا آغاز کیا گیا۔ اجلاس میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن کی تنظیم کا اعلان کیا گیا حکیم داؤد کو چیئرمین سید یوسف کو اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا،

    ”جنرل سیکرٹری کے لئے معروف رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا انتخاب کیا گیا”۔ ستارہ تھیٹر کے ملک طاہر عباس وائس چیئرمین منتخب کئے گئے ملک اکبر عباس کو فنانس سیکرٹری جبکہ پروڈیوسر چوہدری محمد اکرم کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا۔سینئر نائب صدر کے لئے معروف اداکار و ڈائریکٹر پرویز خان کو اتفاق رائے سے چنا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر عہدوں کو اگلے مرحلے میں پر کیا جائے گا۔ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی تقریب حلف برداری میڈیا کے سامنے ہو گی اور اس وقت ہی ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد و طریقہ کار سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • شوبز سٹارپاکستان کے لئے متحد ہو گئے

    شوبز سٹارپاکستان کے لئے متحد ہو گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہنگاموں‌کا ایک دور شروع ہوا اور ہنگامے بھی پارٹی قیادت کے کہنے پر ہوئے. یہ سب دیکھ کر ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہوا، شوبز ستارے جن کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے وہ بھی اس پر نالاں نظر آئی. اور عمران خان کی بجائے انہوں نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی ہے ، اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ تمام شوبز سٹارز جو کہ عمران خان کے حامی ہیں ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس دیکھے جائیں تو ہر کوئی پاکستان اور اپنے ملک کی آرمی کے حق میں بات کرتا دکھائی دے رہا ہے. شوبز سٹارز نے ڈائریکٹ تو عمران خان اور ان کی پارٹی مذمت تو نہیں کی لیکن اتنا

    ضرور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کسی صورت منظور نہیں‌ہے نہ ہی آرمی پر حملے کو برداشت کیا جائیگا.سب نے ایک ہی پیغام دیا ، آرمی ہے تو ہم ہیں ، پاکستان ہے توہم ہیں. سب کا یہی کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کے حقیقی ہیرو قرار ہیں، پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے. ایسا لگتا ہےکہ عمران خان شوبز سٹارز کی حمایت بھی کھو رہے ہیں یا کھو چکے ہیں.

  • فنکار برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    فنکار برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    کور کمانڈ ہائوس پر حملے اور وہاں آگ لگانے کے بعد ہر محب وطن ہے غصے میں‌، نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے طور پر چند شرپسندوں‌نے جناح ہائوس کارخ کیا ، ان شرپسندوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی تھے جن میں یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال و دیگر شامل تھے ، یہ خود مشتعل ہجوم کو جناح ہائوس لیکر گئے اور وہاں احتجاج کرنے کا کہا ، چونکہ ہجوم کو اتنا مشتعل کر دیا گیا ہوا تھا کہ وہ جناح ہائوس پر حملہ آور ہو گئے ، ایسے میں وہاں انہوں نے خوب توڑ پھوڑ کی ، وہاں کی چیزیں چوری کیں، آرمی کے خلاف نعرے بازی کی ، اور عمران خان کے حق میں‌نعرے لگتے رہے، عمران خان کا خیال تھاکہ اس طرح‌ کے حملے

    کرکے لوگوں‌کا احتجاج کروا کے وہ پاکستان آرمی پر دبائو ڈال سکیں گے لیکن ایسا کچھ نہ ہوا آج ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے سپورٹروں کی اس حرکت پر سراپا احتجاج ہے. گزشتہ روز جناح ہائوس میں فنکاروں ، کرکٹرز اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی فوج کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے تھے اور ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، ساحر علی بگا، وارث بیگ، میگھا ، عمر اکمل ، سلمان بٹ و دیگر اس موقع پر موجود تھے.