Baaghi TV

Tag: ashir wajahat

  • والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    عاشر وجاہت جو کہ معروف ڈائریکٹر وجاہت رئوف اور پرڈیوسر شازیہ وجاہت کے بیٹے ہیں ان کی 14 جولائی کو فلم جان ریلیز ہونے جا رہی ہے، عاشر وجاہت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد ایک بڑے ڈائریکٹر ہیں لیکن وہ جو فلمیں بناتے ہیں ان میں ہیروز کی عمر مجھ سے تھوڑی زیادہ ہی ہوتی ہے، میں نے ان کے ساتھ ویسے تو بہت کام کیا ہے لیکن کسی فلم میں کام نہیں کیا. لیکن وہ حوصلہ افزائی ضرور کرتے ہیں. مجھے جب فلم جان آفر ہوئی تو میرے والدین نے خوشی اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یہ فلم کرنی چاہیے.

    عاشر نے کہا کہ فلم جان کا موضوع بہت اچھا ہے اس میں کنٹرورسی والی کوئی بات نہیں ہے ، میرا کردار بھی اس میں بہت ہٹ کر ہے اور مختلف ہے. ہم سب نے مل کر بہت محنت کی ”ہے امید ہے کہ شائقین کو ہمارا کام ضرور پسند آئیگا”. انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے صرف ایک دن سیٹ پر آ کر دیکھا تھا مجھے کام کرتا دیکھ کر وہ واپس چلے گئے اور مجھے نصیحت کی کہ کبھی بھی خود کو اسٹیبلش ماں باپ کا بیٹا سمجھ کر کام نہ کرنا بلکہ یہ سمجھ کر کام کرنا ہے کہ انڈسٹری میں آپ نئے ہو اور آپ کو ترقی حاصل کرنے کےلئے بہت محنت کرنی ہے.

    فلم john کی لاہور میں پریس میٹ

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سریل ‘شناس’ کا ٹریلر جاری

    ریڈیو پاکستان لاہور میں سینما بنانے کا اعلان

  • فلم john کی لاہور میں پریس میٹ

    فلم john کی لاہور میں پریس میٹ

    اداکار عاشر وجاہت اور اداکارہ رومیصہ خان کی فلم ‘جون’ (John) 14جولائی کو سینماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔رومیصہ ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں اور عاشر وجاہت معروف ڈائریکٹر روف وجاہت کے بیٹے ہیں۔دونوں کی بڑے پردے کے لیے یہ پہلی فلم ہے۔ لاہور میں اس فلم کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اداکار عاشر وجاہت نے رومیصہ خان اور رضا سموں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام اداکاروں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے اورامید کرتے ہیں کہ مداحوں کو ہماری کاوش پسند آئے گی۔فلم میں میں نے اور رومیصہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ فلم میں عاشر وجاہت ’خاکروب‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غلط افراد سے واسطہ پڑنے کے بعد جرائم پیشہ گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں۔

    رومیصہ خان کو جرائم پیشہ افراد کی صحبت میں چلے جانے والے عاشر وجاہت سے محبت کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔’جون’ فلم میں سلیم معراج اہک اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔ ”کہانی بابر علی نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات دینے کے علاوہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں”۔ فلم کو فضا خانم نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ دیگر افراد بھی فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔ اداکارہ رومیصہ خان، پروڈیوسر فضا خانم، ہدایت کار بابر علی اور اداکار رضا سموں نے بھی ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک